08-07-08, 05:59 PM
|
#1
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,185
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بیجنگ اولمپکس چین خصوصی کرنسی نوٹ جاری
بیجنگ اولمپکس چین خصوصی کرنسی نوٹ جاری
بیجنگ اولمپکس کے موقع پر چین خصوصی کرنسی نوٹ جاری کررہا ہے
چین کے مرکزی بینک نے بیجنگ اولمپکس کی تقریبات کے موقع پر دس یوان کا خصوصی نوٹ جاری کیا ہے جس میں کمیونسٹ لیڈر ماؤزے تنگ کی تصویر کو شہر کے اہم قومی اسٹیڈیم کی تصویر سے بدل دیا گیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنا نے کہا ہے کہ وہ اولمپکس کے دوران تقریباًساٹھ لاکھ ایسے نوٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جن میں ہر نوٹ ایک ڈالر اور 45 سینٹ مالیت کا ہوگا۔
بیجنگ کا ’گھونسلا‘ یا ’برڈ نیسٹ‘ اسٹیڈیم سٹیل کا ایک جال نما ڈھانچا ہے جو پرندے کے گھونسلے جیسا دکھائی دیتا ہے۔اس اسٹیڈیم کی تصویر نوٹ کے ایک جانب ہوگی جس کے ساتھ 2008ءاولمپکس گیمز کا علامتی نشان ہوگا۔
نوٹ کی دوسری جانب ڈسکس پھیکنے والے قدیم یونانی کھلاڑی کے مجسمے کی تصویر ہوگی۔جب کہ نوٹ کے دونوں جانب پس منظر میں چین کی ایک معروف تاریخی عمارت ٹیمپل آف ہیون کی تصویر بھی ہوگی۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
|
|
|