واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


انڈیا:شیروں کی تعداد آدھی رہ گئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-02-08, 07:32 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,150
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post انڈیا:شیروں کی تعداد آدھی رہ گئی

انڈیا:شیروں کی تعداد آدھی رہ گئی

بھارت میں شیروں کی تعداد سے متعلق جاری ایک نئے سروے کے مطابق ملک میں شیروں کی تعداد کم ہوکر آدھی رہ گئي ہے۔
نیشنل ٹائیگر پریزور آتھارٹی کے سیکریٹری راجیش گوپال کا کہنا ہے کہ سنہ 2002 کی گنتی میں شیروں کی مکمنہ تعداد پینتیس سو بتائي گئی تھی۔ لیکن تازہ گنتی (سروے) کے مطابق بھارت میں صرف چودہ سو گيارہ شیر رہ گئے ہیں۔

حکومت نےاعتراف کیا ہےکہ سابقہ اعداد و شمار درست نہیں تھے۔

راجیش گوپال کا کہنا ہے کہ شیروں کی گنتی کے لیے نیا طریقہ اپنایا گیا تھا۔ پچھلی بار پیروں کے نشان کے مطابق ان کی تعداد متعین کی گئی تھی جس میں غلطی کی گنجائش تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ ’بھارت میں شیر ملک کی سترہ ریاستوں میں صرف شیروں کے لیے تحفظ مقامات (ریزو ) پر ہی پائے جاتے ہیں۔‘

منگل کو مرکزي حکومت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مدھیہ پردیش میں 300، اتراکھنڈ میں 178، اتر پردیش میں 109، مہارشٹر میں 103، آندھراپردیش میں 95 ، اڑیسہ میں 45، راجستھان میں 32 اور بہار میں دس شیر ہونے کا اندازہ ہے۔

شیروں کی تعداد میں واقع ہونے والی کمی کے باعث حکومت نے تین سال قبل ایک ٹاسک فورس کی تشکیل دی تھی اور نامور ماحولیاتی سائنس دان سونیتا نارائن کو اس کا سربراہ بنایا گيا تھا۔

کم ہوتے شیروں کی تعداد کی وجہ غیر قانونی شکار اور کم ہوتے جنگلات کو مانا جاتا ہے۔گزشتہ کچھ برسوں میں شیروں کے تحفظ کے لیے بعض اقدام کئے گئے لیکن وہ ناکافی ثابت ہوئے ہیں اور شیروں کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے۔

خیال کیا جاتا ہےکہ گزشتہ پانچ سالوں میں چار سو سے زیادہ شیر لاپتہ ہوئے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ایک صدی قبل بھارت میں تقریباً چالیس ہزار شیر پائے جاتے تھے۔

یہ سروے بین الاقوامی تنقیدکاروں کی تنقید کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے بھارت پرالزام عائد کیا تھا کہ وہ شیروں کی تعداد میں کمی کے مسئلے سے صحیح طور پر نہیں نمٹ رہا ہے۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-11-08, 12:30 AM   #2
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,138
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: انڈیا:شیروں کی تعداد آدھی رہ گئی

شیر کیا کرنے ہیں آج کا دور لومڑیون کا ہے
nsa47 آف لائن ہے   Reply With Quote
nsa47 کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (05-11-08)
جواب

Tags
نیا طریقہ, آج, سال, سائنس, صحیح, صدی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تعارف جاوید اقبال جہلم عامرشہزاد تعارف 8 25-11-10 09:41 PM
::: ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکا، سی ڈیز کی متعدد دکانوں کو نقصان ::: ابو کاشان خبریں 3 11-10-10 12:31 PM
دوستوں کو نئی ویب سے متعارف کرواؤ رضی ویب سائٹس کا جائزہ 17 20-05-09 07:50 PM
لاہور، گڑھی شاہو میں 3 دھماکوں سے متعدد افراد زخمی ابن جلال خبریں 1 07-10-08 11:35 PM
کارکنوں کی قائد تحریک سے اپیل ہے کہ پی پی سے بات نہ کی جائے، طارق جاوید، سلیم شہزاد عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger