واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


::::::: ہم سب ہی باطل والے ہیں بے کار و بےہودہ ہیں :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-10, 08:32 PM   #1
::::::: ہم سب ہی باطل والے ہیں بے کار و بےہودہ ہیں :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 06-12-10, 08:32 PM

بسّمِ اللہ الرَّحمٰن الرَّحِیم
واُصلی و اُسلِّم عَلیَ رَسولہِ الکریم

آج کی بات کا عنوان ہے ،
::::::: ہم سب ہی باطل والے ہیں بے کار و بےہودہ ہیں :::::::

ایک عورت کو اللہ نے بہت حسن دیا تھا کہ گویا اس کا حسن توبہ شکن تھا ، ایک دن اس عورت نے اپنا چہرہ آئینے میں دیکھا تو اس نے اپنے خاوند سے کہا """کیا تُم یہ سوچ سکتے ہو کہ کوئی شخص میرا چہرہ دیکھ کر میرے حسن کا شکار ہوئے بغیر رہ سکتا ہے ؟ """
اس کے خاوند نے کہا """ ہاں """
بیوی نے کہا """ ایسا کون ہو سکتا ہے ؟ """
خاوند نے کہا """ عبید بن عمیر """
بیوی نے کہا """ مجھے اس کے پاس جانے کی اجازت دو ، میں اسے ضرور فتنے میں ڈال کر رہوں گی """
خاوند نے کہا """ جاؤ ، اجازت ہے """
بیوی نے تیاری کی اور عبید بن عمیر رحمہ اللہ کے پاس فتویٰ حاصل کرنے کے بہانے سے پہنچی ، اور علیحدگی میں بات کرنے کے لیے مسجد الحرام کے ایک گوشے میں عبید بن عمیر رحمہ اللہ کو لیے چلی ، جب وہ دونوں لوگوں کی نظروں سے کافی دور ہو گئے تو اس عورت نے اپنے چہرے سے پردہ ہٹا دیا ، گویا کہ چمکتے دمکتے چاند کاایک ٹکڑا زمین پر اتر آیا ہو ،
عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا """ اے اللہ کی بندی ، اللہ کا خوف کرو اور اپنا چہرہ چھپائے رکھو """
عورت نے کہا """ میں آپ کی محبت میں مبتلا کر دی گئی ہوں ، میرے معاملے میں غور فرمایے """
عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا """ میں تم سے کچھ پوچھتا ہوں ، اگر تُم نے ہاں میں جواب دیا تو پھر میں تمہارے اس معاملے میں کی طرف توجہ کروں گا """
عورت نے کہا """ آپ جو بھی پوچھیں گے میں اس میں آپ کی ہاں میں ہاں ہی ملاوں گی """
عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا """ مجھے یہ بتاؤ کہ جب ملک الموت تمہاری روح قبض کرنے کے لیے آئے گا تو کیا تمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تمہاری یہ ضرورت پوری کی ہو ؟ """
عورت نے کہا """ اللہ کی قسم ، نہیں """
عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا """ درست کہا """،
اور پوچھا """ جب تمہیں قبر میں داخل کر دیا جائے گا اور پھر تمہیں سوال وجواب کے لیے بٹھایا جائے گا تو کیاتمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تمہاری یہ ضرورت پوری کی ہو ؟ """
عورت نے کہا """ اللہ کی قسم ، نہیں """
عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا """ درست کہا """،
اور پوچھا """ جب لوگوں کو ان کے اعمال نامے دیے جائیں گے ، اور تم جانتی نہیں ہو گی کہ تمہار ا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا یا بائیں ہاتھ میں ،تو کیا تمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تمہاری یہ ضرورت پوری کی ہو ؟ """
عورت نے کہا """ اللہ کی قسم ، نہیں """
عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا """ درست کہا """،
اور پوچھا """ اور جب تم پل صراط سے گذرنے لگو گی اور تم نہ جانتی ہوگی کہ تم لڑکھڑاؤ گی یا ثابت قدمی سے گذر جاؤ گی ، تو کیاتمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تمہاری یہ ضرورت پوری کی ہو ؟ """
عورت نے کہا """ اللہ کی قسم ، نہیں """
عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا """ درست کہا """،
اور پوچھا """ اور جب اعمال تولنے کے لیے ترازو پر لائے جائیں گے اور تم نہ جانتی ہو گی کہ تمہارے نیک کاموں کا پلڑا بھاری ہو گا یا ہلکا ، تو کیا تمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تمہاری یہ ضرورت پوری کی ہو ؟ """
عورت نے کہا """ اللہ کی قسم ، نہیں """
عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا """ درست کہا """،
اور پوچھا """ اور جب تُم سوال و جواب کے لیے اللہ کے سامنے پیش کی جاؤ گی ، تو کیاتمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تمہاری یہ ضرورت پوری کی ہو ؟ """
عورت نے کہا """ اللہ کی قسم ، نہیں """
عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا """ درست کہا """،
اورفرمایا """ اے اللہ کی بندی ، اللہ سے بچو ، اُس نے تُمہیں اپنی نعمتیں عطاء کی ہیں ، اور تمہارے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے """
یہ سب سن کر وہ عورت اپنے خاوند کے پاس واپس پہنچی تو اس نے پوچھا """ کیا کر کے آئی ہو؟ """
عورت نے کہا """ تم بے کار و بے ہودہ ہو ، ہم سب ہی باطل والے ہیں بے کار و بےہودہ ہیں """
اور وہ عورت نماز ،روزےاور عبادات کی طرف پلٹ پڑی ،
اس کے بعد اس کا خاوند کہا کرتا تھا """ میرے اور عبید بن عمیر کے درمیان کیا دشمنی تھی کہ اس نے میری بیوی کو میرے لیے خراب کر دیا ، پہلے میں ہر رات دولہا ہوتا تھا اور اب اس نے میری بیوی کو راھبہ بنا دیا ہے """
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
::: اس سچے واقعہ سے ملنے والے اسباق :::
::::: اللہ کے مراقبے پر ایمان ، کہ اللہ ہر جگہ دیکھ اور سن رہا ہے ، لہذا خلوت میں بھی کیے گئے اعمال سے وہ باخبر ہے ،
::::: سچے اِیمان والے کی نظر اس کے اختیار میں ہوتی ہے ، اپنی مرضی سے اسے اٹھاتا ہے اور اپنی مرضی سے اسے جھکاتا ہے ،
::::: نظر کے زہریلے تیروں کو اپنے دِل تک نہیں جانے دیتا ،
::::: سچے ایمان کی اس کے حامل پر تاثیر اور پھر اس سچے ایمان والے کے عمل کی مسلمان دِلوں والوں پر تاثیر کا پتہ چلتا ہے ،
::::: پہلے درجے کے تابعین کے دور میں ، اور مکہ المرمہ میں بھی ، مسلمانوں کی صفوف میں نام اور حلیے کے مطابق مسلمان لگنے والے ایسے """ خوش خیال """ لوگ موجود تھے جو عورتوں کو """کافی آزادی """دینے کے قائل تھے ، اور اس آزادی کو اللہ کے نیک بندوں کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کرنے پر بھی راضی ہوتے تھے ،
::::: جب اس وقت زمین کے سب سے مقدس ترین مقام میں ، مسلمانوں میں ایسے نام نہاد مسلمان موجود تھے تو اب ساری دُنیا میں مسلمانوں کی صفوف میں کیا کیا مسلمان بن کر شامل نہ ہوگا ،
میں آج کی بات کو صرف ان اسبا ق تک ہی محدود رکھنا چاہتا تھا ، لیکن ابھی خیال آیا کہ بات ختم کرنے سے پہلے آپ لوگوں کو اللہ کے اس سچے مؤمن کا تعارف تو کرواتا چلوں ،
عبید بن عمیر بن قتادہ اللیثی رحمہ اللہ پہلے درجے کے تابعین میں سے تھے ،
کنیت ابو عاصم تھی ،
درست اندازے کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے دور میں ہی پیدا ہو چکے تھے ،
تاریخ وفات سن اَڑسٹھ 68ہجری ہے ،
اھل مکہ کے قاضی اور ان میں سے سب سے بہترین اندازء خطاب والے خطیب تھے ،
یعنی اس طرح وعظ و نصیحت اور خطاب فرماتے تھے جیسے کہ کوئی آنکھوں دیکھا قصہ بیان کیا جا رہا ہو ،بلکہ کچھ اس طرح گویا کہ بیان کرنے والا اس قصے کے کرداروں کے تاثرات اور اس قصے کے واقعات کے اثرات خود پر پا رہا ہو، حق گوئی کے ساتھ ایسا اندازء بیان اللہ کسی کسی کو ہی نصیب فرماتا ہے ،
عبید بن عُمیر رحمہ اللہ نے مسلمانوں میں سب سے پہلے یہ اندازء خطابت دوسرے بلا فصل خلیفہ أمیر المومنین عمر ان الخطاب رضی اللہ عنہما کے دورء خلافت میں پیش کیا ،
اپنے دیگر تابعین بھائیوں رحمہم اللہ جمعیاً کی طرح اِیمان ، عِلم ء نافع ، عمل ء صالح اور ز ُھد و تقویٰ کی عظیم الشان مثال تھے،
اپنے زمانے کے """ مُستجاب الدعوات """ لوگوں میں سے مانے جاتے تھے یعنی جن کی دُعا قبول ہوتی تھی ،
امام مجاھد رحمہ ُ اللہ کہا کرتے تھے """ہم اپنے فقیہ اور اپنے قاضی پر فخر کرتے ہیں ، ہمارے فقیہ تو ہیں عبداللہ ابن عباس( رضی اللہ عنہما ) اور ہمارے قاضی ہیں عبید بن عمیر( رحمہُ اللہ)۔
یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اللہ کے دین کو جس کا ایک حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنتء مبارکہ پر مشتمل ہے ، اور اس دین کی جزئیات کوانتہائی امانت ، صداقت ، احتیاط ،ذمہ داری اور خوب چھان بین کےساتھ اپنے دلوں میں محفوظ کیا ، زندگی بھر اس پر عمل پیرا رہے ، اور اسی طرح دوسروں کو سکھایا ، اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو ایسے ہی ایمان والوں میں سےبنا دے ۔ و السلام علیکم۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
مصادر و مراجع ::: تاریخ الثقات/ امام احمد بن عبداللہ العجلی ،
التاریخ الکبیر / امام المحدثین محمد بن اسماعیل البخاری ،
المتنظم فی التاریخ الامم و الملوک / امام عبدالرحمٰن بن علی الجوزی ،
الطبقات الکبری / امام محمد بن سعد ، جو ابن سعد کے نام سے معروف ہیں ،
الثقات /امام محمد بن حبان ، """ صحیح ابن حبان """ کے مؤلف ، عام طور پر امام ابن حبان کے طور پر ذکر کیے جاتے ہیں ،
صفۃ الصفوۃ / امام عبدالرحمٰن بن علی الجوزی ،
کتب التاریخ اور کتب الرجال میں سے تقریبا ہر کتاب میں ان کا ذکر موجود ہے۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 633
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (07-12-10), asakpke (11-12-10), فیصل ناصر (06-12-10), کنعان (07-12-10), ھارون اعظم (06-12-10), محمد عاصم (08-12-10), مرزا عامر (15-04-11), مسٹر شیف (07-12-10), ابو عمار (07-12-10), احمد بلال (07-12-10), ارشد کمبوہ (06-12-10), حیدر (06-12-10), ضِرار Derar (08-12-10), طلحہ (06-12-10), عبداللہ حیدر (06-12-10)
پرانا 06-12-10, 08:56 PM   #2
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,793
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ گناہوں سے بچنے کے لیے بہترین سبق ہے۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو آمین
والسلام
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-12-10), کنعان (07-12-10), محمد عاصم (08-12-10), احمد بلال (07-12-10), حیدر (06-12-10)
پرانا 06-12-10, 09:05 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,398
کمائي: 96,052
شکریہ: 52,551
11,185 مراسلہ میں 35,279 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پتا نہیں دور دور کی بات ہے یا کہ حسن نظر کی کمی۔ ورنہ میرا خیال ہے کہ آج کے دور کی کوئی ایسی عورت ہوتی تو ڈھیٹ پنے میں وہ ان تمام سوالوں کا جواب "ہاں" میں ہی دیتی۔ (یہ معاملہ صرف عورتوں کے ساتھ ہی نہیں۔ لیکن مثال کی وجہ سئے یہ الفاظ کہئے)۔ آج کل کے دور میں ایسے افراد بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں جو اپنی کھلم کھلا ضلالت کو عین ہدایت سمجھتے ہیں۔ انکو اکثر ہی کسی نہ کسی نیوز چینل پر دیکھا جا سکتا ہے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-12-10), کنعان (07-12-10), ھارون اعظم (06-12-10), احمد بلال (07-12-10), ارشد کمبوہ (07-12-10), طلحہ (06-12-10)
پرانا 06-12-10, 09:17 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اس کے بعد اس کا خاوند کہا کرتا تھا """ میرے اور عبید بن عمیر کے درمیان کیا دشمنی تھی کہ اس نے میری بیوی کو میرے لیے خراب کر دیا ، پہلے میں ہر رات دولہا ہوتا تھا اور اب اس نے میری بیوی کو راھبہ بنا دیا ہے """
چلو جی، یہ نہیں‌کہتے کہ اس عورت نے اپنے خاوند کا حق ادا کرنا چھوڑ کر نمازیں‌شروع کر دیں۔ بھلا یہ کیا نیکی ہوئی؟‌مولویوں کی مجھے سمجھ نہیں آتی یار۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-12-10), فاروق سرورخان (07-12-10), احمد بلال (07-12-10), ارشد کمبوہ (07-12-10), حیدر (06-12-10)
پرانا 06-12-10, 09:59 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ آپ کو جزائے خیر دے
اللہ ہم کو بھی گناہوں سے بچنے کی عبید بن عمیررحمہ ُ اللہ والی استقامت عطا فرمائے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (07-12-10), ارشد کمبوہ (07-12-10)
پرانا 06-12-10, 10:03 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,398
کمائي: 96,052
شکریہ: 52,551
11,185 مراسلہ میں 35,279 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ehm ehmبات تھوڑی سی واہیات سی ہے لیکن وضاحت کے لیے ضروری ہے طلحہ بھائی کی۔
اصل میں ضروری نہیں کہ وہ عورت اپنے خاوند کی طرف سے بے پرواہ ہو گئی ہو گی تبھی خاوند نے کہا ہو کہ "راہبہ ہو گئی ہے"
ہو سکتا ہے کہ ایسا ہو کہ وہ اپنے خاوند کی طرف التفات کرتے ہوئے حیا کی پیکر بن جاتی ہو جبکہ وہ اس میں بھی " بے حیائی" کا عادی ہو چُکا ہو۔اور جو لوگ بے حیائی کے عادی ہو جاتے ہیں اگر انکے سامنے تھوڑی سی بھی حیا دکھا دی جائے تو بعینہ اسی قسم کے طعنے سننے کو ملتے ہیں۔
اُمید ہے طلحہ بھائی میرا اشارہ سمجھ گئے ہوں گے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-12-10), فاروق سرورخان (07-12-10), کنعان (07-12-10), ھارون اعظم (06-12-10), محمد عاصم (08-12-10), احمد بلال (07-12-10), ارشد کمبوہ (07-12-10), عبداللہ حیدر (06-12-10)
پرانا 06-12-10, 10:26 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (07-12-10), احمد بلال (07-12-10), ارشد کمبوہ (07-12-10), حیدر (06-12-10)
پرانا 06-12-10, 11:41 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر صاحب!‌سمجھ آ‌گئی ہے۔ عادل صاحب مجھے معاف کر دیں
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (07-12-10), احمد بلال (07-12-10), ارشد کمبوہ (07-12-10), حیدر (07-12-10)
پرانا 07-12-10, 06:59 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,907
شکریہ: 10,606
1,222 مراسلہ میں 3,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
ehm ehmبات تھوڑی سی واہیات سی ہے لیکن وضاحت کے لیے ضروری ہے طلحہ بھائی کی۔
اصل میں ضروری نہیں کہ وہ عورت اپنے خاوند کی طرف سے بے پرواہ ہو گئی ہو گی تبھی خاوند نے کہا ہو کہ "راہبہ ہو گئی ہے"
ہو سکتا ہے کہ ایسا ہو کہ وہ اپنے خاوند کی طرف التفات کرتے ہوئے حیا کی پیکر بن جاتی ہو جبکہ وہ اس میں بھی " بے حیائی" کا عادی ہو چُکا ہو۔اور جو لوگ بے حیائی کے عادی ہو جاتے ہیں اگر انکے سامنے تھوڑی سی بھی حیا دکھا دی جائے تو بعینہ اسی قسم کے طعنے سننے کو ملتے ہیں۔
اُمید ہے طلحہ بھائی میرا اشارہ سمجھ گئے ہوں گے
یہ مسائل تصوف یہ ترا بیان غالب
تھے ہم ولی سمجھتے جو نہ ۔۔۔۔۔۔

بدر بھرا نیلے ہو کے چنگیاں چنگیاں گلاں کرن لگ پے او
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (07-12-10), حیدر (07-12-10)
پرانا 07-12-10, 07:57 AM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,398
کمائي: 96,052
شکریہ: 52,551
11,185 مراسلہ میں 35,279 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار حسن نظر ہے آُپکا۔ تاہم میری کوشش پہلے بھی "چنگیاں چنگیاں" باتیں کرنے کی ہوتی تھی۔ تاہم چونکہ کالُو تھا اس لیے کوئی توجہ نہیں دیتا تھا۔ اب نیلُو ہو گیا ہوں تو لوگ یہی توقع کرتے ہیں کہ انتظامیہ کا بندہ ابھی کوئی تڑی لگائے گا۔ جب اُس کے بر عکس ہوتا ہے تو خود بخود باتاں چنگیاں لگنے لگ جاتی ہیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (07-12-10), ھارون اعظم (07-12-10), احمد بلال (07-12-10)
پرانا 07-12-10, 09:11 AM   #11
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,793
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
۔
ہو سکتا ہے کہ ایسا ہو کہ وہ اپنے خاوند کی طرف التفات کرتے ہوئے حیا کی پیکر بن جاتی ہو جبکہ وہ اس میں بھی " بے حیائی" کا عادی ہو چُکا ہو۔اور جو لوگ بے حیائی کے عادی ہو جاتے ہیں اگر انکے سامنے تھوڑی سی بھی حیا دکھا دی جائے تو بعینہ اسی قسم کے طعنے سننے کو ملتے ہیں۔
اُمید ہے طلحہ بھائی میرا اشارہ سمجھ گئے ہوں گے

بدر پائی سارے ای تہاڈا اشارہ خوب خوب سمجھدے نے۔
پر تہانوں کیداں پتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (07-12-10)
پرانا 07-12-10, 09:30 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,631
کمائي: 29,443
شکریہ: 7,140
2,969 مراسلہ میں 8,768 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راہبہ؟؟؟

کیا اللہ تعالی کا فرمان قرآن، راہب و راہبہ بننے کا حکم دیتا ہے؟؟ یا یہ عیسائی نظریات ہیں؟

والسلام
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
ارشد کمبوہ (07-12-10), حیدر (07-12-10)
پرانا 07-12-10, 09:41 AM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,398
کمائي: 96,052
شکریہ: 52,551
11,185 مراسلہ میں 35,279 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ارشد کمبوہ مراسلہ دیکھیں
بدر پائی سارے ای تہاڈا اشارہ خوب خوب سمجھدے نے۔
پر تہانوں کیداں پتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
کیا ہوا جو شادی نہیں کی تو۔ باراتیں تو خوب دیکھی ہیں
(یعنی ارد گرد کے حالات حاظرہ پر نظر رکھ کر بھی سیکھا جا سکتا ہے)
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-12-10, 10:01 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 983
کمائي: 32,017
شکریہ: 1,331
738 مراسلہ میں 2,352 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں اس واقعہ کو پڑھ کر پرشان ہوگیا ہوں کہ کیا نبی پاک ﷺ کی وفات کے تھوڑے عرصے میں ہی مسلمانوں کی غیرت کا جنازہ اٹھ گیا تھا،میرا اشارہ عورت کے شوہر کی طرف ہے ،جبکہ ہم میں سے اکثر آج بھی یہ بات برداشت نہ کر پائیں جو کہ ::: اس سچے واقعہ ::: میں بیوی اپنے شوہر سے کرتی ہے ۔
ہمارے رائٹر پتا نہیں کیوں کسی ایک کی عزت بڑھانے کیلئے دوسرے کو انتہائی ذلیل کرکے مزہ لیتے ہیں۔
ابرارحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-12-10), فاروق سرورخان (07-12-10), ھارون اعظم (07-12-10), ارشد کمبوہ (07-12-10), حیدر (07-12-10)
پرانا 07-12-10, 11:03 AM   #15
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,793
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابرارحسین مراسلہ دیکھیں
میں اس واقعہ کو پڑھ کر پرشان ہوگیا ہوں کہ کیا نبی پاک ﷺ کی وفات کے تھوڑے عرصے میں ہی مسلمانوں کی غیرت کا جنازہ اٹھ گیا تھا،میرا اشارہ عورت کے شوہر کی طرف ہے ،جبکہ ہم میں سے اکثر آج بھی یہ بات برداشت نہ کر پائیں جو کہ ::: اس سچے واقعہ ::: میں بیوی اپنے شوہر سے کرتی ہے ۔
ہمارے رائٹر پتا نہیں کیوں کسی ایک کی عزت بڑھانے کیلئے دوسرے کو انتہائی ذلیل کرکے مزہ لیتے ہیں۔
السلام علیکم
یہی خیال میرے بھی ذہن میں آیا تھا لیکن اوپر عادل بھائی کے دیے گئے حوالے پڑھ کر چپ ہو گیا بھائی۔
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-12-10), فاروق سرورخان (07-12-10), ابرارحسین (07-12-10), حیدر (07-12-10)
جواب

Tags
واقعات, قصہ, نماز, مکہ, مؤمن, محبت, مسجد, آج, ایمان, اللہ, بہترین, تعارف, جواب, حسن, خوش, دُعا, رات, زندگی, شخص, عورت, صالح, صحیح, صداقت, صرف, صراط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی دروازے بند نہیں ہوتے ، مل کر جمہوریت مستحکم کریں گے : بابر ، پرویز ملاقات میں اتفاق جاویداسد خبریں 0 25-10-10 10:24 PM
کمپیوٹر میں یو ایس بی پورٹس کبھی کم نہیں پڑیں گے محمدعمر خبریں 5 28-06-10 11:02 PM
بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 02:50 PM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:13 AM
انڈین لیگ کھیلنے والوں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،نسیم اشرف،قومی ٹیم میں کبھی منتخب نہیں کرینگے،شفقت نغمی خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 23-08-07 04:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger