| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,939
شکریہ: 9,774
1,375 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امپالا
افریقہ اور دیگر ممالک میں ہرن کی بے شمار اقسام پائی جاتی ہیں۔ لیکن امپالا کی خوبصورتی اور نزاکت سب سے بڑھ کر ہے۔ اس کے بھاگنے اور جست لگانے کا انداز سب سے نرالا اور قابل دید ہوتا ہے۔ اس کی جست اونچی اور لمبی ہوتی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی فلم کو کم رفتار (Slow Motion) سے چلایا جا رہا ہے۔ اس کی جست کے تین درجات ہوتے ہیں۔ (۱) سیدھا ہو کر اوپر چھلانگ مارتا ہے۔ یہ ڈھائی میٹر تک ہو سکتی ہے۔ (۲) ہوا میں معلق ہو کر پیٹ کے نیچے پیر دبا کر جست لگاتا ہے۔ (۳) اپنے دونوں اگلے پیر زمین پر ٹیک کر پھر دوسری جست کے لیے طاقت مجتمع کرتا ہے۔ کبھی کبھی تو اس کی جست سات آٹھ میٹر تک ہوتی ہے۔ جغرافیہ چینل میں اس کی نقل و حرکات کو نہایت خوبصورتی اور چابکدستی سے دکھایا جاتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے یہ اُڑ رہا ہے اس کی سبک رفتاری اور خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کو ایک موٹر ساز کمپنی نے ایک ماڈل کا نام امبالا رکھا۔ یہ امپالا کے لیے ایک باوقار اعزاز ہے۔ نازک مزاج جانور ہے اس لیے معمولی سی آہٹ پا کر خوفزدہ ہو جاتا ہے، اور بھاگنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ نر امپالا کے سینگ کافی مہنگے فروخت ہوتے ہیں اور اس کے گوشت کی لذت کا کیا کہنا۔ اس لیے تو شکاری اس کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ مادہ امپالا کے سینگ نہیں ہوتے۔ اگر ہوتے ہیں تو برائے نام چند ماہ تک بچہ ماں کے سایہ میں گزارتا ہے۔ اس کے بعد اکیلا گھومنے لگتا ہے، مگر ماں کی نظر ہمیشہ اس پر لگی رہتی ہے۔ یہ کسی سے دشمنی نہیں رکھتا۔ چنانچہ شتر مرغ، زیبرا، لنگور اور دیگر جانوروں کے ساتھ بلا خوف و خطر چرتا ہوا نظر آتا ہے۔ نیازی امپالا
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر Last edited by skjatala; 18-05-11 at 09:03 PM. |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,939
شکریہ: 9,774
1,375 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,233
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شیئرنگ بھی کمال ہے
اور جانوربھی خوبصورت ہے ۔۔۔۔۔ واہ مالک تیری قدرت کے رنگ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتے, ہوتا, ہے۔, ہے،, فلم, فروخت, ٹیک, پیٹ, پیر, لگتا, چینل, چند, نام, ماں, معلوم, آتا, اپنے, اقسام, انداز, امریکہ, بے, جغرافیہ, رفتار, سات, ساز |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|