واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


خلاءباز بیمار، سپیس واک ملتوی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-02-08, 03:21 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,150
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post خلاءباز بیمار، سپیس واک ملتوی

خلاءباز بیمار، سپیس واک ملتوی

جرمنی سے تعلق رکھنے والے خلاباز ہینس شلیگل کی بیماری کی وجہ سے کولمبس لیب کی بین الاقوامی خلائی مرکز پر تنصیب کا کام چوبیس گھنٹوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
خلائی جہاز کے خلائی مرکز سے اتصال کے چند گھنٹوں بعد ناسا کے ایک ترجمان نے اعلان کیا کہ خلائی لیبارٹری کی خلائی مرکز پر تنصیب کے لیے کی جانے والی خلائی چہل قدمی اب چوبیس گھنٹوں کی تاخیر سے ہوگی۔

ناسا حکام کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے خلاباز ہینس شلیگل کی بیماری سے ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں اور اب ان کی جگہ پیر کو لیب کی تنصیب کے لیے خلاء میں جانے کا کام ریکس ویلہم اور سٹین لوو سر انجام دیں گے۔

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی خلائی مرکز سے خلاء میں جانے والی شٹل اٹلانٹس سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب بین الاقوامی خلائی مرکز سے جڑ گئی تھی۔

اٹلانٹس کو یورپ کی کولمبس نامی خلائی تحقیقاتی لیبارٹری کو خلائی سٹیشن پر پہنچانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ خلائی مرکز سے اتصال سے قبل شٹل کے عملے نے جہاز کو قلابازی بھی دلوائی تاکہ خلائی مرکز پر موجود عملہ جہاز کی حرارت سے محفوط رکھنے والی ٹائلوں کی تصویر کھینچ سکے۔

اب زمین پر موجود خلائی سائنسدان اور ماہرین ان تصاویر کی مدد سے یہ جائزہ لیں گے کہ کیں روانگی کے وقت ان ٹائلوں کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا۔ یہ عمل سنے 2003 میں خلائی شٹل کولمبیا کے حادثے کے بعد سے شروع کیا گیا تھا۔

کولمبس لیباٹری سات میٹر لمبی، ساڑھے چار میٹر چوڑی اور بارہ اعشاریہ آٹھ ٹن وزنی ہے اور اسے اٹلانٹس کے ایک مشینی ہاتھ کے ذریعے سپیس سٹیشن کے ’ہارمنی موڈ کنکٹر‘ سے لگایا جائے گا۔

بین الاقوامی خلائی مرکز سے ایک اعشاریہ تین ارب یورو کی مالیت سے تیار کردہ خلائی لیباٹری کولمبس کے جڑنے کے بعد بے وزنی کی کیفیت میں سائنسی تحقیق کا کام شروع کیا جا سکے گا۔ اس تحقیق سے مختلف شعبوں میں مدد ملے گی جن میں زراعت سے لے کر نئی دھاتیں بنانے تک کا کام شامل ہے۔

کولمبس نامی لیباٹری کو خلاء میں گردش کرتے ہوئے پیلٹ فارم پر سائنسی تجربات میں یورپ کی سب سے بڑی کاوش تصور کیا جا رہا ہے۔کولمبس کو یورپ کا خلائی ادراہ جرمنی میں اپنے زمینی مرکز سے کنٹرول کرے گا۔

کولمبس کے خلائی پلیٹ فارم سے لگنے سے یورپ کا خلائی ادارہ اس منصوبے کا اہم رکن بن جائے گا جس سے اس پلیٹ فارم پر یورپی خلاء نوردوں کے لیے جگہ حاصل کرنے کا حق بھی مل جائے گا۔اس حق کے حاصل ہونے سے یورپی کے خلاء بلازوں کو ہر دو سال بعد چھ مہنیے کے لیے اس پلیٹ فارم پر رہنے اور تحقیق کرنے کا موقع ملے گا۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-11-08, 12:32 AM   #2
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,138
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: خلاءباز بیمار، سپیس واک ملتوی

ڈاکٹر !
nsa47 آف لائن ہے   Reply With Quote
nsa47 کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (05-11-08)
جواب

Tags
فارم, موقع, تصویر, تصاویر, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اپنی ہارڈ ڈسک کی اسپیس بڑھائیں! shafresha سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 19 19-09-10 09:37 PM
مجھے ویب اسپیس اورڈومین خریدنا ہے۔ فرحان دانش کمپیوٹر کی باتیں 6 05-06-10 12:44 PM
فری اسپیس ALI-OAD Ask Experts ماہرین کی رائے 7 08-11-09 10:39 PM
برقی آلات کھا نے والی چیونٹیوں نے برقی آلات کھا جانے کے بعد ناسا کے سپیس سن وجدان دلچسپ اور عجیب 1 26-02-09 11:05 AM
اسپیس شٹل ! Space Shuttle طاھر دلچسپ اور عجیب 13 25-06-08 12:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger