| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
وفاقی کا بینہ نے بجلی بچانے کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جون سے گھڑیاں ایک گھنٹے آگے کردی جائیں گی اور ملک بھرمیں تجارتی مراکزرات9بجے بندکردیئے جائیں گے۔بڑے بازار اور شاپنگ سینٹرز جمعے کے روز بند رہیں گے ۔
وفاقی کا بینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پریز اشرف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک بھر میں دکانیں اتوار کے بجائے جمعہ کو بند ہونگی،یکم جون سے ایک گھنٹے گھڑیاں آگے کردی جائیں گی،انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں کاروباری ادارے رات نو بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ 3 ماہ کے دوران 10 لاکھ انرجی سیور فراہم کئے جائیں گے، جہازوں میں استعمال ہونے والے بڑے جنریٹرز کے ذریعہ 200 میگاواٹ بجلی پیدا کر کے کراچی کو مہیا کی جائے گی۔ ان فیصلوں کا اعلان بدھ کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمن اور پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکرم شہیدی اور سیکرٹری پانی و بجلی اسماعیل قریشی بھی موجود تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کو اس وقت چار ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں ڈھائی ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے وفاقی کابینہ میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم سے کم وقت میں بجلی کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ ٹریک پروگرام کے تحت بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں ایک ہزار میگاواٹ تک کے بجلی کے منصوبے لگانے کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے بچنے کیلئے نیپرا کے موجودہ نرخوں پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 20 مئی کو ٹینڈر جاری کئے جائیں گے اور 15 جولائی تک وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان پیداواری منصوبوں کو 12 سے 18 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کیلئے جہازوں میں استعمال ہونے والے بڑے جنریٹرز کا استعمال بھی کیا جائے گا اور اس سے 200 میگاواٹ بجلی حاصل کر کے کراچی کو فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے علاوہ بچت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ یکم جون سے 31 اگست تک کے عرصہ کیلئے فوری اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم جون سے ملک بھر میں تمام تجارتی مراکز، شاپنگ پلازے اور دکانیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی اوریہ فیصلہ 30 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکانوں کے 9 بجے بند ہونے سے 500 میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹوں کی چھٹیوں کا ایسا شیڈول ترتیب دیا جائے گا جس کے تحت مختلف فیکٹریوں میں مختلف دنوں پر چھٹیاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صنعت بھی چلتی رہے گی اور عام صارفین کو بجلی بھی فراہم ہو سکے گی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی سے چلنے والے تمام اشتہاری بورڈوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی اور واپڈا ان کیلئے بجلی فراہم نہیں کرے گا تاہم اگر اشتہاری کمپنیاں اپنے وسائل سے بجلی حاصل کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بچت کیلئے ملک بھر میں ایک وقت پر 50 فیصد سٹریٹ لائٹس جلائی جائیں گی اور پچاس فیصد بند رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکانوں اور تجارتی مراکز میں جمعہ کے دن چھٹی کی جائے گی اور اتوار کو تمام تجارتی مراکز اور دکانیں کھلی رہیں گی۔ کیونکہ اتوار کو سرکاری تعطیل کی وجہ سے اضافی بجلی موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے ایک کروڑ انرجی سیور بلب درآمد کئے جائیں گے۔ اگلے تین ماہ میں 10 لاکھ انرجی سیور منگوا کر ملک بھر میں فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انرجی بلب کی خریداری کے عمل میں عالمی بینک کو بھی شریک کیا گیا ہے اور بلب فروخت کرنے والے اداروں سے معیار کی مکمل گارنٹی لی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے یکم جون سے ملک بھر میں تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بچت کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم ہائوس، وزیراعظم سیکرٹریٹ، وزراء کے آفسوں سمیت تمام سرکاری دفاتر میں صبح 8 سے 11 بجے تک ایئر کنڈیشنر مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پانی اور بجلی کی مالی مشکلات اور بقایا جات کی وصولی کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو سید نوید قمر، سید خورشید شاہ، منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین، پانی اور بجلی اور فنانس کے سیکرٹریوں پر مشتمل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لائن لائسز بھی ملک میں بجلی کے ضیاع کا بڑا سبب ہیں جس پر قابو پانے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی اور بجلی چوری میں ملوث واپڈا عملے کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے تمام پاور ہائوسز کو مکمل پیداواری استعداد لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام فیصلوں پر تمام فریقین، ماہرین، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں اور تاجر تنظیموں سے مشاورت کی گئی ہے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, فروخت, کراچی, گھڑیاں, پاکستان, وزیر, وزیراعظم, لوگ, مکمل, موقع, موجودہ, منصوبہ, انرجی سیور, اعلیٰ, خصوصی, صوبائی, صارفین, صبح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|