آسمانی بجلی 93000 میل فی سیکنڈ یا پھر 150000 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے اور اسکا درجہ حرارت 54000 ڈگری فارن ہائیٹ تک ہوتا ہے، جو کہ سورج کی زمین سے چار گنا زیادہ ہے۔
آسمانی بجلی کی چمک اور گرج دونوں ایک ساتھ پیدا ہوتی ہیں مگر چونکہ روشنی کی رفتار آواز سے زیادہ ہوتی ہے اسلیے زمین پر ہمیں اسکی چمک پہلے نظر آتی ہے۔ اگر آپ بجلی کی چمک اور اس کی آواز کے درمیان کے وقفے کو سیکنڈ میں نوٹ کرلیں اور اسکو 5 سے تقسیم کر دیں تو آپ کو اندازہً طوفان کے مقام کا میل میں فاصلہ مل جائے گا۔ اور اگر آپ اسی وقفے کو 3 سے تقسیم کریں تو فاصلہ کلومیٹر میں حاصل ہوجائے گا۔