واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > دیس ہوئے پردیس



دیس ہوئے پردیس دیس ہوئے پردیس


امریکی تعلیمی اداروں میں دی جانے والی ڈگریاں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-07-07, 11:53 PM   #1
امریکی تعلیمی اداروں میں دی جانے والی ڈگریاں
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 27-07-07, 11:53 PM

یہ سوال اکثر پوچھا جاتا ہے کہ امریکی کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں کون سی ڈگریاں جاری کی جاتی ہیں اور غیر ملکی طلبا کو ان میں سے کون سی ڈگریاں منتخب کرنی چاہیئیں۔

اعلیٰ تعلیم کے امریکی اداروں میں مختلف شعبوں میں ڈگریاں جاری کی جاتی ہیں۔ کمیونٹی کالجوں میں دو سال کی عمومی تعلیم کے بعدایسو سی ایٹ ڈگری دی جاتی ہے۔ اس کے بعد طالبِ علم چاہے تو اسی تعلیم کو کسی کالج یا یونی ورسٹی میں دو مزید سال تک جاری رکھ کر بیچلر ڈگری حاصل کر سکتاہے۔

اس کے علاوہ انڈر گریجویٹ طالبِ علم چار سالہ کالج یا سکول میں داخلہ لے کر بھی بیچلر ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔ سائنس پڑھنے والے طلبا کو بیچلر آف سائنس کی ڈگری ملتی ہے، جسے BS بھی کہا جاتا ہے۔ آرٹس یا ہیومینٹیز (تاریخ، فلسفہ، زبانیں، ادب، سماجی علوم، وغیرہ) پڑھنے والے طلبا کی ڈگری بیچلر آف آرٹس یا BA کہلاتی ہے۔

بیچلر ڈگری کےبعد دو یا تین سال تک مزید پڑھ کر ماسٹرز ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔ بہت سے امریکی دن کو کام کرکے شام کی کلاسوں میں داخلہ لے کر ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کرتے ہیں۔ اس قسم کی ڈگری کی ایک مثال ایم بی اے کی ڈگری ہے جو بزنس ایڈمنسٹریشن کی ماسٹرز کی ڈگری ہے۔ اس شعبے کے طلبا مختلف قسم کی کمپنیوں میں کام کر کے پڑھائی کے ساتھ ساتھ تجربہ بھی حاصل کرتے ہیں، اور تعلیم مکمل کرتے ہی مختلف قسم کے اداروں میں کام کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

ایم بی اے کی ڈگری کے لیے اکنامکس، فنانس اور مارکیٹنگ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ تجارتی اداروں کی ساخت اور کام کرنے کے طریقوں کے بارے میں بھی پڑھایا جاتا ہے۔

امریکہ آنے والے بیشتر طلبا کا مرغوب ترین مضمون بزنس ہوتا ہے۔ اس شعبے میں داخلہ لینے کے لیے ضروری ہے کہ غیر ملکی طلبا کے پاس بیچلرز کی ڈگری ہواور اس کے علاوہ ٹوفل میں اچھے نمبر حاصل کر رکھے ہوں۔

کئی یونی ورسٹیاں جی میٹ (Graduate Management Admission Test) کا امتحان بھی مانگتی ہیں۔ دنیا بھر کے تقریباً اٹھارہ سو ایم بی اے پروگراموں میں داخلے کے لیے جی میٹ دینا لازمی ہے۔

گریجویٹ مینجمنٹ ایڈمشن کونسل کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طلبا کو چاہیئے کہ وہ ایسے تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں جو انھیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکری حاصل کرنے میں مدد دے سکیں۔

مختلف کمپنیوں کے نمائندے یونی ورسٹیاں کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو وہیں نوکری دے دیتےہیں۔

تاہم غیر ملکی طلبا کومقامی طلبا کے مقابلے میں نوکری حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ تا ہے اور صرف نہایت عمدہ تعلیمی ریکارڈ والے طلبا ہی کو نوکری کی پیش کش کی جاتی ہے۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 675
Reply With Quote
پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (02-10-10)
پرانا 29-07-07, 06:43 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,357
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: امریکی تعلیمی اداروں میں دی جانے والی ڈگریاں

بہت عمدہ معلومات دی جناب نے

ماشااللہ
مزید کا انتظار رہے گا
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نوکری, مکمل, ایم بی اے, امتحان, تعلیم, جواب, سال, سائنس, شام, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پریانکا بچوں کی تعلیم کے لئے مہم چلائیں گی جاویداسد فلمی دنیا 0 16-11-10 01:17 PM
امریکی تعلیمی اداروں میں دی جانے والی ڈگریاں خرم شہزاد خرم طالب علموں کی بیٹھک 8 04-04-08 01:42 PM
7 ملکوں کے خفیہ اداروں نے بے نظیرکے قتل سے متعلق معلومات جمع کرنا شروع کردیں ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 09:32 AM
سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:24 AM
مہنگے ریستوران پارکوں کے بجائے کمرشل علاقوں میں تعمیر کئے جائیں، چیف جسٹس خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger