واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


بدین: تقسیم ہند کے بچھڑے 2 بھائی 63 سال بعد مل گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-11-10, 03:39 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,283
شکریہ: 1,554
2,980 مراسلہ میں 8,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بدین: تقسیم ہند کے بچھڑے 2 بھائی 63 سال بعد مل گئے

بدین: تقسیم ہند کے بچھڑے 2 بھائی 63 سال بعد مل گئے

بدین(پ ر) انٹرنیٹ نے تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے دو بھائیوں احمد نور احمد اور رحمت اللہ کو 63سال بعد ایک دوسرے سے ملا دیا۔ 63سال بعد ہونے والے رابطہ کے بعد 72سالہ احمد نور اپنے بھائی رحمت اللہ کو ملنے پاکستان کے شہربدین پہنچ گیا۔ تقسیم ہندوستان کے وقت احمد نور کا والد میاں خان احمد نور اور اس کی بہن فاطمہ کو بھارت کی ریاست رام پور کی تحصیل بلاس کے گاﺅں سرور نگر میں نانا کے پاس چھوڑ کر اپنی بیوی کو لے کر پاکستانی گجرات آئے تھے کہ اس دوران ہندوستان تقسیم ہوگیا اور شدید ہنگامہ آرائی اور قتل و غارت گری کے باعث احمد نور اور فاطمہ کا باپ میاں خان بھارت نہ جاسکا اس دوران میاں خان کے ہاں رحمت اللہ نے جنم لیا احمد نور نے بتایاکہ ہم چندسالوں بعد مختلف ذرائع سے اپنے ماں باپ کی تلاش گجرات میں کرتے رہے جبکہ میرے والد میاں خان قیام پاکستان کے چند سال بعد بدین منتقل ہوگئے تھے۔ چھ ماہ قبل کراچی کے رہائشی عرفان جس کی شادی بھارت میں ہوئی ہے اس کا رابطہ گجرات میں سجاد وڑائچ نامی لکڑی کے تاجر سے ہوا جس کا تعلق بھی بدین سے تھا اس نے بتایا کہ میاں خان کا خاندان بدین میں آباد ہے اس کے بعد فون اور انٹر نیٹ پر ویب کیمرہ کے ذریعہ چھ ماہ قبل ہمارا پہلا رابطہ ہوا اس میں ہم اپنے اپنے شناختی کارڈ پر اپنے والد کا نام ایک ہی پایا۔ احمدنور نے بتایا کہ اس نے اپنے خاندان سمیت ویزا کے لئے درخواست دی جس پر بھارتی حکومت نے ابھی صرف مجھے ہی ویزا دیا ہے میں پہلی فرصت میں عید پر پاکستان پہنچا اور اپنے بھائی سے ملاقات ہوئی۔ افسوس کہ میرے ماں باپ زندہ نہیں ہماری خوشی کی انتہا نہیں ہم نئی زندگی کاآغاز اپنے بچو ں کی رشتہ داریوں سے کریں گے۔ رحمت اللہ نے بتایا کہ ہم بہت خوش ہیں پر اپنی بہن فاطمہ کو کبھی نہ دیکھنے اور وفات کا غم ہمیشہ رہے گا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

Last edited by گلاب خان; 26-11-10 at 03:46 AM.
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-11-10), فرحان دانش (22-05-11), ابو عمار (26-11-10), ارشد کمبوہ (26-11-10), عبداللہ خراسانی (22-05-11), عروج (21-05-11)
پرانا 21-05-11, 02:49 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے اللہ توھر چیز پر قادر ھے۔ میرے والد کے بھائی بھی توُ ھی ملا سکتاھے میری یہ خواھش ضر ورپوری کر دے۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-05-11, 05:14 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,283
شکریہ: 1,554
2,980 مراسلہ میں 8,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
اے اللہ توھر چیز پر قادر ھے۔ میرے والد کے بھائی بھی توُ ھی ملا سکتاھے میری یہ خواھش ضر ورپوری کر دے۔ آمین۔


السلام علیکم ورحمۃ‌ اللہ وبرکتہ
آمین
میرے اللہ عروج کی دعا قبول فرما۔
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 22-05-11, 12:31 PM   #4
Senior Member
 
عبداللہ خراسانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 254
کمائي: 4,280
شکریہ: 262
184 مراسلہ میں 466 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے دادا جان بھی ہجرت میں گم ہو گۓ تھے اللہ جانے ان کی وفات کب اور کہاں اور کیسے ہوئی ہو گی شاید وہ شہید ہو گۓ ہوں شاید وہ زندہ ہوں لیکن کہاں ؟ میں نہیں جانتا وہ کہاں ہیں۔ ان کے ساتھ کیا ہوا۔ میں نہیں جانتا۔ نہین جانتا۔
عبداللہ خراسانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوارٹر, کلیئر, پولیس, وزیر, نیوز, موجودہ, منظور, معلوم, آصف زرداری, اعلیٰ, جیت, خوش, خلاف, خان, دبئی, زرداری, شخص, علی, عبداللہ, عثمان, عدالت, غلام, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Kali Siradas System کے تحت سیلف ڈیفینس سیکھیں! shafresha کھیل اور کھلاڑی 1 16-06-11 12:43 PM
حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل گلاب خان خبریں 0 15-12-10 04:52 AM
سینیٹر سیمیں صدیقی سے مغفر حسین کی ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:01 PM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger