| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
دوستوں اس خبر نے تو مجھے پریشان کردیا ہے!
امریکہ میں سائنسدان ایک مصنوعی جاندار تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ مصنوعی جاندار کا تیار کرنا ایک انقالبی پیش رفت ہے۔ ![]() سائنسدانوں نے ایک بیکٹیریا کا ’جینیٹک سافٹ ویئر‘ تیار کر کے اس کو ایک خلیے میں ڈالا تو یہ بیکٹیریا خود بخود اپنی طرح کے اربوں بیکٹیریا پیدا کر سکا۔ مصنوعی بیکٹیریا کی تیاری کو سائنس کی دنیا میں ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کریگ وینٹنر نے اس کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اس طرح ہے جیسے کے خلیوں کے لیے انہوں نے ایک نیا کمپیوٹر پروگرام تیار کر لیا ہو۔ ’ہم اس کو ایک ’مہمان‘ خلیے میں ڈالتے ہیں تو خلیا اس کو ایسے اپنا لیتا ہے جیسے کہ کمپیوٹر کسی سافٹ ویئر کو۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مصنوعی ڈی این اے نے مکمل طور پر کسی خلیے کا کنٹرول سنبھالا ہو۔‘ تحقیاتی ٹیم نے اس ’سِنتھیٹک‘ یعنی مصنوعی بیکٹیریا کا نام ’سِنتھیا‘ رکھا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ ایٹم کے حصے بخرے کرنا اور سلیکون چِپ کی ایجاد جتنی انقلابی پیش رفت قرار دی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر وینٹنر کی بنائی گئی کمپنی نے اس مصنوعی بیکٹیریا کو تیار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف نئی ادویات بن سکیں گی بلکہ اس سے ماحولیاتی آلودگی کو صاف کرنے والے بیکٹیریا بھی تیار کیے جا سکیں گے۔ تاہم کچھ لوگوں نے اس تحقیق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خدا سے ٹکر کے مترادف ہے اور انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ برطانیہ میں ’جین واچ‘ نامی تنظیم کی ڈاکٹر ہیلن والیس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا بیکٹیریا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اگر اس کو ماحویاتی آلودگی ختم کرنے کے غرض سے ماحول میں ڈالا گیا ’تو کسی کو یہ نہیں معلوم کہ یہ پہلے سے موجود قدرتی اجسام کے ساتھ مل کر کیا شکل اختیار کرے گی۔‘ اسی طرح اس کے بارے میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہےکہ اس کو دیگر منفی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا مثلاً خطرناک ہتھیار بنانے کے لیے۔ اس تحقیق کی تفصیل جریدہ ’سائنس‘ میں شائع کی گئی ہے۔ |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (06-07-10), کنعان (31-05-10), ناصحی (31-05-10), محمدمبشرعلی (05-07-10), مرزا عامر (05-07-10), wajee (21-05-10), ابو عمار (21-05-10), خرم شہزاد خرم (30-05-10), رضی (21-05-10), طارق راحیل (30-05-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
بیکٹریا ویسا ہی ہے جیساعام ہوتا ہے؟
اور یا پھر بیکٹریا ملا جھلا ہے؟ یعنی بس نام ہے کے خود بنایا ہے اور باقی سب قدرت سے ادھار لیا ہے
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ www.tariqraheel.blogspot.com |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
:P دنیا کی تباہی کا وقت آگیا ہے تیار ہوجاو جوانو
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ واقع بہت انقالبی پیش رفت (breakthrough) ھے جس کا اندازا آپ اس بات سے بھی لگا سکتے ھہیں کہ اسکی تحقیق (research) کونسا رخ اختیار کر سکتی ھے۔ ایک رخ میں اسکی تحقیق کرنے والے Dr Venter کو نوبل پراز (Nobel prize) مل سکتا ھے مگر اس کے بر عکس اگر یہ تحقیق دوسرا رخ اختیار کرتی ھےتو انھیں نوبل پراز نہیں ملے گا کیونکہ یہ پراز دینے کیلیے کوہی زندہ باقی نیہں بچے گا۔
Last edited by ناصحی; 31-05-10 at 01:45 AM. |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جس دنیا میں ہم جی رہے ہیں اور جو پیشن گوئیاں احادیث سے ملتی ہیں اس سے تو واقعی ایسا لگتا ہے کہ اختتام کا وقت اب بہت قریب ہے۔ دیکھتے ہیں کہ بحیرۃ طبریۃ (Sea of galilee) کب خشک ہوتا ہے۔ جو کہ قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ یہ خشک ہونا شروع ہو گیا ہے اور جس تیزی سے خشک ہو رھا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
YouTube - The Sign of The Hour: Sea of Galilee
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
Last edited by مرزا عامر; 05-07-10 at 05:51 PM. |
|
|
|
| مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (06-07-10) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
وہ جانور بھی شائد اسی کا نتیجہ ہو جو لوگوں سے باتیں کرے گا۔ ۔ ۔
بیکٹیریا بنا لیا ہے تو روبوٹ بھی بنانے کی کوشش کریں گے۔ ۔ ۔ ۔
__________________
سارےسنم مسمارکر، بس اک خداسےپیاکر
رکھ کرنبی کو سامنے، آرائش کردار کر |
|
|
|
|
|
#9 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
کمائي: 118,724
شکریہ: 13,532
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میں آپکی بات سے اتفاق کرتا ہوں قدرت سے ادھار ہی لیا ھے نام تو یاد نہیں مگر جتنا یاد ھے اتنا بتا دیتا ہوں۔ بالکل ایسے جیسے ایک زمانہ پہلے کسی سائنسدان نے کہا تھا کہ بے جان چیزوں سے جاندار چیزیں پیدا ہوتی ھیں اس پر ایک گروپ بنا پھر دوسرے گروپ نے ریسرچ کی تو معلوم ہوا کہ جاندار سے ہی جاندار چیزیں پیدا ہوتی ہیں بے جان سے نہیں۔ اس پر ان کے بہت سے مناظرات ہوئے اور اسے بائیالوجی میں کہتے ہیں "بائیوجینسس" اور " اے بائیو جینسس" اس پر دو تجربات لکھتا ہوں۔ بے جان چیزوں سے جاندار کا پیدا ہوتا ایک تالاب کا پانی خالی کیا گیا پھر اسے ایک سال تک سوکھا رکھا، پھر اس میں پانی چھوڑا گیا اور کچھ عرصہ بعد اس میں مچھلیاں پیدا ہو گئیں۔ جاندار چیزوں سے جاندار کا پیدا ہونا (مچھلیوں کے جو انڈے تالاب میں تھے انہی سے دوبارہ مچھلیوں پیدا ہوئیں) دوسرے سائنسدان نے اس بات کو ثابت کرنے کے لئے ایک خچر لیا، اس پر اپنا سامان ڈالا اور پہاڑ کی چوٹی پر اس خچر کو لے گیا وہاں اس نے جو تجربہ کیا (وہ میری ذہن میں ٹھیک سے نہیں آ رہا) شائید ایک شیشہ کا مرتبان میں کچھ گوشت کے ٹکڑے تھے اور ان پر کپڑا باندھا ہوا تھا۔ کچھ دن گوشت مرتبان میں پڑا رہنے سے اس میں کچھ دن بعد چند جرم پیدا ہوئے تھے بنسبت زمین پر بھی ایسا ہی تجربہ کیا تھا مگر اس میں مکھیوں کے اوپر آنے سے بہت جرم پیدا ہوئے تھے۔ پہاڑ کی چوٹی پر آکسیجن بہت فریش ہوتی ھے اور جو چند جرم پیدا ہوئے وہ خچر کی وجہ سے۔ اس کے علاوہ بھی ان کے بہت سے مناظرات ہوئے تھے۔ -------------------------------- اب ایک آسان سا فارمولہ ھے دھوپ میں اگر کہیں گائے کا گوبر پڑا ہوا ہو تو آپ اس پر دھی ڈال دیں اور اس کے قریب یا دور بیٹھ جائیں، آپ خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کچھ دیر بعد اس گوبر سے کنکھجورے ارجنٹ سروس میں بن کر گوبر سے باہر نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ خیال رہے گوبر اگر دھوپ میں ہو گا تو رزلٹ جلد نکلے گا۔ والسلام
__________________
|
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
سنا ہے یہ گوبر والے پر شخص نے نبوت کا دعویٰ بھی کیا تھا کہ اگر عیسی چمگڈر بنا سکتے ہیں تو بچھو تو میں بھی بنا سکتا ہوں
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
یعنی گوبر پر پیپسی ڈالنے سے بچھو اور دہی ڈالنے سے کنکھجورے پیدا ہوتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟؟
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کنٹرول, کمپیوٹر, گئی, پہلی, پہلے, پروگرام, قدم, نام, مکمل, ماحولیاتی آلودگی, معلوم, آلودگی, اہمیت, استعمال, ثابت, خود, خبر, خدا, خدشہ, دنیا, سافٹ, شکل, طور, صاف, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| مصنوعی خون تیار کر لیا ہے | سیپ | شعبہ طب | 0 | 18-02-11 11:36 PM |
| مصنوعی ٹانگوں سے چلنے والی بلی | جاویداسد | خبریں | 0 | 03-07-10 11:00 PM |
| ::: آٹے کی مصنوعی قلت119 دکانداروں پرجرمانہ10 کو جیل بھیج دیا گیا ::: | ابو کاشان | خبریں | 1 | 14-12-07 01:18 AM |
| آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 10:13 AM |