| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,374
شکریہ: 1,554
2,984 مراسلہ میں 8,245 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے سے پہلے 28 فروری 2008 کو وطن عزیز میں مٹی کے تیل کی قیمت 35 روپے 23 پیسے فی لیٹر تھی جو بڑھ کر اب 68 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جو کہ 95 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ مٹی کا تیل ملک کے غریب ترین افراد استعمال کرتے ہیں چنانچہ اس کے نرخوں میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ تیز رفتاری سے اس اضافے کو استحصالی ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ حکومت پیٹرول پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل پر 15روپے 50 پیسے فی لیٹر محصولات کی مد میں وصول کر رہی ہے اب سے 7 برس قبل جون 2003ء میں حکومت کا کہنا تھا کہ اگر ٹیکس ایمانداری سے ادا کئے جائیں یعنی ٹیکسوں کی چوری روک دی جائے تو نہ صرف جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کی جاسکتی ہے بلکہ ہر قسم کے سرچارج بھی ختم کئے جا سکتے ہیں اور یہ کہ ایسا کرنے کے باوجود ٹیکسوں کی مد میں آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف حکومتیں ٹیکس و مجموعی ملکی پیداوار کا تناسب بڑھانے کے ضمن میں کامیابیوں کے دعوے کرتی رہی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ 1995-96ء میں یہ تناسب 14.4 فیصد تھا جو 2007-08ء میں کم ہو کر 10.2 فیصد رہ گیا۔ موجودہ حکومت کے دور میں یہ تناسب مزید گرا ہے اگر مالی سال 2000ء سے 2009ء تک اسی تناسب سے ٹیکس وصول کئے جاتے جس تناسب سے مالی سال 1996ء میں وصول کئے گئے تھے توان 10 برسوں میں حکومت کو ان رقوم کے مقابلے میں جو اسے ٹیکس کی مد میں ملے تقریباً 3500/ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوتی جس سے عوام کے لئے کیا کچھ نہیں کیا جاسکتا تھا لیکن ظاہر ہے کہ اس سے ان چند لاکھ طاقتور طبقوں کا مفاد متاثر ہوتا جو ٹیکس کی چوری کرتے رہے ہیں یا ٹیکسوں میں دی گئی غیر منصفانہ چھوٹ و مراعات کا فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔ پیٹرولیم کی مصنوعات پر ہر قسم کے ٹیکس ختم کرنے سے پیٹرول کے نرخ 75 روپے 8 پیسے کے بجائے 54 روپے 72 پیسے اور مٹی کے تیل کے نرخ 68 روپے 89 پیسے کے بجائے 53 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر کئے جا سکتے ہیں جس سے اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی ہوگی، غریب کی تکالیف اور صنعتوں کی پیداواری لاگت بھی کم ہوگی۔ 17کروڑ عوام حکومت سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ اگر حکومت ٹیکس کی چوری روکنا نہیں چاہتی اور جیسا کہ موجودہ حکومت نے خود تسلیم کیا ہے کہ ٹیکسوں کی وصولی بڑھانے میں موجودہ پارلیمنٹ رکاوٹ ہے تو آخراس کا کیا جواز ہے کہ ان نقصانات کو پورا کرنے کے لئے اونچی شرح سے جنرل سیلز ٹیکس (اب ویلیو ایڈڈ ٹیکس) اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت مختلف اشیاء پر سرچارج کا بوجھ ڈال کر عوام کو مزید نچوڑا جائے ؟ یہ سوال بھی ابھرتا ہے کہ اگر ٹیکسوں کی وصولی اور ان رقوم کے دیانتدارانہ استعمال کو حکومت یقینی نہیں بناتی تو آخر کون یہ ذمہ داری پوری کرے گا؟ 11 مئی 2010 روزنامہ جنگ میں ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کے کالم سے اقتباس
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23) |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,135
کمائي: 193,081
شکریہ: 9,964
7,886 مراسلہ میں 16,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گلاب بھائی یہ سب بتانے کا کیا فائدہ؟
جو غریب ہے اس کی کوئی سنے گا نہیں وہ رو پیٹ کر بیٹھ جائے گا جو مڈل کلاس ہے اس کے پاس اتنا وقت نہیں کہ کسی سے کچھ کہے یا اپنا گھر چلائے اور جس کو اللہ تعالی نے دیا ہے وہ اس کو ڈبل کرنے میں لگا ہوا ہے ان کو ہٹا کر دوسرے لائیں گے وہ اور کچھ لگا کر اور مہنگائی کر دیں گے اس لئے خاموشی سے ان کو اپنا پورا وقت کرلینے دیا جائے تو ہی اچھا ہے غریب کے لئے |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے J.S کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,374
شکریہ: 1,554
2,984 مراسلہ میں 8,245 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میرے بھائی یہ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں ہم سب جانتے ہیں یہ بات۔ ورنہ صورتحال سب جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگیں اور دیگر جماعتیں سب اپنے مفادات کا خیال کرتی ہیں عوام کا مفاد کسی کو عزیز نہیں۔ لیکن پھر بھی ہم لوگ انہی جماعتوں کو ووٹ دے کر اقتدار میں لانے کا باعث خود ہی بنتے ہیں ان کے منتخب ہونے پر مٹھائیاں بانٹتے اور کھاتے ہیں پھر انہی حکمرانوں کو خود گالیاں بھی دیتے ہیں اور ان سے جان چھڑانے کے لئے اللہ سے دعائیں کرتے ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد صرف شعور پیدا کرنا ہے کہ کسی طرح ہم میں شعور بیدار ہو اور ہم ہی میں سے کوئی اٹھ کھڑا ہو اور ہمارا راہنما بنے یا ہم خود کوئی اچھا فیصلہ کرنے کے قابل ہوجائیں۔ اللہ ہماری مدد کرے اور ہمیں سمجھ بوجھ عطا کرے۔ امین۔ ورنہ ہم تو گونگے بہرے بنے ہوئے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
|
#4 | |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,135
کمائي: 193,081
شکریہ: 9,964
7,886 مراسلہ میں 16,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
دوسری شعور تو بہت ہے عوام میں یہ عوام سب جانتی ہے پر اپنی پریشانیوں کی وجہ سے خاموش ہے اور خاموشی کا مطلب یہ نہیں کہ عوام میں شعور نہیں۔ ( ووٹ کا کیا ہے ووٹ تو ڈل ہی جاتا ہے یہ آپ بھی جانتے ہیں اور عوام بھی ) اب کہاں کوئی کھڑا ہو گا اب وہ زمانے کہاں رہے کہ کوئی ایک کھڑا ہو جائے اب تو سب اپنی ہی تکلیف پر کھڑے ہوتے ہیں ![]() اب دعا کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتا اللہ پاک آپ کی دعا کو قبول کرے اس کے سوہ کیا کہہ سکتے ہیں |
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے J.S کا شکریہ ادا کیا | shafresha (12-05-10), محمد عاصم (12-05-10), اویسی (12-05-10), حیدر (13-05-10), راجہ اکرام (13-05-10) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حکمرانوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگنے والی
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
اسلام علیکم
اصل معاملہ جس کی طرف ہم لوگ توجہ نہیں دیتے وہ نظام ہے جب تک یہ جمہوریت پاکستان میں ہے یہاں کوئی بھی تبدیلی آنے والی نہیں ہے اس باطل نظام کے ذریعے کبھی اچھائی آگے نہیں آ سکتی۔ جمہوریت کے اوپر مضمون لکھنا چاہتا ہوں مگر افسوس وقت نہیں ملتا اس میں ان شاءاللہ پورے دلائیل سے بات کروں گا کہ جمہوریت ایک کافرانہ نظام حکومت ہے جو اسلام کے نظام خلافت کے مقابلے میں یہود و نصاریٰ نے بنایا ہے اورجس کو امریکہ پوری دنیا میں لاگو کرنا چاہتا ہے۔ ان شاءاللہ جلد اس پر لکھوں گا۔
__________________
![]() یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین |
|
|
|
| محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (13-05-10) |
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,374
شکریہ: 1,554
2,984 مراسلہ میں 8,245 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,135
کمائي: 193,081
شکریہ: 9,964
7,886 مراسلہ میں 16,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میں نے یہ نہیں کہا کہ یہ سارے برے ہیں، کوئی الیکشن میں ہو تو ووٹ کرے بندہ، اگر اس کی پسند کا بندہ نہیں ملتا تو ووٹ ڈالنے نہیں جاتا اگر نہیں جاتا تو بھی ووٹ تو کاسٹ ہو جاتا ہے جس کا جہاں سکہ چلتا ہے وہاں وہ ہی آتا ہے، آپ کچھ بھی کر لو کسی کے علاقہ سے کوئی اور کبھی جیت ہی نہیں سکتا کوئی بھی جماعت ہو پنڈی میں کس کی پاور ہے؟ شکل بدل جاتی ہے جماعت تو وہی رہتی ہے۔ |
|
|
|
|
| J.S کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (13-05-10) |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,140
شکریہ: 52,552
11,191 مراسلہ میں 35,291 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چونکہ ووٹ عموماً ذات برادری کی بنیاد پر ڈالے جاتے ہیں اس لیے جب تک "غریبوں" کے دماغ سے "ذات برادری" کا خناس نہیں نکلے گا تب تک تبدیلی ممکن نہیں۔ااسکی شیطانیت میں نیا اضافہ شخصیت پرستی یا تنظیم پرستی ہے۔ ن کے سپورٹر پ کو فساد کی جڑ سمجھتے ہین اور پ کے سپورٹر ن کو۔ یہی حآل دیگر جماعتوں کا بھی ہے۔ان جماعتوں کے کام کرنے والے، مار کھانے والے اور مارنے والے کوئی انڈسٹریلسٹ یا فیکٹری اونر نہیں بلکہ ہم جیسے لوگ ہی ہوتے ہیں۔
جو لوگ مودودی صاحب کو بُرا کہتے ہیں (حالیہ ایک ٹاپک میں پیش کردہ دلیل) کہ اسلام کا ایک دین ہونے اور نظریاتی وحدت ہونے کا تصور مودودی صاحب کی اپنی ذاتی سوچ اور تخلیق تھی اور اسکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ ۔ ۔ وہ اس سوچ کے نہ ہونے کے اثرات بھی دیکھ لیں کہ ہم نے جب سے اسلام کا دامن ہاتھ سے چھوڑا ہے کس قدر تقسیم پر تقسیم ہوتے جا رہے ہیں۔معاملہ قومیت سے بڑھ کر صوبائیت سے بڑھ کر علاقائیت اور علاقائیت سے آگے نکل کر شہر شہر کی تقسیم پر پہنچتا جا رہا ہے۔ یہ تقسیم کہاں جائے گی عقل مند آدمی خود بھی اندازہ کر سکتا ہے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ہوتا, ہے۔, گئی, پہلے, پیٹرولیم مصنوعات, پاکستان, ملک, مئی, متاثر, استعمال, بڑھانے, جائیں, جائے, حسن, خود, سوال, سال, طاقتور, عوام, عجیب, عزیز, غریب, صدیقی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| دلچسپ انڈے | J.S | دلچسپ اور عجیب | 19 | 21-04-12 11:48 PM |
| دس تخلیقی اور دلچسپ گھڑیاں | ابو عمار | دلچسپ اور عجیب | 2 | 11-02-10 05:08 PM |
| دلچسپ اور عجیب عمارات | ابو عمار | دلچسپ اور عجیب | 3 | 28-12-09 09:03 AM |
| دلچسپ درخت | J.S | دلچسپ اور عجیب | 0 | 24-08-08 04:21 AM |
| کرکٹ کے دلچسپ عالمی ریکارڈ | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 0 | 21-05-08 04:42 PM |