20-03-08, 05:00 AM
|
#1
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,150
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو کام میں زیادہ سے زیادہ مصروف رہنا چاہئے
کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو کام میں زیادہ سے زیادہ مصروف رہنا چاہئے
کام کرنے سے جوڑوں کا درد دور ہو سکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو کام میں زیادہ سے زیادہ مصروف رہنا چاہئے۔ برطانوی ادارہ ورک فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کام کرنے سے پٹھوں اور ہڈیوں کی بیماریوں سے جلد نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ تاہم کئی ڈاکٹروں اور مالکان کا یہ ماننا غلط ہے کہ کام پر واپس آنے سے قبل کسی بھی شخص کو 100 فیصد تندرست ہونا چاہئے۔ تاہم اس کا دارومدار کسی بھی شخص کے کام کی نوعیت پر بھی ہے۔ اگر ایک انسان سخت نوعیت کا کام کرتا ہے تو ایسی صورتحال میں کام کرنے سے اسے مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 4 لاکھ افراد جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں جن میں سے ایک تہائی افراد علاج کے پانچ سال کے اندر کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پٹھوں اور جوڑوں کی بیماریاں برطانیہ میں کام نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ گنی جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک ملین سے زائد افراد اس صورتحال سے دوچار ہیں اور ہر سال اس سے ہونے والے اخراجات 7.4 ارب پاؤنڈ ہیں۔ حقائق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جلدازجلد کام پر واپس لوٹنا فائدہ مند ہے۔ سینئر ریسرچر مشال مہڈن کا کہنا ہے کہ پٹھوں اور جوڑوں کا درد ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے برطانیہ میں ہر سال ایک ملین افراد اثرانداز ہو رہے ہیں اور یقیناً ان کے خاندان والے بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنا بیماری کی وجہ بھی ہو سکتی ہے اور اس کا علاج بھی۔ اگر کام کی جگہ پر صحیح انتظام کیا جائے تو اس سے ان بیماریوں کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور اس سے لوگوں میں خوداعتمادی بھی بحال ہوگی۔
|
|
|