| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے قاری محسن علی سومروکی جانب سے ہانگ کانگ میںچین کی لُوگُو جھیل کی شئیر گئیں تصاویر!!!
وہ لکھتے ہیں: ’میں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے دوستوں کی دعوت پر حامی بھر لی کیوں کہ یہ لُوگُو جھیل کافی دور واقع ہے اور وہاں اکیلے جانا بڑا مشکل کام ہے۔ سب سے مشکل بات ہے وہاں کی زبان۔ چینی دوستوں کے ساتھ جانے سے ایک تو زبان کا مسئلہ نہیں ہوا اور دوسرا اکیلا پن بھی ختم۔ کیا آج بھی ایسی جگہ کا تصوّر کیا جا سکتا ہے جہاں آج بھی عورت حکمرانی کرتی ہو، خاندان کی وراثت کی حق دار بھی صرف عورت ہی ہو۔ یہی نہیں بلکہ عورتیں کھیتوں سے لے کر گھر کا کھانا پکانے تک حاوی ہوں، اور مرد صرف گھر کے چھوٹے موٹے کام نمٹاتے ہوں۔ جی ہاں آج بھی اس دنیا میں اس طرح کا معاشرہ اک حقیقت رکھتا ہے اور اس معاشرے کے لوگ موسو کہلاتے ہیں جو کہ اصل میں ایک مکمل قبیلہ ہے۔ موسو لوگ لُوگُو جھیل کے کناروں پر آباد ہیں۔ لوگو جھیل چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع ہے۔ موسو قبائل کی شہرت کی ایک وجہ ان کا شادی کا رواج بھی ہے۔ حقیقت میں موسو کبھی بھی باقاعدہ شادی نہیں کرتے۔ موسو مرد رات کو اپنی بیوی کے گھر جاتے ہیں اور صبح سویرے سورج نکلنے سے پہلے اپنے گھر واپس آ جاتے ہیں ( اس لیے اس طرح کی شادیوں کو سماجی تحقیق کار اور ماہر بشریات ’Walking Marriages‘ بھی کہتے ہیں)۔ یہ سلسلہ تب تک جاری رہتا ہے جب تک مرد اور عورت میں سے کوئی ایک اس رشتے کو ختم نہ کرنا چاہے، اور زیادہ تر یہ فیصلہ بھی عورتیں ہی کرتی ہیں۔ اس رشتے سے ہونے والی اولاد پر ماں کا حق ہوتا ہے۔ ہاں البتہ باپ اپنے بچوں سے مل سکتا ہے۔ جیسا کہ یہ عورت کی حکمرانی کا معاشرہ ہے تو لڑکے کی نسبت لڑکی کی پیدائش پر خاندان میں زیادہ خوشی منائی جاتی ہے۔ اس طرح موسو لوگوں کے بیچ میں کوئی عہد و پیماں نہیں ہوتے۔ جب تک جی چاہا ساتھ رہ لیا یا پھر یہ کہنا مناسب ہو گا کہ جب تک دونوں کے بیچ میں پیار رہا تب تک ساتھ رہ لیا۔ میرے وہاں قیام کے دوران پتا چلا کہ ان ’والکنگ میریجز‘ میں لڑکی کے گھر والوں کا راضی ہونا بھی ضروری ہے۔ مذہب کا موسو زندگی میں بڑا عمل دخل ہے، یہ لوگ ’دابا‘ مذہب کے ماننے والے ہیں۔ ان کی کوئی مذہبی کتاب نہیں ہے بلکہ اس کی تعلیمات نسل در نسل زبانی منتقل ہوتی آئی ہیں اسی وجہ سے دابا پر زیادہ اثر تبتی بدھ ازم کا بھی ہے۔ دابا مذہب دو چیزوں کے گرد گھومتا ہے، ایک بزرگوں کی روحوں اور دوسرا دیوی ماں۔ لُوگُو جھیل کے پاس ہی سب سے بلند پہاڑ (شیزی پہاڑ یعنی دیوی کا پہاڑ) پر دیوی ماں کا گھر بھی ہے جس کے باہر دیوی کا مندر ہے۔‘ ==== ![]() صبح کی دھوپ میں ایک اکیلی کشتی لُوگُو کے پانیوں پر۔ ![]() موسو لوگوں کا زیادہ تر انحصار لوگو جھیل کی مچھلیوں اور کاشتکاری پر ہوتا ہے۔ کاشتکاری میں بھی جدید آلات کی جگہ زیادہ تر روایتی آلات ہی استعمال ہوتے ہیں۔ ![]() لوگو جھیل کا یہ علاقہ اپنی گھنی چھاڑیوں کی وجہ سے ‘سی گراس’ یعنی گھاس کا سمندر کہلاتا ہے۔ اس جگے زیادہ تر پرانی کشتیاں ہی نظر آئیں۔ اس تصویر میں آپ ایک چھوٹی موٹر بوٹ بھی دیکھ سکتے ہیں جبکہ لوگو جھیل میں موٹر بوٹ کا استعمال بالکل منع ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ موسو لوگ لوگو جھیل کو بھی ایک دیوی کا درجہ دیتے ہیں، اور موٹر بوٹ کا شور دیوؤں کو ناراض کر سکتا ہے۔ لیکن میرے خیال سے اس کی وجہ ماحول کا تحفظ ہوگی اور اس بوٹ کا استمال ایمرجنسی میں کیا جاتا ہوگا۔ ![]() ایک خوبصورت روایتی موسو گھر۔ دائیں طرف شیزی پہاڑ (دیوؤں کا پہاڑ) دیکھا جا سکتا ہے۔ ![]() ہماری لوگو جھیل پر آنے کے پہلے دن رات کو موسو قبیلے نے اپنے مہمانوں کے لیے ایک دعوت کا اہتمام کیا۔ اس دعوت میں انہوں نے اپنا روایتی رقص پیش کیا۔ البتہ یہ دعوت مفت نہیں تھی بلکہ اس اس کی کچھ انٹری فیس بھی تھی، جو کہ موسو لوگوں کی بہبود پر خرچ کی جائے گی۔ بیشتر موسو انتہائی غربت کی زندگی بسر کرتے ہیں اور سیاحوں کی آمد ان کے روزگار کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
__________________
میںتمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوںگا! |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
![]() ایک موسو خاتون اپنے روایتی لباس میں کشتی کو کنارے پر لگا رہی ہے۔ ![]() یہ منظر میرے ہوٹل کے کمرے کے سامنے کا ہے۔ یہ ایک چھوٹا لیکن نہایت آرام دہ اور روایتی موسو گھروں کی طرح بنا ہوا ہوٹل تھا۔ ![]() یہ رنگ برنگی جھنڈیاں دابا مذہب پر تبتی بدھ ازم کے آثار کا نتیجہ ہے۔ ان جھنڈیوں پر دعائیں یا منتیں لکھی جاتی ہیں۔ یہ جھنڈیاں اکثربلند علاقوں پر باندھی جاتی ہیں جہاں ہوا کا گزر زیادہ ہو۔ کیونکہ موسو لوگوں کا ماننا ہے کہ ہوائیں ان دعاؤں کو دیوی اور ان کے پردادا کی روحوں تک پہنچاتی ہیں۔ ![]() یہ ہمارے ہوٹل کا چائے خانہ ہے جو کہ جھیل کے اوپر بنا ہوا ہے۔ ![]() مچھلی کا جال بچھائے ہوئے مقامی لوگ! |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
![]() لوشی گاؤں میں ایک موسو خاتون اپنے گھوڑے کے ساتھ سیاحوں کے انتظار میں۔ لوگو جھیل کے کنارے یہ سب سے بڑا گاؤں ہے۔ ![]() بوڑھی موسو خواتین ہوتونگ کا طواف کرتے ہوئے۔ ہوتونگ ان کے مذہب دابا کا مرکزی کردار ہے، اور اس کو دیوی کا اوتار بھی مانا جاتا ہے۔ یہاں پر ہر صبح دھونی دے کر اچھے دن کی دعا کی جاتی ہے۔ بی بی سی اُردو |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | شمشاد احمد (27-12-10), عبدالقدوس (27-12-10) |
![]() |
| Tags |
| ڈاٹ, لوگ, لڑکی, نظر, مفت, مکمل, موقع, منتقل, ماں, معاشرہ, آج, اردو, بہترین, بچوں, تصویر, تصاویر, رات, رشتے, زندگی, شور, عہد, عورت, علی, صبح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جوکرنا ہے کرلودوسو برس بعد انسا ن نہیں رہے گا | جاویداسد | خبریں | 9 | 06-09-10 06:32 AM |
| فوج کو دعوت ،عمران خان بھی الطا ف حسین کے پیچھے پیچھے | جاویداسد | خبریں | 38 | 30-08-10 12:13 AM |
| عوام بھی الطا ف حسین کے پیچھے پیچھے | فرحان دانش | خبریں | 5 | 24-08-10 11:39 PM |
| دوسو عسکریت پسند 15اگست کو ”بینڈ “بجا دیں گے : پاکستان پر نیا بھارتی الزام | جاویداسد | خبریں | 1 | 14-08-10 11:42 PM |
| ایسا بھی ہوتا ہے کھیل کھیل میں | مسافر | دلچسپ اور عجیب | 7 | 03-10-09 10:26 PM |