واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


آخر مونا لیزا بول پڑی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-08-09, 03:39 PM   #1
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,485
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آخر مونا لیزا بول پڑی

آخر مونا لیزا بول پڑی

تحریر: محمد الطاف گوہر
mrgohar@yahoo.com
چند روز قبل ایک دوست کے دفتر میں کچھ ادبی شخصیات کی نشست میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ شر یکِ گفتگو حضرات میں زیادہ تر افراد ماضی کی شخصیات تھیں اور گرما گرم بحث جاری تھی، گفتگو کا مو ضوع بھی دلچسپ معلوم ہو رہا تھا لہذا میں نے بھی شمولت اختیار کر لی۔

ایک صاحب جو کہ ایک مشہور شاعر ہیں اور ماضی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں ، گلہ شکوہ کر رہے تھے کہ دیکھو آج کل کے شعراء جو ہیں انکو تو شعر کہنا بھی نہیں آتا مگر ہر جگہ انکا چرچا ہوتا ہے ، بے وزن شعر شاعری ہے مگر انکا نام چلتا ہے۔ دوسرے صاحب فرما رہے تھے کہ نئے نئے لوگ آ رہے ہیں انکو آتا جاتا کچھ نہیں مگر چرچے دکھو!!!

سیاست پہ بات شروع ہوئی تو ایک صاحب بولے یار کون مخلص ہے اس وطن کا؟ جس کو دیکھو کھا رہا ہے اور قرضے معاف کروا رہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، اور دوسرے صاحب بولے ڈیر اب تو مل کر کھانے کا طریقہ کار چل رہا ہے یا پھر باری باری۔ ایک صاحب کا تو موقف یہ بھی تھا کہ پاکستان بھی تو نوابوں نے بنوایا تھا کہ ان کی جاگیریں محفوظ رہیں وغیرہ وغیرہ۔ اور ایک صاحب ملائزم اور ہیپو کریسی پہ تبصرہ پیش کر رہے تھے جبکہ میزبان چائے صرف کرنے کے ساتھ ساتھ الفاظ کے لقمے بھی دے رہے تھے کہ گفتگو کا مزاج گرم رہے۔

آج مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ ہماری پیش رفت کن عوامل میں ہے ، اور گم سم بیٹھا اس ادبی نشست میں اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک میری نظر میزبان کی کرسی سے زرا اوپر دیوار پر پڑی جہاں مونا لیزا کی ایک بڑی سی تصویر آویزاں تھی۔ مونا لیزا کی مسکراہٹ مجھے شدید چبھتی محسوس ہوئی۔ میں تو یہی سوچ رہا تھا کہ میری جگہ پہ اب مونا لیزا ہی بول پڑے گی کہ تم کیسی قوم ہو ، دوسروں کی صرف ٹانگیں کھنچنے اور وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا ،انسانیت کی فلاح کیلئے کونسے کام کر رہے ہو؟ آج اگر ترقی یافتہ قومیں مسلمان ہو گیں ( جو کہ حقیقت بھی نظرآرہی اسلام کا یورپ اور امریکہ میں تیزی سے پھلاو) تو تمہاری قدریں Values کیا رہ جائیں گی؟

آج جب میں نیٹ پر نئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کر رہا تھا کہ جہاں Interactive Art کی انقلابی پیش رفت کے باعث یہ ممکن ہو گیا ہے کہ 2D دو رخی شہہ پارے بھی محو گفتگو ہو سکیں گے اور ماڈل کے طور پر پہلی فلم میں مونا لیزا کو بولتے دیکھا تو مجھے اپنی قومی اوقات یاد آگئی اور خوف بھی کہ کہیں مونا لیزا ہماری حالت کو دیکھ کر رہ نہ سکی ہو کہ بس کرو اب مجھے بولنا ہے تم اس قابل نہیں کہ تمہاری بات سنی جائے۔۔۔۔۔ آج اگر ملکی پیمانے پہ اگر کوئی نہیں سنتا تو کل بین الاقوامی سطح پر تمہیں کون سنے گا؟ بس ایک دوسرے پر الزام بازی اور شجرہ نسب پر روشنی ڈالتے رہو ۔۔اور پھر تصویریں بولیں گی اور ہم تماشائی بن کر سنتے رہیں گے۔۔۔۔۔ شکر ہے مونا لیزا تو کسی اور ہی زبان میں بات کررہی تھی ورنہ اس نے کتنوں کے پول کھول دینے تھے۔۔۔۔ہم کہاں کھڑے ہیں اور دنیا کہاں پہنچ چکی ہے؟
دریں اثنا ء مجھے ایک معروف اخبار میں آرٹیکل بھجوانے کا شوق ہوا اور بڑی مشکل سے ایڈیٹر صاحب سے رابطہ ہوا ، جناب نے مجھے اپنا ای میل اڈریس عنائیت فرمایا اور آرٹیکل بھجوانے کا کہا ، میں نے انکو اپنی تازہ تحریر بجھوا دی اور چند ہی لمحوں میں جواب موصول ہوا
"sorry
This article is not suitable for .............. page
as we usually prefer Taleemi and Ahkami articles.
Your article is good but it is beyond the capacity
of ordinary people. We prefer to general people
not special people."
بلا تبصرہ!!! یا کوئی تبصرہ ہے ؟
اور انٹرنیٹ کو ہی اپنا میدان عمل سمجھ کر چپ سادہ لی ، عام لوگوں Ordinary people اور خاص لوگوں Special people کا فرق تو میرے نزدیک یہی نکلتا ہے کہ جن کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں یا انکی انگلش اچھی نہیں تو وہ عام لوگ ہیں اور جنکو یہ دونوں نعمتیں میسر ہیں وہ خاص لوگ ہیں ۔ اکثر عام لوگوں کیلئے لکھی گئی تحریریں خاص لوگوں کو پسند نہیں آتیں کیونکہ وہ ایسی تحاریر پہلے سے ملاحظہ فرما چکے ہوتے ہیں مگر کسی "دوسری زبان" میں ۔۔۔۔۔۔


آج کا پیغام:
’’افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں‘‘
محمد الطاف گوہر

Last edited by گوہر; 30-08-09 at 09:56 PM.
گوہر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-08-09), ملک بھائی (31-08-09)
پرانا 30-08-09, 04:14 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
گوہر (30-08-09)
جواب

Tags
color, com, email, interactive, پاکستان, لوگ, نظر, موقع, ممکن, معلوم, آئینہ, آج, امریکہ, اسلام, تحریر, تصویر, حضرات, دیکھو, دوست, شاعری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مونا لیزا کی مسکراہٹ کا راز فاش جاویداسد خبریں 4 24-08-10 11:25 PM
سائن بورڈ دیزائینگ فیروز گرافکس اور اینیمیشنز 5 28-07-10 04:13 PM
اسرائیلی میزائل، 200 سے زائد فلسطینی ہلاک فیصل ناصر خبریں 4 28-12-08 10:19 PM
میزبان The Great شعر و شاعری 0 08-08-08 03:07 PM
باجوڑ میزائل حملے پرصدر بش سے بات محمدعدنان خبریں 1 19-05-08 12:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger