واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


وہ جنھیں وطن کو لوٹنا ہے!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-04-10, 12:10 PM   #1
Senior Member
 
شیراز احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: (Ahmad Pur East (Dera Nawab Sahib
مراسلات: 761
کمائي: 16,050
شکریہ: 333
414 مراسلہ میں 1,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیراز احمد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default وہ جنھیں وطن کو لوٹنا ہے!!!

وہ جنھیں وطن کو لوٹنا ہے!!!

وہ جنھیں وطن کو لوٹنا ہے

"ریحان احمد یوسفی"


بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد خلیجی ممالک میں پرکشش تنخواہوں اور اجرتوں پر کام کرتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ان کی تعداد 14 سے 15 لاکھ ہے جن میں سے 9 لاکھ افراد صرف سعودی عرب میں مقیم ہیں ۔ دنیا کے دوسرے خطوں مثلاً امریکہ، کینیڈا ، مشرقِ بعید، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے برعکس ان لوگوں کا خصوصی امتیاز یہ ہے کہ سالہا سال ملک سے باہر رہنے کے باوجود ان کا اور ان کے بچوں کا مستقبل پاکستان ہی سے وابستہ رہتا ہے اور اپنی دھرتی سے ان کا رشتہ نہیں ٹوٹتا ۔ اس کا سبب خلیجی ممالک کا وہ قانون ہے جس کے تحت کسی غیر ملکی کے لیے عملی طور پر وہاں کی شہریت حاصل کرنا ممکن نہیں۔ چنانچہ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ وہاں گزاردینے والے غیر ملکیوں کا مقدر بھی یہی ہے کہ آخرکار انہیں اپنے وطن کو لوٹنا ہے۔

خلیج میں کام کرنے والے ان پاکستانیوں کو ایک دوسری صورتِ حال سے بھی واسطہ پیش آتا ہے۔ وہ یہ کہ ان ممالک میں کسی فرد کی مدتِ قیام کا تمام تر انحصار اس شخص یا کمپنی پر ہوتا ہے۔ جس کے ویزہ پر وہ یہاں ملازمت کے لیے آیا ہوتا ہے۔ اسے یہاں کی اصطلاح میں "کفیل" کہتے ہیں۔ جب تک کفیل کی مرضی ہوگی وہ آدمی یہاں کام کرتا رہے گا اور جب وہ چاہے گا اسے نہ صرف ملازمت سے فارغ کردے گا، بلکہ فورا ً ملک چھوڑنے پر بھی مجبور کردے گا۔ یہ کوئی انفرادی سطح پر پیش آنے والا معاملہ نہیں، بلکہ یہ حکومت کی سوچی سمجھی پالیسی ہے جس کے تحت وہ سرکاری اور نجی شعبوں کو مجبور کرتی ہے کہ وہ اپنے ہاں سے غیر ملکیوں کو نکال کر زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کو روزگار مہیا کریں۔

ان مسائل کی بنا پر یہاں کام کرنے والوں میں ایک خاص قسم کی ذہنیت پیدا ہوجاتی ہے، جس کے باعث انہیں ہمیشہ احساس رہتا ہے کہ یہ جگہ ان کے مستقل قیام کی نہیں ہے اور یہ کہ ایک روز انہیں بہرحال اپنے وطن کو لوٹنا ہے۔ ان چیزوں سے ان کے اوپر مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایک اثر ان کی زندگی پر یہ پڑتا ہے کہ یہ اس بات کی ہروقت کوشش کرتے رہتے ہیں کہ جب وہ اپنے وطن کو لوٹ کر جائیں تو خالی ہاتھ نہ ہوں، بلکہ ان کے پاس کافی سرمایہ بچت کی صورت میں موجود ہو جس سے وہ اپنے مستقل وطن میں بہتر زندگی گزارسکیں ۔ چنانچہ یہ لوگ اپنی کمائی کا بڑا حصہ اپنے ملک میں انویسٹ کرتے ہیں۔ بعض لوگ بچت کی کسی اسکیم میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ بعض زمین و جائیداد میں رقم لگاتے ہیں ۔ بعض شیئرز خریدلیتے ہیں اور بعض اپنا پیسہ فارن کرنسی کی شکل میں محفوظ رکھتے ہیں ۔

دوسرا اثر جو ان کے طرزِ زندگی پر پڑتا ہے اسے بجاطور پر "سیکنڈ ہینڈ" زندگی کا نام دیا جاسکتا ہے۔ ایک طرف تو ان لوگوں کو اپنے مستقبل کے لیے کچھ رقم پس انداز کرنی ہوتی ہے تو دوسری طرف یہ خوف دامن گیر رہتا ہے کہ کسی بھی لمحے انہیں یہاں سے نکال دیا جائے گا۔ ایسی صورت میں ان کا تمام تر ساز و سامان دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔ چنانچہ وہ ہر معاملے میں سیکنڈ ہینڈ، گزارے کے قابل اور سستی چیز کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ جاتے وقت اگر کسی چیز کو پھینکنا بھی پڑے تو زیادہ دکھ نہ ہو۔ ورنہ قیمتی سامان ایسے وقت میں کوڑیوں کے مول ہی بکتا ہے۔ چنانچہ یہاں رہنے والے کم و بیش تمام لوگوں کا طرزِ عمل یہی ہوتا ہے کہ وہ فرسٹ کلاس تنخواہیں لے کر سیکنڈ کلاس زندگی گزارتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں وہ جس طرح کی پرآسائش زندگی گزارسکتے ہیں، اس سے کم درجے کی زندگی اختیاری طور پر گزارتے ہیں۔

خلیجی ممالک میں کام کرنے والے ان پاکستانیوں کی زندگی اُن لوگوں کے لیے بہترین نمونہ ہے جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر یقین رکھتے ہیں ۔ وہ لوگ جنھیں یقین ہے کہ ان کا اصلی وطن جنت ہے ۔ اس دنیا میں تو وہ صرف کمانے کے لیے آئے ہیں اور اس کمائی کا بہترین مصرف یہ ہے کہ اسے اپنے اصل وطن یعنی جنت کی زمین میں انویسٹ کریں، خدا کی قرضِ حسنہ کی اسکیم میں لگائیں، اللہ کی رحمت کے شیئرز خریدیں اور زیادہ سے زیادہ نیکیوں کی فارن کرنسی محفوظ رکھیں۔ غرض یہ کہ وہ اپنی تمامتر صلاحیتوں اور بہترین مساعی کے ساتھ حشر کے بازار میں سرمایہ کاری کریں تاکہ کل جب اپنے 'وطن' کو لوٹیں تو کوئی پچھتاوا نہ ہو۔

وہ لوگ جو دنیا میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر فرسٹ کلاس زندگی گزارسکتے ہوں، کیوں سیکنڈ کلاس زندگی کو ترجیح دیتے ہیں؟ اس لیے کہ انہیں احساس ہوتا ہے کہ دنیا میں ان کے ویزے کی مدت کسی وقت بھی ختم ہوسکتی ہے ۔ اگر ان کی پونجی اس دنیا کے سامانِ عیش و عشرت ہی میں صرف ہوگئی تو اگلی دنیا میں ان کا کیا بنے گا ۔ ان کے عالی شان بنگلے وارثوں کے تصرف میں آجائیں گے، ان کی شان دار گاڑیاں دوسروں کے استعمال میں آجائیں گی، ان کے بڑے بڑے کارخانے دوسروں کے حصے میں آجائیں گے۔ مرنے والوں کو تو اپنے ساز و سامان میں سے پھوٹی کوڑی بھی نہیں ملاکرتی ۔ سو جب سب کچھ چھوڑنا ہی ٹھیرا تو بہتر یہی ہے کہ آدمی خراب چیز چھوڑ کر جائے تاکہ دکھ بھی کم ہو، ورنہ اپنے خون پسینے کی کمائی کو یوں اکارت جاتا دیکھ کر ان کا جی بہت کڑھے گا۔

ہم مانیں یا نہ مانیں مگر یہ حقیقت ہے کہ ہم میں سے ہر شخص "خلیج" میں کام کرنے والا ایسا ’’غیرملکی‘‘ ہے جسے خوش قسمتی سے اپنا مستقبل سنوارنے کا ایک موقع مل گیا ہے۔ اگر ہم نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے لیے کچھ بچت نہیں کی تو اپنے "وطن " کو لوٹتے وقت سوائے حسرت و یاس کے ہمارے پاس کچھ نہیں ہوگا۔


وہ جنھیں وطن کو لوٹنا ہے، انہیں اس بارے میں کچھ سوچنا چاہیئے ۔ وہ جنھیں وطن کو لوٹنا ہے، انہیں اس بارے میں کچھ کرنا چاہیئے۔

Last edited by شیراز احمد; 04-05-10 at 09:04 AM.
شیراز احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے شیراز احمد کا شکریہ ادا کیا
rabab (28-04-10), shafresha (04-05-10), ھارون اعظم (03-05-10), نیلم خان (04-05-10), نورالدین (04-05-10), اویسی (28-04-10), راجہ اکرام (28-04-10), عبداللہ آدم (29-04-10), عبداللہ حیدر (03-05-10)
پرانا 28-04-10, 12:39 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ نے تحریر کا ماخذ کہیں نہیں لکھا، مصنف کا نام بھی نہیں لکھا۔
حالانکہ یہ آپکی تحریر نہیں۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-10), کنعان (20-05-10), نیلم خان (04-05-10), نورالدین (04-05-10), اویسی (28-04-10)
پرانا 28-04-10, 12:58 PM   #3
Senior Member
 
شیراز احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: (Ahmad Pur East (Dera Nawab Sahib
مراسلات: 761
کمائي: 16,050
شکریہ: 333
414 مراسلہ میں 1,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیراز احمد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
آپ نے تحریر کا ماخذ کہیں نہیں لکھا، مصنف کا نام بھی نہیں لکھا۔
حالانکہ یہ آپکی تحریر نہیں۔
جی میں نے کب کہا میری تحریر ہے جناب۔۔۔۔۔۔۔

اچھی لگی شیئر کردی۔۔

کہیں آپکی تو نہیں۔۔۔۔۔۔؟
شیراز احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شیراز احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-10), نیلم خان (04-05-10), نورالدین (04-05-10)
پرانا 28-04-10, 07:19 PM   #4
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شیراز احمد مراسلہ دیکھیں
جی میں نے کب کہا میری تحریر ہے جناب۔۔۔۔۔۔۔

اچھی لگی شیئر کردی۔۔

کہیں آپکی تو نہیں۔۔۔۔۔۔؟
جی میری نہیں ہے۔
ریحان احمد یوسفی کی ہے۔ اخلاقی طور سے یہ اچھی عادت ہے جب آپ کوئی چیز کہیں سے شئر کریں تو اسکا ماخذ یا کم از کم مصنف کا نام لکھ دیں۔ شکریہ۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-10), کنعان (20-05-10), ھارون اعظم (03-05-10), نیلم خان (04-05-10), نورالدین (04-05-10), اویسی (28-04-10), خرم شہزاد خرم (04-05-10), عبداللہ آدم (29-04-10)
پرانا 29-04-10, 09:12 AM   #5
Senior Member
 
شیراز احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: (Ahmad Pur East (Dera Nawab Sahib
مراسلات: 761
کمائي: 16,050
شکریہ: 333
414 مراسلہ میں 1,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیراز احمد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
جی میری نہیں ہے۔
ریحان احمد یوسفی کی ہے۔ اخلاقی طور سے یہ اچھی عادت ہے جب آپ کوئی چیز کہیں سے شئر کریں تو اسکا ماخذ یا کم از کم مصنف کا نام لکھ دیں۔ شکریہ۔
بھائی بتایا تو ہے نہیں پتا تھا۔۔

آپ کو پتا تھا آپ نے بتا دیا
آپکا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔
شیراز احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شیراز احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-10), نیلم خان (04-05-10), نورالدین (04-05-10)
پرانا 03-05-10, 10:33 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی تحریر ہے۔ سرورق کے لئے تجویز کرتا ہوں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-10), نیلم خان (04-05-10), نورالدین (04-05-10), شیراز احمد (04-05-10), عبداللہ حیدر (03-05-10)
پرانا 04-05-10, 02:02 AM   #7
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,164
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے ویل ڈن شیراز بھائ
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-10), شیراز احمد (04-05-10)
پرانا 04-05-10, 09:08 AM   #8
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,662
کمائي: 254,780
شکریہ: 53,124
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شیراز بھائی السلام علیکم،
یہ شئیرنگ آُ کی سابقہ شئیرنگ سے ہٹ‌کر ہے اور یقینا بہت زبردست بھی!!!

آپ نے واقعی ایک بہت اہم مسئلہ کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے۔

شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ!
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (05-05-10), نیلم خان (14-05-10), نورالدین (04-05-10)
پرانا 14-05-10, 02:55 PM   #9
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,164
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائ آپ کی گل سے متفق ہوں ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, magenta, کوشش, کلاس, کرنی, موقع, ممکن, مسائل, آدمی, اللہ, اسکیم, بہترین, بچوں, حال, خون, خوش, خدا, خصوصی, زندگی, شخص, عیش, عرب, عشرت, صلاحیتوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں؟ زبیر پروین شاکر 16 26-12-11 02:21 PM
فائیو سٹار ہوٹل میں گاہک نے ہوٹل چھوڑتے ہوئے The Great قہقہے ہی قہقے 2 31-08-09 09:17 AM
لوٹے wajee سیاست 6 13-05-09 11:17 AM
فلم ”سمکا سارا الما“کی شوٹنگ کا آغاز خرم شہزاد خرم فلمی دنیا 0 05-01-08 10:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:53 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger