واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


نیٹ کمپنیوں کا نگرانی سےانکار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-02-08, 08:54 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,150
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post نیٹ کمپنیوں کا نگرانی سےانکار

نیٹ کمپنیوں کا نگرانی سےانکار

برطانیہ کی انٹرنیٹ کمپنیوں نے حکومت کی جانب سے دی گئی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کو مزيد اقدامات کر کے یہ پتہ لگانا چاہیے کہ صارفین انٹرنیٹ پر کیا کر رہے ہیں۔
انٹرنیٹ فراہم کرنے والی صنعتی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قانونی اور تکنیکی پیچیدگیاں انہیں محض ایک ذریعہ بننے سے زيادہ کچھ اور کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ مسلسل معلومات ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور کاپی رائٹ والے مواد کو تقسیم کرتے ہیں ایسے لوگوں کی انٹرنیٹ کی رسائی پر پابندی ‏عائد کر دی جانی چاہیے۔

انٹرنیٹ سروس پرووائڈر ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان کا کہنا ہے ’ 2002 کے آئی کامرس کے اصولوں کے مطابق انٹرنیٹ کمپنیاں محض ایک ذریعہ ہیں اور پورے نیٹ ورک پر جو مواد موجود ہے اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں۔‘

دوسری جانب امریکہ میں کام کاسٹ کمپنی نے جو دستاویزات کمیونیکیشن کے قومی کمیشن کے سامنے پیش کیے ہیں، اس نے اعتراف کیا گیا ہے وہ ساتھ ساتھ نیٹ ورکس کے ٹریفک میں کچھ رکاوٹیں کھڑی کر دیتے ہیں۔

انٹرنیٹ سروس پرووائڈر ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان کا کہنا تھا’ہمیں پتہ ہے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی تمام کمپنیاں ٹریفک مینجمینٹ کر رہی ہیں لیکن ان کا یہ قدم تمام صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنے کے لیے ہے۔‘

ورجن میڈیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ بھی شام چار بجے سے 9 بجے تک ٹریفک مینجمنٹ پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ’ اگر ضرورت سے زيادہ ڈاؤن لوڈنگ یا پھر دیگر چیزيں ریکارڈ کی جائيں گی تو اس صارف کی سروس پانچ گھنٹوں کے لیے معطل کر دی جائے گی۔‘

نیٹ مینجمنٹ کی ایک اور کمپنی ایپی ٹرو کے مینجنگ ڈائرکیٹر گاون جونس کا کہنا ہے کہ’ اگر کوئی کمپنی ٹریفک مینجمنٹ نہيں کرتی ہے تو وہ اس کاروبار میں زیادہ دن تک نہيں رہ پائے گی۔‘

تھنک براڈبینڈ کے مسٹر فرگیوسن کا کہنا ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ بھلے ہی عام ہے لیکن انٹر نیٹ فراہم کرنے والی کمپنیاں مختلف طریقہ کار اپناتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ’ٹریفک مینجمنٹ کو بہت اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ہے کیونکہ کئی مرتبہ اسے کمپنی کواس سے بینڈ وڈتھ کی قیمت کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور صارفین کی امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں۔‘
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-02-08, 11:52 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,358
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیٹ کمپنیوں کا نگرانی سےانکار

اچھی بات ہے جناب آخر پرائیوسی بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-11-08, 12:53 AM   #3
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,138
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نیٹ کمپنیوں کا نگرانی سےانکار

صحیح بات ہے
nsa47 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ٹریفک, قدم, لوگ, نظر, انٹرنیٹ, امریکہ, شام, صارفین, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آپ آخر پاک نیٹ فورم پر ہی کیوں محمد کاشف حبیب عمومی بحث 18 18-06-11 11:53 PM
سلیٹ اور بلیک بورڈ کی بجائے تکیوں پر لکھیں جاویداسد خبریں 5 08-07-10 02:27 AM
ناظم اعلیٰ شاہد صاحب نے یہ پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی حنا تجاویز اور شکایات 30 03-07-09 01:16 AM
انٹرنیٹ کمپنیوں کو کروڑوں کا نقصان چیتا چالباز خبریں 3 21-12-08 08:02 PM
انٹرنیٹ کے شیدائیوں پر خود کش حملہ شازل خبریں 1 18-04-08 12:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger