| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
پاکستان کے انتخابی کمیشن نے ووٹروں کی فہرست جیسی اہم سرکاری دستاویزات کو حفاظت کی خاطر بیرون ملک رکھنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمول کا طریقۂ کار ہے۔
الیکشن کمیشن کے سیکٹری کنور دلشاد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس اکتیس اکتوبر کو ایک ٹینڈر کی منظوری کے بعد کینیڈا کی ایک کمپنی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق انتخابی کمیشن نے مانٹریال، کینیڈا کی کرونومیجک نامی ایک کمپنی کو یہ آن لائن فہرست رکھنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ کمپنی کے اہلکار حئی بخاری کے مطابق پاکستان میں بجلی کا مسئلہ اکثر رہتا ہے اس لیئے یہ فہرست ان کے پاس رکھی جا رہی ہے۔ اس وجہ سے یہ فہرست صرف امریکہ، کینیڈا یا یورپ میں ہی کسی کمپنی کو دی جاسکتی تھی۔ اس کمپنی کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ مہندی ڈاٹ کام نامی ایک رشتے کروانے والی ویب سائٹ بھی چلاتی ہے۔ تاہم انتخابی کمیشن کے سیکٹری کنور دلشاد نے بجلی کی کمی کو وجہ ماننے سے انکار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال اس کمپنی کو ایک سال کے لئے یہ ذمہ داری دی گئی ہے جس میں بعد میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ ہی منگل کو ووٹروں کی کمپوٹرائزڈ فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی تھیں۔ کوئی بھی ووٹر اب صرف اپنے شناختی کارڈ کا نمبر اور صوبہ درج کرکے اپنے ووٹ کے بارے میں اردو میں معلوم حاصل کرسکتا ہے۔ تاہم یہ معلومات فہرست کی شکل میں نہیں ہے۔ صرف شناختی کارڈ کا نمبر یا دیگر متعلقہ معلومات فراہم کر کے ہی اپنے ووٹ کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ ووٹر فہرستیں دیگر ممالک میں بھی اسی طریقے سے جاری کی جاتی ہیں اور اسے باقاعدہ فہرست کی صورت میں جاری کرنا صروری نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فہرست دو سو روپے کے عوض سی ڈی کی شکل میں فراہم کی جاسکتی ہے۔ ویب سائٹ پر آٹھ کڑوڑ ووٹروں پر مشتمل دیٹا بیس دیا گیا ہے۔ |
|
|
|
| وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا | Zullu230 (10-01-08) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,229
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت حیران کُن ہے۔ کل کی اخبار میں تھا کہ ووٹر لسٹ ویب سائٹ پر موجود ہے لیکن ویب سائٹ مل ہی نہیں پاتی۔
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny. |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
اگر آپ ویب سایٹ سے صرف اپنا نام دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ ووٹنگ لسٹ میں شامل ہیں یا نہیں تو اس کے لئے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کا لنک یہ ہے۔
http://search.ecp.gov.pk شکریہ |
|
|
|
| وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا | مون لائیٹ آفریدی (14-04-08) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,138
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
افسوسناک باتیں ہیں ۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| search, کارڈ, پاکستان, ویب, ڈاٹ, معلوم, اردو, رشتے, سال, صوبہ, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ووٹر ابن ووٹر | بزم خیال | اپکے کالم | 5 | 03-03-12 01:28 PM |
| ووٹر کی دعائیں لیتا جا | The Great | مزاحیہ شاعری | 1 | 08-09-09 07:01 PM |
| الیکشن کمیشن نے تمام اہل ووٹرز کی فہرستیں ویب سائٹ پر جاری کردیں | ابن ضیاء | خبریں | 0 | 08-01-08 12:17 PM |
| نصرپور میں انتخابی ریلی سے ووٹروں کی عدم دلچسپی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 09:13 AM |
| کینیڈا کی نقاب پوش ووٹرز | چاچا کمال | اسلام اور مغربی دنیا | 0 | 04-10-07 11:44 AM |