| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
امریکی کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے موبائل کا استعمال مضر صحت ہونے کے حوالے سے ہزاروں اہلکاروں کو متنبہ کیا ہے۔
پیٹسبرگ یونیورسٹی کے کینسر انسٹیٹیوٹ کے رونلڈ ہربرمین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے اثرات پر تحقیق کا انتظار نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے صرف ایمرجنسی کی صورت میں موبائل استعمال کریں اور بڑے کوشش کریں کہ فون کو اپنے سر سے دور رکھیں۔ کسی بھی تحقیق نے ابھی تک دماغ کی رسولی کا تعلق موبائل فون کے استعمال سے نہیں جوڑا۔ ڈاکٹر ہربرمین کا کہنا ہے کہ ان کا یہ انتباہ اس تحقیق کی بنیاد پر ہے جس کی ابھی اشاعت نہیں ہوئی۔ ’ہمیں اس حوالے سے کسی تحقیق کی اشاعت کا انتظار کیے بغیر حفاظتی اقدامات کرنے چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ اس وقت بھی اتنی تحقیق موجود ہے جس کے بل بوتے پر موبائل فون کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔‘ ڈاکٹر ہربرمین کی تین ہزار اہلکاروں کو تنبیہہ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو موبائل فونن کے استعمال سے دور رکھا جائے۔ ڈاکٹر ہربرمین نے کہا ہے کہ موبائل پر بات کرتے وقت ایک ہی کان کا استعمال نہ کریں۔ چھ سالہ برطانوی تحقیق کے مطابق موبائل کے استعمال سے قلیل المدت میں دماغ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ تاہم برطانوی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن اور ہیلتھ ریسرچ پروگرام کا کہنا ہے کہ کینسر ہونے کا خدشہ موجود ہے اور ان کی تحقیق اس پہلو کو دس سال بعد دیکھے گی۔ پروگرام چیئرمین پروفیسر لوری چیلس کا کہنا ہے ’اس وقت ہم کینسر ہونے کے خدشے کو خارج از امکان نہیں قرار دے سکتے۔‘ ایک اور برطانوی تحقیق نے سنہ دو ہزار پانچ میں بچوں کے فون استعمال کو کم کرنے کا کہا تھا اور آٹھ سال سے کم بچوں کو مکمل طور پر موبائل پر بات کرنے سے منع کیا تھا۔ تاہم حال ہی میں کی گئی ڈینش اور فرانسیسی تحقیقات میں بھی موبائل فون کے استعمال سے کینسر ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ |
|
|
|
| وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا | لاسلکی (05-08-08) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2008
عمر: 32
مراسلات: 414
کمائي: 5,847
شکریہ: 479
228 مراسلہ میں 427 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت مفید معلوماتی شیرئنگ ہے" فل حال "یہ تحقیات کسی حتمی نتیجے پر نہیں ۔مگــــــــــــــــــر جس طرح نئی میڈیم نسلیں( موبائل جال) میں پھنس چکی ہیں ان پر شائد ہی نیگیٹیو افیکٹ کا کوئی اثر ہو۔
مثلآ سب جانتے ہیں سیگریٹ نوشی کینسر کا باعث ہے مگر اس کے باوجود بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ |
|
|
|
| لاسلکی کا شکریہ ادا کیا گیا | وجدان (07-08-08) |
![]() |
| Tags |
| color, مکمل, موبائل, انتباہ, بچوں, تحریر, جواب, حال, صحت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کیا بسم اللہ کی جگہ 786 استعمال کیا جا سکتا ہے؟ | محمد عاصم | ایمان | 229 | 10-04-11 12:31 AM |
| سرکاری ہسپتال میں استعمال شدہ سرنجیں دوبارہ استعمال کا انکشاف | جاویداسد | خبریں | 1 | 14-09-10 10:30 PM |
| جمیل نوری نستعلیق کشیدہ کا اجراء! | arifkarim | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 36 | 28-02-09 10:10 PM |
| مشرف کا استعفیٰ | میاں شاہد | گپ شپ | 6 | 05-06-08 11:34 AM |
| جاپان :خلائی پروگرام کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے بل کی منظوری | instafotos | خبریں | 0 | 22-05-08 04:08 PM |