واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


وعدے زیادہ، امداد کم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-05-11, 02:45 AM   #1
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default وعدے زیادہ، امداد کم

وعدے زیادہ، امداد کم

امریکہ نے سنہ دو ہزار ایک سے لیکر اب تک پاکستان کو جتنی امداد دینے کے وعدے کیے اصل میں رقم اس سے کہیں کم ادا کی گئی ہے۔

گیارہ ستمبر 2001 کو امریکہ پر ہونے والے حملوں کے بعد سے دہشت گردی کے خلاف شروع ہونے والی جنگ میں پاکستان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور پاکستان کا معاشی نقصان بھی بہت ہوا ہے، لیکن سال دو ہزار ایک سے اب تک پاکستان کو مختلف مدوں میں صرف پندرہ ارب ڈالر کی رقم ادا کی گئی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اٹھنے والے اخراجات کے علاوہ اب امریکہ کیری لوگر بل کے تحت سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو ادا کرنے کا پابند ہے لیکن اس مد میں بھی پہلے برس اب تک صرف تین سو ملین ڈالر ہی پاکستان کو ملے ہیں۔

پاکستان میں حکام امریکہ کی جانب سے ملنے والی امداد کی تفصیل دینے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم اعلیٰ فوجی ذرائع نے حال ہی میں بی بی سی کو بتایا کہ سال دو ہزار ایک سے دو ہزار دس تک امریکہ سے پاکستان کو کوئلیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں گیارہ ارب ڈالر کے بلوں کے عوض محض دس ارب ڈالر رقم ملی۔

یہ رقم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اخراجات کے عوض پاکستان کو دی جاتی ہے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس میں سے صرف ایک عشاریہ چھ ارب ڈالر فوج کو ملے ہیں جبکہ باقی رقم وفاقی حکومت کے خزانے میں جمع ہوئی۔

امریکہ اور پاکستانی فوجی حکام کو اس رقم کے درست استعمال پر تحفظات ہیں۔

اس کے علاوہ امریکہ تین ارب ڈالر سے زائد رقم معاشی مدد کے طور پر اور ڈھائی ارب ڈالر سکیورٹی منصوبوں کے لیے بھی ادا کر چکا ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان اختلافات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خفیہ معلومات کے تبادلے تک محدود نہیں بلکہ اخراجات پر بھی اکثر تنازع رہتا ہے۔ کبھی پاکستان کو اخراجات کی ادائیگی میں امریکہ کی جانب سے تاخیر کی شکایت رہتی ہے تو کبھی امریکہ کو غلط بلوں کا شکوہ رہتا ہے۔

وال سٹریٹ جنرل اخبار کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے بلوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کرنے کی شرح میں بھی گزشتہ چند برسوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ امریکہ نے گزشتہ برس پاکستان کے چالیس فیصد بل مسترد کیے۔

اخبار کے مطابق صفائی اور کیمیکلز کی مد میں پاکستان کی جانب سے پانچ کروڑ ڈالر کے ایک بل پر امریکہ نے صرف اسی لاکھ ڈالر ادائیگی کی ہیں۔ ادائیگیوں پر اختلافات اپنی جگہ لیکن نہ تو پاکستان کی سیاسی اور نہ فوجی قیادت اس حالت میں ہے کہ امریکی امداد کو مسترد کر سکے۔

یہی وجہ ہے کہ بعض تجزیہ نگاروں کے خیال میں پاکستان ایبٹ آباد کارروائی کے بعد بھی امریکہ کے خلاف سخت موقت اختیار کرنے سے باز رہا ہے۔

ہارون رشید
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (18-05-11)
پرانا 18-05-11, 11:37 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,265
شکریہ: 25,210
16,396 مراسلہ میں 41,643 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پہلے تو آتی تھی حال دل پر ہنسی
مگر اب کسی بات پر نہیں آتی
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (18-05-11)
جواب

Tags
color, ہے۔, ہے،, کوشش, کرتے, گئی, پہلے, پاکستان, پاکستانی, والی, ملنے, مطابق, امریکہ, استعمال, اعلیٰ, بی, حال, خفیہ, خلاف, دیکھا, سال, شروع, طور, غلط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
منتظر الزیدی پر تشدد کرکے زبردستی وزیراعظم کے نام معافی نامہ لکھوایا گیا ۔ عودے الزیدی چیتا چالباز خبریں 4 02-08-11 11:06 PM
وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا!! وعدے قرآن حدیث تو نہیں گلاب خان عمومی بحث 10 08-03-11 01:08 PM
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی گوہر گپ شپ 1 27-12-09 03:04 AM
پندرہ مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان champion_pakistani خبریں 0 14-05-08 10:04 AM
بھارت:مہنگائی سے نمٹنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات میں 88پیسے کی مزید کمی عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:50 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger