واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


خراٹے دل کے دورے کی علامت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-03-08, 03:55 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,150
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post خراٹے دل کے دورے کی علامت

خراٹے دل کے دورے کی علامت

نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زور سے خراٹے لینے اور دل کی بیماری اور دورے کے درمیان ایک گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔
ہنگری کے سائنسدانوں نے بارہ ہزار سے زائد مریضوں کے انٹرویو کیے اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دوسرے لوگوں کی بہ نسبت زور سے خراٹے لینے والوں کو دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ نئے اعداد شمار ’سلیپ‘ نامی رسالے میں شائع ہوئے ہیں۔ مذکورہ نتائج خراٹوں اور دل کی شریانوں کی بیماری کے تعلق کے بارے میں پہلے سے موجود تصورات کو تقویت بخشتے ہیں۔

ہم سب لوگ زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں خراٹے لیتے ہیں اور موٹے لوگوں میں تو یہ خاصی عام بات ہے۔ یہ بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ تقریباً چالیس فیصد مرد اور چوبیس فیصد خواتین خراٹے لینے کی عادی ہیں۔

تحقیق کے دوران بارہ ہزار افراد کے ان کے گھروں پر ہی انٹرویو کیے گئے جن کے دوران ان سے خراٹوں کے متعلق سوالات کیے گئے۔ باقی آبادی کے مقابلے میں بلند آواز میں خراٹے لینے والوں میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات چونتیس فیصد جب کہ سٹروک ہونے کے امکانات 67 فیصد زیادہ پائےگئے۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ سانس کے وقفوں کے ساتھ بلند آواز میں خراٹوں سے ان بیماریوں میں مبتلا ہونے والوں کی نشاندہی میں مدد مل سکتی ہے۔

حالیہ اعداد وشمار سے یہ حقیقت ظاہر ہوئی کہ جولوگ ہلکی آواز میں خراٹے لیتے ہیں ان میں دل کی شریانوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ تاہم اس حوالے سے مردوں کے لیے کچھ مثبت پہلو بھی ہیں اور ایسا نظر آتا ہے کہ ستر سال کی عمر کے تجاوز کرتے ہی ان کے خراٹے لینے کی رحجان میں کمی آجاتی ہے۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-11-08, 12:44 AM   #2
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,138
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خراٹے دل کے دورے کی علامت

غلط ہے۔
nsa47 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-11-08, 12:25 PM   #3
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,150
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: خراٹے دل کے دورے کی علامت

کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟ اور کیسے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-11-08, 12:37 PM   #4
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,111
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خراٹے دل کے دورے کی علامت

ہوسکتا ہے کیا کہا جاسکتا ہے۔
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, آبادی, جواب, خواتین, دل, زندگی, شریانوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger