واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


فضائل شب برات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-07-11, 05:21 PM   #1
فضائل شب برات
نبیل خان نبیل خان آف لائن ہے 14-07-11, 05:21 PM

عزیز دوستو یہ شعبان کا مہینہ ہے ۔ اس مہینے کی سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے بے شمار فضیلتیں بیان فرمائ ہیں ۔ اللہ کریم نے اپنے محبوب کی برکت سے اس امت پر جہاں اور بہت سے احسان فرماے ہیں وہیں شعبان کا مہینہ اور اس کی پندرھویں شب بھی امت محمدیہ کے لیے رحمت ۔مغفرت اور بحشش کا سیزن بنا کر بھیجی ہے۔
گناہ گاروں کو بخشنا
گناہ گاروں کے گناہوں پر پردہ دالنا
گناہ گاروں کو رحمت کی طرف آنے کی دعوت دینا
یوں تو سارا سال ہی چلتا ہے۔مگر کچھ خاص اوقات اور خاص دن اور خاص مہینے اللہ کریم نے ہم گناہ گاروں کے ریزرو کر دیے ہیں تاکہ یہ گناہ گار لوگ جو میرے محبوب کے امتی ہیں ۔ وہ سیزن کےدنوں میں اپنے تمام گناہوں سے پاک ہو جائیں ۔ اور اللہ کریم کے حضور اپنے ندامت کے آنسوؤِں سے اس کی رحمت کے حزانے لوٹ لیں۔
سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
شعبان کی پندرھویں شب کو قیام کرو اور دن کو روزہ رکھو ۔ اللہ کریم پندرھوییں شب کے غروب آفتاب کے بعد آسمانِ دنیا کی طرف تمام رحمتوں کو متوجہ فرما کر یہ آواز دیتے ہیں
ہے کوئ معافی چاہنے والا جو مجھ سے معافی مانگے اور میں اس کو معاف کر دوں
ہے کوئ روزی چاہنے والا
ہے کوئ مصیبت زدہ جو مصیبت دور کرنے کے لیے کہے اور میں اس کی مصیبت دور کر دوں
اسی طرحصبح صادق تک آوازیں دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابن ماجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ اللہ کریم کا کرم ہے ۔گناہ گارو دوڑو اللہ کریم آواز دے رہا ہے
ہے کوئ گناہ گار
ہے کوئ سیاہ کار
ہے کوئ مفلس وفادار
ہے کوئ مصیبت زدہ
ہے تو آے۔ جلدی آے
سال بھر گناہ گار مجھے پکارتے ہیں آج میری رحمت گناہ گاروں کو بلا رہی ہے ۔ میری رحمت گناہ گاروں کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔
تیرے کرم سےاے کریم کون سی شے ملی نہیں
جھولی ہی میری تنگ ہے تیرے یہاں کمی نہیں
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضیاللہ عنہا فرماتی ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنی شروع کی جس میں اتنا لمبا سجدہ کیا کہ میں نے یہ خیال کیا کہ آپ کا انتقال ہو گیا ہے۔ میں کھڑی ہو کر حاضر خدمت ہوئ اور آپ کے انگو ٹھےکو ہلایا وہ ہل گیا تو میں سمجھ گیئ کہ اپ ٹھیک ہیں۔ پھر میں نے کان لگا کر سناتو آپ سجدہ میں یہ دعا پڑھ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں تیری معافی کے ساتھ تیرے عذاب سے
اور میں پناہ مانگتا ہوںتیری خشنودی کے ذریعے سے تیرے عذاب اور تیرےغصےسے
اور میں پناہ چاپتا ہوں تیرے عذاب اور قہر سے
اور تو اتنی خوبیوں والا کہ میں ان کو گن نہیں سکتا ۔اور تیری اتنی تعریفیں ہیں کہ تو خد ہی جانتا ہے۔اور تو ایسا ہے کہ جیسے تو نے اپنی تعرہف کی
اپ نے سجدہ سے سر اٹھایا اور نماز سے فارغ ہوے تو مجھ سے فرمایا اے عائشہ کیا تو نے یہ خیال کیا ہے کہ اللہ کا رسول تیری حق تلفی کریں گے۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ خدا کی قسم نہیں ۔میں نے آپ کے طویل سجدہ کی وجہ سے خیال کیا کہ شاید اپ کا انتقال ہو گیا ہے ۔ پھر آپ نے فرمایا کہ اے عائشہ کیا تم جانتی ہو کہ یہ کون سی رات ہے۔ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کر رسول زیادہ جانتے ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔کہ آج شعبان کی پندرھویں رات ہے۔ اس رات اللہ کریم اپنے بندوں کی طرف نظر رحمت سے دیکھتا ہے
اور معافی چاہنے والوں کو معاف کرتا یے
رحم چاہنے والوں پر رحم کرتا ہے
اور بغض رکھنے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیتا ہے۔۔بیھقی۔۔
عزیز دوستو آپ نے سرکار دوعالم صلی اللہ ولیہ وسلم کی زبان مباک سے یہ خوش خبری سن لی ہے کہ یہ بخشش کی رات ہے۔ رحمت کی رات ہے۔ لیکن بعض بد نصیب ایسے بھی ہیں جن کو اس رات بھی بحشش اور رحمت سے نہیں نوازا جاتا ۔سیدہ عائشہ فرماتی ہیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔ میرے پاس جبرائیل علیہ اسلام تشریف لاے اور فرمایا آج کی رات اللہ کریم قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر دوزخ سے بندوں کو آزاد کرتا ہے اور
اللہ کریم اس رات مشرک کی طرف نظر رحمت سے نہیں دیکھتا
اور نہ ہی کینہ پرور کی طرف دیکھتا ہے
اور نہ ہی صلح رحمی سے عاری کی طرف دیکھتا ہے
اور نہ ٹخنے سے نیچے پاجامہ لٹکانے والے کی طرف دیکھتا ہے
اور نہ ماں باپ کے نافرمان کی طرف دیکھتا یے
اور نا شراب پینے والے کی طرف دیکھتا ہے۔ بیھقی ۔
ان چھ افراد کے علاوہ باقی سب کے لیے اس کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں ۔ اور اگر یہ چھ بھی توبہ کر لیں تو یہ بھی نظر رحمت والوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اللہ کریم ہم سب کو اس رات کو اپنے محبوب کے طریقے کے مطابق گزارنے کی طوفیق عطا فرماے ۔آمین ۔

Last edited by نبیل خان; 14-07-11 at 05:35 PM..

نبیل خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,288
شکریہ: 8,489
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 319
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (23-10-11), محمدعدنان (14-07-11), حسنین ایوب (15-07-11), سیفی خان (14-07-11)
پرانا 23-10-11, 08:20 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,292
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 792 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-10-11, 09:38 PM   #3
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,495
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا جزاک اللہ ۔۔۔۔۔
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
قاسمی (24-10-11)
پرانا 24-10-11, 10:32 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,292
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 792 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ تعالٰی ہم سب کو ان مقدس اوقات پورا پورا فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, لوگ, نماز, نظر, آج, آزاد, اللہ, اسلام, حال, خوش, خدا, دنیا, دعا, روزہ, رات, سال, شعبان, عائشہ, عذاب, عرض, عزیز, غروب, صلح, صادق, صدیقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger