واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


اڑ نے والی کار جلد حقیقت کا روپ دھار لے گی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-07-08, 04:53 PM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,150
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post اڑ نے والی کار جلد حقیقت کا روپ دھار لے گی

اڑ نے والی کار جلد حقیقت کا روپ دھار لے گی

گھریلو کمپیوٹروں برقی کار کے موجد سر کلائیو سینکلائر نے کہا ہے کہ اڑ سکنے والی کار جلد ہی ایک حقیقت کا روپ دھار لے گی۔بی بی سی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جلد ہی اڑ سکنے والی کار کی تیاری انفرادی استعمال کے لیے تکنیکی اور تجارتی اعتبار سے ممکن ہو جائے گی‘۔سر کلائیو کو ان کے سپیکٹرم کمپیوٹر اور سی فائیو نامی برقی کار کی ناکام ایجاد کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔مجھے پورا یقین ہے کہ ایسا ہو گا اور مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اس دنیا میں ایک ڈرامائی تبدیلی آ جائے گی۔

اگرچہ سر کلائیو کو خاص طور پر کمپیوٹر کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ خود انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے۔سر کلائیو کی ایجاد برقی سائیکل جسے طے کر کے ایک بیگ میں بھی رکھا جا کتا ہے انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک موجد کو اپنے ارد گرد مشینی اور تکنیکی چیزیں نہیں رکھنی چاہیں تاکہ اس کا ذہن ان چیزوں میں الجھنے سے بچ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ بلا شبہ ایک حیرت انگیز اور پْر کشش ایجاد ہے‘ اور اس میں پیش رفت ویسی نہیں جس کی پیشگوئی انہوں نے اسی کی دھائی میں کی تھی۔

انٹرنیٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے تو اس ایجاد نے مکمل طور پر حیران کیا ہے اور میں اس پیش بینی کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہوں‘۔اب سر کلائیو اڑ سکنے والی کار کی تیاری پر کام کر رہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ’اگر مجھے اس منصوبے پر کسی اور کے ساتھ بھی کام کرنا پڑا تو میرے لیے یہ انتہائی خوش کن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پرواز کر سکنے والی کار تکنیکی طور پر ایک قابلِ عمل منصوبہ ہے ۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسے مکمل طور پر خود کار ہونا چاہیے کیونکہ ہم پرواز کرنے والی مشینوں کو چلانا باآسانی نہیں سیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ کار ایک جگہ سے اڑے گی اور اڑتی ہوئی آپ کو اس جگہ پہنچا دے گی جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔برقی کار کا ابتدائی ماڈل جو خاطر حواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا ۔

انہوں نے کہاکہ اس کار کو بجلی سے چلنا چاہیے کیونکہ پیٹرول انجن قابل بھروسہ نہیں ہیں۔ تام انہوں یہ اعتراف بھی کیا کہ انیس سو اسی میں ان کا برقی کاروں کا منصوبہ متوقع کامیابی حاصل نہیں کر سکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے چند ہزار کاریں فروخت کیں لیکن اب میں بتا سکتا ہوں کہ ہمیں متوقع کامیابی کیوں حاصل نہیں ہو سکی۔ تام انہوں کہا کہ اب تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ماحولیات کے بارے میں پیدا ہونے والے شعور نے اس ایجاد کے لیے ماحول کو زیادہ سازگار بنا دیا ہے۔ اس کے باوجود ان کا کہنا تھا کہ برقی کار کی تیاری کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت تھی اور یہ سرمایاہ کاری تبھی حاصل ہو سکتی تھی کے برقی موٹر سائیکل کی ایجاد کو مقبولیت حاصل ہو جاتی۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (02-07-08)
پرانا 01-07-08, 10:39 PM   #2
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,111
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اڑ نے والی کار جلد حقیقت کا روپ دھار لے گی

ہمممممم
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-07-08, 07:08 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اڑ نے والی کار جلد حقیقت کا روپ دھار لے گی

زبردست
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, مکمل, موٹر سائیکل, منصوبہ, ممکن, متوقع, انٹرنیٹ, جلد, خوش


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گروپ 15 طارق راحیل سیاست 8 25-05-09 11:21 AM
گروپ 77 طارق راحیل سیاست 3 04-01-09 04:52 PM
گروپ 8 طارق راحیل سیاست 0 02-01-09 08:37 PM
مسلم لیگ ”شیخا“ گروپ میاں شاہد گپ شپ 10 15-06-08 07:11 AM
ہمارا گروپ اصلاحاتی گروپ کہلائے گا،(ق) لیگ کے30 ارکان کی حمایت حاصل ہے،کشم عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger