واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


آیورویدک پروڈکٹس میں زہر؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-09-08, 11:54 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,149
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post آیورویدک پروڈکٹس میں زہر؟

آیورویدک پروڈکٹس میں زہر؟


امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ پر فروخت کی گئی ہر پانچ ہندوستانی آیورویدک پروڈکٹس میں سے ایک میں زہریلہ مادہ ہوتا ہے۔
بوسٹن یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق میں انٹرنیٹ پر فروخت کیےگئے 193 آیورویدک پروڈکٹس کا جائزہ لیا گیا اور دیکھاگیا کہ ان پروڈکٹس میں سے بیس فیصد میں سیسہ ، پارا یا پھر آرسینک موجود تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ سیسہ، پارا اور آرسنک جیسے مادے ہندوستان اور امریکہ دونوں جگہ بنائے گئے آیورویدک پروڈکٹس میں پائے گئے ہیں۔

ہندوستان میں ہزاروں سالوں سے آیورویدک پروڈکٹس استعمال میں لائی جاتی ہیں اور حالیہ برسوں میں مغرب میں بھی یہ پروڈکٹس کافی مقبول ہو چکی ہیں۔

آیرویدک پروڈکٹس میں جڑی بوٹیوں کے ساتھ دھاتیں اور منرلز یعنی معدنی اشیاء ملائی جاتی ہیں۔ ان پروڈکٹس کی حمایت کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اگر انہیں صحیح مقدار اور احتیاط کے ساتھ بنایا جائے تو یہ بالکل مضر نہیں ہیں۔

لیکن بوسٹن یونیورسٹی میں ان ادویات پر کام کرنے والے ڈاکٹر روبرٹ ساپیر کا کہنا ہے گزشتہ تیس برس میں اس قسم کے پروڈکٹس کے استعمال سے سیسے کے ذریعے زہر پھیلنے کے اسّی کیسز سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کا ثبوت ہيں کہ آیورویدک پروڈکٹس کے کھانے پینے کی اشیاء کے متبادل کے طور پر استعمال سے متعلق سخت اصول ضوابط بنانے کی ضرورت ہے۔

ان میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس قسم کے زہریلے مواد کا ہر روز ایک مقررہ مقدار میں ہی استعمال کی جائے اور ساتھ ہی اس قسم کے پروڈکٹس بنانے والے خود کوالٹی کا خیال رکھیں۔

برطانیہ نے پہلے سے ہی رجسٹریشن کا نظام شروع کر دیا ہے۔ آئندہ تین برس میں بنا لائسنس آیورویدک پروڈکٹس فروخت کرنا غیر قانونی ہو جائے گا لیکن یہ اصول برطانیہ سے باہر اس قسم کی پروڈکٹس بنانے والی کمپنیوں پر نافذ نہیں ہوتے ہیں۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
images, فروخت, انٹرنیٹ, ضوابط, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کسی بھی ویب سائٹ کے لوڈنگ ٹائم کا موازنہ کریں عبدالقدوس ویب سائٹس کا جائزہ 43 07-02-11 03:50 PM
پاک سائٹس ڈومین بچت پلان عبدالقدوس Buy, Sell or Trade 30 15-01-10 05:57 PM
عربی حروف میں ویب ڈومین عدنان دانی کمپیوٹر کی باتیں 4 06-12-09 01:19 PM
ویب سا ئیٹ پروفشنل کمپنی سے بنوائیں ، ویب ہوسٹنگ اور ڈومین ۔۔۔۔۔۔ محمد عامر ریاض آپکے کاروباری اشتہارات 23 20-04-09 01:22 AM
ویب سائٹس کا جائزہ والا لنک نہیں مل رہا Rizwan Ask Experts ماہرین کی رائے 3 23-06-08 10:39 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger