| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
آسٹریلیا میں دنیا میں کاربن ذخیرہ کرنے کے سب سے بڑے زیر زمین تحقیقاتی مرکز نے کام شروع کر دیا ہے۔
ملبرن میں واقع یہ مرکز بجلی گھروں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جمع کرے گا اور اسے دباؤ سے مائع میں تبدیل کر کے دو کلومیٹر زیر زمین جمع کر دے گا۔ اس منصوبے کے چیف ایگزیکٹو پیٹر کک نے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ’جنوبی ریاست وکٹوریہ میں واقع یہ مرکز جنوبی کرہ ارض میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے اور دنیا میں اس قسم کی تنصیبات بہت کم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ’یہ منصوبہ تکنیکی اور ماحولیاتی اعتبار سے ظاہر کرے گا کہ یہ آسٹریلیا اور دنیا کے لیے کتنا اہم ہے‘۔ اس مرکز کو آسٹریلیا کی وفاقی اور ریاستی حکومت کی مدد سے بنایا گیا ہے اور اس تجرباتی منصوبے کی خاصیت ہے کہ یہ تیل، گیس اور کوئلے سے بننے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کافی حد تک کم کرے گا۔ آسٹریلوی سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ علاقے کی زیر زمین چٹانیں ایک لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر لیں گی اور انہیں امید ہے کہ یہ گیس غیرمعینہ مدت تک پتھروں میں جذب رہے گی۔ تاہم اس مرکز کے حوالے سے ماحولیات کے بارے میں کام کرنے والے آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تکنیک بہت مہنگی ہے اور اس کے بارے میں ابھی بہت سے سوالات کے جواب حاصل کرنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
بہت اچھی معلومات ہیں جناب لیکن یہی میںپہلے خبری سیکشن میںپوسٹ کرچکا ہوں
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
جناب عدنان صاحب ، یہ مسئلہ پہلے بھی آیا ہے کہ ساری خبریں فرنٹ پر نہیںآتی ہیں جسکی وجہ سے پڑھی بھی نہیںجاتی(اسکے علاوہ سب کچھ پڑھنے کے لئے بہت سا وقت درکار ہوتا ہے) اور یوںڈبلنگ ہو جاتی ہے، اسکا کوئی حل نکالا جائے۔ تاکہ دو بندے ایک ہی خبر کو بار بار پوسٹ نا کریںِ
شکریہ |
|
|
|
| وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا | عرفان حیدر (04-04-08) |
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اگر خبریں فرنٹ پر آ جائیں تو پھر کچھ اور بچتا ہی نہیں ہے۔۔۔۔ ڈبلنگ سے بچنے ک کے لیے خبروں کے فورم میں ایک دفعہ موضوعات دیکھ لیے جائیں تو کافی مدد مل سکتی ہے۔
ریزڈنٹ ایول اچھی فلم ہے-
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | وجدان (05-04-08), عرفان حیدر (04-04-08) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,137
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست ہے ۔ !
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فورم, پوسٹ, منصوبہ, جواب, حل, خبر, عدنان |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ملک کے سیاسی سٹیج پر گیلانی کا کردار”ایکسٹرا“ سے زیادہ نہیں | گلاب خان | خبریں | 0 | 20-12-10 05:57 AM |
| لٹل ماسٹرٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنالئے | ابن جلال | خبریں | 0 | 17-10-08 03:25 PM |
| کراچی اسٹاک:اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 9فیصد کمی کراچی … کراچی اسٹاک ا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 22-06-08 08:31 PM |
| آسٹریلیا میں زیر زمین کاربن سنٹر | محمدعدنان | خبریں | 0 | 04-04-08 05:57 AM |
| آسٹریلیا میں زیر زمین کاربن سنٹر :::: | S_S_G_Commando | خبریں | 0 | 02-04-08 07:53 AM |