واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


فیس بک ۔ سماجی اور کاروباری روابط کا عالمگیر ذریعہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-09-09, 10:27 PM   #1
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,486
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فیس بک ۔ سماجی اور کاروباری روابط کا عالمگیر ذریعہ

فیس بک ۔ سماجی اور کاروباری روابط کا عالمگیر ذریعہ

تحریر: محمد الطاف گوہر
mrgohar@yahoo.com
گوگل ، یاہو سرچ انجن کے بعد فیس بک دنیا کی تیسرے نمبر پر استعمال ہونے والی ایک عالمگیر حیثیت کی حامل ویب سائٹ ہے جو کہ سماجی روابط کی بنیاد پر قائم ہے اور آپ یہاں اپنا ذاتی صفحہ بغیر کسی اخراجات کے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ آپ اپنے کاروبار کا شوروم بھی کھول سکتے ہیں جسکا آپ کو کچھ ادا بھی نہیں کرنا پڑے گا البتہ اسکی تشہیر کرنے کے کچھ اخراجات ضرور ہونگے۔ فیس بک نے انٹرنیٹ کی دنیا میں 29 مارچ 1997 میں قدم رکھا اور آ پنی لاتعداد شاندار خصوصیات کی وجہ سے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ حالانکہ باہمی سماجی روابط کو بڑھانے والی اور بھی ویب سائٹ موجود ہیں ، جیسا کہ hi5, Friendster, MySpace, Orkut, وغیرہ مگر جو کامیابی فیس بک کو حاصل ہوئی ہے وہی اس کی صحیح حق دار ہے۔کیونکہ اس ویب سائٹ نے جدت کو سامنے رکھتے ہوئے سماجی روابط کا ایک لا متناہی سلسلہ پیش کیا ہے جسکا صلہ میں آج آپ فیس بک کو ویب سائٹ کی دنیا میں انتہائی کامیابی کی بلندیوں پہ دیکھ رہے ہیں جہاں کہ اس نے اپنی انفرادیت کا لوہا منو ایا ہے۔فیس بک پر آپ اپنے دوستوں سے چیٹ کے ساتھ ساتھ ہر معلومات شیر سکتے ہیں چاہے وہ معلومات فلم کی شکل میں ہو یا آواز اور یا پھر تصویر کی شکل میں۔
بنیادی طور پر یہ ویب سائٹ انگلش زبان میں بنائی گئی ہے مگر اس وقت تقریباً دنیا کی چالیس زبانوں میں پیش کر دی گئی ہے جبکہ آپ اسے اردو زبان میں بھی دیکھ سکتے ہیں اور اس ویب سائٹ کے چلانے والے اسے دنیا کی ہر زبان میں پیش کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔

دنیا میں صرف چین اور روس دو ایسے ملک ہیں جن کی کل آبادی فیس بک کے صارفین کی تعداد سے زیادہ ہے سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ فیس بک زبردست ترقی کرتے ہوئے دنیا بھر کی مقبول ترین سائٹوں میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ 2008جون کے مہینے میں فیس بک پر دو کروڑ 40 لاکھ نئے افراد آئے، جس کے بعد اس کے کل صارفین کی تعداد 34 کروڑ ہو گئی ہے۔ اب صرف گوگل اور یاہو کی سائٹیں فیس بک سے آگے ہیں۔گذشتہ سال فیس بک کے حجم میں 157 فی صد کا اضافہ ہوا اور 20 کروڑ 80 لاکھ نئے لوگوں نے اس سائٹ سے استفادہ کیا۔ اپریل 2008ء میں فیس بک اپنی حریف سائٹ ’مائی سپیس‘ سے آگے نکل گئی۔ اگست 2008ء میں اس نے ایمیزان کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ جنوری 2009ء میں ای بے اور فروری 2009ء میں اے او ایل سے آگے نکل گئی۔ گذشتہ ماہ فیس بک وکی پیڈیا سے برتری حاصل کرتے ہوئے دنیا کی تیسری سب سے بڑی سائٹ بن گئی۔
اب اگر دیکھا جائے تو اس دنیا کا ایک عکس انٹرنیٹ پر چھاپ کیطرح سے پڑ چکا ہے اور ایک نئی دنیا کا وجود اپنا اظہار کر رہا ہے جسے میں UltraSpace ماورائی دنیا ، کہوں تو بجا ہوگا۔ اس دنیا کو آپ سب نے ملکر وجود دیا ہے اور یہ دنیا باہمی روابط میں اپنی مثال آپ ہے جبکہ اس کی نہ تو جغرافیائی حدیں ہیں اور نہ ہی تہذیبی، سماجی اور مذھبی بلکہ اس خطئہ زمیں پر بسنے والے انسانوں کا ایک جم غفیر ہے جو صرف حقائق اور مفادات کی طرف رواں دواں ہے۔
یہاں تہذیبوں کا ادغام ہو رہا ہے اور سچ اور جھوٹ کا موازنہ آسان ہوتا جا رہا ہے جبکہ نئے رحجانات سامنے آتے جا رہے ہیں جیسا کہ سچ کی تلاش میں لامحدود ذرائع آپکے سامنے موجود ہیں ۔ باہمی روابط کی انقلابی رو نے جو راستے متعیں کئے ہیں اس کے باعث اسلام کا بول بالا ہوتا جا رہا ہے جبکہ آج دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قران مجید ہے ۔ حقائق ، روشنیوں اور سمجھ بوجھ کی اس رو کو اب کوئی محدود نہیں کر سکتا البتہ محدود علم ضرور اس سے متاثر ہوگا جو ہمیشہ سے جمود کا شکار رہا ہے بلکہ میں تو کم علمی اور سطحی علم کو تو ایک اندھا کنواں کہوں گا۔
جی!!! ہم فیس بک کی بات کر رہے تھے تو آئیے دیکھیں یہ اپنے اندر کونسی خصوصیات سمیٹے ہوئے ۔ یہ ویب سائٹ اپنے ممبرز کو باہمی روابط بڑھانے میں پیش پیش ہے جہاں آنے والے کو دوستی، کاروبار اور معلومات کو بڑھانے اور کے ساتھ ساتھ دنیا کی ہر شے سے وابستگی حاصل ہوتی ہے ۔ ایک فرد کی تمام معلومات اور رابطے تمام افراد سے شئیر کئیے جا سکتے ہیں ۔۔۔
اس سب کیلئے آپکو سب سے پہلے فیس بک پر اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے جسکی کوئی قیمت ادا نہیں کرنی پڑتی بلکہ آپ کا ذاتی استعمال کا ای میل ہی کافی ہے ۔ فیس بک پر آپکے لیے بے شمار استعمال کے آلات موجود ہیں جیسا کہ جب بھی کوئی فرد اپنے لئے ایک صفحہ مخصوص کرنا چاہے تو اسے سب سے پہلے
facebook.com ویب سائٹ پر جا کر ایک چھوٹا سا فارم بھرنا پڑتا ہے جس میں ای میل ایڈریس کو بیادی حیثیت حاصل ہے ۔ مثلاً اگر مجھے اپنا مفت اکاؤنٹ کھولنا ہے تو میں اپنا ای میل guhar@msn.com استعمال کرونگا جبکہ نام کی جگہ پر دو حصوںپر مشتمل نام لکھنا پڑے گا جیسے Altaf +Gohar سکے بعد پاس ورڈ دے کر آپ مفت اکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اور آپکو آپکے ای میل ایڈریس پر ایک میل فیس بک کیطرف سے موصول ہوگا جس سے مزید رہنمائی حاصل ہوگی اور اکاؤنٹ بھی ایکٹیو ہو جائے گا۔ مگر یاد رکھیں کہ آپ کا نام انفرادی حیثیت کا حامل نہیں ، یعنی ملتے جلتے ناموں سے کوئی اور بھی افراد ہو سکتے ہیں البتہ اگر آپ اپنی انفرادیت کا اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں جیسا کہ
facebook.com/guhar
facebook.com/urdupoint
facebook.com/hamariweb
تو آپکو فیس بک میں لاگ ان ہو کر اور setting میں جا کر username کی جگہ پر کم از کم 5 الفاظ پر مشتمل ایک اپنی مرضی کا نام دینا پٹر ے گا جبکہ اس نام کے موجود ہونے کا آپکو فیس بک اپنی سرچ سے تلاش کر کے بتلائے گی ۔ اگر آپکی مرضی کا نام مل گیا تو آپکو اپنا موبائل نمبر بھی دینا پڑے گا ۔ اس سلسلہ کے بعد فیس بک رجسٹریشن کیطرف سے آپکے موبائل فون پر ایک ایس ایم ایس آئے گا اور اس میں آپکو ایک کوڈ نمبر دیا جائے گا جس کو آپ فیس بک کے کوڈ والے باکس میں لکھ دیں اور اپنا یو نیک آئی ڈی حاصل کریں
لاشمار فوائد کی حامل اس ویب سائٹ میں روابط کا لا متناہی سلسلہ کسی بھی کاروبار کو وسعت دینے کا ایک شاندار ذریعہ بھی ہے کیونکہ آپ اپنے کاروبار یا اسکی ویب سائٹ کی تشہییر نہایت آسانی سے کر سکتے ہیں ۔ فیس بک کا اشتہار بنانے کا ویزرڈ آپکو آسانی سے دستیاب ہو گا اور آپ خود ہی کسی مدد کے بغیر ایک شاندار اشتہار تیار کر سکتے ہیں جسے آپنی مرضی کے لوگوں ، علاقے یا پھر مخصوص ملکی سطح پہ بھیج سکتے ہیں ۔اس شاندار کام کا اندازہ یہاں سے کریں کہ آپ اپنا اشتہار بنانے کے بعد اپنے مرضی کے مطابق اسکی تشہیر کا اہتمام بھی کر سکتے ہیں جہاں کہ فیس بک کا ڈیٹابیس آپکی مدد کرے گا۔ علاوہ ازیں اور بھی بہت سی خصوصیات کی حامل اس ویب سائٹ کو ایک تحریر میں تمام کرنا ممکن نہیں ، اگلی کسی تحریر میں اسکی افادیت کے رازوں سے مزید پردہ اٹھاوں گا۔
مندرجہ ذیل لسٹ میں میری چند اور تحاریر آپکی خدمت میں پیش ہیں؛

Last edited by گوہر; 05-09-09 at 10:48 PM.
گوہر آف لائن ہے   Reply With Quote
گوہر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (03-09-09)
پرانا 03-09-09, 10:30 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,651
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-09-09), گوہر (03-09-09)
پرانا 03-09-09, 10:36 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,537
کمائي: 88,201
شکریہ: 5,212
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست معلومات اچھی شیرنگ کی ہے الطاف گوہر بھائی
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (03-09-09)
پرانا 04-09-09, 01:56 AM   #4
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی معلومات ہیں شکریہ
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, یاہو, ویب, ورڈ, قدم, قران, چین, مفت, مجید, آبادی, آج, ای میل ایڈریس, انگلش, انٹرنیٹ, اردو, اسلام, تلاش, تحریر, تصویر, جھوٹ, سال, سرچ انجن, شاندار, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کاجو کے ذریعے ذیابطیس کا علاج ممکن ہے سیپ شعبہ طب 0 14-02-11 11:03 PM
اب وائرلیس چارجز کے ذریعے موبایل فونز چارج کریں جاویداسد خبریں 0 18-09-10 08:22 PM
امریکہ بلیک بیری کے ذریعے جاسوسی کرتا ہے: دبئی پولیس جاویداسد خبریں 1 05-09-10 07:14 PM
تعلیمی بورڈ کا لوٹ مار کا نیا ذریعہ ۔ امتحانی فیس معاف۔۔ جاویداسد خبریں 0 07-08-10 09:47 PM
ایس ایم ایس کے ذڑیعے مالاکنڈ کے متاثرین کی مدد کریں ابن جلال آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 4 24-05-09 01:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger