واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


اشرف المخلوقات اور حصول نا ممکنات (نا ممکن سے ممکن تک ایک روحانی مشق ضرور پڑھیں)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-07-11, 06:29 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اشرف المخلوقات اور حصول نا ممکنات (نا ممکن سے ممکن تک ایک روحانی مشق ضرور پڑھیں)

اشرف المخلوقات اور حصول نا ممکنات (نا ممکن سے ممکن تک ایک روحانی مشق ضرور پڑھیں)

نا ممکنات سے ممکنات تک
بہت سے میر ے دوست شاید اس کو کسی فضول ٹائپ کی شے سے تشبیہ دیں گے ،گو کہ حسن زیور کا محتاج نہیں لیکن سچائی تجربہ کی محتاج ضرور ہے لیکن میں اس کی حقانیت کے لئے صرف اتنا ہی کہوں گا کہ جتنا آپ کو اس بات پر یقین ہے کہ سورج نکلے گا تو صبح ہوگی اس سے زیادہ اس عمل یا مشق میں سچائی ہے اور یہ سچائی صرف اور صرف آپ کے یقین میں پوشیدہ ہے کہیں او ر نہیں آج ٹیلی پیتھی کا عمل کوئی نئی بات نہیں رہا اس کے مظاہر ے سر عام ہو رہے ہیں انٹر نیٹ اس سے بھرا پڑا ہے سائنس اس چیز کا اعتراف کی چکی ہے مغرب میں اسے بطور علم کے پڑھایا جا رہا ہے تو یہاں کیوں نہیں ہو سکتا وجہ یہ ہے کہ ایک حجاب ہے جو ٹوٹ کے نہیں دیتا ایک باریک سا پردہ ہے جو درمیان سے اٹھ کے نہیں دیتا وگرنہ ہمارے اسلاف کے کارمانے اس طرح کے ہزاروں واقعات سے بھرے پڑے ہیں اور یہ واقعا ت روحانیت میں گرد راہ سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے ۔ بقول شاعر مشرق جو بلا توقف ایک صوفی تھے کہتے ہیں کہ ۔۔گزر جا عقل سے آگے کہ یہ نور چراغ راہ ہے منزل نہیں ہے
اس بقدر ظرف تشریح کے بعد میں جو عمل یہاں لکھ رہا ہوں وہ کسی اعتبار سے بھی اسم اعظم سے کم نہیں ہے ۔ اس پر عمل کرنے والے حیرت انگیز نتائج پائیں گے ۔دو تین بار اس کو پڑھ کو اپنے ذہن نشین کر لیجئے پھر عمل پیرا ہوئیے ۔
بعد نماز عشاء (یا اس وقت جب آپ نے سوجانا ہو)
ا۔ درود تنجینا گیارہ بار
ب۔انما امرہ اذا ارادشیئا ان یقول لہ کن فیکون اکیس بار
یہ سورۃ یاسین کی آخری سے پہلے آیت ہے آیت نمبر 82 ہے ،
21 بار پڑھنے کے بعد آپ التحیات کی طرح یا آلتی پالتی مار کر جس طرح آپ سہولت محسوس کریں بیٹھ جائیں ۔ جسم کو بالکل ڈھیلا چھوڑ دیں کسی قسم کا تناو نہ ہو پانچ یا سات گہری گہری سانسیں لیں اس طرح کے سانس اندر لے جاتے ہوئے بے شمار بار اللہ اللہ اللہ کہتے ہوئے سانس اندر لے جائیں اور جب سینا سانس سے بھر جائے تو سانس روک کر جتنی بار آرام سے اللہ اللہ کہ سکتے ہیں دل ہی دل میں اللہ اللہ کہئے پھر آہستہ آہستہ ھو ھو کہتے ہوئے سانس باہر نکال دیجئے اور محسوس کیجئے کہ اس اسم کی برکت اور خوشبو سے آپ کا باطن معطر ہو گیا ہے ۔ پانچ یا سات سانس لینے سے آپ کا سارا اعصابی تناو ختم ہو جانا چاہئے ۔
اب آپ اپنی آرزو کے بارے میں چند سکنڈ سوچئے یہ کوئی بھی آرزو ہو سکتی ہے ۔ مثلا ،
آپ دولت مند مگر حلال ذریعے سے دولت مند بننا چاہتے ہیں ۔
آپ خوبصورت بیوی کے شوہر یا خوبصورت شوہر کی بیوی بننا چاہتی،چاہتے ہیں ۔
آپ زبر دست صحت کے مالک بننا چاہتے ہیں ۔
بیماریوں سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں ۔
آپ اپنا پیار پا نا چاہتے ہیں۔
اعلی درجے کے کر کٹر بننا چاہتے ہیں ۔
روحانی آدمی بننا چاہتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔
اب اس مقام پر کھڑا کرکے میں آپ سے چند باتین شیئر کرنا چاہوں گا ۔خوب خو ب سمجھ لیجئے کہ یہ کوئی عامل والا بابا کا عمل نہیں ہے کہ ایک دن کے عمل سے اور جنات اور موکل سے ہر کام ایک گھنٹے میں اکھڑ مزاج محبوب آپ کے قدموں میں ،حسب منشا نوکری ، پسند کی شادی وغیر ہ وغیرہ ۔ یہ سب پیسے بٹور نے کے طریقے ہیں جو شخص اپنے نفس کو تابع نہ کر سکے وہ جنات اور موکل سے کیا کام لے گا جس کا اپنا پیٹ بھرنے کے لئے ہمارے جیسے کم ہمت لوگوں کی ضرورت ہو وہ جن سے اور موکل سے کام لے کر اپنے لئے کوئی عزت والا کام نہیں کروا سکتا۔ان کے پاس اگر رو پیٹ کے کچھ ہوتا بھی ہے تو اسفل طبقے کی شریر روحیں جو صرف برائی کی خوگر ہوتی ہیں اچھائی سے ان کا دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔
یہ جو عمل میں نے اوپر لکھا ہے یہ بزرگوں کا ورثہ ہے اور اسم اعظم کا سا اثر رکھتا ہے یہ کوئی چلہ یا عملیات نہیں ہے صرف اور صرف ایک روحانی مشق ہے اور اس کا تعلق آپ کی قوت ارادی پر ہے ۔ محنت کریں اور تماشہ دیکھیں لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ ایک دو دن میں کچھ بھی ہاتھ آتا مہینوں محنت کرنی پڑتی ہے جب کہیں جا کر آثار بنتے ہیں اور جب آثار نظر آنے شروع ہوجاتے ہیں تو کسی کو ترغیب دلانا بے معنی ٹہر تا ہے کیوں کہ اس کے آثار اور کیفیات ہی اسے متحرک رکھنے کے لئے کانی ہوتی ہیں ۔
فرض کیجئے آپ کوئی اعلی عہدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں مثلا ہمارے پاس انجینئر نگ کی ڈگری ہے ہمیں نوکری نہیں مل رہی ہمیں یہ بھی پتہ نہیں کہ ہمارے لئے کس محکمہ میں نوکری کرنا بہتر ہے اپنی چشم تصور میں یوں منظر لائیں یا بنائیں کہ ہم اپنے آپ کو نہایت اچھے اور شاندار لباس میںکرسی پر بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہیں ہمارے آگے شایان شان ٹیبل ہے جس پر متعدد فائلیں اور ایسی ہی دوسری آفس کے استعمال کی چیزیں پڑی ہوئی ہیں ہم یعنی میں اس جگہ دلی طور پر مطمئن ہوں چہرے پر سکون ہے ،صحت و سلامتی کے مکمل آثار ہیں ۔ مختلف ماتحت میرے پاس آ رہے ہیں ۔ مختلف کاغذات پر میں دستخط کر کرہا ہوں محکمہ میں میرے ذہانت اور لگن کی شہرت ہے میرے افسران مجھ سے خوش ہیں وہ مجھے اپنے آفس میں بلاتے ہیں اور میرا احترام بھی کرتے ہیں اور پروجیکٹ مجھے سونپے جارہے ہیں اور میں کامیابی سے انہیں پورا کر رہا ہوں ۔ وغیرہ وغیرہ یہ ایک مثال ہے اسی پر دوسری مثالین قیاس کی جاسکتی ہیں ۔
ایک اور بات اس عمل میں ایک گر یاد رکھنا بہت ضروری ہے وہ گر یہ ہے کہ آپ کے ذہن میں بار بار یہ بات آئے گی کہ ایسا ہوگا کیسے بس یہی آپ نے نہیں سوچنا اصل میں یہ کیسے اور کیوں کے سوالات ہی ہمارے عمل کو کھوٹا کر دیتے ہیں لیکن کیونکہ ہم انسان جس مادی معاشرے میں رہتے ہیں اس میں ہم چاروں طرف سے گھرے ہوئے ہیں اس لئے ان سوالات کا آنا لازمی امر ہے اسی لئے ہم اس عمل کی تھوڑی سے تشریح پیش کر دیتے ہیں ۔
در اصل جب ہم اوپر والا عمل کر تے ہیں تو ہم کائناتی کمپیوٹر کو یہ تصویر دے رہے ہوتے ہیں کہ وہ ہمارے زندگی میں ان مناظر کو حقیقت بنا کر لے آئے ۔ یہ کائناتی کمپیوٹر ظاہر ہے خالق و مالک کا کمپیوٹر ہے یہ پوری کائنات اس کمپیوٹر کے کنٹرول میں ہے یہ بات میں اس انداز میں اس لئے کہ رہا ہوں کہ آج کا دور کمپیوٹرائزڈ ہے اور یہ بات سمجھ سے زیادہ قریب ہے ورنہ اس کے لئے روحانی اصطلاحات بھی موجود ہیں جو ہر آدمی کی سمجھ میں نہیں آسکتیں۔ کچھ یوںسمجھ لیں کہ اللہ تعالی کا اپنا فرمان ہے (واللہ محیط بکل شیئ) اللہ ہر چیز پر قادر یا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔یہ احاطہ ایک کمپیوٹرائزڈ سسٹم ہے ۔ اس بڑ ے سسٹم کا ایک چھوٹا سسٹم ہمارے اندر بھی لگا ہوا ہے ۔ جب ہم ایک خاص انداز میں بڑے سسٹم میں اپنے چھوٹے سسٹم کو ضم کر کے اپنی خواہشات بڑے سسٹم کے سپرد کر دیتے ہیں تو اس سسٹم کے پاس بڑے زبردست اختیارات اور کچھ کرنے کی لا محدود طاقتیں ہیں ۔ ہم اپنی زندگی بیشتر چیزوں کے یا مقامات کے حصول میں صرف اس لئے ناکام رہتے ہیں کہ ہم کیوں اور کیسے کے مخمصوں میں الجھے رہتے ہیں ہمیں پھنسنا بھی پڑتا ہے کیوںکہ ہم محدود ہیں فورا ہماری حدود ہمارے سامنے آجاتی
ہے اس لئے ہم سوچتے ہیں کہ ایسا کیسے ہوگا ؟
لیکن جب ہم درمیان کے استدلال کو ختم کرکے صرف وہ منظر دیکھتے ہیں جس کی ہمیں آرزو ہوتی ہے تو ہم اس لامحدود قوتوں کے حامل عالمی دماغ یا عالمی کمپیوٹر کے سپرداس منظر کو کر کے اس بات سے بے نیاز ہوجاتے ہیں کہ وہ اس نتیجے کو کیسے ہماری زندگیوں میں لائے گا ۔ اس کمپیوٹر کو وہ وہ طریقے معلوم ہیں جو ہمارے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوتے ۔
اس بات کو بھول جائے ۔ یہ آپ کی منفی لہر ہے جو بار بار آپ کو پریشان کرے گی اور آ پ کا تمسخر اڑائے گی کہ کا مصیبت میں اپنے آپ کو ڈال رہے ہو کیا احمقانہ طریقہ اختیار کر رہے ہو اس لمحے آپ نے صر ف ایک جملہ کہنا ہے ۔۔۔ اے میرے باطن کی منفی لہر تو جھوٹی ہے فی الفور میرے اندر سے نکل جا میرا عمل درست ہے اور وہ جو اپنے تصور میں دیکھ رہا ہوں ہو کر رہے گا ۔
میں بار بار آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس منظر میں دیکھا جانے والا عمل 99% پورا ہو کر رہے گا 1% صرف وہ حصہ ہے جو آپ کے لئے خطرناک ہو تو اس کی نو عیت بدل جائے گی لیکن اور عالمی کمپیوٹر خود اس کی اصلاح کرے گا مگر رد عمل ضرور ہوگا ۔
ہر فقیر جو اک نگاہ سے آپ کی تقدیر بدل دیتا ہے اسی گر کو استعمال کرتا ہے اس کی ذات میں یقین کی منزل اس حد تک بڑھ گئی ہوتی ہے کہ وہ ایک بار آپ کے لئے اچھا سوچتا ہے یا کوئی تمنا کرتا ہے تو عالمی کمپیوٹر فی الفور اس کی سوچ کو قبول کرکے مستعد ہوجاتاہے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے کام سنور جاتے ہیں اسی کو روحانی تصرف بھی کہا جاتاہے اسی کو صاحب امر ہونا بھی کہتے ہیں ۔ یہ سارے سلسلے صدیوں سے جاری و ساری ہیں ۔ ان کی توضیحات مختلف وقتوں میں بدلتی رہتی ہیں ۔وہ کمپیوٹر جسے آج انسان نے دریافت کیا ہے اور جو اس دنیا میں سب سے بڑی ایجاد ہے یہ ایجاد نہیں بلکہ صرف دریافت ہے ۔ اللہ تعالی کی شہنشاہی میں یہ ایک ادنیٰ سا سسٹم ہے ۔ جسے روحانی فضاؤں سے وابستہ لوگ صدیوں سے جانتے ہیں اور اس سے مسلسل کام لیتے رہے ہیں ۔ اس سسٹم سے کام لینے کی بہت سی کنجیاں ہیں ان میں ماسٹر کی یعنی کلید اعظم وہ ہے جو میں نے شروع میں لکھی ہے انما امرہ اذا اراد شیء ان یقول لہ کن فکیون ۔
بیشک اس کا حکم کائنات میں جاری و ساری ہے جب وہ کسی شے کا ارادہ کرتا ہے تو کہتا ہے کہ ہوجا اور وہ ہوجاتی ہے ۔
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے M A Ansari کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-07-11), کنعان (22-07-11), ننھا بچہ (21-07-11), محمد یاسرعلی (21-07-11), محمدمبشرعلی (25-07-11), مرزا عامر (21-07-11), اعجازلاثانی (08-02-12), حیدر (23-07-11), حسنین ایوب (22-07-11), رضی (30-07-11), سائل (25-07-11), عروج (22-07-11)
پرانا 21-07-11, 07:00 PM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,510
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا ایسا کرنے سے میں ایک کامیاب سیاست دان بس سکتا ہوں
یا بننے کی خواہش کر سکتا ہوں
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (21-07-11), حیدر (23-07-11), طاھر (25-07-11)
پرانا 21-07-11, 07:33 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,233
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ننھا بچہ مراسلہ دیکھیں
کیا ایسا کرنے سے میں ایک کامیاب سیاست دان بس سکتا ہوں
یا بننے کی خواہش کر سکتا ہوں
ہے عمل لازمی تکمیل تمنا کے لیے
ورنا رنگین خیالات سے کیا ہوتا ہے
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (23-07-11), عبدالقدوس (23-07-11)
پرانا 21-07-11, 07:34 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,233
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
آپ دولت مند مگر حلال ذریعے سے دولت مند بننا چاہتے ہیں ۔
آپ خوبصورت بیوی کے شوہر یا خوبصورت شوہر کی بیوی بننا چاہتی،چاہتے ہیں ۔
آپ زبر دست صحت کے مالک بننا چاہتے ہیں ۔
بیماریوں سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں ۔
آپ اپنا پیار پا نا چاہتے ہیں۔
اعلی درجے کے کر کٹر بننا چاہتے ہیں ۔
روحانی آدمی بننا چاہتے ہیں وغیرہ وغیرہ
عنوان ہے اشرف المخلوقات اور حصول ناممکنات
کیا یہ مذکورہ بالا چیزیں ناممکن ہیں؟؟ یقینا ایسا نہیں ہے

ناممکن ہے تارے توڑ لانا، پرندوں کی طرح ہوا میں اڑنا وغیر وغیرہ
کیا یہ سب کچھ ممکن ہو سکتا ہے اس طریقے سے؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (24-07-11), فاروق سرورخان (22-07-11), نبیل خان (22-07-11), مرزا عامر (22-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 21-07-11, 07:44 PM   #5
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,667
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی اگر سیاست دان بننے کا شوق ہے تو کامیاب سیاست دان بننے کی نہیں اچھا نیک اور مخلص سیاست دان بننے کی دعا کرنا
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (21-07-11), مرزا عامر (22-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 21-07-11, 07:56 PM   #6
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,510
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد یاسرعلی مراسلہ دیکھیں
بھائی اگر سیاست دان بننے کا شوق ہے تو کامیاب سیاست دان بننے کی نہیں اچھا نیک اور مخلص سیاست دان بننے کی دعا کرنا
کامیابی شائید اسی چیز کا نام ہے کی خیال اے
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (23-07-11)
پرانا 21-07-11, 10:38 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ننھا بچہ مراسلہ دیکھیں
کیا ایسا کرنے سے میں ایک کامیاب سیاست دان بس سکتا ہوں
یا بننے کی خواہش کر سکتا ہوں
100% بن سکتے ہیں جو چیز اللہ کی قدرت میں ہے وہ ہر چیز آپ حاصل کر سکتے ہیں لیکن ایک دم نہیں پہلے اس سے پہلے کے مر حلے طے کریں اس کے بعد درجہ بدرجہ
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے M A Ansari کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (22-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 21-07-11, 10:44 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
عنوان ہے اشرف المخلوقات اور حصول ناممکنات
کیا یہ مذکورہ بالا چیزیں ناممکن ہیں؟؟ یقینا ایسا نہیں ہے

ناممکن ہے تارے توڑ لانا، پرندوں کی طرح ہوا میں اڑنا وغیر وغیرہ
کیا یہ سب کچھ ممکن ہو سکتا ہے اس طریقے سے؟
اگر آپ اشرف المخلوقات کے درجے پہ ہیں تو یہ سب کچھ ممکن ہے کیوں کہ آپ وہی ہیں جسے فرشتوں نے سجدہ کیا تھا اور فرشتو ں کی پرواز آسمانوں سے بھی پرے ملاء اعلی تک ہے جہاں سے ستارے بہت نیچے رہ جاتے ہیں اور ملکہ بلقیس واکا واقعہ تو آپ کے علم میں ہوگا یہ کام آصف بن برخیا نے انجام دیا تھا اوروہ یقینا ایک انسان ہی تھا تو آپ کیوں نہیں ہمت مرداں مدد خدا میں یہ بات شرطیہ کہتا ہوں کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے M A Ansari کا شکریہ ادا کیا
کنعان (22-07-11), احمد نذیر (22-07-11), اعجازلاثانی (08-02-12), حیدر (23-07-11), حسنین ایوب (22-07-11), سائل (25-07-11)
پرانا 21-07-11, 10:53 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,233
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : M A Ansari مراسلہ دیکھیں
اگر آپ اشرف المخلوقات کے درجے پہ ہیں تو یہ سب کچھ ممکن ہے کیوں کہ آپ وہی ہیں جسے فرشتوں نے سجدہ کیا تھا اور فرشتو ں کی پرواز آسمانوں سے بھی پرے ملاء اعلی تک ہے جہاں سے ستارے بہت نیچے رہ جاتے ہیں اور ملکہ بلقیس واکا واقعہ تو آپ کے علم میں ہوگا یہ کام آصف بن برخیا نے انجام دیا تھا اوروہ یقینا ایک انسان ہی تھا تو آپ کیوں نہیں ہمت مرداں مدد خدا میں یہ بات شرطیہ کہتا ہوں کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں
بھائی اگر یہ سب کچھ ممکن ہے آپ کے خیال میں تو پھر اس عمل سے کون سے ناممکن کو ممکن بنایا جائے؟
کیوں کہ اگر سب کچھ ممکن ہے تو پھر محنت سے حاصل کیا جا سکتا ہے اس کے لیے کسی خاص عمل سے گزرنے کی شرط کیوں؟
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (24-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 21-07-11, 11:33 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
بھائی اگر یہ سب کچھ ممکن ہے آپ کے خیال میں تو پھر اس عمل سے کون سے ناممکن کو ممکن بنایا جائے؟
کیوں کہ اگر سب کچھ ممکن ہے تو پھر محنت سے حاصل کیا جا سکتا ہے اس کے لیے کسی خاص عمل سے گزرنے کی شرط کیوں؟
میرے دوست آپ شاید میری غرض و غایت کوہی نہیں سمجھ پائے یا پھر شاید آپ تنقید کر رہے ہیں بہر حال میں نے کہا کہ اس عمل سے آپ کو کوئی جن یا موکل اٹھا کر وزارت کی کر سی پر بٹھا دیگا آپ نے شاید میرا مضمون پورا نہیں پڑھا اسے پورا توجہ سے پڑہیں میں نے اس عمل سے رونما ہوئے والی مادی تبدیلیوں کا بھی تذکرہ کیا ہے ہوگا صرف یہ کہ جو وصائل آپ کو میسر نہیں تھے قدرت آپ کے لئے وہ راستے کھول دی گی جو آپ کو آپ کی موجودہ منزل تک رسائی کا ذریعہ بن سکتے ہیں اگر اس پر بھی آپ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہے تو آپ قیامت تک کامیاب نہیں ہوسکتے اگر روٹی میسر آبھی جائے تو اسے منہ تک لے جانے لے لئے کاہل سے کاہل شخص کو بھی ہاتھ ہلانے ہی پڑتے ہیں اس عمل سے صرف وسائل بروئے کار آئین گے کوشش آپ کو خود ہی کرنی ہوگی یہ ایک دعا کی طرح ہے اگر آپ کو دعا پر بھی کوئی اعتراض نہ ہوتا ۔
ہمارے یہاں ہوتا یہی رہا ہے کہ اگر کوئی شخص کوئی ایسی بات کہ دے جو عام لوگوں کو ہضم نہ ہو تو اس پر تحقیق کے بجائے تنقید شروع ہوجاتی ہے یہ ہم لوگوں کو ایک عام شیوہ بن گیا ہے اول تو پاک نیت پر کوئی تحقیقی مضمون میں نے بہت ہی کم لکھا دیکھا ہے وہی روز مرہ کی باتیں ہوتی ہیں جو ہر عام آدمی کو بھی معلوم ہوتی ہیں اور اگر کوئی اس طرح کا اقدام کرے بھی تو اسے ایسی اعلی قسم کی نوازشوں سے نوازا جاتا ہے کہ الامان ولحفیظ میرے دوست مجھے آپ سے نہ کسی اور میرے دوست سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن خدارا اپنے ذہنوں کو کھولیں تنقید کے بجائے تحقیق کی راہ اپنائیں تو زیادہ اچھا ہے
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے M A Ansari کا شکریہ ادا کیا
کنعان (22-07-11), مرزا عامر (22-07-11), احمد نذیر (22-07-11), حیدر (23-07-11), حسنین ایوب (22-07-11)
پرانا 22-07-11, 12:01 AM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,233
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ہمارے یہاں ہوتا یہی رہا ہے کہ اگر کوئی شخص کوئی ایسی بات کہ دے جو عام لوگوں کو ہضم نہ ہو تو اس پر تحقیق کے بجائے تنقید شروع ہوجاتی ہے یہ ہم لوگوں کو ایک عام شیوہ بن گیا ہے اول تو پاک نیت پر کوئی تحقیقی مضمون میں نے بہت ہی کم لکھا دیکھا ہے وہی روز مرہ کی باتیں ہوتی ہیں جو ہر عام آدمی کو بھی معلوم ہوتی ہیں اور اگر کوئی اس طرح کا اقدام کرے بھی تو اسے ایسی اعلی قسم کی نوازشوں سے نوازا جاتا ہے کہ الامان ولحفیظ میرے دوست مجھے آپ سے نہ کسی اور میرے دوست سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن خدارا اپنے ذہنوں کو کھولیں تنقید کے بجائے تحقیق کی راہ اپنائیں تو زیادہ اچھا ہے
پیارے بھائی
مسئلہ ہضم کا نہیں ہے ۔۔ اس طرح کے عمل پاکستان میں اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی جا بجا ہو رہے ہیں اور بہت سے لوگ اس طرح کے عمل سے مانوس ہیں۔
جہاں تک مسئلہ ہے پاک نیٹ پر روز مرہ باتوں کا تو یہ پاکستانیوں کا فورم ہے اور وہی رنگ جھلکے گا جو ہمارے معاشرے کا ہے اس لیے اس سے پریشان نہ ہوں
آپ کی تحقیق اچھی ہے ۔۔ اور اس کے نتائج کا علم اسی کو ہوگا جو اس پر عمل کر چکا ہو
اور جہاں تک اس کے اثرا کا تعلق ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ۔ اثر تو یوگا کا بھی ہوتا ہے اور جادو کا بھی ۔۔ اور پھر یہ تو قرآن کریم کی آیات ہیں ان میں یقینا اثر ہے۔
لیکن آیات کے ورد اور عملیات کے حوالے سے ہر کسی کا اپنا طرز عمل ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس طرح کی عملیات منقول نقل متواتر یا منصوص نہیں ہیں ۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ منصوص علیہ طرق پر عمل کر کے اگر تقرب الی اللہ کی کوشش کی جائے تو بھی تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں اور تمام وسائل مہیا ہو سکتے ہیں۔
کیوں کہ وہ طریقہ یقینا زیادہ مقبول ہو گا جو محبوب خدا صلی اللہ علیہ و سلم سے منقول ہوگا۔

یہ میری رائے ہے اور میں اسی کو بہتر سمجھتا ہوں

ویسے درود تنجینا مٰیں نے کبھی کسی قابل سند کتاب میں نہیں پڑھا
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (24-07-11), نبیل خان (22-07-11), مرزا عامر (22-07-11), احمد نذیر (22-07-11), حیدر (23-07-11), سیفی خان (22-07-11), سائل (25-07-11), عبداللہ حیدر (22-07-11)
پرانا 22-07-11, 12:13 AM   #12
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
ویسے درود تنجینا مٰیں نے کبھی کسی قابل سند کتاب میں نہیں پڑھا
یہ درود آپ کو کسی حدیث کی کتاب میں نہیں ملے گا ۔ اور بقول جاوید احمد غامدی کے یہ اپنا ہی ایجاد کردہ درود ہے اس درود کی عربی گرامر ہی غلط ہے اس بات پر جاوید احمد غامدی کو منکر درورد قرار دے دیا ۔ عالم فاضل حضرات نے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 22-07-11, 01:55 AM   #13
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یار اس میں وقت بہت لگتا ہے انٹرنیٹ کا زمانہ ہے مسئلہ سرچ کیا حل حاضر بہر حال اچھی مشق ہے روحانی سکون تو ملے گا
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
حیدر (23-07-11), سیفی خان (22-07-11)
پرانا 22-07-11, 08:51 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,631
کمائي: 29,433
شکریہ: 7,140
2,969 مراسلہ میں 8,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

19:35 مَا كَانَ لِلَّهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَدٍ سُبْحَانَهُ إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ
یہ اللہ کی شان نہیں کہ وہ (کسی کو اپنا) بیٹا بنائے، وہ (اس سے) پاک ہے، جب وہ کسی کام کا فیصلہ فرماتا ہے تو اسے صرف یہی حکم دیتا ہے: ”ہوجا“ بس وہ ہوجاتا ہے

36:82 إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ
اسکا حکم یہی ہے کہ جب کرنا چاہے کسی چیز کو تو کہے اس کو ہو وہ اسی وقت ہو جائے


16:40 إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَاهُ أَن نَّقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ
درحقیقت ہمارا قول کسی چیز کو جب ہم اسے (خلق کرنا) چاہیں بس یہ ہوتا ہے کہ ہم حُکم دیتے ہیں اُسے کہ ہوجا اور وہ ہوجاتی ہے۔

2:17 بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَإِذَا قَضَى أَمْراً فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ
وہی آسمانوں اور زمین کو وجود میں لانے والا ہے، اور جب کسی چیز (کے ایجاد) کا فیصلہ فرما لیتا ہے تو پھر اس کو صرف یہی فرماتا ہے کہ "تو ہو جا" پس وہ ہوجاتی ہے

40:68 هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ فَإِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ
وہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے پھر جب وہ کسی کام کا فیصلہ فرماتا ہے تو صرف اسے فرما دیتا ہے: "ہو جا" پس وہ ہو جاتا ہے

آیت بناء‌ حوالے کی تھی۔ درست حوالہ ، سورت اور آیت نمبر لکھ رہا ہوں‌ اور اسی مضمون کی چند دوسری آیات بھی۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 22-07-11 at 08:55 AM.
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (24-07-11), پیارا (22-07-11), نورالدین (27-07-11), مرزا عامر (22-07-11), احمد نذیر (22-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 22-07-11, 10:12 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,631
کمائي: 29,433
شکریہ: 7,140
2,969 مراسلہ میں 8,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک کتاب ہے "دی سیکرٹ" ، کسی صاحب نے آیات کا تڑکا لگا کر اس کتاب کو شرعی پاجامہ پہنانے کی کوشش کی ہے ۔۔۔
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (27-07-11), مرزا عامر (23-07-11), حیدر (23-07-11)
جواب

Tags
کمپیوٹر, ٹیلی پیتھی, پسند, واقعات, نوکری, نماز, نظر, مکمل, معلوم, آج, آدمی, اللہ, انسان, تصویر, حسن, دوست, دل, دریافت, زندگی, سائنس, شخص, عقل, عزت, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں؟ زبیر پروین شاکر 16 26-12-11 02:21 PM
قرآن کریم کو سمجھنے کے بنیادی اصول عبداللہ حیدر ترجمہ و تفسیر 12 20-06-11 08:22 AM
ہمارا اصول یہ ہے کہ ہمارا کوئی اصول نہیں فیصل ناصر عمومی بحث 36 08-10-09 03:03 AM
پنجابی صوفی کالام(اللہ ہو اللہ) شیراز احمد گپ شپ 0 24-08-09 11:02 AM
کار صوفہ حنا دلچسپ اور عجیب 6 05-11-08 03:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger