واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


’جانوروں کے ناپید ہونے میں شکار اہم‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-08, 10:13 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,150
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post ’جانوروں کے ناپید ہونے میں شکار اہم‘

’جانوروں کے ناپید ہونے میں شکار اہم‘

ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں کی کئی قسموں کے ناپید ہونے سبب ماحول کے بجائے انسان ہو سکتا ہے۔
بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آسٹریلیا کے علاقے تسمانیہ میں قدیم زمانے سے پائے جانے والے بڑے بڑے جانور درجہِ حرارت کی تبدیلی کے بجائے انسانی شکار کی وجہ سے معدوم ہو گئے ہوں۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے یہ یہ سلسلہ برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں وقوع پذیر ہوا ہو۔

یہ بات امریکی سائنسی مجلے ’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

سائنسدان کئی سالوں سے جانوروں کی مختلف قسموں کے صفحہِ ہستی سے مٹ جانے پر بحث کرتے آ رہے ہیں۔ سب سے زیادہ بحث اس بات پر ہوتی رہی کہ آسٹریلیا میں پائے جانے والے بڑے بڑے جانور کیسے ناپید ہو گئے۔

آسٹریلیا کے علاقے تسمانیہ میں انسان کی آمد تقریباً تینتالیس ہزار سال پہلے اس وقت ہوئی جب یہ جزیرہ عارضی طور پر زمین کے ایک ٹکڑے کے ذریعے آسٹریلیا کے وسیع علاقے سے منسلک ہو گیا۔

اب تک یہ سوچا جاتا رہا کہ انسانی کی آمد سے بڑے سائز کی کئی نسلیں ناپید ہو چکی تھیں۔

لیکن برطانوی اور آسٹریلوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جدید ریڈیو کاربن اور نورپاشی جیسی تیکنیک کو بروئے کار لا کر وہ ان بڑے بڑے جانوروں کے فوصل کی شکل اختیار کرنے والے باقیات کا بہتر طور پر تجزیہ کر سکتے ہیں اور ان کی صحیح عمر کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران ان سائنسدانوں کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ ان بڑے بڑے جانوروں میں سے کئی انسانوں کی آمد کے دو ہزار سال بعد تک زندہ رہے اور یہ ایک ایسے وقت ہوا جب ماحول میں کوئی ڈرامائی تبدیلیاں بھی نہیں ہو رہی تھیں۔

اس سے سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ جانوروں کی ان نسلوں کے ناپید ہونے میں شکار کا بہت بڑا کردار ہے۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
انسان, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مغربی ممالک خیراتی کاموں میں پیش پیش۔ ابن جمال متفرقات 0 07-02-11 01:42 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
مغرب میں مقیم مسلمانوں کو درپیش چیلنج راجہ اکرام دیس ہوئے پردیس 17 24-08-09 11:36 PM
لوگوں میں آسانیاں پیدا کرو ابو عمار علوم حدیث 1 18-06-08 10:00 AM
پیشہ ورگروہوں سے بچنے والے لڑکے لڑکیاں دوبارہ سمگل کرلئے جاتے ہیں خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger