13-09-08, 10:44 AM
|
#1
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,149
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا وہیل مچھلیوں کوہلاک کیے بغیر تحقیق کے منصوبے کا اعلان
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا وہیل مچھلیوں کوہلاک کیے بغیر تحقیق کے منصوبے کا اعلان
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے وہیل مچھلیوں کو ہلاک کیے بغیر تحقیق کرنے کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انٹارکٹک کے پانیوں میں وہیل مچھلیوں کے بارے تحقیق کی جائے گی ۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے اس منصوبے سے جاپان کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں جوکہ ہرسال وہیل مچھلیوں پرتحقیق کے نام پرایک ہزار مچھلیوں کو ہلاک کرتا ہے ۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے متعلقہ وزراء ماحولیات اور حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس ضمن میں پانچ سالہ منصوبے کا مسودہ تیار کرنے کیلئے آئندہ سال فروری میں ماہرین ماحولیات اور حیوانات کی ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوگی ۔ دریں اثناء آسٹریلوی وزیر ماحولیات پیٹررر اور نیوزی لینڈ کے ہم منصب بونی مکڈرمڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس پروگرام پر عمل درآمد 2009ء کے آخر سے شروع ہوجائے گا۔
|
|
|