واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


بلیک ہول کا راز پالینے کا دعویٰ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-05-08, 05:33 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,150
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post بلیک ہول کا راز پالینے کا دعویٰ

بلیک ہول کا راز پالینے کا دعویٰ

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بلیک ہولوں کے بارے میں کئی سربستہ رازوں کو حاصل کر لیا ہے۔
بلیک ہول وہ تجاذبی میدان ہیں جو کائنات سے روشنی اور ستاروں کو اپنے اندر کھینچ لیتے ہیں۔

سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے یہ معلوم کر لیا ہے کہ بلیک ہول کیسے تقریباً روشنی کی رفتار سے ذرات کو سلسلہ وار باہر پھینکتے ہیں۔

بوسٹن یونیورسٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ذرات کی یہ لڑیاں بلیک ہول کے سرے کے قریب واقع مقناطیسی میدان سے جاری ہوتی ہیں۔

ٹیم کے ارکان کا کہنا ہے کہ اسی علاقے میں ذرات کی یہ لڑیاں رفتار پکڑتی ہیں اور ایک سمت میں مرتکز ہوتی ہیں۔

باوجود اس کے کہ ممکنہ طور پر ایک بلیک ہول کہکشاں کے مرکز میں حرکت کرتا رہتا ہے، خلابازوں کو ان کے بارے میں بہت کم معلومات تھیں۔

بوسٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایلن مارشر اور ان کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بلیک ہول کے معاملے میں اس گہرائی تک پہنچ گئے ہیں جہاں تک پہلے کوئی سائنسدان نہیں پہنچ سکا۔

اب تک ایجاد ہونے والی تمام قسم کی دور بینوں کو استعمال کرنے کے بعد پروفیسر مارشر نے یہ معلوم کیا ہے کہ ذرات کی لڑیاں کہاں اور کیسے بنتی ہیں۔

اس پروجیکٹ میں کام کرنے والے مشیگن یونیورسٹی کے پروفیسر ہیو آلر نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ذرات کا رفتار پکڑنے کا عمل اسی نوعیت کا ہے جیسا کہ ایک جیٹ انجن میں ہوتا ہے۔

تاہم بی بی سی کے سائنسی امور کے نامہ نگار نیل باؤڈلر کا کہنا ہے کہ اس اہم کامیابی کے باوجود سائنسدان یہ نہیں جان سکے کہ بلیک ہول کے اندر کیا ہوتا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ اگر نظری ماہرین طبیعات ٹھیک ہیں تو ہم بلیک ہولوں کے اندر کبھی بھی نہیں جھانک سکیں گے۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-05-08, 01:33 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,788
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بلیک ہول کا راز پالینے کا دعویٰ

واہ
کیا اچھی معلومات دی ھے اپ نے۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
The Great کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (14-05-08)
جواب

Tags
color, معلوم, بلیک ہول, رفتار


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سارا پالن نے اوباما کو ہرانے کا دعویٰ کردیا جاویداسد خبریں 1 19-11-10 07:57 AM
قادیانی ڈائریکٹر کا عجیب و غریب دعویٰ ALI-OAD خبریں 0 16-06-10 11:14 AM
اسلام آباد حملہ، ذمہ داری کا دعویٰ محمدعدنان خبریں 1 05-06-08 10:32 PM
دعویٰ محمدعدنان قہقہے ہی قہقے 1 05-02-08 06:05 AM
دعویٰ ابن ضیاء قہقہے ہی قہقے 0 02-01-08 11:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger