| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آدم میں جب تک دم نہ تھا یہ بھید سارا دم کا ہے یہ دم اسی ہمدم کا ہے یہ خاک تھا آدم نہ تھا آدم میں آکر دم ہوا یہ خاک سے آدم ہوا یہ بھید سارا دم کا ہی یہ دم اسی ہمدم کا ہے سانس یوں تو صرف دو گیسوں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن کا نام ہے جو اندر جاتا اور باہر آتا ہے انہیں دو گیسوں کے رد و بدل کا نام سانس ہے یہی ہوا جب اندر جائے تو آکسیجن اور اندر سے جب باہر نکلے تو اپنی صفات تبدیل کر لے آخر ایسا کیسے اور کیوں ہوتاہے یہ گیسوں کی تبدیلی کس چیز کا شاخسانہ ہے کیا انسان کے اندر ایسا کچھ ہے جو چیزون کی صفات کو بدل دے یہ کیوں ہے یہ صرف ماحول کی وجہ سے ہے اندر کا ماحول کچھ اور ہے او ر باہر کا ماحول کچھ اور اور اگر سائنسی انداز میں کہیں تویہ کیمیائی تبدیلیاں ہیں یا سیدھا سیدھا کیمسٹری ہے ۔یہ خواص کا بدلنا کیا ہے اور اس تبدیلی سے کیا اثرات ہوتے ہیں سانس اصل میں ہے کیا یہ صرف کیمسٹری ہے یا اس سے آگے بھی کچھ ہے ۔ چیزیں اپنے ظرف کے اعتبار سے اثر پزیر ہوتی ہیں مثلا اگر میں کہوں کہ تھری ناٹ تھری کی گولی سے انسان مر جاتا ہے یا میں کہوں کہ ڈسپرین کی گولی کھانے سے سر کا درد ختم ہوجاتاہے تو یہ بات سہی ہے لیکن اگر کوئی شخص گولی صرف ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھ کر کہتا ہے کہ میرا تو درد ٹھیک نہیں ہوا یا میں تو اسے ہاتھ پر رکھنے کے باوجود بھی زندہ ہوں تو اس کو آپ یقینا بے وقوف ہی کہیں گے اور اس کو اس کا استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں گے کہ یہ گولی کھانے کے بعد پیٹ میں جاکر اپنی صفات کا اظہار کرتی ہے یا اثر پزیر ہوتی ہے اور یہ گولی بندوق میں ڈال کر اپنا جوہر آشکار کرتی ہے تو مجھے کہنے دیجئے کہ دنیا میںایسی اور بھی بہت سی چیزیں ہیں جن کی اثر پزیری اور اثر انگیزی اس کے محل کی محتاج ہے بغر اس مخصوص محل وقو ع کے کچھ اثر نہیں ہوتا دنیا میں اس کی ہزاروں مثالیں ہیں کمپیوٹر کے بغیر سافٹ ویئر کام نہیں کرتے نیٹ کے بغیر ایکسپلورر کام نہیں کرتے وغیرہ وغیرہ ایسی کئی مثالیں ہیں ۔اسی طرح روح کا محل جسم انسانی ہے یہ جسم حیوانی میں بھی قرار نہیں پکڑسکتی کیوں کہ اس کو جو ماحول چاہئے وہ جسم انسانی ہی فراہم کر سکتی ہے کیوں کہ اس کے ساتھ اور بہت سی وجوہات ہیں جو ابھی ہماراموضوع نہیں ہے اور نہ ابھی ہمارا موضوع روح ہے ۔ہماراموضوع جس چیز سے متعلق ہے وہ روح کا ایک اور پہلو ہے جو ریح (ہوا )یعنی سانس سے بحث کرتا ہے ۔ہوا (سانس)چند مالیکیولز پر مشتمل گیس ہے جو ناک سے ہوتی ہوئی پھیپھڑوں کے ذریعے ہمارے جسم اور خاص طور پر دماغ کے خلیوں کو توانائی فراہم کرتی ہے لیکن اس کا اصل کام کچھ اور ہے جو پس پردہ ہے یہی سانس اگر خاص طریقہ سے لیا جائے تو ہماری روحانی نشو نما بھی کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ یوگا میںاس پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے پرانا یام اصل میں اسی قوت کے حصول کی کوشش ہے اور روحانیت میں بھی اس کی کئی مشقیں موجود ہیں جن سے مراد روحانیت کا حصول ہے ۔لیکن اس کے علاوہ اس کے کچھ اور گوشے بھی ہیں اور ہمیں انہیں کے متعلق کچھ بات کرنی ہے ۔جو اصل میں سانس سے متعلق ہے ۔تو آئیے دیکھتے ہیں کہ اس میں ایسا کیاہے ۔ سمندرکی طرح انسان بھی چاند کی خاص حالتوں سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا اس لئے کہ انسان کے وجود کے اندر بھی 75 فیصد پانی ہے ۔ اور یہ صرف چاند پر ہی مو قوف نہیں انسان اگر اپنی ذات کو دریافت کرنا چاہے یا اس میں سے کچھ حاصل کرنا چاہے تو اس کے لئے وہ تمام چیزیں اس کی معاون ثابت ہوں گی جو اس کائنات میں بکھری ہوئی ہیں اور براہ راست انسان پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ 3جیسے چاند کی خاص حالتوں میں سمندر وں میں تلاطم اور ہیجان پیدا ہوتا ہے ۔ بعینہہ وہی کیفیت انسان کی ہوتی ہے اور تو اور چاند کی خاص حالتوں میں انسان کی ذہانت اور اس کا آئی کیو بھی معلول سے کافی مختلف ہو جاتا ہے ۔ قمر زائد النور کے دنوں میں اچھی اور مثبت چیزوں کو حاصل کرنے کے لئے انسان کی صلاحیتیں بڑھ جاتی ہیں اور اس کے آر پار مثبت لہریں زیادہ طاقتور ہوجاتی ہیں ۔ جب چاند زوال کی طرف بڑھ جاتا ہے یا نقص النور ہوجاتاہے تو انسان کے اندر منفی قوتیں طاقت حاصل کرلیتی ہیں ۔آپ کہیں گے کہ چاند کا سانس سے کیا تعلق ہے تو میں اسی طرف آرہا ہوں ۔ ہمارے دو نتھنے جن کی مدد سے ہم سانس لیتے ہیں ان کے بارے میں بھی علم کی ایک شاخ موجود ہے جسے " علم النفس " کہا جاتاہے ۔دایاں نتھنا سورج اور بایاں نتھنا چاند سے متعلق ہے ۔ دایاں نتھنا جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے اور بایاں نتھنا جسم مین ٹھنڈک پیدا کرتا ہے ۔ اس کا تجربہ یوں کیا جاسکتا ہے کہ اگر آپ کو سرما کی کسی رات کو زیادہ سردی لگ رہی ہو تو آپ بائیں نتھنے میں روئی دے لیں اور دائیں طرف ہوکر لیٹ جائیں تاکہ آپ کا دایاں نتھنا مسلسل چلنا شروع ہوجائے ۔ ایک گھنٹے بعد آپ کو بالکل سردی نہیں لگے گی بلکہ آپ اپنی رضائی بھی اتار پھینکیں گے ۔ یہ دونوںنتھنے ایک نظام کے تحت باری باری چلتے ہیں ۔اور قمری کلینڈر کے مطابق چلتے ہیں ۔ چاند کی یکم کو صبح سورج نکلنے کے بعد دایاں نتھنا چل رہا ہوگا ۔ اگر صبح سورج نکلنے کے بعد دایاں نتھنا نہ چل رہا ہو تو پھر چاند کی تاریخ غلط ہے ۔ علم النفس کی مدد سے بڑی بڑی بیماریوں کا علاج بھی کیا جاتا ہے اور اس سے بیماریوں کا پتہ بھی چلایا جاسکتا ہے ۔ وہی یکم کی مثال لے لیں ۔صبح سورج طلوع ہونے کے بعد دایاں نتھنا چلے گا دو گھنٹے بعد بایاں نتھنا چلے گا پھر دو گھنٹے بعد دایاں نتھنا چلنا شروع ہوجائے گا ۔ اور اس طرح دونوں نتھنے باری باری دو دو گھنٹے بعد چلتے رہیں گے جہاں ان میں فرق پڑے گا انسان بیمار ہوجائے گا۔ =کسی محفل میں اگر بارہ آدمی موجود ہوں اور گیارہ کے نتھنے ایک ترتیب کے مطابق چل رہے ہوں اور بارہویں کی ترتیب غلط ہوجائے تو وہ شخص یقینا کسی بیماری کا شکار ہوگا ۔علم النفس کا یہ سلسلہ چاند کی چال کے ساتھ ساتھ چلتا ہے یعنی ہمارا اور قمر کا ہر ہر لمحے کا ساتھ ہے اس اسی ساتھ اور رابطہ کے ذریعے بڑی بڑی روحانی منزلیں طے کی جاتی ہیں۔حبس دم بھی علم النفس ہی کا ایک حصہ ہے جو ایک مربوط اور باقاعدہ روحانی نظام کے تحت کام کرتا ہے ۔اگلے تھریڈ میںہم اس کے دوسرے پہلوؤ ں پر روشنی ڈالیںگے اور سانس کے کچھ مشقیں بھی بتائیں گے ۔ابھی اتنا ہی ۔ باقی باقی۔۔۔ |
|
|
|
| 11 قاری/قارئین نے M A Ansari کا شکریہ ادا کیا | فخر بٹ (02-07-11), کنعان (23-07-11), ھارون اعظم (23-07-11), ننھا بچہ (23-07-11), محمد یاسرعلی (01-07-11), مرزا عامر (01-07-11), wajee (02-07-11), حیدر Rehan (02-07-11), راجہ اکرام (22-07-11), عبداللہ آدم (23-07-11), عروج (22-07-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
بہت ہی مفید موضوع چنا ہے آپ نے
باقی کا انتظار رہے گا شکریہ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی بہت اچھی تحریر لکھی ہے آپ نے
آپ کا بہت شکریہ ۔ ۔ ۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 4
کمائي: 209
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 4 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انصاری بھائی بہت عمدہ مضمون پیش کیا ہے شکریہ
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
یہ مراسلہ واقعی بہت سی معلومات فراہم کررہا ہے بلکہ میں یہ کہونگا کہ اگے چل کر لوگوں کو بہت سے بیماریوں میں مددگار بھی ثابت ہوگا۔ پڑھنے اور سوچنے کے لیے ایک اچھا موضوع شیر کیا ہے۔
شکریہ انصاری |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,537
کمائي: 88,200
شکریہ: 5,212
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ارے واہ پر پتہ کیسے چلے گا ہمارا دیاں نتھنا پہلے چلتا ہے یا بایاں ۔سردیوں میں یہ تجربہ بھی کر کے دیکھ لوں گا۔ اگر گرمی لگے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی کا انتظار ہے انصاری بھائی
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
Last edited by wajee; 02-07-11 at 04:25 PM. |
|
|
|
|
|
#7 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,151
شکریہ: 52,552
11,191 مراسلہ میں 35,293 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | مرزا عامر (23-07-11), عبداللہ آدم (23-07-11) |
|
|
#11 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اور مجھے سائنس کا مسئلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس کروٹ لیٹو وہی آدھا حصہ یا نتھنا "بند!!!
اس کا کوئی حل ہو تو میں بڑی دعائیں دوں گا اپ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ علم نفس ہے یا علم تنفس ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
|
|
|
|
| مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا | عبداللہ آدم (24-07-11) |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا | عبداللہ آدم (24-07-11) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
واہ
معلومات تو زبردست ہیں آپ کی آئیندہ اس بارے موضوع کا انتظار رہے گا مجھے مطلع کر دیجئے گا برائے مہربانی جب موضوع شائع کریں شکریہ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کوشش, کمپیوٹر, کرنی, یوگا, مطابق, آدمی, آر, انداز, انسان, بے, حصہ, دنیا, دریافت, سافٹ, شخص, شروع, طاقتور, علم, علاج, غلط, صفات, صلاحیتیں, صبح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|