واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


قصیدہ بہاریہ اور مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-08-11, 01:47 AM   #1
قصیدہ بہاریہ اور مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 11-08-11, 01:47 AM

تحریر:مولانا مدثر جمال تونسوی

حضرت نانوتوی رحمہ اللہ اور آپ کے رفقاء کار اور عقیدت مندوں کو جس درجہ اور جس قدر والہانہ عشق و محبت اور اخلاص و عقیدت جناب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہے۔ اس کا انکار بغیر کسی متعصب اور سوائے کسی معاند کے اور کوئی نہیں کر سکتا۔ رومانی افسانوں میں مجنوں بنی عامر کے عشق و محبت کے بڑے بڑے افسانے زبان زد خلائق ہیں۔ لیکن اگر مجنوں سگ کوچہ لیلیٰ پر فدا تھا تو حضرت نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے رفقائے کار مدینہ طیبہ کی مبارک گلیوں کے ذرّات پر قربان و نثار تھے۔اگر مجنوں لیلیٰ کے عشق میں مجبور و مقہور تھا تو یہ حضرات عشق محمدصلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم میں بے چین و بے قرار تھے۔ اگر مجنوں لیلیٰ کی اداؤں پر فریفتہ تھا تو یہ حضرات اپنے آخر الزمان نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی پیاری سنتوں کے شیدائی تھے۔ اگر مجنون لیلیٰ کے اُنس واُلفت کے دام میں گرفتار تھا تو یہ حضرات آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے تعلق و نسبت پر نثار تھے اور آپ کے لگاؤ اور آپ کی پسند کو جان ِعزیز سے بھی زیادہ قیمتی سمجھتے تھے۔ کیونکہ وہ یہ جانتے تھے اور دل سے مانتے تھے کہ دینی اور دنیوی تمام لذتوں کا سرچشمہ ہی اس برگزیدہ ہستی کے ساتھ مؤدت اور عقیدت ہے۔ جن کے ارشاد فرمودہ ایک جملہ کے مقابلہ میں دنیا بھر کے لعل و گوہر اور ہفت اقلیم کی دولت اور خزانے قطعا ًکوئی وقعت و حیثیت نہیں رکھتے۔اور جن کے پیارے اقوال و افعال اور اسوہ حسنہ کے مقابلہ میں کوئی لذیذ سے لذیذ اور خوش آئندسے خوش آئند چیز بھی ایک رتی بھر کا وزن نہیں رکھتی جن کا اسم گرامی دنیا کی تمام شیرینیوں اور شربتوں سے میٹھا اور جن کی ایک ادنیٰ سنت بھی جواہرات سے مرصع تاج شاہی سے زیادہ مرغوب و پسندیدہ ہے۔ کیا ہی خوش قسمت ہے وہ قوم جس کو جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جیسا افضل المخلوقات نبی اور آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی شریعت جیسی بیش بہا شریعت مل گئی۔ جس کے بعد کسی اور خوبی کی سرے سے کوئی حاجت ہی باقی نہیں رہتی۔

اکابر دیوبند میں حضرت حجة الاسلام رحمہ اللہ نے نظم اور نثر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی جو مدح اور تعریف بیان کی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے فضائل ومناقب کو جس حکیمانہ پیرائے سے ثابت کیا ہے اور جس خلوص و عقیدت سے اس کا اظہار کیا ہے۔ ان کی کتابوں کو پڑھنے اور دیکھنے والا بجز کسی متعصب کے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ قصیدہ بہاریہ حضرت نانوتوی کا ایک ایسا ہی قصیدہ ہے جس میں نبی کریم کے فضائل ومناقب اور مدحت ومنقبت کو بڑے دلنشین ،ایمان افروز اور روح پرور انداز میں بیان کیا ہے۔یہ قصیدہ 150سے زائد اشعار پر مشتمل ہے ۔ذیل میں اس قصیدے کے چند منتخب اشعار حسب ضرورت تشریح کے ساتھ قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں کہ جب عام صلحاء کے تذکرے سے رحمت نازل ہوتی ہے تو ایک عاشق صادق کے قلم سے محبوب کونین صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے تذکرے پر کیسی کیسی رحمت وبرکات ملیں گی۔

نہ ہوے نغمہ سراکس طرح سے بلبل زار
کہ آئی ہے نئے سر سے ،چمن چمن میں بہار

یہ اس قصیدے کا پہلا شعر ہے اس میں نہایت لطیف انداز سے شعری تشبیب بھی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تشریف آوری کے حالات وکیفیات کا بیان بھی ۔جس طرح موسم بہار کی آمد پر ہر چمنستان اور گلستان مہکنے اور لہلہانے لگتا ہے ،بلبل وطوطی نغمہ سرائی کر کے ایک عجیب پرکیف ماحول بنا دیتے ہیں اسی طرح آپ کی آمد تو ان بہاروں سے بھی بڑھ کر ہے اس لئے آپ کی آمد سے ہر طرف توحیدوسنت کے غلغلے بلند ہونے لگے اور اہل ایمان ہر طرف خوشی خوشی دعوت اسلام کے پیغام لے جانے لگے،گویا آپ کی آمد سے دنیا میں ایمان ویقین کی بہاریں آگئیں۔

الہی کس سے بیاں ہوسکے ثنا اُس کی
کہ جس پہ ایسا تری ذات خاص کا ہو پیار
جو تو اُسے نہ بناتا ، تو سارے عالم کو
نصیب ہوتی نہ دولت وجود کی زنہار

ان اشعار میں مولانا اپنے عجز کو بیان کر رہے ہیں کہ اے اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی مدح وثنا کا حق کون ادا کرسکتا ہے ؟خود آپ کو اپنے محبوب سے اس قدر پیار ہے کہ اگر آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو پیدا نہ کرنا ہوتا تو کائنات میں کسی اور چیز کو ہرگز وجود نہ ملتا۔گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم باعث وجود کائنات ہیں اور آپ کی برکت سے کائنات کو وجود ملا ہے۔

فلک پہ عیسی و ادریس ہیں تو خیر سہی
زمین پہ جلوہ نما ہیں محمد مختار
فلک پہ سب سہی ، پَر ہے نہ ثانی احمد
زمیں پر کچھ نہ ہو ، پَر ہے محمدی سرکار

ان اشعار میں حضرت نانوتوی نے ایک تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی افضلیت کو بیان کیا ہے دوسرے عیسائیوں کے ایک مشہور اعتراض کا جواب ہے اور اسی میں عقیدہ ختم نبوت کا اثبات بھی ہے ۔حضرت کے دور میں تو ویسے بھی برطانوی حکومت کی سرپرستی میں باقاعدہ عیسائی مشنریاں مسلمانوں کو مرتد بنانے کے لیے سرگرم تھیں اور حضرت نے شاہجہانپور کے دو مناظروں میں انہیں ایسی شکست دی جس نے ان کی کمر توڑ دی تھی۔
عیسائی ایک بات بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر ہیں تو وہ افضل ہوئے ،آپ جواب میں فرماتے ہیں کہ آسمان اور زمین کی افضلیت کو چھوڑئیے جب اللہ تعالیٰ نے کمالات کا منبع نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو بنایا ہے اور آپ اپنے روضہ اطہر میں زمین پر ہیں تو زمین کے لئے یہ ایک شرف ہی ایسا ہے جس سے آسمان بھی زمین کے آگے شرمندہ احساس کمتری ہیں کیوں کہ آسمان کو جتنے فضائل حاصل ہوجائیں لیکن وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا ہم پلہ تو کوئی نہیں ہے۔اسی بات کو ایک دوسرے شعر میں یوں کہتے ہیں:

کرے ہے ذرہ کوئے محمدی سے خجل
فلک کے شمس و قمر کو زمینِ لیل و نہار

یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی برکت سے آپ کے قدموں کے ذرات کو وہ عظمت ملی ہے کہ زمین انہی ذرات کی نورانیت وبرکات کے بل بوتے فلک کے آفتاب وماہتاب کو بھی شرما دیتی ہے،تو اب اندازہ لگایا جائے کہ خود اس عظیم ہستی کا مقام ومرتبہ کیا ہوگا؟....اگلے اشعار میں اسی مقام نبوی کو سامنے رکھتے ہوئے محبوب کونین صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو محبانہ خطاب کرتے ہوئے یوں عرض گزار ہوتے ہیں:

تو فخرِ کون ومکاں ، زبدہ زمین وزماں
امیرِ لشکرِ پیغمبراں ، شہِ اَبرار
خدا تیرا ، تو خدا کا حبیب اور محبوب
خدا ہے آپ کا عاشق ، تم اُس کے عاشقِ زار
تو بوئے گل ہے ، اگر مثلِ گل ہیں اَور نبی
تو نورِ شمس ، گر اور انبیاء ہیں شمسِ نہار
حیاتِ جان ہے تو ، ہیں اگر وہ جانِ جہاں
تو نورِ دیدہ ہے گر ہیں وہ دیدہ بیدار
جہاں کے سارے کمالات ایک تجھ میں ہیں
ترے کمال کسی میں نہیں مگر دو چار
بجز خدائی نہیں چھوٹا تجھ سے کوئی کمال
بغیر بندگی کیا ہے لگے جو تجھ کو عار


یہ اشعار اپنے معانی ومطالب میں بالکل واضح ہیں اور ان سے جس طرح حضرت نانوتوی کی محبوب کونین صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے عقیدت ومحبت اور اخلاص ومودت ظاہر ہورہی ہے محتاج بیان نہیں ہے۔ لیکن آخری شعر تو کمال ہے اس میں جہاں آپ کے مقام ومرتبے کا بیان ہے وہیں اُس حقیقت کا بھی مؤدبانہ اظہار ہے جو مقام مدح میں تجاوزِ حدود سے محفوظ رکھتی ہے۔ مقام محمدیت تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مختص اوصاف وکمالات کو چھوڑ کر کوئی ایسا کمال نہیں ہے جو اللہ تعالی نے آپ کو نصیب نہ فرمایا ہو۔گویا عبدیت کے لائق جتنے کمالات و اوصاف ہوسکتے تھے وہ سب آپ کو دیئے گئے ،اور آپ ”عبدِ کامل“ ہوئے ،اور آپ کی اس عبدیت کاملہ کا اِقرار قطعاً کوئی عار کی بات نہیں ہے ،جیسا کہ بعض کم فہم اس کا انکار کردیتے ہیں ۔اور حضرت کا کمال یہ ہے کہ مختلف مسائل کے اثبات کے لیے ایسے دلائل سے استدلال فرماتے ہیں بہت کم اس کی طرف کسی دھیان جاتا ہے ۔مثلاً آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے حق میں اس اجتماع کمالات سے ”وحدت الوجود“کو بھی ثابت کیے چلتے ہیں اور فرماتے ہیں:
جو دیکھیں اتنے کمالوں پہ تیری یکتائی
رہے کسی کو نہ وحدتِ وجود کا انکار

نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے کمالات واوصاف پر عقیدت ومحبت کے پھول نچھاور کرتے کرتے جب اپنے اعمال پر نظر پڑتی ہے اور اپنی عاجزی وکم مائیگی کا احساس دامن سے لپٹ جاتا ہے تو عرض مدعا کے لئے یوں تمہید قائم کرتے ہیں:
تو بہترین خلائق ، میں بدترین جہاں
تو سرور دو جہاں ، میں کمینہ خدمت گار
بہت دنوں سے تمنا ہے کیجئے عرض حال
اگر ہو اپنا کسی طرح تیرے دَر تک بار


یہ آرزوئیں کیا ہیں جوایک عرصہ سے دل میں مچل کر جہان قلب ونظر کو زیر و زبر کیے ہوئے ہیں؟.... لیجئے یہی آرزوئیں ہم اپنی طرف سے بھی بارگاہ رسالت میں پیش کرتے ہیں اور اسی پر اپنا مضمون ختم کرتے ہیں:
امیدیں لاکھوں ہیں ، لیکن بڑی امید ہے یہ
کہ ہو سگانِ مدینہ میں میرا نام شمار

جیوں تو ساتھ سگانِ حرم کے تیرے پھروں
مروں تو کھائیں مدینہ کے مجھ کو مور و مار

جو یہ نصیب نہ ہو اور کہاں نصیب مِرے
کہ میں ہوں اور سگانِ حرم کے تِرے قطار

اُڑا کے باد مِری مشتِ خاک کو پسِ مرگ
کرے حضور کے روضہ کے آس پاس نثار

ولے یہ رتبہ کہاں مشتِ خاکِ قاسم کا
کہ جائے کوچہ اطہر میں تیرے بن کے غبار
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

Last edited by سیفی خان; 11-08-11 at 01:49 AM..

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 886
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (11-08-11), قاسمی (06-10-11), نبیل خان (27-09-11), حسن قادری (11-09-11)
پرانا 11-08-11, 12:23 PM   #2
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,039
کمائي: 22,595
شکریہ: 867
1,307 مراسلہ میں 2,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مولانا قاسم نانوتوی کو کون نہیں جانتا یہ ہستی محتاجِ تعارف نہیں ، ہر مکتبہ فکر چاہے مرزائی ہی کیوں نا ہو ان سے بخوبی واقف ہے ، یوں تو اپنوں کیلئے نانوتوی صاحب کی بہت سی خدمات ہیں جن میں سے ایک چھوٹا سا کارنامہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے
بانی دیوبند قاسم نانوتوی نے اہل اسلام کے اجتماعی عقیدہ ختم نبوت کا انکار کیا ہے اور خاتم النبیین کے معنی میں تحریف کی ہے۔ نانوتوی کی چند ایک عبارات ہدیہ قارئین کی جاتی ہیں۔

بانی دیوبند قاسم نانوتوی لکھتے ہیں:
سو عوام کے خیال میں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا خاتمہ ہونا بایں معنی ہے کہ آپ کا زمانہ انبیاء سابق کے زمانہ کے بعد اور آپ سب میں آخری نبی ہیں۔ مگر اہل فہم پر روشن ہوگا کہ تقدم یا تآخر زمانہ میں بالذات کچھ فضیلت نہیں، پھر مقام مدح میں ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین فرمانا اس صورت میں کیوں کر صحیح ہو سکتا ہے۔ (تحذیر الناس صفحہ3 طبع دیوبند)

اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ آئے گا۔ (تحذیرالناس صفحہ 28 طبع دیوبند)

آپ موصوف بوصف نبوت بالذات ہیں اور سو آپ کے اور نبی موصوف بوصف نبوت العرض۔ (تحذیرالناس صفحہ4 طبع دیوبند)

تمام اہل اسلام خاتم النبیین کا معنی آخری نبی کرتے ہیں اور کرتے رہے مگر نانوتوی نے اسے جاہل عوام کا خیال بتایا۔ یہ تحریف فی القرآن ہے۔ پھر حضور سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے بعد نبی پیدا ہونے کو خاتمیت محمدی، حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے آخری نبی ہونے میں کوئی فرق نہ پڑنا بتایا جو کہ ختم نبوت کا انکار ہے۔ واضح طور پر خاتم النبیین کا ایسا معنی تجویز کیا گیا جس سے مرزا غلام احمد قادیانی کے دعوٰی نبوت کا رستہ ہموار ہو گیا اور مرزائی اپنی حمایت میں آج بھی تحذیرالناس پیش کرتے ہیں تو دیوبندی اپنا سا منہ لے کر رہ جاتے ہیں۔ قادیانیوں نے اس پر مستقل رسالہ بھی لکھ کر شائع کیا ہے۔ “افادات قاسمیہ“ نبوت کی تقسیم بالذات بالعرض نانوتوی کی ایجاد ہے۔

دیوبندی حکیم الامت اشرف علی تھانوی لکھتے ہیں:
جب مولانا محمد قاسم صاحب۔۔۔۔۔۔۔ نے کتاب تحذیرالناس لکھی تو سب نے مولانا محمد قاسم صاحب کی مخالفت کی بجز مولانا عبدالحئی صاحب نے۔ (قصص الاکابر صفحہ 159 طبع جامعہ اشرفیہ لاہور)

جس وقت مولانا نے تحذیرالناس لکھی ہے کسی نے ہندوستان بھی میں مولانا کے ساتھ موافقت نہیں کی بجز مولانا عبدالحئی صاحب کے۔ (افاضات الیومیہ ج5 صفحہ 296 طبع ملتان)
حد کر چھڈی جے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیفی صاب پیر کھول لَوّو ہُون
__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35)
ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
مفتی (02-01-12), اویسی (13-09-11), بلال الراعی (11-08-11)
پرانا 11-08-11, 02:42 PM   #3
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,495
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم

محترم میں نے یہاں 1 مثبت چیز یہاں شئیر کی تھی آپ اگر اس حوالے سے کوئی بات کرتے تو اچھا ہوتا مگر آپ لے آئے وہی پرانا راگ کہ جس کا اس پوسٹ سے یقیناً کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عبارات کے حوالے سے پہلے بھی یہاں بات ہوتی رہی ہے کیا آج تک اس کا کوئی فیصلہ کر سکا ہے؟ نہیں اور ہرگز نہیں تو پھر کیا ضرورت ہے ایسی بحثوں کی ۔ ۔ ۔

میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بحث برائے بحث سے اجتناب کروں
اس لئے آپ سے بھی درخواست ہے کہ امت کو ایسی بحثوں مین نہ الجھائیے کہ جن کا فائدہ کچھ نہ ہو اور نقصان ہی نقصان ہو ۔ ۔

باقی آپ اس مراسلہ کے حوالہ سے ضرور بتائیں کہ اس میں کونسی ” گستاخی“ ہے ۔ ۔ ۔ جزاک اللہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (06-10-11), نبیل خان (27-09-11)
پرانا 11-08-11, 04:47 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زباں سے کہہ بھی دیا لا الٰہ تو کیا حاصل؟
دل و نظر جو مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں

ہمارا اسلام بس ایکدوسرے کی ٹانگ کھینچنے سے سوا کچھ بھی نہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (06-10-11), نبیل خان (27-09-11), عبداللہ آدم (11-09-11)
پرانا 11-08-11, 06:55 PM   #5
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,039
کمائي: 22,595
شکریہ: 867
1,307 مراسلہ میں 2,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محترم! میرا مقصد کسی مسلمان کی دل آزاری ہرگز نہیں ہے
باقی رہا آپکا مضمون تو جناب حقائق سے چشم پوشی بھی درست نہیں آپ کو کوئی کپڑا یا مٹھائی لینا ہو تو بڑی تحقیق کرتے ہوں گے مگر دین کے معاملے آپ سے اتنی لا پرواہی کی امید نا تھی کم از کم یہ تو دیکھیں کہ جن کے اوپر آپ اپنی متاعِ حیات (ایمان) کو نچھاور کر رہے ہیں وہ کون ہے ؟
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
مفتی (02-01-12), اویسی (13-09-11)
پرانا 11-08-11, 07:37 PM   #6
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,495
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہی بات میں آپ سے بھی کہ سکتا ہوں کہ جناب حقائق سے چشم پوشی بھی درست نہیں آپ کو کوئی کپڑا یا مٹھائی لینا ہو تو بڑی تحقیق کرتے ہوں گے مگر دین کے معاملے آپ سے اتنی لا پرواہی کی امید نا تھی کم از کم یہ تو دیکھیں کہ جن کے اوپر آپ اپنی متاعِ حیات (ایمان) کو نچھاور کر رہے ہیں وہ کون ہے ؟
مگر میں عرض کر چکا ہوں کہ ایسی بحثوں سے کچھ نہیں ملنے والا ۔ اگر اس مراسلہ میں آپ کو کوئی قابل اعتراض بات نظر آئی ہے تو آپ ضرور اعتراض کریں یہ آپ کا حق ہے مگر اس کے علاوہ بات کرنا یہ کسی طور بھی درست نہ ہوگا ۔ ۔ ۔ ۔
میری طرف سے اتنا ہی ہے امید ہے آپ بحث نہیں کریں گے ۔ ۔

جزاک اللہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (06-10-11), نبیل خان (27-09-11), عبداللہ آدم (11-09-11)
پرانا 11-08-11, 10:36 PM   #7
Senior Member
مقبول
 
بلال الراعی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 195
کمائي: 5,881
شکریہ: 820
158 مراسلہ میں 527 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال الراعی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

salamz..ager koi deobandi bhai mera aik maslla hal ker de tu buhat meharbani ho gee..hamaray barelvi bhai akser mulana ashraf ali oor muloana qasim ki kufryaa ibaarat ka hawala detay hain..plz ager unkay baray main mere koi banda e khuda rehnumaee ker de tu buhat meharbani ho geee..because main buhat confused ho jata ho ye sab par ker.so i need answer if anybody give me.
بلال الراعی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-08-11, 10:43 PM   #8
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,495
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ شیخ الحدیث مولانا سرفرا خان صفدر کی کتاب ” عبارات اکابر “ کا مطالعہ کریں ۔ آپ کے سوال کا شافی جواب مل جائے گا
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
قاسمی (06-10-11)
پرانا 12-08-11, 08:54 AM   #9
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,039
کمائي: 22,595
شکریہ: 867
1,307 مراسلہ میں 2,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جب اسمبلی میں قادیانیوں کا کافر قرار دیا گیا تو قادیانی اپنی دلیل کے طور پر مولانا قاسم نانوتوی کی کتاب تخذیر الناس لے کر آئے، اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت عطا فرمائے، جس نبی (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلیہ وسلم) کا کلمہ پڑھا ہے ان (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلیہ وسلم) سے وفاداری کرنا عین ایمان ہے ،عقیدہ ختم نبوت میں تحریف کرنا کوئی جرم نہیں؟؟؟؟؟
حیرت ہے کہ آج مولانا قاسم نانوتوی کے نام لیوا، انکی جماعت کے پیروکار یا اس عقیدے کا دم بھرنے والے اسی طرح کی مدحتِ رسول (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلیہ وسلم) کہ جس میں حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلیہ وسلم کے فضائل و شان و کمالات کا ذکر ہو یا براہ راست حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر دیا گیا ہو ۔ اس پر غلو، شرک، بدعت کے فتوے داغ دیئے جاتے ہیں
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
کنعان (12-08-11), مفتی (02-01-12), اویسی (13-09-11), بلال الراعی (13-08-11)
پرانا 12-08-11, 08:29 PM   #10
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,495
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم

محترم! میں گزارش کی تھی کہ میں اس بحث سے بچنا چاہ رہا ہوں مگر جس ابداز میں آپ علماء دیوبند کی کردار کشی کر رہے ہیں یہ ناقابل برداشت ہے ۔ ۔
رہی بات عبارات کی تو میں اگر یہاں پر مولانا احمد رضا خان صاحب کی وہ عبارات کہ جب میں انہوں نے اللہ تعالی ٰ کے بارے میں جو کلمات لکھے ہیں یہاں نقل کردوں تو یقیناً آپ بھی ” تلملا اٹھیں گے اگرچہ اعلیٰ حضرت نے ان گالیوں کو شاہ اسماعیل شہید وغیرہ کی طرف منصوب کیا ہے مگر وہ عبارت اسی طرح آپ کسی کتاب میں دکھا نہیں سکتے ۔ ۔ ۔
تو پھر اس کیا مطلب نکلے گا ۔ ۔ ۔ ۔؟

باقی میں آپ سے پھر عرض کئے دیتا کہ ان بکھیڑوں میں نہ پڑیں تا کہ فورم کا ماحول خوشگوار رہے ۔ ۔ اگر آپ نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو میں بھی اپنے اکابر کے دفاع کے ساتھ ساتھ ” اقدامی حملے“ بھی کر سکتا جن سے یقیناً آپ کی بھی دل آزاری ہو گی ۔ ۔ ۔

شکریہ

والسلام
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (06-10-11), نبیل خان (27-09-11)
پرانا 11-09-11, 03:27 PM   #11
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
عمر: 23
مراسلات: 127
کمائي: 2,897
شکریہ: 37
95 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان مسلم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان مسلم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیفی خان مراسلہ دیکھیں
آپ شیخ الحدیث مولانا سرفرا خان صفدر کی کتاب ” عبارات اکابر “ کا مطالعہ کریں ۔ آپ کے سوال کا شافی جواب مل جائے گا
عباراتِ اکابر کا مکمل اور مدلل جواب بنام
"عباراتِ اکابر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ" بہت عرصہ قبل چھپ چکا ہے۔
آن لائن پڑھنے کے لئے، مندرجہ ذیل لنکس کو وزٹ کیجئے، ان شاء اللہ آپ کو عباراتِ اکابر کا کافی و شافی جواب مل جائے گا
عرفان مسلم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-09-11, 05:44 PM   #12
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,132
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
مولانا قاسم نانوتوی کو کون نہیں جانتا یہ ہستی محتاجِ تعارف نہیں ، ہر مکتبہ فکر چاہے مرزائی ہی کیوں نا ہو ان سے بخوبی واقف ہے ، یوں تو اپنوں کیلئے نانوتوی صاحب کی بہت سی خدمات ہیں جن میں سے ایک چھوٹا سا کارنامہ
پہلے تو میں یہ عرض کروں گا کہ سیفی صاحب کا عنوان کچھ اور تھا اور اعتراضات کا عنوان کچھ اور باقی محترم مھتاب صاحب نے اعراضات جس آب وتاب کے ساتھ پیش کے ھیں مرے خیال میں اسپر فریقین کی اعتراض وجواب پر کئی کتب چھپ چکی ھیں،،۔،،۔،
نانوتوی رحمۃ اللہ کا تعارف تو آپنے ذکر کیا کہ انھیں سب جانتے ھیں مگر اعلی حضرت کی ذات کا تعارف تو علمی حلقوں میں نا تھا مولانا مظھر اللہ دہلوی کے صاحبزادے مسعود احمد لکھتے ھیں علمی حلقوں میں اب تک صحیح تعارف نہ کرایا جاسکا جدید تعلیم یافتہ طبقہ تو بڑی حد تک بالکل نابلد ھے چنانچہ ایک مجلس میں جھاں راقم بھی موجود تھا ایک فاضل نے فرمایا کہ مولانا احمد رضا کے پیروتو زیادہ تر جاھل ھیں گویا آپ جاھلوں کے پیشواھیں۔،،،،،
المیزان احمد رضا نمبر ص28۔،،،،۔،،باقی تحذیرالناس کی علمی گہرای کو آپ کیا سمجھ سکتے ھیں اگر آپ میں سمجھنے کی صلا حیت ھوتی اسے مکمل پڑھتے پھر آپ پر واضح ھوتا کہ انکار ختم نبوت ھے یا جس انداز میںحضرت نے ّعقیدہ ختم نبوت کی وضاحت کی ھے
وہ ایک عجیب انداز ھے جسے آپ کیا اعلی حضرت بھی نہ سمھج سکے جن نے سمھجا ان نے اسکا اقرار کیا حضرت خواجہ قمر الدین صاحب سیالوی نے فرمایا میں نے تحذیرالناس کو دیکھا ھے مولانا محمد قاسم کو اعلی درجے کا مسلمان سمجھتا ہوں مجھے فخر ھےکہ میری حدیث کی سند میں انکا نام موجود ھے خاتم النبیین کے معنی بیان کرتے ھوے جھاں مولانا کا دماغ پہنچا ھے وہاں تک معترضین کی سمھج نھیں گی قضیہ فر ضیہ کو قضیہ واعقعیہ حقیقیہ سمھج لیا گیا ھے ڈھول کی آواز ص116 مولفہ حضرت شیخ کامل الدین مطبوعہ سر گودہا
حضرت کی بات بار بار ُرھیں معترضین کی سمھج نھیں گی ،۔،۔،۔،۔،
1986 میں حضرت پیر کرم شاہ ازہری نے ایک رسالہ تصنیف فر مایا تحذیر الناس میری نظر میں
ص58 پر لکھتے ھیں یہ کہنا درست نھیں سمھجتا کہ مولانا قاسم نانوتوی عقیدہ ختم نبوت کے منکر تھے آگے لکھتے ھیں مولانا ختم نبوت کو ضروریات دین سے یقین کرتے تھے اور اسکے دلائل کو قطعی اور متواتر سمھجتے تھے انھوں نےاسبات کو صراحت سے ذکر کیا ھے کہ جو حضور صل اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت زمانی کا منکر ھے وہ کافر ھے دائرہ اسلام سے خارج ھے،۔۔، مرے خیال میں یہ کافی ھو گا اگر سمھج ہو

Last edited by حسن قادری; 11-09-11 at 05:49 PM.
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (06-10-11), نبیل خان (27-09-11), بلال الراعی (11-09-11), سیفی خان (12-09-11)
پرانا 11-09-11, 07:13 PM   #13
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,132
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
جب اسمبلی میں قادیانیوں کا کافر قرار دیا گیا تو قادیانی اپنی دلیل کے طور پر مولانا قاسم نانوتوی کی کتاب تخذیر الناس لے کر آئے، اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت عطا فرمائے، جس نبی (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلیہ وسلم) کا کلمہ پڑھا ہے ان (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلیہ وسلم) سے وفاداری کرنا عین ایمان ہے ،عقیدہ ختم نبوت میں تحریف کرنا کوئی جرم نہیں؟؟؟؟؟
،،،،۔۔،، یہ کونسی کتاب کا حوالہ ھے اگر علما دیوبند اسکے منکر ھوتے جو قرار دار 30 جون 1974کو قومی اسمبلی میں پیش کی گی تھی اسکے محرکین مین حضرت مفتی محمود صاحب مولانا عبدالحق اکوڑہ خٹک والے مولانا نورانی مولانا عبد المصطفی ازہری اور دیگر سیاسی حضرات شامل تھے مولانا نورانی اسی وقت اعتراض کردیتے مفتی محمود پر کہ پہلے آپ اپنے عقیدہ ختم نبوت کی وضاحت کرو پھر ھم آپکو شامل کرئیں گے مگر کسی موقعہ پر یہ معاملہ نہ ھوا اور شانہ بشانہ سب مرزائیت کے لے اکھٹے رھے
باقی مرزا قادیانی کے عقیدے مین ختم نبوت مرتبی اور ختم نبوت زمانی دو متوازی اور متقابل مفھوم ھیں وہ ختم نبوت مرتبی کے اقرار سے ختم نبوت زمانی کا انکار کرتا مگر حضرت نانوتوی کے عقیدے میں یہ دونوں مفھوم حضوراکرم صل اللہ علیہ وسلم کی ذات میں جمع ھیں

Last edited by حسن قادری; 11-09-11 at 07:22 PM.
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (06-10-11), نبیل خان (27-09-11), بلال الراعی (11-09-11), سیفی خان (12-09-11)
پرانا 11-09-11, 07:24 PM   #14
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
عمر: 23
مراسلات: 127
کمائي: 2,897
شکریہ: 37
95 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان مسلم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان مسلم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسن قادری مراسلہ دیکھیں
پہلے تو میں یہ عرض کروں گا کہ سیفی صاحب کا عنوان کچھ اور تھا اور اعتراضات کا عنوان کچھ اور باقی محترم مھتاب صاحب نے اعراضات جس آب وتاب کے ساتھ پیش کے ھیں مرے خیال میں اسپر فریقین کی اعتراض وجواب پر کئی کتب چھپ چکی ھیں،،۔،،۔،
نانوتوی رحمۃ اللہ کا تعارف تو آپنے ذکر کیا کہ انھیں سب جانتے ھیں مگر اعلی حضرت کی ذات کا تعارف تو علمی حلقوں میں نا تھا مولانا مظھر اللہ دہلوی کے صاحبزادے مسعود احمد لکھتے ھیں علمی حلقوں میں اب تک صحیح تعارف نہ کرایا جاسکا جدید تعلیم یافتہ طبقہ تو بڑی حد تک بالکل نابلد ھے چنانچہ ایک مجلس میں جھاں راقم بھی موجود تھا ایک فاضل نے فرمایا کہ مولانا احمد رضا کے پیروتو زیادہ تر جاھل ھیں گویا آپ جاھلوں کے پیشواھیں۔،،،،،
المیزان احمد رضا نمبر ص28۔،،،،۔،،باقی تحذیرالناس کی علمی گہرای کو آپ کیا سمجھ سکتے ھیں اگر آپ میں سمجھنے کی صلا حیت ھوتی اسے مکمل پڑھتے پھر آپ پر واضح ھوتا کہ انکار ختم نبوت ھے یا جس انداز میںحضرت نے ّعقیدہ ختم نبوت کی وضاحت کی ھے
وہ ایک عجیب انداز ھے جسے آپ کیا اعلی حضرت بھی نہ سمھج سکے جن نے سمھجا ان نے اسکا اقرار کیا حضرت خواجہ قمر الدین صاحب سیالوی نے فرمایا میں نے تحذیرالناس کو دیکھا ھے مولانا محمد قاسم کو اعلی درجے کا مسلمان سمجھتا ہوں مجھے فخر ھےکہ میری حدیث کی سند میں انکا نام موجود ھے خاتم النبیین کے معنی بیان کرتے ھوے جھاں مولانا کا دماغ پہنچا ھے وہاں تک معترضین کی سمھج نھیں گی قضیہ فر ضیہ کو قضیہ واعقعیہ حقیقیہ سمھج لیا گیا ھے ڈھول کی آواز ص116 مولفہ حضرت شیخ کامل الدین مطبوعہ سر گودہا
حضرت کی بات بار بار ُرھیں معترضین کی سمھج نھیں گی ،۔،۔،۔،۔،
1986 میں حضرت پیر کرم شاہ ازہری نے ایک رسالہ تصنیف فر مایا تحذیر الناس میری نظر میں
ص58 پر لکھتے ھیں یہ کہنا درست نھیں سمھجتا کہ مولانا قاسم نانوتوی عقیدہ ختم نبوت کے منکر تھے آگے لکھتے ھیں مولانا ختم نبوت کو ضروریات دین سے یقین کرتے تھے اور اسکے دلائل کو قطعی اور متواتر سمھجتے تھے انھوں نےاسبات کو صراحت سے ذکر کیا ھے کہ جو حضور صل اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت زمانی کا منکر ھے وہ کافر ھے دائرہ اسلام سے خارج ھے،۔۔، مرے خیال میں یہ کافی ھو گا اگر سمھج ہو
جناب پیر کرم شاہ صاحب نے اس مسئلہ پر رجوع کرلیا تھا،
سیکندلی حضور شیخ الاسلام خواجہ قرم الدین سیالوی صاھب کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت سمجھتا ہوں،
کچھ ہی دیر میں اس پر بھی ریپلائے پیش کروونگا۔
عرفان مسلم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-09-11, 07:45 PM   #15
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
عمر: 23
مراسلات: 127
کمائي: 2,897
شکریہ: 37
95 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان مسلم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان مسلم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محترم جناب حسن قادری صاحب،
شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی صاحب کی تحذیر الناس کے بابے میں کیا رائے تھی، ملاحظہ کیجئے



آپ سے گزارش ہے کہ اپنے دفاع کے لئے اکابرینِ اہلِ سنت کی پناہ نہ لیجئے،
امید ہے آپ شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی صاحب کے حوالے سے اپنے قول سے رجوع کریں گے۔

نوٹ: تمام بہن بھائی نوٹ فرمالیجئے کہ میں اس بحث کا حصہ نہیں ہوں ابھی کہ کون ختمِ نبوت کا منکر ہے اور کون نہیں، فقط چند وضاحتیں کرنا تھیں اس لئے اس تھریڈ میں ریپلائے کیا ہے۔

والسلام
عرفان

Last edited by عرفان مسلم; 11-09-11 at 07:49 PM.
عرفان مسلم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمر, کتابوں, پھول, پیارے, پسند, پسندیدہ, چین, نثار, نظر, مقابلہ, محبت, مسائل, اللہ, اشعار, بہترین, بلبل, بندگی, تاج, جواب, حضرات, خوش, ختم نبوت, دل, عیسیٰ, عشق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تمام انسانوں تک نبی ا کا پیغام پہنچایاجائے،پیرنصیر الدین نصیر عبدالقدوس خبریں 1 19-05-11 09:12 AM
اہم تنصیبات اور شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے لشکر جھنگوی کے سات دہشت گرد گرفتار جاویداسد خبریں 0 14-10-10 03:08 PM
باپ بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئےکہانصیحت The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-09-09 04:07 PM
نصیب اپنا تیرے نصیب سے شیراز احمد شاعری اور مصوری 2 24-07-09 10:01 AM
فرخ نصیر کے انتقال پر ممتاز شخصیات کا اظہار تعزیت عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger