واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


شیطان کی کہانی شیطان کی زبانی ( چھٹا حصہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-11, 11:41 AM   #1
شیطان کی کہانی شیطان کی زبانی ( چھٹا حصہ
M A Ansari M A Ansari آف لائن ہے 14-09-11, 11:41 AM

شیطان کی کہانی شیطان کی زبانی (پانچواں حصہ

جبرائیل علیہ السلام کی پیدائش
اسی زمانہ میں آسمان سے خبر آئی کہ پر ور دگار عالم نے جبرئیل کو خلعت عنایت فرمایا ہے اور انہیں امین الوی کے خطاب سے بھی سر فراز کیا ہے مجھے اس خبر سے در حقیقت بہت ہی تکلیف ہوئی ۔ کیونکہ میں اپنی موجودگی میں کسی دوسرے کو بر سراقتدار دیکھنا پسند نہ کرتا تھا ۔ نہ مجھے یہ گوارا تھا کہ میرے ہوتے ہوئے کسی غیر کو کوئی خطاب اور عظمت عطا ہو۔
سنا گیا کہ جبرئیل عالم وجود میں آتے ہی سجدہ میں گر گئے اور یہ سجدہ آجکل کے حساب سے تقریبا تیس ہزار سال کی مدت میں ختم کیا ۔ جب جبرئیل نے سجدہ سے سر اٹھایا تو اپنے معبود سے دریافت کیا کہ اے پر ور دگار جس طرح میں نے تیری عبادت میں قیام کیا ہے کہ اس کی مثال تیری مخلوق میں مل سکتی ہی؟ ارشاد ہوا ۔
'' جبرئیل!تیری عبادت ممکن ہے تمہاری نظر میں زیادہ اہمیت رکھتی ہو ۔ لیکن تمہیں معلوم نہیں ہے کہ آخری زمانہ میں ایک ایسا گروہ بھی پیدا کروں گا ۔ جس کی دو رکعت نماز تمہارے تیس ہزار سال کے ایک سجدہ سے کہیں زیادہ با وقعت اور ممتاز ہوگی اور اس دو رکعت نماز کا اجر تمہارے طویل سجدہ سے لاکھوں گنا زیادہ ہوگا ۔
جبرئیل کو یہ سن کر بڑی حیرت ہوئی کہ تیس ہزار سال کے سجدہ سے دو رکعت نماز کی اہمیت زیادہ اور اسکا اجر زیادہ ہے ۔ آخر کا ر انہوں نے اپنے پر ور دگار سے پھر سوال کیا ۔ کیف ذالک یا رب العالمین ( اے پر ور دگار عالم یہ کیسے ) ارشاد ہوا ۔تم نہیں جانتے کہ وہ کن کن مصیبتوں میں یہ دو رکعت نماز ادا کریں گے میں نے تمہیں نور خاص سے پیدا کیا ہے اور تمام خواہشات ِنفسانی و علائق جسمانی اور تلاش معاش وغیرہ کی ہر آفت سے بری رکھا ہے تمہیں کوئی بہکانے والا اور راہ راست سے بھٹکانے والا نہیں ہے لیکن اس گروہ کا امتحان لینے کے لئے میں نے طرح طرح کی پابندیاں تجویز کی ہیں ۔ خواہشات ِ نفسانی کو بھی انکا دشمن بنایا ہے ۔تلاش معاش کا بار بھی انہیں پر رکھوں گا ۔ طرح طرح کے جسمانی آزار بھی انہیں دوں گا ۔ اس کے بعد دیکھوں گا کہ کتنے ایسے ہیں جو میرے بتائے ہوئے راستے پر قائم رہ کر ان پابندیوں سے گزرتے ہیں ۔ اب تم ہی بتاؤ جبرئیل ؟ جب ان حالات میں وہ دو رکعت نماز ادا کریں گے تو وہ تمہارے ہزار سال کے سجدہ سے کتنی زیادہ با وقعت اور قابل ستائش ہوگی ۔تم تو محض نور سے پیدا کئے گئے ہو ۔ تمارا کام عبادت ہے تمہاری سرشت میں عبادت ہے اور وہ گر وہ آب و گل کی کشمکش میں بھی سجدہ عبادت بجا لائیں گا ۔ تو اب تم ہی بتاؤ کہ تمہاری عبادت قابل تحسین ہے یا اس گروہ کی ۔
جبرئیل نے یہ حالات سن کر کہا ۔ پر ور دگار تو علیم و خبیر ہے ظاہر و باطن کے حالات تو ہی جانتا ہے ۔ میری کیا مجال کہ تیری حکمت عملیوں پر غور کرنے کا ارادہ بھی کر سکوں ۔ اس کے بعد جبرئیل بدستور عبادت الہی میں مصروف ہوگئے اوریہ معاملہ یہیں کا یہیں رہ گیا ۔

اللہ میاں کی پیشین گوئی
ایک روز کا ذکر ہے میں بغرض سیر و تفریح ہفت افلاک کی سیر کے لئے گیا کیا دیکھتا ہوں کہ لوح محفوظ پر آسمانی زبان میں حسب ذیل عبارت لکھی ہوئی ہے ۔
'' ہمارا ایک ایسا بندہ ہے جسے ہم انواع اقسام کی نعمتوں سے مالا مال کریں گے ۔ اور زمین سے اس کو آسمان پر پہنچائیں گے اور آسمان سے پھر اسکو جنت میں لے جائیں گے ۔ اس کے بعد ہم ایک خاص کام پر اسے مامور کریں گے لیکن وہ انکار کرے گا اور بغاوت پر آمادہ ہوجائے گا ۔
مجھے یہ عبارت پڑھ کر بڑی ہی حیرت ہوئی ۔ ایسا کون ہوگا جو اپنے محسن کے ساتھ ایسی احسان فراموشی کرے گا میں نے سوچا کہ اگر میرے ساتھ کوئی اتنے احسان کر دے تو اپنی جا ن تک اس پر قربان کر دوں بڑا بد نصیب ہے وہ بندہ جس پر ایسی ایسی نعمتیں نازل فرمائے اور و ہ سر کشی پر آمادہ ہو ۔
دوبارہ عبارت پڑھنے کا ارادہ کیا تو اس پوری عبارت کے قریب ہی ایک جگہ نہایت صاف اور جلی حروف میں تحریر تھا ۔
'' اعو ذ با اللہ من الشیطان الرجیم'
میں گھبرا یا ہوا بارگاہ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی اے رب العالمین یہ شیطان الرجیم کون ہے جس سے مانگنا چاہئے ۔ ارشاد ہوا کہ ہمارے بندوں میں سے ایک ہے جو انواع اقسام کی نعمتوں سے سر فراز کیا جائے گا لیکن ہماری ایک نا فرمانی کے باعث مردود بارگاہ ہوجائے ۔میں نے عرض کی ۔ '' اے پر ور دگار مجھے اس ملعون کو دکھادے تاکہ میں اسے ابھی سے جہنم رسید کردوں '' بارگاہ عالی سے ارشاد ہوا '' موف تراہ' یعنی تو جلد اسے دیکھے گا ۔
مجھے یہ کیفیت دیکھ کر بہت ہی بے چینی ہوگئی اور بار بار یہی خیال آتا تھا کہ ایسا کون احسان نا شناس ہوگا جو پر ور دگار کی نعمتوں سے مالا مال کیا جائے اور پھر بھی مطیع نہ رہے یا خالق کائنات سے بغاوت کرنے کا ارادہ کر بیٹھے ۔ میں اس مردود پر ہزار و نعمتیں بھیجتا ہوا آسمان سے واپس ہوا راستہ بھر اس تکلیف دہ خیال نے ستایا ۔
آسمان سے واپس آنے کے بعد مجھے ایک عجیب بات نظر آنے لگی ۔ یعنی میں جب سجدہ سے سر اٹھا تا سجدہ کی جگہ '' لعن اللہ علی ابلیس '' لکھا نظر آتا چنانچہ سجدہ سے اٹھنے کے بعد میں بھی ہر مر تبہ یہی کلمہ زبان پر لانے لگا مجھے اس وقت کیا خبر تھی کہ یہ لعنت اپنے اوپر ہی بھیج رہا ہوں اور وہ بد خصال احسان فراموش میں ہی بنو ں گا ۔ جس کی پیشین گوئی لوح محفوظ پر لکھی گئی تھی ،
مگر ہان مجھے یاد ہے کہ اس وقت یہ خطرہ میرے دل میں ضرور گزرا تھا کہ جب وہ شیطان پر ور دگار کی نعمتوں کو ٹھکرانے کی طاقت رکھتا ہے تو یقینا کسی وقت مجھ سے بھی بر سر پیکار ہوگا اس واسطے میں ابھی سے کیوں نہ اس کا انتظام کر لوں چنانچہ ایک دن میں نے اپنی فوج کے تمام فرشتوں کو جمع کر کے مشورہ کیا کہ اگر خدانخواستہ مجھ پر کسی وقت کوئی آفت آجائے تو تم سب میرے لئے کیا کروگے ۔ ہر ایک نے اپنی اپنی قربانیوں کا حال سنانا شروع کردیا ۔اس کے بعد میں نے دریافت کیا کہ اگر خداوند عالم بجائے میرے کسی دوسرے کو زمین کی بادشاہت دیدے اور میری جگہ کوئی دوسرا افسر اعلی اور خدا کا وائسرائے مقرر ہوجائے تو تم لوگ کیا کروگے ؟ سب نے ایک زبان ہو کر کہا ۔
اے بادشاہ زمین و زمان !ہماری کیا مجال کہ حکم خدا وندی کے سامنے دم مار سکیں ۔اسکا ارشاد ہمارے سر آنکھوں پر ۔ جو بارگاہ رب العزت سے ارشاد ہوگا ۔ ہم بسر و چشم اسے قبول کریں گے ۔ یہ جواب سن کر مجھے بے حد تشویش ہوگئی میں نے سوچا کہ اگر کبھی میرے اور خدا کے درمیان کوئی جنگ شروع ہوئی تو یہ سب کے سب مجھ سے منحرف ہو کر خدا کی طرف ہوجائیں گے اور ایسی حالت میں میرے وقار اور عزت و آبرو کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

حضرت آدم کا پتلہ
جاری ہے

M A Ansari
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 258
Reply With Quote
M A Ansari کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-09-11)
جواب

Tags
color, فراز, پسند, لوگ, نماز, نظر, ممکن, معلوم, اللہ, امتحان, بادشاہت, تلاش, تحریر, جواب, جلد, خبر, دل, دریافت, راستہ, زمانہ, سیر, سال, عالم, عبادت, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میری عمر گھٹا دی اس نے سیپ شاعری اور مصوری 3 12-01-11 10:37 PM
دوش ہے گھٹاؤں کا یا میری صداؤں کا wajee شعر و شاعری 3 14-10-09 11:11 PM
دس گرام کا ہیلی کاپٹر ابو عمار دلچسپ اور عجیب 6 15-09-09 07:15 PM
طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹرز چوری کرلیئے شیخ ہمدان سیاست 4 18-06-08 10:04 PM
تری قیمت گھٹائی جا رہی ہے جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 0 14-06-08 01:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger