| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
جاپان میں سیکو ایپسن نامی کمپنی نے ایک نمائشی تقریب میں دنیا کے سب سے کم وزن اور سب سے چھوٹے ہیلی کاپٹر کی تفصیلات جاری کی ہے جو روبورٹ ہیلی کاپٹر کہلائے گا۔
بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ روبوٹ ہیلی کاپٹر جس کی لمبائی صرف ستر ملی میٹر ہے، زلزلوں کا شکار ہونے والی عمارتوں میں گھس کر اڑتے ہوئے کیمرے کا کام دے سکے گا۔ اصل ہیلی کاپٹر کی یہ مختصر نقل جس کے ’چار پاؤں‘ بھی ہیں، کُل دس گرام وزنی ہے اور اسے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا جا سکے گا۔ تاہم اس چلنے کے لئے تار اور بیٹری کی بھی ضرورت ہوگی۔ سیکو ایپسن کے مینیجر جنجی اجئیوکا کہتے ہیں کہ وہ کسی دوسری کمپنی سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ روبورٹ ہیلی کاپٹر کو چلانے کے لئے انتہائی کم وزن بیٹری بنائی جائے جو ہیلی کاپٹر کو چلا سکے۔ ’یہیں وجہ ہے کہ ہم نے یہ ہیلی کاپٹر صرف نمائش میں لوگوں کے سامنے رکھا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی کمپنی ہمیں اس ہیلی کاپٹر کے لئے بہت ہی کم وزنی بیٹری بنا دے۔‘ تاہم اجئیوکا کا کہنا تھا کہ ننھے ہیلی کاپٹر کو مارکیٹ میں لانے کی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ اس ربورٹ ہیلی کاپٹر میں ایک کیمرہ نصب ہے اور یہ انتہائی خطرناک جگہوں میں بھی پرواز کر سکتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر وہاں جا سکتا ہے جہاں کوئی آفت آئی ہو اور جہاں انسان نہ جا سکتے ہوں۔ سیکو کمپنی کے مینجر کے الفاظ تھے: ’بس یوں سمجھ لیجیئے کہ یہ روبورٹ ہیلی کاپٹر ایسے ہی ہے جیسے انسان کی آنکھ ہو۔‘ کمپنی کو یہ ہیلی کاپٹر تیار کرنے میں تین سال لگے ہیں۔ بشکریہ: بی بی سی |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا | nsa47 (05-11-08), نورین خان (15-09-09), ملک بھائی (17-09-09), منتظمین (10-02-08), ایس اے نقوی (24-09-09) |
![]() |
| Tags |
| color, کوشش, انسان, سال, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سائنس دان ہمارے محسن ( چھٹاحصہ) | shafresha | کمپیوٹر کی تاریخ سے اقتباس | 7 | 01-09-10 02:23 AM |
| زلف کی کالی گھٹا کو تم نے بادل کردیا | جواد رضا خان جامی | جواد رضا خان جامی | 0 | 04-06-10 06:27 PM |
| مچھلی کا کھٹا | سحر | باورچی خانہ | 5 | 20-01-10 08:53 PM |
| ایک سردار نے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی | The Great | قہقہے ہی قہقے | 1 | 08-09-09 07:02 PM |
| انگوراڈہ: پاک فوج اور قبائل نے امریکی ہیلی کاپٹرز مار بھگا ئے | مزمل فاروق | خبریں | 3 | 16-09-08 03:22 PM |