واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


وھٹی رھے گی یاروٹی رھے گی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-09-11, 09:37 PM   #1
وھٹی رھے گی یاروٹی رھے گی
حسن قادری حسن قادری آف لائن ہے 07-09-11, 09:37 PM

کرمان کے بادشاہ حضرت مظفر کرمان شاھی تھے جوکہ اپنے وقت کے کبائر اولیاء اللہ میں سے تھے اور بادشاہ وقت بھی رات اللہ کی عبادت میں گزرتی دن مخلوق خدا کی خدمت کرتے ھوے گزر جاتا ان سے کسی نے پو چھا اللہ کے ولی کی نشانی کیا ھے آپ نے فر مایا من جعل قلبہ لمولاہ جسنے اپنا دل اللہ کے لے خالی کر دیا اور اپنے وجود سے مخلوق خدا کی خدمت کی وہ اللہ کا ولی ھے آپکی ایک صاحبزادی تھی جن سے انھیں بھت محبت تھی اور اپنی بیٹی کی تر بیت خالص دینی انداز میں کی صبر تقوی عبا دت یہ عالی صفات اس میں موجود تھیں
جب بیٹی جوان ہوگی تو آپکو اسکی شادی کی فکر پڑ گی شہزادی کے لے بڑے اونچے رشتے آنے لگے مگر آپ نےکیونکہ اللہ سے لو لگا رکھی تھی آپ کی تمنا تھی میں وہ لڑ کا تلاش کروں گا جو زاہد عابد ہو
اسکی تلاش کے لے آپ راتوں کو مسجدوں کے چکر لگاتے کون عبادت زیادہ کرتا ھے ایک رات آپ شہر سے باہر ایک ویران مسجد میں پہنچے
وہاں دیکھا ایک نوجوان عبادت میں مصروف ھے اور اسکے وجود پر کپکپی طاری ھے اور آنکھیں آنسووں سے تر ھیں آپ نے اختتام نماز کا انتظار کیا وہ نوجوان جب فارغ ہوا اس کا حال احوال پو چھا وہ کہنے لگا غریب ہوں ایک کمرہ ھے آدھا گر چکا ھے آدھا باقی ھے آپنے پو چھا شادی ہو گی ھے کہنے لگا ایسے غریب کو کون رشتہ دے گا آپنے فرمایا اگر کرمان کے بادشاہ کی بیٹی سے تمھارا رشتہ طے ھو جاے
وہ نوجوان مسکراکر کہنے لگا بابا غریبوں سے مذاق نھیں کرتے آپ نے اپنی انگھوٹھی نکالی اور اسے دیکر کہا مجھ سے وعدہ کرو کل تم بادشاہ کرمان کے دربار میں مجھ سے ملو گے اگر در بان روکے تو اسے یہ انگھوٹھی دکھانا وہ تجھے میرے تک پہنچا دے گا صبح وعدے کے مطابق وہ نوجواب پہنچا دربان کو انگھوٹھی دکھائی وہ بادشاہ تک لے گیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ رات والا بوڑھا خود وہ بادشاہ سلامت ھیں بادشاہ نے اسی وقت قاضی کو بلواکر نکاح پڑھوا کر انھیں کپڑوں میں اپنی بیٹی کو رخصت کردیا رحمت عالم صل اللہ علیہ وسلم نے فر مایا وہ نکاح بہت برکت والا ھے جس میں خرچ کم ہو ،۔،۔، رواہ البھیقی شعب الایمان،،۔۔
اس میں آپ نے امت کو ھدایت دی ھے شادیاں ھلکی پھلکی ھوں کم خرچ والی ھوں آج ھم جن پریشا نیوں میں مبتلا ھیں ان کا بہت بڑا سبب یہی ھے کہ نکاح کے بارے میں جو حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ھیں ان سے ھم نے انحراف کردیا جس کی وجہ سے ھم آسمانی برکات اور خداوندی عنایات سے محروم ہو گے ھیں۔،۔،۔، رشتے دار ناراض ہوں انھیں منا لے تے ھیں مگر شادی بیاہ میں اللہ اور اسکے رسول کے احکام توڑ کر انھیں ھم ناراض کردیتے ھیں
پھر جھیز کے مطالبات ،۔ حالانکہ رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم نے جو حضرت فاطمہ کو جھیز دیا تھا وہ حضرت علی ھی کی رقم سے ادا کیا گیا اس زمانے میں عرب میں نکاح شادی کے موقع پر لڑکی کو جھیز کے طور پر کچھ سامان دینے کا رواج نہ تھا۔۔،،۔، حضرت علی کیونکہ حضور صل اللہ علیہ وسلم کی سر پرستی میں رہ رھے تھے اس لے انھیں کے پیسوں سے آپنے یہ چند چیزیں دیں کیونکہ ان کے گھر میں یہ کچھ بھی نہ تھا
ہاں تو بات چل رھی تھی شہزادی کی رخصتی کی وہ نوجوان اپنی بیوی کو لے کر اپنے گھر پہنچا اسنے دروازہ کھولا اور دلھن نے اپنا ایک پاوں ابھی اندر داخل کیا ھی تھا کہ اسے گھڑے پر پڑا ھوا روٹی کا ٹکڑا نظر آگیا اور اسنے اپنا پاوں باہر نکالیا اور کہنےلگی یہ کیا ھے دلہا بولا میرا کھانا پکانے والا کوئی نھیں ھےمیں نے سحری کے وقت روزہ رکھنے کے لے روٹی پکای تھی اسے افطاری کے لے رکھدیا تھا
دلھن کہنے لگی تمھارا ایمان بہت کمزور ھے اللہ کے بندے جو ذات تمھیں سحری کھلا سکتی ھے وھی تمھاری افطاری کا بھی بندوبست کرسکتی ھے اس گھر میں یا روٹی رھے گی یا وھٹی رھے گی جاو پہلے اسے اللہ کی راہ میں صدقہ کرکے آو پھر میں تمھارے گھر میں قدم رکھوں گی
کتنا ایمان مضبوط تھا ان کا آج ھمارے گھروں میں یہ مثال کھیں نھیں نظر آتی نہ ھم مرد وں میں نہ عورتوں میں شاید کھیں ہو ممکن بھی ھے اللہ ھمیں صبر وشکر کی دولت سے مالامال کردے ھمارے گھروں میں برکتیں اور رحمتیں نازل کرے آمین

 
حسن قادری's Avatar
حسن قادری
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 381
Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (14-10-11), کنعان (16-10-11), ھارون اعظم (16-09-11), قاسمی (14-10-11), محمد یاسرعلی (07-09-11), اویسی (17-10-11), احمد نذیر (09-09-11), بلال الراعی (17-09-11), راجہ اکرام (14-10-11), سیفی خان (16-09-11), سحر (16-10-11), عبدالقدوس (08-09-11), عروج (16-10-11)
پرانا 16-09-11, 09:09 PM   #2
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,495
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ ۔ ۔ ۔ ۔ اچھی تحریر ہے
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (14-10-11), حسن قادری (17-09-11)
پرانا 14-10-11, 06:10 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,292
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 792 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

[وہ نکاح بہت برکت والا ھے جس میں خرچ کم ہو ]
اللہ تعالٰی غیروں تہزیب وتمدن چھوڑکر اپنےمحبوب پیغمبرصلی اللہ علی وسلم کی سچی ،پکی اتباع کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین

Last edited by قاسمی; 14-10-11 at 06:14 AM.
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے قاسمی کا شکریہ ادا کیا
ام معاویہ (21-10-11), حسن قادری (14-10-11), عروج (16-10-11)
پرانا 14-10-11, 09:05 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 983
کمائي: 32,017
شکریہ: 1,331
738 مراسلہ میں 2,352 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک تو ان واقعات میں‌اتنا زیادہ مبالغہ ہوتا ہے ، کہ بندہ صرف عش عش ہی کر سکتا ہے ، ان پر عمل نہیں‌
صرف اتنا ہی سوچ لیں‌، کہ رات کا بچا ہوا اگر صبح کیلئے رکھ لیا جائے تو کیا یہ توکل کے منافی ہے ؟
جس قسم کے توکل کی بادشاہ کی بیٹی بات کررہی تھی وہ تو بھکاریوں‌میں‌ہی ہوسکتا ہے ،کہ رات میں‌جوکچھ تھا وہ ختم کیا اور صبح پھر کسی سے مانگ لیا
اگر کسی کو یقین نہیں‌ہے تو خود عمل کر کے دیکھ لے
ابرارحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-10-11), کنعان (16-10-11), حسن قادری (16-10-11)
پرانا 16-10-11, 08:58 AM   #5
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,132
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
یک تو ان واقعات میں‌اتنا زیادہ مبالغہ ہوتا ہے ، کہ بندہ صرف عش عش ہی کر سکتا ہے ، ان پر عمل نہیں‌
یہ کمال تقوی ھے مبالغہ آرائی نھیں
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (16-10-11), ام معاویہ (21-10-11), عروج (16-10-11)
پرانا 16-10-11, 09:32 AM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,398
کمائي: 96,052
شکریہ: 52,551
11,185 مراسلہ میں 35,279 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تبصرہ توکل پر تو نہیں "بادشاہ کی بیٹی" پر ہے۔ اوہ۔۔۔۔اس سے پہلے کہ بُرا منائیں ۔۔۔۔آگے پڑھ لیں

پچھلے دنوں میری امی ایک "تاریخی کتاب" پڑھ رہی تھیں۔۔۔۔جب اُس کو پڑھ لیا تو کہنے لگیں کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ایک طرف تو ہمیں یہ بتایا جاتا ہے کہ فلانے دور میں بلاد اسلامیہ میں مال و دولت کی اس قدر فراوانی ہو گئی تھی کہ زکواۃ لینے والا کوئی باقی نہ بچا تھا۔ زکواۃ لینے والے جگہ جگہ پھرتے تھے لیکن کوئی حاجت مند نہ ملتا تھا۔۔۔اور پھر اُسی جگہ ہمیں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ خلیفۃ اللہ کی بیٹیاں روٹی روٹی کو محتاج تھیں، سالہا سال پُرانے پھٹے ہوئے کپڑےہوتے تھے وغیرہ۔۔۔۔۔
تو کیا وہ خلیفہ یا بادشاہ اپنی بیٹیوں کی حق تلفی کرتا تھا؟ باوجود کُچھ اچھا کھلا سکنےکے ۔۔۔وہ اُن کو جان بوجھ کر اچھا کھانا نہیں دیتا تھا۔۔۔حالانکہ اُمت مسلمہ تو بہت امیر ہو چُکی تھی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-10-11), کنعان (16-10-11), ابرارحسین (16-10-11)
پرانا 16-10-11, 04:31 PM   #7
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,604
کمائي: 172,558
شکریہ: 8,807
5,786 مراسلہ میں 21,395 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابرارحسین مراسلہ دیکھیں
ایک تو ان واقعات میں‌اتنا زیادہ مبالغہ ہوتا ہے ، کہ بندہ صرف عش عش ہی کر سکتا ہے ، ان پر عمل نہیں‌
صرف اتنا ہی سوچ لیں‌، کہ رات کا بچا ہوا اگر صبح کیلئے رکھ لیا جائے تو کیا یہ توکل کے منافی ہے ؟
جس قسم کے توکل کی بادشاہ کی بیٹی بات کررہی تھی وہ تو بھکاریوں‌میں‌ہی ہوسکتا ہے ،کہ رات میں‌جوکچھ تھا وہ ختم کیا اور صبح پھر کسی سے مانگ لیا
اگر کسی کو یقین نہیں‌ہے تو خود عمل کر کے دیکھ لے
عمل کرسکتے ہیں اگر ان واقعات سے مبالغہ نکال دیں تو
اسی واقعی کو دیکھ لیں ۔
اگر گھر میں روٹی رکھنا ایمان کی کمزوری ہے تو بادشاہ کا انگھوٹی پہننا کیسا ہے ؟
اور اس شہزادی کا طرز عمل شادی سے پہلے کیا تھا ۔ اس کے والد کا یہ تو بتادیا کہ بہت عبادت گزار تھے لیکن گھر والوں کو کھلاتے کہاں سے تھے مطلب کوئی مزدوری وغیرہ کرتے تھے یا حکومت کے خزانے سے وظیفہ لیتے تھے تو کیا یہ وظیفہ لینا توکل کے خلاف نہیں ؟
ان کے پاس دربان بھی تھا جو غریب لڑکے کو اندر آنے سے روک رہا تھا اور انگھوٹی دیکھ کر اندر آنے دیا ۔ کیا یہ سب توکل کے منافی نہیں ہے ۔

اسی لیے کہتے ہیں کہ ان واقعات کے بجائے صرف حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو دیکھنا چاہیے اور عمل کرنا چاہیے ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر پر کوئی دربان نہیں تھا اور کسی غریب لڑکے کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقعات کے لیے انگھوٹی دکھانے کی ضرورت نہیں تھی ۔
اور نا ہی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اچھا کھانے اور پہننے کو منع فرمایا ہے ۔ بس حلال روزی کمانے کا حکم دیا ہے اور صدقہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ یہی اصل تقویٰ ہے
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے

Last edited by سحر; 16-10-11 at 04:34 PM.
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-10-11), کنعان (16-10-11), منتظمین (16-10-11), ابرارحسین (16-10-11), حیدر (16-10-11)
پرانا 16-10-11, 05:25 PM   #8
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
کمائي: 118,699
شکریہ: 13,532
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default درویش کی بیٹی

السلام علیکم!

یہ واقعہ بہتر انداز میں لکھا گیا ھے اسے پڑھ کر شائد اعتراضات شکوک و شبہات دور ہو سکتے ہیں۔

والسلام



درویش کی بیٹی


حضرت شاہ شجاع کرمانی رحمة اللہ علیہ کے والد کرمان کے بادشاہ تھے۔ مگر آپ سب ٹھاٹ باٹ چھوڑ کر درویشی کی زندگی اختیار کیے ہوئے تھے۔ آپ کی ایک بیٹی انتہائی خوبصورت تھی۔ ایک دن بادشاہ وقت نے آپ کی بیٹی کا رشتہ مانگا۔

آپ نے جواب میں ارشاد فرمایا کہ مجھے تین دن کی مہلت دیں تاکہ میں اس بارے میں سوچ بچار کر لوں۔

چنانچہ آپ تین دن تک مسجد کے گرد چکر لگاتے رہے۔ جب تیسرا دن ہوا تو آپ نے مسجد میں ایک درویش کو دیکھا جو کہ نماز پڑھنے میں مشغول تھا۔

جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو آپ اس کے پاس گئے اور اس سے پوچھا کیوں بھائی!

تم شادی شدہ ہو یا کنوارے؟

وہ کہنے لگا کہ میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔

حضرت شاہ شجاع کرمانی رحمة اللہ علیہ نے پھر اس سے پوچھا کہ کیا تم شادی کرنا چاہتے ہو؟

وہ کہنے لگا کہ مجھ مفلس کو کون اپنی بیٹی دے گا؟

آپ نے فرمایا کہ میں اپنی بیٹی کی شادی تمہارے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔

ایک درہم سے خوشبو خرید لو۔

ایک درہم سے کھانا کھا لینا

اور ایک درہم سے کوئی میٹھی چیز خرید لو،

چنانچہ اس طرح آپ نے اس درویش کے ساتھ اپنی بیٹی کا نکاح کر دیا۔

جب حضرت شاہ شجاع کرمانی رحمة اللہ علیہ کی بیٹی نکاح کے بعد اس درویش کے گھر آئی تو اس نے دیکھا کہ اس درویش کے گھر میں ایک سوکھی روٹی پڑی ہوئی ہے۔

لڑکی نے درویش سے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟

اس نے کہا یہ ایک روٹی کل بچ گئی تھی اور میں نے آج کے لیے رکھ چھوڑی تھی۔

وہ لڑکی اسی وقت اٹھ کر کھڑی ہو گئی اور کہنے لگی کہ میں تو اس گھر میں ہرگز نہیں رہ سکتی۔

درویش نے کہا کہ میں تو پہلے ہی جانتا تھا کہ بادشاہ کی بیٹی ایک مفلس اور قلاش درویش کے گھر میں نہیں رہ سکتی۔

لڑکی نے جواب دیا کہ میں تمہاری مفلسی کی وجہ سے نہیں بلکہ تمہارے ایمان کی کمزوری کی وجہ سے جا رہی ہوں۔

تمہیں اللہ تعالیٰ پر اتنا بھروسہ نہیں کہ وہ آج رزق دے گا، کل کی بچی ہوئی روٹی آج کے لیے محفوظ کرکے رکھتے ہو۔ میرے والد نے تو مجھے یہ بتایا تھا کہ میں تمہیں ایک متقی اور پرہیز گار کے نکاح میں دے رہا ہوں، لیکن مجھے اس شخص کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کو اللہ تعالیٰ کی ذات پر اتنا بھروسہ بھی نہیں کہ وہ دوسرے دن کی روزی دے گا۔

یہ بات سن کر درویش کو بھی احساس ہوا کہ یہ تو واقعی کمزور ایمان کی نشانی ہے۔

وہ کہنے لگا اے نیک بیوی! میرے اس گناہ کا کوئی کفارہ ہے؟

لڑکی نے جواب دیا، اس گھر میں یا تو میں رہوں گی یا پھر یہ روٹی رہے گی۔

درویش نے اسی وقت روٹی اٹھائی اور باہر نکل کر سائل کو دے دی اور آئندہ کے لیے ساری زندگی اللہ تعالیٰ کے توکل پر گزار دی۔
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ابرارحسین (16-10-11), حیدر (16-10-11), سحر (16-10-11)
پرانا 16-10-11, 05:27 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آج بھی اپنے شوھروں کا بُرے وقت میں حوصلے، صبر اور ربّ کے رازق اورمُسبّب الاسباب ھونے کا درس دینے والی بیویاں موجود ھیں۔ آپ سبھی کی تربیّت ایک جیسی تو نہ سمجھیں۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
ابرارحسین (16-10-11), حیدر (16-10-11), سحر (16-10-11)
پرانا 16-10-11, 05:52 PM   #10
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,604
کمائي: 172,558
شکریہ: 8,807
5,786 مراسلہ میں 21,395 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے مجھے یہ واقعہ نامکمل لگا ۔ معذرت کے ساتھ
بلکہ اصل واقعہ تو اس کے بعد ہونا چاہیے تھا کہ اللہ پر توکل کرکے جو وہ روٹی صدقہ کردی تو آگے کیا ہوا ۔
اس لیے کہ اللہ اپنے نیک بندوں کو آزماتا ہے ۔ دے کر بھی اور نا دے کر بھی ۔
اگر لڑکی کے گھر میں تین دن کے فاقے ہوجاتے ہیں اللہ پر توکل کے بعد تو اس کا طرز عمل کیا تھا ۔
اس نے اپنے شوہر سے کہا کہ جاو مزدوری کرو اور کھانے کا بندوبست کرو یا ایسے ہی فاقے کرتی رہی ۔
اصل بات جو میں پوچھنا چاہ رہی ہوں کہ ہم خواتین اللہ پر توکل کرکے کیا کریں ۔ کہ شوہر سے کہیں کہ آپ نوکری کیوں کرتے ہو کیا آپ کو اللہ پر توکل نہیں ۔ یا کچھ اور ۔
اس واقعے سے میں کچھ سیکھنا چاہ رہی ہوں اور اپنا عمل بدلنا چاہ رہی ہوں کیا آپ لوگ میری مدد کریں گے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-10-11), منتظمین (16-10-11), ابرارحسین (16-10-11), حیدر (16-10-11)
جواب

Tags
قدم, لڑکی, نماز, نظر, موقع, ممکن, محبت, آج, اللہ, تلاش, حال, خدا, دل, روزہ, رات, رشتے, سحری, شہر, عالم, عبادت, صفات, صاحبزادی, صبح, صبر, صدقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جعلی نمبر پلیٹ، ڈپٹی سپیکر کے بھائی کا مری میں چالان گلاب خان خبریں 4 07-02-11 03:28 AM
وزیراعظم اسمبلی اجلاسوں سے وزیرقانون کی مسلسل غیرحاضری کا نوٹس لیں، ڈپٹی سپیکر گلاب خان خبریں 0 04-02-11 04:06 AM
ڈپٹی سپیکر نے کشمالہ طارق کو ڈانٹ دیا گلاب خان خبریں 0 04-11-10 06:06 AM
ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹیوانہ (یہ کیا ہے) وجدان خبریں 0 12-08-08 10:11 AM
شیخ رشید کو ویزا نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی عبدالقدوس خبریں 1 08-11-07 10:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger