| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,282
شکریہ: 1,554
2,980 مراسلہ میں 8,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آب زم زم اور عام پانی کے حوالے سے نئی باتیں سامنے آئی ہیں جن سے اس بات کا بین اظہار ہوتا ہے کہ آب زم زم دنیا میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک انعام ہے‘ ایک معجزہ ہے اور اس کا ایک قطرہ دنیا میں پائے جانے والے پانی کے ذخیروں کے مقابلے میں انتہائی اہم اور قیمتی ہے
معروف جاپانی تحقیق کار اور پروفیسر ”مساروا ایموتو“ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا بابرکت نام لینے اور پانی پر دم کرنے سے اس کی خاصیت تبدیل ہوجاتی ہے جبکہ اس پانی کی اثر پذیری میں بھی انتہائی اضافہ ہوجاتا ہے۔ پانی پر قرآن پاک کی آیات اور خاص طور پر ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھ کر دم کرنے کے بعد‘ اس قطرے کا انتہائی طاقتور دوربین سے معائنہ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ پانی کے قطرے نے اپنی شکل پھول کی طرح بنالی اور ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ پانی کے قطرے نے کلام الٰہی کا اثر قبول کیا ہے اور شگفتہ انداز میں دکھائی دے رہا ہے جبکہ یہ بھی ریکارڈ کیا گیا کہ جب پانی کے ایک قطرے پر شیطانی کلمات پڑھے گئے اور برے الفاظ ادا کرکے اس پر دم کیا گیا توخوردبین کی مدد سے یہ دکھائی دینے لگا کہ پانی کے اس قطرے نے اپنی شکل تبدیل کرلی اور اس کی ہیت انتہائی خراب دکھائی دینے لگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈولف ہٹلر‘ چنگیز خان اور مشہور معروف قاتلوں کے نام لینے سے پانی کی ہیئت تبدیل ہوگئی اور اس کی شکل ڈرائونی بن گئی جبکہ اللہ کا نام لینے سے پانی کی خوردبینی شکل انتہائی خوبصورت ڈیزائن یا پھول میں تبدیل ہوگئی۔ اپنی طویل تحقیق میں دنیا کو حیران و ششدر کردینے والے جاپانی سائنسدان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھانا کھانے اور پانی پینے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے اسلام کے حکم کا تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ اس کے کتنے روحانی فوائد ہوتے ہیں۔ جاپانی پروفیسر نے حال ہی میں آب زم زم پر بھی سیر حاصل تحقیق کی ہے اور ان کا استدلال ہے کہ آب زم زم کی بعض خصوصیات کا پتہ ضرور لگایا گیا ہے لیکن ابھی تک آب زم زم کی مکمل خاصیت اور بالخصوص ہیت ترکیبی کا پتہ چلانا تحقیق کے مراحل میں ہے۔ پروفیسر مساروا ایموتو ایک تحقیقی انسٹیٹیوٹ چلاتے ہیں اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے پانی کی خصوصیات اور اس پر اثرانداز ہونے والے عوامل‘ بالخصوص قرآنی آیات کی اثر پذیری اور انسانی جنس و روح پر اس کے ہونے والے اثرات کا مطالعہ کررہے ہیں۔ انہوں نے آب زم زم کے حوالے سے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ دنیا کا واحد پانی ہے جو اثر پذیری میں بے مثال ہے اور اگر اس پر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر دم کرلیا جائے تو اس کے اثرات میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر بار کی جانے والی تحقیق میں آب زم زم اور عام پانی کے حوالے سے نئی باتیں سامنے آئی ہیں جن سے اس بات کا بین اظہار ہوتا ہے کہ آب زم زم دنیا میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک انعام ہے‘ ایک معجزہ ہے اور اس کا ایک قطرہ دنیا میں پائے جانے والے پانی کے ذخیروں کے مقابلے میں انتہائی اہم اور قیمتی ہے۔ دیگر پانی کے کئی گلاسوں کے برابر پانی میں جب آب زم زم کا ایک قطرہ ملایا تو یہ دیکھ کر انتہائی حیرانی ہوئی کہ آب زم زم کے اثرات اس سارے پانی میں دکھائی دینے لگے۔ مسارو نے یہ بھی کہا کہ ان کی جانب سے کی جانے والی عمیق اور مسلسل تحقیق میں اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ ہم عام پانی کی خصوصیات کو تبدیل کرسکتے ہیں لیکن تمام کوششوں کے باوجود آب زم زم کی خاصیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکا جس پر ان کو بھی حیرانی ہوئی ہے۔ پروفیسر مساروایمو تو کا استدلال ہے کہ پانی میں اللہ نے قوت سماعت‘ گویائی اور یادداشت رکھی ہے جبکہ اس میں ماحول سے متاثر ہونے کی بھی صلاحیت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر تحقیق کی جائے تو یقینا یہ بات درست ثابت ہوگی کہ اللہ کے کلام کا پانی پر اثر الگ الگ ہوتا ہے لیکن ہمیں اس کیلئے الگ شعبہ تحقیق قائم کرنا ہوگا کیونکہ اس کی وسعت ناقابل بیان ہے۔ پروفیسر ایموتو کا کہنا ہے کہ قدرت کی بنائی ہوئی ہر شے حتیٰ کہ پانی میں بھی ایسی صلاحیت ہے کہ وہ اللہ کا شعور رکھتا ہے بلکہ اس کا ذکر بھی کرتا ہے۔ دم والے پانی کے اثرات بھی اسی طرح ہوتے ہیں تب ہی اس کا فائدہ ہوتا ہے۔ سبحان اللہ
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23) |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,282
شکریہ: 1,554
2,980 مراسلہ میں 8,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آب زم زم کھڑے ہوکر پینا سنت ہے۔۔۔ اور اس کو پینے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلینی چاہیئے کہ آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ آب زم زم ہر اس چیز کے لئے ہے جس کی نیت سے پیا جائے۔۔۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا | shafresha (24-12-11), محمد یاسرعلی (24-12-11) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اس تحقیق کا حوالہ دیجیئے گا!!!
مجھے انتظار رہے گا!! |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
![]() |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| یوسف رضاگیلانی تعاون کرنے والے وزیراعظم ہیں، چیف جسٹس کی تعریف | گلاب خان | خبریں | 0 | 12-03-11 06:43 AM |
| پہلا سبق: تعارف | منتظمین | CCNA | 9 | 14-08-10 02:57 AM |
| ::::: حدیث کی تعریف اور اقسام کا تعارف ::::: آپ کے سوال اور ان کے جواب | ابن یعقوب | اقسام حدیث | 16 | 24-05-10 10:03 PM |
| لذت آشنائی- ایک تعارف | گوہر | تعارف | 6 | 07-09-09 11:02 PM |
| سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 20-02-08 02:34 AM |