| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
ڈنمارک کے کچھ سائسندانوں نے نیلے رنگ کی ایک تتلی (ایلکن بلو) کی چیونٹیوں کو دھوکہ دیکر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی صلاحیت کا بغور مطالعہ کیا ہے۔ ایلکن بلو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ چیونٹیوں کو ایسا دھوکہ دیتی ہے کہ چیونٹیاں بیچاری خود کھانا بھول کر تتلی کی خوراک کا بندوبست کرنے میں مگن ہو جاتی ہیں۔ ڈیوڈ نیش اور ان کے ساتھی سائنس میگزین میں بتاتے ہیں کہ ایسا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ تتلی ایسا لاروا خارج کرتی ہے جسکی خوشبو انڈوں سے نکلتے ہوئے چیونٹیوں کے بچوں کی خوشبو سے ملتی ہے۔
مضمون کے مطابق لاروا کی خوشبو جتنی زیادہ چونٹیوں کے بچوں سے مماثلت رکھتی ہے چیونٹیاں اتنا زیادہ دھوکے میں آتی ہیں۔ڈاکٹر نیش نے بتایا کہ کیٹر پلرز پہلے تو ایک غذائی پودے سے خوراک حاصل کر کے نشوونما پاتے ہیں لیکن ایک خاص مرحلے پر پہنچ کر وہ غذائی پودے کو چھوڑ دیتے ہیں اور زمین پر ان چیونٹیوں سے اپنے دریافت کیے جانے کا انتظار کرتے ہیں۔ وہ ان کیمیائی مادوں کی شکل لے لیتے ہیں جو ان چیونٹیوں کے اپنے انڈوں پر بھی ہوتے ہیں۔ 'اور ہم یہ بتانے کے قابل ہوگئے ہیں کہ یہ مشابہت جتنی زیادہ ہوگی اتنی جلدی تتلی کے یہ لاروے چیونٹیوں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں اور وہ ان کو اپنے انڈوں میں شامل کر لیتی ہیں۔' ڈاکٹر نیش کے مطابق جب یہ ایک بار وہاں پہنچ جاتے ہیں تو یہ طفیلیے بن جاتے ہیں۔ یوں کیٹر پلر نہ صرف انڈوں کا کچھ حصہ بھی کھا جاتے ہیں بلکہ کارکن چیونٹیاں بھی ان کو خوراک فراہم کرتی ہیں۔ تحقیق کرنے والوں نے ڈنمارک میں مختلف مقامات کا مطالعہ کیا ہے۔مختلف آبادیوں کی حیاتیات، مدافعت اور متعدی بیماریوں کے نمونوں کو دیکھتے ہوئے ٹیم یہ بتانے کے قابل ہوئی کہ کس طرح تتلیوں اور چیونٹیوں سے مختلف کیمیائی مادے ایک ساتھ نکلتے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس کہتے ہیں کرئے کوئی اور کھائے کوئی
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اچھی معلومات تھیں۔ مجھے پسند آئیں!
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, پسند, ڈنمارک, بچوں, دریافت, سائنس, صلاحیت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی | گلاب خان | خبریں | 0 | 16-12-10 04:14 AM |
| یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ | طارق راحیل | سیاست | 0 | 31-12-08 09:23 PM |
| ::: تتلی چیونٹی کو کیسے قابو کرتی ہے ::: | ابو کاشان | دلچسپ اور عجیب | 2 | 06-11-08 02:19 PM |
| پی ٹی اے نے تجارتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر موبائل فون سروس کی اجازت دیدی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 14-04-08 10:21 AM |
| ::: ڈنمارک کے کچھ سائسندانوں نے نیلے رنگ کی ایک تتلی (ایلکن بلو) کی چیونٹیوں کو دھوکہ دیکر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی صلاحیت کا بغور م | ابو کاشان | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 07-01-08 12:24 AM |