| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,248
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نیویارک . . .سی ایم ڈی. . . ایک امریکی نوجوان نے مغربی روایت کو بھی پس پشت ڈال کرانوکھا انداز اختیار کرلیا۔ امریکی شہراورلانڈو کے اس نوجوان نے اپنی گرل فرینڈکے لئے شادی کاپیام ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے گراوٴنڈ پر لکھ دیا ۔ جس کیلئیاس نے 10 گیلن پینٹ کا استعمال کرتے ہوئے مقامی فٹبال اسٹیڈیم کے گراوٴنڈ پر اپنی گرل فرینڈ کے نام شادی کا پیام لکھ ڈالا اورپھر اپنی گرل فرینڈ کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر اسٹیڈیم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے پروپوز کیا۔ محبت کے اظہار کا یہ انوکھا انداز انٹرنیٹ ہٹ بن گیا ہے جس کی وڈیو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں
__________________
جاویداسد |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک نام کیئا لکھا تھا ساحل کی ریت پر
پر عمر بھر ہوا سے دشمنی رہی میرے |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا | فخر بٹ (28-05-11), نورالدین (19-10-10), ابن آدم (16-10-10), حیدر (17-10-10), غلام مجتبی جان (16-10-10) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
دا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نی بھِِِِِِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ائی
کیا کمال کا شعر ہے۔ بائی دے وے یہاں اس کی کیا مناسبت ہے۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے غلام مجتبی جان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مناسبت تو ہے نا۔ نام لکھا ہے یا تو فٹبال کے سٹیڈیم میں یا ساحل کی ریت پر لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ ساحل پر لکھا ہوا نام جلد ہی بے رحم ہواں کی ضد میں آجاتا ہے اور سٹیڈیم میں پینٹ کے ڈبے سے لکھا ہوا نام بہت وقت لیتا ہے مٹنے میں۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا مت سوچو ! |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
دانی بھای ریت پر لکھنا مفت خوروں کا کام ہے۔ اس نے تو پینٹ پر کافی روپے خرچ کیے ہونگے۔ ہا ہا ہا ہا
__________________
اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے آئیں اوروں کے لیے جینا سیکھیں |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محبت پیسوں کا مختاج نہیں ہوتا، دل کی آواز ہی کافی ہوتی ہے
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
اج کل محبت وی خرچے کراندی ہے۔ ویکھا نئی، اکثر مندے دو دو کارڈ خریدے نے۔
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,651
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آجکل محبت ہے بھی کہیں؟ ہوس کو محبت کہتے ہیں
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,265
شکریہ: 25,210
16,396 مراسلہ میں 41,643 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
منتظمین بھائی جی
انیاں مایوسیاں وی چنگیاں نئیں اج وی ہے نے سچیاں محبتاں والے لوک ۔۔۔ بس ذرا مخلص ہو کے پیار کر کے ویکھو ماہی وے محبتاں سچیاں نے
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,651
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تو پھر دوسری کے بار میں سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیتے ہیں۔
ایک عورت کے پانچ بچے تھے اور وہ کہہ رہی تھی ابھی تک شوہر سے شچی محبت نہیں ملی
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک مضمون پڑھا تھا اسی حوالے سے ویلینٹائن ڈے پر یہاں شئیر کر رہی ہوں ۔۔
تم کیسی محبت کرتے ہو ۔۔۔ عبدالطیف ابوشامل ۔۔۔۔ وہ ہے ہی کملا، پاگل۔ وہ دونوں میٹرک سے ساتھ تھے۔ ایک ہی محلے میں رہنے والے، دونوں ذہین۔ بس ایک مقابلہ تھا ان میں، پوزیشن لینے کا جنون۔ رات دن پڑھائی۔ صرف اسکول میں ملاقات، دو چار باتیں اور کچھ نہیں۔ پھر میٹرک کا نتیجہ آیا۔ وہ بازی لے گیا تھا۔ پھر کالج میں داخلہ اور پھر مقابلہ۔ دونوں پری میڈیکل کے طالب علم، پڑھائی جنون بن کر سوار تھی ان پر۔ کوئی ہوش نہیں۔ اور پھر وہ دن بھی آیا جب مجھے یہ سننا پڑا: دیکھا تمہارا دوست مجھ سے ہار گیا ناں۔ اور وہ سرجھکائے کھڑا مسکرا رہا تھا ”ہاں تم جیت گئیں۔“ میڈیکل کالج میں بھی وہ ساتھ ساتھ تھے۔ ایک دن وہ مجھے کہہ بیٹھا ”یار میں اُس کے بغیر نہیں رہ سکتا“۔ اور میں نے اس کے کاندھے پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا تھا: ”تُو پھرہار گیا! ابھی بہت دن ہیں‘ پہلے پڑھائی مکمل کرلے، پھر وہ دن بھی آجائے گا‘ مان جائے گی وہ، پریشان مت ہونا“۔ وہ پڑھائی سے غافل نہیں ہوا تھا۔ بس ایک اداسی سی اُس میں اتری ہوئی تھی۔ اور وہ بار بار مجھ سے کہتا تھا ”اگر نہ مانی تو؟“ اور میں ہمیشہ کہتا ”کیوں نہیں مانے گی، کس چیز کی کمی ہے تجھ میں، ضرور مانے گی“۔ دونوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری وصول کی۔ اسے خوش ہونا چاہیے تھا۔ لیکن وہ اداس تھا۔ تب میں نے اس سے پوچھا ”کبھی تُو نے اُس سے بات کی ہے؟“ بہت دیر خاموش رہا: ”ہاں میں نے اس سے کئی مرتبہ پوچھا ہے‘ کوئی جواب نہیں دیا‘ بس مسکراتی ہے وہ“۔ تب مجھے بہت غصہ آیا تھا اور میں نے اسے بے نقط سنائی تھیں۔ ”تُو تو بہت ہی گدھا ہے‘ بس پھر تو کام بن گیا‘ مسکرانے کا مطلب پگلے رضامندی ہوتی ہے“۔ تب وہ بولا ”تو سچ کہہ رہا ہے؟“ اور میں نے پورے یقین سے کہا تھا ”ہاں بالکل سچ“۔ ہاﺅس جاب کے دن تھے، جب میں نے اپنے تئیں اس سے پوچھا ”کیا تم اسے چاہتی ہو؟ اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہو؟ تم اسے بہت اچھی طرح جانتی ہو، بہت اچھا ہے، بہت خیال رکھنے والا، بہت وجیہہ، خوش رہو گے تم دونوں“۔ وہ بہت دیر تک سوچتی رہی، بس ہوں ہاں۔ اور پھر بہت دنوں کی تگ ودو کے بعد مجھے سننا پڑا ”بہت مشکل ہے، یقیناً وہ بہت اچھا ہے لیکن وہ میرا انتخاب نہیں۔ مجھے بہت آگے جانا ہے“۔ تب میں نے اس سے کہا تھا ”اکیلے چلنا مشکل ہے‘ تم دونوں مل کر بھی بہت آگے جاسکتے ہو“۔ اس کا فیصلہ سنا تھا میں نے ”نہیں بہت مشکل ہے، وہ میرا انتخاب نہیں ہے“۔ بہت سمجھایا میں نے، بہت کوشش کی مگر وہ اپنی ہٹ کا پکا نکلا.... بہت پاگل، آپ اسے ضرور بے وقوف کہیں، جذباتی کہیں‘ جو چاہے کہیں۔ پھر میں نے سنا ”ٹھیک ہے، مجھے اس کا ہر فیصلہ منظور ہے، لیکن ....“ ”ہاں بول لیکن کیا“۔ ”میں اس شعبے کو چھوڑ رہا ہوں“۔ بہت منت سماجت کی، بہت لڑا، سب کچھ کرلیا، اُسے ماننا ہی نہیں تھا، وہ فیصلہ کرچکا تھا۔ مجھے اپنے دوستوں میں اُس کا دکھ اب تک بے چین کیے ہوئے ہے۔ میں نے اپنی آخری کوشش کی تھی: ”مان جاؤ" وہ تباہ ہوجائے گا۔ نیکی سمجھ کر ہی کرلو، بہت خوش رکھے گا تمہیں“۔ لیکن اس کا انتخاب دوسرا تھا۔ کہانی بہت لمبی ہے، پوری سن کر کیاکریں گے آپ۔ آج وہ ایک چھوٹی سی دکان لیے بیٹھا ہے۔ کھاتے پیتے گھرانے کا بانکا سجیلا۔ ٹھیک ہے آپ اسے بہت ساری گالیاں دیں، ہاں اس نے سماج کو ایک مسیحا سے محروم کردیا۔ تباہ کرلیا خود کو۔ آپ کی ہر بات بجا ہے۔ جو چاہیں کہیں‘ جی بھر کر کہیں۔ مجھے وہ دن بھی یاد ہے جب ایک جیولر کی دکان پر وہ سونے کا ایک سیٹ پسند کررہا تھا: ”یہ ٹھیک رہے گا اُس کے لیے“۔ اور میری آنکھیں برسنے لگی تھیں۔ کتنی چاہ سے اس نے خریدا تھا۔ اور پھر میں ہی اس کی شادی پر اسے دینے گیا تھا۔ وہ مسکرائی تھی اور وہ تحفہ قبول کرلیا تھا۔ بے نام تحفہ‘ صرف اتنا لکھا ہوا ”میری دعا ہے تم سدا خوش رہو، اور میں تمہاری خوشیاں دیکھ سکوں“۔ میں نے ہمیشہ اسے اُس کے لیے دعا کرتے ہوئے پایا ہے۔ میرے سوا کسی کو نہیں معلوم اسے کیا روگ لے بیٹھا۔ بہت منت سماجت کی کہ اب تجھے شادی کرلینی چاہیے۔ وہ مسکراتا ہے اور پھر وہی جواب ”چھوڑ اس بات کو‘ میں کسی اور سے نباہ نہ کرسکوں گا۔ کیوں کسی غریب کی زندگی تباہ کروں! چائے پی اور سنا“۔ مجھے اپنے عزیز دوست کا بھید آج کھولنا پڑا۔ ماریہ شاہ نے مجھے مجبور کردیا کہ میں آپ کو یہ بتاسکوں۔ وہ 25دن تک موت سے لڑتی رہی۔ بہت آسان ہے کہنا 25دن، ایک ایک لمحہ کیسے گزارا ہوگا اس نے۔ مجھے حکومت ِ وقت سے کوئی گلہ نہیں ہے۔ حکمرانوں کو اگر زکام بھی ہوجائے تو وہ بیرون ملک بھاگتے ہیں۔ سب کچھ منٹوں میں ہوجاتا ہے۔ 25 دن کیا کم تھے! رہنے دیجیے بات بڑھ جائے گی۔ میرے کانوں میں ارسلان کے الفاظ سیسہ بن کر اتر گئے ”وہ اگر میری نہیں بن سکتی تو کسی کی بھی نہیں بن سکتی، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔“ یہ کیسی محبت ہے، یہ محبت نہیں انتہائی غلیظ ہوس ہے، جسے محبت جیسا پوتر لفظ دے دیا گیا ہے۔ میرے چاروں طرف ایسے ہی بھیڑیے گھوم رہے ہیں۔ I Love Youکہنے سے محبت ہوجاتی ہے کیا؟ ویلنٹائن ڈے پر پھول دینے اور کارڈ دینے سے محبت ہوجاتی ہے؟ ہوس کا ننگا ناچ ہورہا ہے محبت کے نام پر۔ مجھے اپنے بابا کے الفاظ یاد ہیں ”محبت قید کردینے کا نام نہیں، محبت آزاد کردینے کا نام ہے۔ یہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں جاتا۔ ہاں اس کے لیے کچھ دل مخصوص ہوتے ہیں۔ محبت ایثار کا نام ہے۔ محب کی خوشیوں کو محبت کہتے ہیں۔“ نہ جانے کتنی ماریہ جیسی معصوم بچیاں ان ہوس پرستوں کے ہتھے چڑھ گئیں اور نہ جانے کتنی جال میں پھنسنے کے لیے تیار بیٹھی ہیں۔ یہ میرے چاروں طرف محبت کے نام پر کیا ہورہا ہے! مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ مجھے صرف اتنا بتا دیجیے کیا آپ اب بھی میرے عزیز دوست کو گالیاں دیں گے‘ اسے برا کہیں گے؟ بتائیے مجھے۔ آپ سدا خوش رہیں‘ خوشیاں سمیٹیں، خوشیاں بانٹیں۔ بس اب چلتے چلتے آخری بات‘ یہ بھی مجھے میرے ایک بابے نے بتائی تھی‘ وہ بہت درد سے کہتے تھے ”دیکھو تمہاری زلف کا کنڈل نہیں کھلنا چاہیے۔ تمہاری آنکھ کا کاجل نہیں بہنا چاہیے۔ چاہے لوگ سولی پر لٹکا دیں کبھی پیار کا بھید مت کھولنا“۔ اور میرے چاروں طرف لوگ محبت کا اشتہار لگائے گھوم رہے ہیں۔ یہ محبت نہیں غلیظ ترین ہوس ہے۔ کچھ بھی تو نہیں رہے گا، بس نام رہے گا اللہ کا۔ منافقت کا نصاب پڑھ کر، محبتوں کی کتاب لکھنا بہت کٹھن ہے خزاں کے ماتھے پہ داستانِ گلاب لکھنا ا
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں آؤ۔۔۔ |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (20-10-10), ھارون اعظم (21-10-10), محمد عاصم (21-05-11), سام (21-05-11), عروج (21-05-11), غلام مجتبی جان (23-10-10) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گویائی سلب ھوگئی ھاتھوں کی۔۔۔۔۔۔
![]() ![]() ![]()
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شیئرنگ کا شکریہ بہت اچھا انداز ہے
۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہٹ, فٹبال, ہزاروں, کرتے, گرل, پینٹ, پیغام, پرواز, نوجوان, نام, محبت, مغربی, افراد, اپنی, اوپر, انٹرنیٹ, انداز, امریکی, اسٹیڈیم, استعمال, بال, دیکھ, دینے, روایت, شادی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| فکرِ اقبال کا پیغام | راجہ اکرام | پاکستان کے ہیروز | 15 | 10-11-11 02:45 PM |
| آج آپکو کتنےذاتی پیغامات یا پروفائل پیغامات آئیں ہیں۔ | champion_pakistani | گپ شپ | 105 | 21-05-11 04:18 PM |
| حماس کا پیغآم | عبداللہ آدم | عمومی بحث | 2 | 28-11-10 11:02 PM |
| شہدا کا اپنی ماؤں کو پیغام | رضی | پاکستان میں دہشت گردی | 10 | 02-11-10 04:39 PM |
| مری نگاہ کا پیغام بے صدا جو ہوا | محمدعدنان | شعر و شاعری | 1 | 02-05-08 04:15 AM |