واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


ایک ’سرسبز‘کمپیوٹر سسٹم کی طرف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-01-08, 10:05 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,150
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post ایک ’سرسبز‘کمپیوٹر سسٹم کی طرف

ایک ’سرسبز‘کمپیوٹر سسٹم کی طرف

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر سے بجلی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے گلوبل وارمنگ یا عالمی حدت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں؟ ضرورت کے نئے سوفٹ ویئر اور نئی گیمز تمام کو چلانے کے لیے زیادہ پراسیسنگ کی ضرورت پڑتی ہے اور اس کے لیے زیادہ انرجی درکار ہوتی ہے۔
لندن کا بیٹر سی پاور سٹیشن اب انتہائی برے حال میں ہے۔ اب یہ اپنی اصل حالت کا صرف ایک کھنڈر لگتا ہے۔ اس کی اس حالت کی وجہ اس حقیقت کا ادراک تھا کہ انرجی جینریشن صرف ایک ون وے سٹریٹ نہیں ہے: جتنی زیادہ بجلی یہ پیدا کرے گا، اتنا ہی ماحولیات کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوگا۔

اس حقیقت نے جہاں ہر استعمال کی چیز کے بارے میں ہمارا نقطہِ نظر بدل ڈالا، وہاں کمپیوٹر کا کسی کو خیال نہیں آیا۔ تاہم اب ان کی تعداد اتنی بڑھ چکی ہے کہ اس سے دنیا بھر میں ہونے والی پاور جینریشن کو فرق پڑا ہے اور ’سرسبز‘ کمپیوٹر سسٹم کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے جو ماحول کے لیے دوستانہ ثابت ہوسکے۔

کمپیوٹر کے پرزہ جات بنانے والی کمپنی کمپیوٹر کمپوننٹ مینیوفیکچرر، اینٹیک کے سکاٹ رچرڈز کا کہنا ہے ’نوے کی دہائی میں جب پینٹیئم پروسیسر متعارف کروایا گیا تھا تو ایک اوسط کمپیوٹر سسٹم ایک سو تیس یا ایک سو چالیس واٹس بجلی استعمال کرتا تھا۔ لیکن آج ہم بارہ سو واٹس پاور سپلائی کے یونٹس فروخت کررہے ہیں۔‘
جہاں کمپیوٹر کے اندر بجلی کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے وہاں کپمیوٹر کو بجلی مہیا کرنے والا یونٹ بہتر نہیں ہوا۔
مسٹر رچرڈز کا کہنا ہے کہ صرف دس سے پندرہ برس پہلے بجلی مہیا کرنے والے یونٹ میں پچاس فیصد تک ضیاع کا امکان رکھا جاتا تھا۔ یعنی اگر آپ کو سو وجٹس بجلی درکار ہے تو آپ اسے دو سو واٹس بجلی مہیا کرتے تھے اور پچاس فیصد حدت کی وجہ سے ضائع ہوتی تھی۔ ’وقت کے ساتھ ساتھ بجلی مہیا کرنے والے یونٹ کی کارکردگی یقیناً بہتر ہوئی ہے۔ دو یا تین سال قبل تک صرف تیس فیصد ضیاع کو بہتر سٹینڈرڈ مانا گیا‘۔

حال ہی میں پاور سپلائی مینیوفیکچررز نے مل کر ایک ادارہ بنایا ہے جسے ایٹی پلس کا نام دیا گیا ہے اور جس کا مقصد بجلی کے ضیاع کو بیس فیصد سے بھی کم کرنا ہے۔

سکاٹ رچرڈز کا کہنا ہے ’جس بات کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ صارفین میں اس پر آگہی کا فروغ ہے، خصوصاً بڑے کاروباری اداروں میں۔ اگر آپ صرف لندن ہی کے بڑے اداروں کو لے لیں، تو ان کے ہاں کتنے پی سیز ہوتے ہیں؟ ہزاروں۔ اگر یہ پی سیز دو یا تین برس پرانے بھی ہوں تو ان میں بجلی کا ضیاع تیس سے چالیس فیصد تک ہوسکتا ہے‘۔

لیکن صرف بجلی مہیا کرنے کے یونٹ ہی نہیں بلکہ ماحولیات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پروسیسرز کی کارکردگی بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انٹیگریٹڈ سرکٹ سپلائی اے ایم ڈی کے بروس شا کا کہنا ہے کہ ملٹی کور پروسیسر میں ہوسکتا ہے کہ کچھ ایپلیکیشنز میں ایک کور تو پوری رفتار سے چل رہی ہو جبکہ دوسری کورز کچھ نہ کر رہی ہوں اور اس کور کے انتظار میں ہوں لیکن حدت پیدا کر رہی ہوں۔

’جب تک پروسیسر بجلی استعمال کرتا رہے گا، حدت پیدا ہوتی رہے گی۔ ہم پروسیسر کے مختلف حصوں کو بجلی مہیا کرسکتے ہیں اور اگر یہ باقی سسٹم کی طرح کسی کام میں مصروف نہیں ہے تو اسے ہائبرنیٹ کر جانے دیں تاکہ بجلی ضائع نہ ہو۔‘ مسٹر شا نے کہا۔
پھر کمپیوٹر کو ہائبرنیٹ یا سٹینڈ بائے رکھنے سے نہ صرف آپ کا بجلی کا بل بڑھتا ہے بلکہ اس سے کاربن کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

سکاٹ رچرڈز کا کہنا ہے ’ میں تو یہی تجویز کروں گا کہ اگر آپ اپنا کمپیوٹر سٹینڈ بائے پر نہیں چاہتے تو کسی سٹور سے جاکر پاور سٹرپ خرید ڈالیں اور اپنے سسٹم کے تمام حصے اس سے پلگ کردیں۔ اب جب آپ کو سسٹم بند کرنا ہو تو پاور سٹرپ کو بجلی کی فراہمی منقطع کردیں۔ یہ واحد طریقہ ہے جس سے پورے سسٹم کو بجلی کی فراہمی منقطع کی جا سکتی ہے۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے وجدان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 02-04-08, 03:34 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک ’سرسبز‘کمپیوٹر سسٹم کی طرف

بہت ہی عمدہ اور کارآمد معلومات ہیں۔ اگر ہر کوئی اپنے طور پر کام کرے تو بہت فرق پڑھ سکتا ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (04-04-08)
پرانا 06-04-08, 04:05 PM   #3
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,788
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک ’سرسبز‘کمپیوٹر سسٹم کی طرف

اچھی معلومات ھے جناب ۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-11-08, 01:50 AM   #4
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,138
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک ’سرسبز‘کمپیوٹر سسٹم کی طرف

فرق پڑ سکتا ہے ۔
nsa47 آف لائن ہے   Reply With Quote
nsa47 کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (05-11-08)
جواب

Tags
color, فروخت, کمپیوٹر, پروسیسر, نظر, متعارف, معلوم, آج, حال, رفتار, سال, سرکٹ, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کمپیوٹر کی سسٹم ٹرے پر گھڑی کے ساتھ اپنا نام لکھیں!!! قیصرجی مائیکروسوفٹ ونڈوز 23 02-05-12 11:21 PM
لین شیئرڈ کمپیوٹر کو ایک کمپیوٹر سے ہی کنٹرول کریں زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 13 19-04-11 10:14 PM
میلوں دور کمپیوٹر کو اپنے کمپیوٹر سے کنٹرول کریں رضی سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 33 11-01-10 11:01 PM
ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں بغیر تار کے wajee کمپیوٹر نیٹ ورکنگ 18 09-02-09 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger