واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


زمین سے نشر ہونے والے طاقت ور ریڈیو سگنل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-07-08, 11:43 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,150
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post زمین سے نشر ہونے والے طاقت ور ریڈیو سگنل

زمین سے نشر ہونے والے طاقت ور ریڈیو سگنل

واشنگٹن ۔ ویسے تواگر خلا سے زمین کا تصور کیا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ ہمارا سیارہ بڑا خاموش ہے، لیکن اگر مناسب آلات کی مدد سے سنا جائے تو معلوم ہو گا کہ زمین کان پھاڑ دینے والا شور مچا رہی ہے۔اور اگر کسی خلائی مخلوق کے پاس مناسب آلات موجود ہیں تو وہ کھربوں میل دور ہی سے ان آوازوں کو بڑی آسانی سے سن سکتی ہے۔ سائنس دانوں نے چالیس برس قبل ہی اس بات کا پتا چلا لیا تھا کہ زمین سے ایک خاص قسم کی ریڈیائی خارج ہوتی ہیں۔ اور یہ لہریں اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب سورج سے آنے والے تیز رفتار ذرات یعنی solar wind زمین کے مقناطیسی میدان سے ٹکراتے ہیں۔اب یہ سوال اٹھتا ہے کہ یہ نشریات زمین پر کیوں نہیں سنائی دیتیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ خوش قسمتی سے زمین کی بیرونی فضا ionosphere ڈھال کا سا کام کرتی ہے اور ان لہروں کو زمین پر آنے سے پہلے ہی روک دیتی ہے۔ اور اگر یہ لہریں زمین تک پہنچ پاتیں تو ریڈیو سننا محال ہو جاتا کیوں کہ ان کی شدت کسی بھی طاقت ور ریڈیو سٹیشن کے سگنل سے بھی دس ہزار گنا زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن زمین سے باہر خلا میں ان لہروں کے نشر ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ زمین کے اوپر گردش کرنے والے چار مصنوعی سیاروں کی مدد سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نشریات ٹارچ کی روشنی کی طرح خلا میں پھیلتی جاتی ہیں اوراگر ہمارے نظامِ شمسی سے بہت دور کسی اور سیارے پر ذہین مخلوق موجود ہے تو اسے یہ نشریات سننے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔یہی طریقہ زمین کے ماہرینِ فلکیات بھی استعمال کر کے دوسرے ستاروں کے گرد گھومنے والے سیاروں کا کھوج لگاسکتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے سیارے جو اتنے چھوٹے ہیں کہ عام دوربین سے نظر نہیں آ سکتے۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-07-08, 03:48 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,788
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: زمین سے نشر ہونے والے طاقت ور ریڈیو سگنل

اچھی معلومات دی ھے اپ نے۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
The Great کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (10-07-08)
پرانا 09-07-08, 05:36 PM   #3
Senior Member
 
مون لائیٹ آفریدی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 326
کمائي: 3,028
شکریہ: 783
145 مراسلہ میں 300 بارشکریہ ادا کیا گیا
مون لائیٹ آفریدی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: زمین سے نشر ہونے والے طاقت ور ریڈیو سگنل

شکریہ وجدان
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے   Reply With Quote
مون لائیٹ آفریدی کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (10-07-08)
پرانا 10-07-08, 07:42 AM   #4
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,259
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: زمین سے نشر ہونے والے طاقت ور ریڈیو سگنل

سلام،

ہممم،
ویسے کیا انسانوں سے بھی زہین مخلوق ہے کیا؟

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (10-07-08)
جواب

Tags
color, واشنگٹن, نظامِ شمسی, نظر, معلوم, جواب, خوش, رفتار, سیارے, سائنس, شور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریڈیو سعودی عرب کا انعامی مقابلہ نمبر 40 عبداللطیف آپکے کاروباری اشتہارات 1 30-04-12 10:55 PM
ریڈیو سعودی عرب شعبہ اردو عبداللطیف آپکے کاروباری اشتہارات 2 30-04-12 10:54 PM
ریڈیو سعودی عرب کا انعامی مقابلہ نمبر 46 عبداللطیف آپکے کاروباری اشتہارات 9 30-04-12 10:52 PM
ریڈیو سعودی عرب کا انعامی مقابلہ نمبر 45 عبداللطیف آپکے کاروباری اشتہارات 0 10-08-10 10:22 PM
ریڈیو کا لاسنس پیاسا گپ شپ 6 05-08-08 05:16 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger