واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


تِل سے متعلق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-01-11, 05:15 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,190
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تِل سے متعلق

تِل سے متعلق

السلام علیکم

تل سے متعلق علم کو Moleospy کہتے ہیں۔ یہ دیگر پُراسرار علوم کی ایک شاخ ہے،اس کی بنیاد یہ ہے کہ انسان کے بدن پر جو خال یا تِل ہوتے ہیں اُنہیں بھی چھوٹے یا بڑے پیمانے پر پڑھا جاسکتا ہے اور ان کی مدد سے کسی شخص کے کردار اور شخصیت کے بارے میں چند نمایاں باتیں معلوم کی جاسکتی ہیں۔مولوسوفی کے ماہرین تو یہاں تک کہتے ہیں کہ اس علم کی بدولت ہم لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے کچھ احوال بھی جان سکتے ہیں ۔اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ یہ خال یا تِل انسانی جسم کے کس حصے پر موجود ہیں اور پھر اسی کے مطابق تِل کی تشریح کی جاتی ہے۔

اس کے لئے چند باتوں کا جاننا ضروری ہے۔
1۔وہ تِل جو بلکل گول یا دائرے جیسے ہوتے ہیں وہ آدمی کی خوبیوں اور صفات کے حامل ہوتے ہیں یہ انسان کی اچھی صفات کو ظاہر کرتے ہیں۔
2۔اگر یہ تِل مستطیل یعنی لمبوترے ہوں تو ان سے پتہ چلتا ہے کہ حامل کے پاس اچھی خاصی دولت ہے یا مستقبل میں آسکتی ہے۔
3۔تیکھے تِل مثبت اور منفی دونوں کے مظہر ہوتے ہیں۔
4۔ایسے تِل جو رنگ میں ہلکے ہوں اُنہیں خوش نصیبی کی علامت تصوّر کیا جاتا ہے۔
5۔اگر تِل کا رنگ سیاہ ہو تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ کسی بھی کامیابی سے پہلے بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مختلف تِل مختلف باتیں ظاہر کرتے ہیں ۔

رخسار کا تِل
------------------------
تِل خواہ کسی بھی طرف کے گال پر ہو ،اس سے فطرت میں سنجیدگی ،ذوقِ مطالعہ اور خاموش طبعی کا پتہ چلتا ہے۔ایسے لوگ عام طور پر کسی بھی کام میں انتہا پسند نہیں ہوتے ہمیشہ درمیانہ راستہ اختیار کرتے ہیں ۔مزاج میں ٹھہراؤ ہوتا ہے ،بے صبری ،جلد بازی اور عجلت پسندی انکو پسند نہیں ہوتی ان کی ایک اور اہم خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ خوشیوں کے لئے بےپناہ دولت کے خواہشمند نہیں ہوتے ۔قناعت اور تھوڑے میں* خوش رہنا ان لوگوں کی نمایاں خوبی ہوتی ہے۔

ٹھوڑی کا تِل۔
-------------------------
تِل ٹھوڑی میں کسی جانب بھی ہو۔اُس آدمی میں ایسی صفات ہوتی ہیں جو قابلِ رشک ہو ۔ان کے اندر فیاضی اور محبت کا مادہ ہوتا ہے ۔اچھے اور محنتی کارکن ہوتے ہیں۔انہیں سفر کرنے کا شوق ہوتا ہے دوسرے لفظوں میں آپ ان کو سیاحت پسند کہہ سکتے ہیں۔یہ لوگ بہت ذمہ دار ہوتے ہیں اور ہر قسم کی ذمہ داری اُٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کان کا تِل۔
--------------------
بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے کان پر تِل موجود ہو۔جن لوگوں کے کان پر تِل ہو تو مطلب یہ ہوتا ہے کہ اُن کو توقعات سے بڑھ کر دولت ملے گی۔ان میں دولت کی خواہش عام لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے۔

آنکھ کا تِل۔
---------------------------
آنکھ کا تِل بتاتا ہے کہ خواہ آدمی میں کتنی ہی صلاحیت ہو غربت اُس کے تعاقب میں رہے گی ۔اگر تِل آنکھ سے متصل گوشوں پر ہو تو یہ ایک ایماندار ،فرض شناس اور قابلِ اعتبار شخصیت کی نشان دہی کرتا ہے اسے بہر حال تعریف اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

بھوؤں کا تِل۔
--------------------------
اگر تِل دائیں طرف ہو تو وہ ایک سرگرم،متحرک اور فعال زندگی کا مظہر ہوتا ہے۔جبکہ بائیں طرف تِل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ بندہ غیر فعال،سست اور بہت حد تک کام چور ہے۔اس سے خود غرضی،مطلب پرستی ،تنگ نظری کے علاوہ اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ شخص زیادہ دولت حاصل نہیں کر پائے گا۔

پیشانی-
---------------
اگر تِل پیشانی کے درمیان میں ہو تو اس سے آدمی کو شہرت ملنے کے امکان ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ خوشیاں بھی زندگی میں مستقل رہیں گی۔لیکن اگر تِل پیشانی کے دائیں یا بائیں جانب ہے تو اس کا مطلب ہے کہ معاملہ اس کے برعکس ہے اسے پریشانیوں کا بھی سامنا ہو سکتا ہے اور زندگی میں اپنی متعین کردہ اہداف کے حصول میں بھی مشکل ہوسکتی ہے۔لیکن یہ غلط بھی ہوسکتا ہے کچھ مثالیں ایسی بھی ہیں کہ پیشانی کے دائیں یا بائیں تل والوں نے ترقّی بھی پائی ہے۔

ناک کا تِل۔
---------------------
ناک پر تِل ایک اچّھے دوست ہونے کا پتہ دیتا ہے یہ شخص بہت پیارا اور ملنسار ہوتا ہے ،قدرے شرمیلا بھی ہوسکتا ہے ۔ایسے لوگ اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہتے ہیں۔ایسے شخص کی شادی اچھی جگہ ہونے کا امکان ہوتا ہے اسے زندگی میں کافی دولت مل سکتی ہے اور بیشتر خوشیاں خواہش کے بغیر مل جاتی ہیں۔تھوڑی سی اعتماد کی کمی بعض اوقات ایسے افراد کے لئے مشکلات پیدا کرسکتی ہیں یہ لوگ کوشش کریں تو یہ کمی آسانی سے دور ہوجاتی ہے۔

بازو کا تِل۔
-----------------------
بازو پر تِل کا مطلب یہ ہے کہ وہ بندہ خوش اخلاق،محنتی اور خوش باش ہے۔ایسے لوگ کھانے پینے کے شوقین ہوتے ہیں اور عموماً اچھی غذا کو ترجیح دیتے ہیں۔

کُہنی کا تِل۔
----------------------
ایسے افراد کو سفر کا بے حد شوق ہوتا ہے۔یہ لوگ بے یقینی میں رہتے ہیں۔آرٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان میں پیسہ جمع کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

کلائی کا تِل۔
------------------------
ایسے لوگ بہت احتیاط سے خرچ کرتے ہیں،ہوشیار اور ذہین ہوتے ہیں۔حساب کتاب سے چلتے ہیں قابلِ اعتبار بھی ہوتے ہیں۔عورت کی کلائی کا تِل صرف ایک شادی اور مرد کی کلائی کا تِل عموماً دو شادیوں کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔
Your Ad Here


گُھٹنے کا تِل۔
------------------------
دائیں گُھٹنے کا تِل دوستانہ مزاج اور معقول ہونے کا پتہ دیتا ہے۔یہ لوگ گھریلو ہوتے ہیں ۔بائیں گُھٹنے پر تِل بتاتا ہے کہ مزاج میں فضول خرچی کا عنصر زیادہ ہے۔البتہ ایسا آدمی اچھا بزنس مین ہوتا ہے۔

کندھے کا تِل۔
-------------------------
کندھے پر تِل سفر کی خواہش،بے چینی اور طبیعت کی اضطراری کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔دائیں کندھے پر تِل کا مطلب ہے کہ یہ لوگ محنتی اور رازداری سے کام کرتے ہیں۔جبکہ بائیں جانب تِل کی موجودگی قناعت پسندی کو ظاہر کرتی ہے۔

انگلیوں پر تِل۔
--------------------------
تِل اگر اُنگلی پر ہوں چاہے کسی بھی اُنگلی پر اس سے بد دیانتی کا پتہ چلتا ہے۔ایسے لوگ عام طور پر بڑ ہانکنے اور لمبی لمبی چھوڑنے کے عادی ہوتے ہیں ان سے محتاط ہی رہنا چاہیئے۔

ٹخنے کا تِل۔
-------------------------
یہاں تِل کی موجودگی فطرت میں موجود خوف کا پتہ دیتی ہے۔لیکن اگر یہ تِل عورت کے ٹخنے پر ہو تو اس سے عورت کی حسِ مزاح ظاہر ہوتی ہے۔ایسی خواتین مذاق زیادہ کرتی ہیں اور خود بھی مذاق سہنے کی طاقت رکھتی ہیں۔ایسی خواتین جرات مند ہوتی ہیں۔

پیر کا تِل۔
----------------------
پیروں کے کسی بھی حصّے کا تِل یہ نشاندہی کرتا ہے کہ اس شخص کو جو کام بھی کرنا ہے اپنی مدد آپ کے تحت کرنا ہے۔عام طور پر ایسے لوگوں کو ورثے میں کم ہی کچھ ملتا ہے ۔یہ لوگ خود اپنے آپ کو بناتے ہیں انہیں سُستی سے بچنا چاہیئے

شکریہ
زارا
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-01-11), یاسر عمران مرزا (29-01-11), محمدمبشرعلی (26-01-11), محمدعدنان (26-01-11), اسد لطیف (31-01-11), عارف اقبال (29-01-11), عبدالقدوس (26-01-11), عروج (28-01-11)
پرانا 26-01-11, 05:26 PM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,189
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی شئیرنگ ہے زارا
لیکن میرے پاس تو کوئی تل نہیں‌ہے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (28-01-11)
پرانا 26-01-11, 05:53 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,356
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
پیر کا تِل۔
----------------------
پیروں کے کسی بھی حصّے کا تِل یہ نشاندہی کرتا ہے کہ اس شخص کو جو کام بھی کرنا ہے اپنی مدد آپ کے تحت کرنا ہے۔عام طور پر ایسے لوگوں کو ورثے میں کم ہی کچھ ملتا ہے ۔یہ لوگ خود اپنے آپ کو بناتے ہیں انہیں سُستی سے بچنا چاہیئے
میرے دونوں پیروں کے نیچلے حصے میں 1 ، 1 تل ہے
اور ویسے اس میں ایک تل کا ذکر نہیں کیا گیا جو شاید آج تک کسی کا ہوا ہی نا ہو میرے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی سے کچھ اوپر انگوٹھے کی جانب ایک تل ہے زرا اپنے کھوجے دوڑائیں اور اس کے بارے میں معلومات بہم فراہم کریں
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-01-11), یاسر عمران مرزا (29-01-11), محمدعدنان (26-01-11), ام حازم (29-01-11)
پرانا 26-01-11, 06:03 PM   #4
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,189
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
میرے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی سے کچھ اوپر انگوٹھے کی جانب ایک تل ہے زرا اپنے کھوجے دوڑائیں اور اس کے بارے میں معلومات بہم فراہم کریں
اس تل کا مطلب ہے کہ تو نکیا ہوندا اپنے ماسٹر جی کولوں ہتھاں اُتے ڈنڈے کھاندا ریا اے
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-01-11), ام حازم (29-01-11), عبدالقدوس (26-01-11)
پرانا 26-01-11, 06:09 PM   #5
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,190
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن شاہد مراسلہ دیکھیں
بہت اچھی شئیرنگ ہے زارا
لیکن میرے پاس تو کوئی تل نہیں‌ہے

کمنٹس کا شکریہ

کسی کے تل نہیں بھی ہوتے
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-01-11), ام حازم (29-01-11)
پرانا 26-01-11, 06:11 PM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,356
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن شاہد مراسلہ دیکھیں
اس تل کا مطلب ہے کہ تو نکیا ہوندا اپنے ماسٹر جی کولوں ہتھاں اُتے ڈنڈے کھاندا ریا اے
ہاہاہا میں نکا ہوندا ماسٹراں کولوں پڑھیا ایہہ نیں۔ استانیاں ہوندیاں سن
تے میں ہمیشہ فرسٹ یا سکینڈ آوندا ساں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-01-11), محمدعدنان (26-01-11), ام حازم (29-01-11)
پرانا 26-01-11, 06:18 PM   #7
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,189
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
ہاہاہا میں نکا ہوندا ماسٹراں کولوں پڑھیا ایہہ نیں۔ استانیاں ہوندیاں سن
تے میں ہمیشہ فرسٹ یا سکینڈ آوندا ساں
اوئے تیرے دور وچ وی استانیاں سن میں تے سمجھیاں سی کہ ایہہ سارے نوے دور دے لفڑے نیں۔
ہون پتہ چلیا کہ پرانے وقتاں وچ وی استانیاں ای پڑھاندیاں سن منڈیاں نوں
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-01-11), ام حازم (29-01-11)
پرانا 26-01-11, 06:18 PM   #8
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,189
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زارا مراسلہ دیکھیں

کمنٹس کا شکریہ

کسی کے تل نہیں بھی ہوتے
اچھا اچھا میں سمجھا کہ شائد سب کے ہوتے ہیں
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (28-01-11)
پرانا 26-01-11, 08:19 PM   #9
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,442
کمائي: 21,476
شکریہ: 2,638
1,002 مراسلہ میں 2,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے وی نہیں نکلیا، حالانکہ میں تلاں آلیاں ریوڑیاں کھاندارہناں واں۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اہسے ہی میں نے ایک تحریر شناسی اور چہرہ شناسی والی کتاب پڑھی تھی۔ ۔ ۔
__________________
سارےسنم مسمارکر، بس اک خداسےپیاکر
رکھ کرنبی کو سامنے، آرائش کردار کر
محمدمبشرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدمبشرعلی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-01-11), ام حازم (29-01-11), عبدالقدوس (26-01-11)
پرانا 28-01-11, 04:08 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,258
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب میں سمجھا تیرے رخسار پے تل کا مطلب
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-01-11), ام حازم (29-01-11)
پرانا 28-01-11, 04:20 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھتھیلی کے تل کا بتایاھی نہیں جسکیوجہ سے سارا پڑھا۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-01-11), ام حازم (29-01-11)
پرانا 28-01-11, 11:09 PM   #12
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,777
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کے تھریڈ‌نے کسی کی یاد دلادی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

!!!!!!!!!!!!!!!!!
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام حازم (29-01-11)
پرانا 28-01-11, 11:12 PM   #13
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,067
کمائي: 1,047,273
شکریہ: 5,802
6,279 مراسلہ میں 15,257 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
میرے پاس تو تلوں کی فیکٹری ہے
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-01-11), ام حازم (29-01-11)
پرانا 29-01-11, 03:17 AM   #14
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
کمائي: 118,724
شکریہ: 13,532
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
میرے دونوں پیروں کے نیچلے حصے میں 1 ، 1 تل ہے
اور ویسے اس میں ایک تل کا ذکر نہیں کیا گیا جو شاید آج تک کسی کا ہوا ہی نا ہو میرے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی سے کچھ اوپر انگوٹھے کی جانب ایک تل ہے زرا اپنے کھوجے دوڑائیں اور اس کے بارے میں معلومات بہم فراہم کریں
السلام علیکم!

آپ کو یہ تل ہیں یا نہیں مگر میں بتا دیتا ہوں ان سے کیا مراد ھے،

پیروں کے نیچے تل - بندہ تنہائی پسند ہوتا ھے اکیلا رہنا پسند کرتا ھے، سفر کی نشانی بھی ھے۔

دائیں ہاتھ پر تل ہو تو مال و دولت بہت ہوتا ھے اور وہ جمع کرتا ھے۔

بائیں ہاتھ پر تل ہو تو مال و دولت جیسے آتا ھے ویسے خرچ بھی ہوتا ھے۔

والسلام
__________________



Last edited by کنعان; 29-01-11 at 04:59 AM.
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (29-01-11), ام حازم (29-01-11), عبدالقدوس (29-01-11)
پرانا 29-01-11, 03:54 AM   #15
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 94
کمائي: 970
شکریہ: 994
56 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور اگر بائیں‌ہاتھ کی ہتھیلی سے کچھ نیچے، رسٹ سے کچھ اوپر مٹھی بند کرنے سے نظر بھی آئے تو کیا ہوتا ہے؟؟؟؟؟؟؟

Last edited by ام حازم; 29-01-11 at 04:36 AM.
ام حازم آف لائن ہے   Reply With Quote
ام حازم کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (29-01-11)
جواب

Tags
کوشش, پسند, چور, محبت, مزاح, معلوم, آدمی, انسان, حال, خواتین, خوش, دوست, راستہ, زندگی, سفر, شخص, علامت, عنصر, عادی, غلط, غذا, غربت, صفات, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سرٹیفکیشن اور انٹرنیٹ پر تعلیم کے متعلق مشورہ درکار یاسر عمران مرزا Computer Certifications 29 20-03-11 12:11 AM
سلمان تاثیر کا تعلق تعلیم یافتہ عاشق رسول گھرانے سے تھا گلاب خان خبریں 16 08-01-11 04:53 AM
تعلیمی سیمینار تعلیم Real_Light خبریں 0 21-04-08 09:20 AM
سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:24 AM
سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger