| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
کیا قلوپطرہ واقعی حسین تھی؟ " الفاظ اس کےحسن کا احاطہ کرنے سے قاصر ہیں وقت ا س کو مرجھا نہیں سکتا نہ زمانہ اس کی رنگارنگ شخصیت کو ماندکر سکتا ہے" یہ الفاظ شیکسپیئر کے ہیں جو اس نے مصر کی ملکہ قلوپطرہ کے بارے میں لکھے تھے۔ شیکسپیئر اور اس جیسےدوسرے ادیبوں ،شاعروں اور ہالی وڈ کے فلم سازوں نے قلوپطرہ کے حسن کی تعریف کے وہ پل باندھے ہیں کہ اس کی شخصیت ہمارے اجتماعی شعور میں ملکوتی حسن اورشاہانہ وقار کی علامت کے طور پر نقش ہو کر رہ گئی ہے۔
لیکن برا ہو شمالی برطانیہ کے شہر نیوکاسل کی یونی ورسٹی کے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا، جنھوں نے ایک ایسا سکّہ ڈھونڈ نکالا جس کے ایک رخ پر قلوپطرہ اور دوسرے پر اس کے محبوب مارک اینٹنی کی شبیہیں کندہ ہیں۔ 32قبل مسیح میں ڈھالے جانے والا اس چاندی کے سکّے پر ڈھلی ہوئی شبیہ کے مطابق قلوپطرہ کوئی حسن کی دیوی نہیں بلکہ ایک معمولی خد و خال والی عورت ہے۔ تنگ پیشانی، ابھری ہوئی ٹھوڑی، پتلے ہونٹ اور نوکیلی ناک۔ وہ سکہ جس نے قلوپطرہ کے حسن کا طلسم توڑ دیا یہ تصاویر 1963ء میں بنائی جانے والی ہالی وڈ کی مشہور فلم ’قلوپطرہ‘میں پیش کیے جانے والے رومانی جوڑے سے بہت مختلف ہیں، جس میں قلوپطرہ کا کردار ایلزبتھ ٹیلر نے ادا کیا تھااور اپنی تمکنت اور سحر انگیزی سے دنیا بھر کے شائقین کے دل موہ لیے تھے، جب کہ رچرڈ برٹن مارک اینٹنی بنے تھے۔ نیوکاسل یونی ورسٹی کی ماہرِ آثارِ قدیمہ لنڈزے ایلسن جونز کا کہنا ہے کہ قلوپطرہ کے بے پناہ حسن کا تصور ازمنہٴ وسطیٰ کی پیداوار ہےاوریہ انگریز شاعر جیفری چاسر تھاجس نے سب سے پہلے قلوپطرہ کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا ڈالےتھے۔ لنڈزے کا کہنا ہے کہ قدیم رومن تحریروں میں قلوپطرہ کی ذہانت کے بارے میں بہت کچھ لکھا گیا ہے، یہ بھی رقم ہے کہ اس کی آواز مسحور کن تھی، لیکن اس کے حسن کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ یہ سکّہ رومی سپاہیوں کو بطورِ تنخواہ ملا کرتا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسے مصر کی کسی ٹکسال میں ڈھالا گیا تھا۔ تاہم قلوپطرہ چاہے جیسے بھی رہی ہو، اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ ایک تاریخ ساز عورت تھی۔ 48قبل مسیح میں اس نے خود سے عمر میں تیس سال بڑے جولیس سیزر کو اپنے دام میں گرفتار کیا اور اس کے بچے کی ماں بنی۔ بعد میں اس نے مارک اینٹنی کے ساتھ پینگیں بڑھالیں، تاہم اس معاشقے کا انجام اچھا نہیں ہوا اور جب اینٹنی کو جنگ میں شکست ہوئی تو اس نے اور قلوپطرہ دونوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرڈالا۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا | champion_pakistani (08-07-08), وجدان (11-07-08), وسیم (09-07-08), نورالدین (27-03-10), اچھا بچہ (12-07-08), خرم شہزاد خرم (12-07-08), دلربا (19-07-08), سعود (21-03-09), عمیر نعیم (25-07-08), عبدالقدوس (08-07-08) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
واقعی میںایساہی تھا میں نے ایک اور جگہ بھی پڑھا تھا اس کے خلاف
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,111
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
نہیں بھائی یہ افواہ کسی دشمن نے ہی اڑائی ہے
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
چلو جی قلو پطرہ ہو یا کالو پترا!!!!!!!!!!!!!!حسن تو دیکھنے والے کی آنکھ میںہے نا۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے وجدان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 712
کمائي: 2,690
شکریہ: 6,822
332 مراسلہ میں 492 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پتہ نہیں
ملا نہیں کبھی
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے اچھا بچہ کا شکریہ ادا کیا | خرم شہزاد خرم (12-07-08), عمیر نعیم (25-07-08) |
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,346
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یار جتنے منہ ہونگے اتنی ہی باتیں ہونگی ہمیں کیا پتہ ہم تو وجدان کی بات سے اتفاق کرتے ہیں حسن تو دیکھنے والے کی آنکھ میںہوتا ہے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, green, pakistani, پسند, قلوپطرہ, لوگ, ماں, محبت, آج, بھائی, تصاویر, جواب, حسن, خواتین, خلاف, خرم, دل, زمانہ, شہر, شہزاد, شعر, عورت, عبدالقدوس, صاحبہ, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟ | محبوب عالم | اردو زبان http://urduzuban.org | 200 | 28-09-09 03:30 PM |
| کیا ۱۸۵۷/ کی جدوجہد ”پہلی “جنگ آزادی تھی؟ | محمد کاشف حبیب | گپ شپ | 1 | 28-02-09 11:00 AM |
| تمام زرعی اشیا ء پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم ،تیل ،بجلی اور گیس پر سبسڈی مر | مسٹر گرزلی | خبریں | 0 | 20-06-08 09:41 PM |
| دنیا بھر میں 10 سینئر سربراہان طبعی عمر پوری ہونے کے بعد بھی اقتدار پر قابض | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 0 | 21-05-08 04:38 PM |
| عدنان ستار کو کیا پڑی تھی؟ | چاچا کمال | عمومی بحث | 0 | 04-10-07 01:34 PM |