واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > دیس ہوئے پردیس



دیس ہوئے پردیس دیس ہوئے پردیس


ایک پردیسی کی کہانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 28-05-10, 08:03 PM   #1
ایک پردیسی کی کہانی
یاسر عمران مرزا یاسر عمران مرزا آف لائن ہے 28-05-10, 08:03 PM
درجہ بندی: (1 votes - 5.00 average)

پیارے ابو جان اور امی جان
مجھے آج ملک سے باہر پانچ سال ہو گئے اور میں اگلے ماہ اپنے وطن واپسی کا ارداہ کر رہا ہوں، میں نے اپنے ویزا کے لیے جو قرض لیا تھا وہ ادا کر چکا ہوں اور کچھ اخراجات پچھلی چھٹی پر ہو گئے تھے۔ تحفے تحائف لینے میں اور کچھ دیگر اخراجات۔ اب میرے پاس کوئی بڑی رقم موجود نہیں لیکن میری صحت ابھی ٹھیک ہے اور میں خود کو اس قابل سمجھتا ہوں کہ پاکستان جا کر کوئی بھی اچھی نوکری کر سکوں اور گھر کے اخراجات چلا سکوں۔ یہ جگہ مجھے پسند نہیں ہے میں اپنے گھر رہنا چاہتا ہوں۔ آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں
آپکا پیارا – جمال



پیارے بیٹے جمال
تمھارا خط ملا اور ہمیں تمھاری چھٹی کے بارے میں پڑھ کر خوشی ہوئی۔باقی تمھاری امی کہہ رہی تھی کہ گھر کی حالت بہت خراب ہو رہی ہے اور تم جانتے ہو برسات شروع ہونے والی ہے۔ یہ گھر رہنے کے قابل نہیں ہے۔ گھر چونکہ پرانی اینٹوں اورلکڑیوں سے بنا ہے اس لیے اس کی مرمت پر کافی خرچ آئے گا۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ کنکریٹ اور سیمینٹ سے بنا ہوا گھر ہو تو بہت اچھا ہو۔ ایک اچھا اور نیا گھر وقت کی ضرورت ہے۔ تم جانتے ہو یہاں کے کیا حالات ہیں اگر تم یہاں آ کر کام کرو گے تو اپنی محدود سی کمائی سے گھر کیسے بنا پاؤ گے۔ خیر گھر کا ذکر تو ویسے ہی کر دیا آگے جیسے تمھاری مرضی۔
تمھاری پیاری امی اور ابو۔


پیارے ابو جان اور امی جان
میں حساب لگا رہاتھا آج مجھے پردیس میں دس سال ہو چکے ہیں۔ اب میں اکثر تھکا تھکا رہتا ہوں، گھر کی بہت یاد آتی ہے اور اس ریگستان میں کوئی ساتھی نہیں ہے۔ میں سوچ رہا ہوں اگلے ماہ ملازمت چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے گھر آجاؤں۔ دس سال کے عرصے میں الحمدللہ ہمارا پکا گھر بن چکا ہے اور جو ہمارے اوپر جو قرضے تھے وہ بھی میں اتار چکا ہوں۔ اب چاہتا ہوں کہ اپنے وطن آ کر رہنے لگ جاؤں۔ اب پہلے والی ہمت تو نہیں رہی لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ کر کے ، ٹیکسی چلا کے گھر کا خرچ چلا لوں گا۔ اس ریگستان سے میرا جی بھر گیا ہے۔ اب اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ آپ کی کیا رائے ہے۔
آپکا پیارا – جمال


پیارے بیٹے جمال
تمھارا خط ملا اور ہم پچھتا رہے ہیں اس وقت کو جب ہم نے تمھیں باہر جانے دیا، تم ہمارے لیے اپنے لڑکپن سے ہی کام کرنے لگ گئے۔ ایک چھوٹی سے بات کہنی تھی بیٹا۔ تمھاری بہنا زینب اب بڑی ہو گئی ہے ، اس کی عمر ۲۰ سے اوپر ہو گئی۔ اس کی شادی کے لیے کچھ سوچا ، کوئی بچت کر رکھی ہے اس لیے کہ نہیں۔ بیٹا ہماری تو اب یہی خواہش ہے کہ زینب کی شادی ہو جائے اور ہم اطمینان سے مر سکیں۔ بیٹا ناراض مت ہونا ، ہم تم پر کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔
تمھاری پیاری امی اور ابو۔


پیارے ابو جان اور امی جان
آج مجھے پردیس میں چودہ سال ہو گئے۔ یہاں کوئی اپنا نہیں ہے۔ دن رات گدھے کی طرح کام کر کے میں بیزار ہو چکا ہوں، کمھار کا گدھا جب دن بھر کام کرتا رہتا ہے تو رات کو گھر لا کر اس کا مالک اس کے آگے پٹھے ڈال دیتا ہے اور اسے پانی بھی پلاتا ہے پر میرے لیے تو وہ بھی کوئی نہیں کرتا، کھانا پینا بھی مجھے خود ہی کرنا پڑتا ہے۔ بس اب میں ویزا ختم کروا کر واپس آنے کا سوچ رہا ہوں۔ پچھلے کچھ سالوں میں اللہ کی مدد سے ہم زندگی کی بیشتر آزمائشوں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ زینب بہنا کی شادی ہو چکی ہے اور اب وہ اپنے گھر میں سکھی ہے۔ اس کے سسرال والوں کو خوش رکھنے کے لیے میں اکثر تحفے تحائف بھی بھیج دیتا ہوں۔ اللہ کے کرم سے آپ لوگوں کو میں نے حج بھی کروا دیا اور کوئی قرضہ بھی باقی نہیں ہے۔ بس کچھ بیمار رہنے لگا ہوں، بی پی بڑھا ہوا ہے اور شوگر بھی ہو گئی ہے لیکن جب گھرآؤں گا، گھر کے پرسکون ماحول میں رہوں گا اور گھرکا کھانا کھاؤں گا تو انشاء اللہ اچھا ہو جاؤں گا اور ویسے بھی اگر یہاں مزید رہا تو میری تنخواہ تو دوائی دارو میں چلی جائے گی وہاں آ کر کسی حکیم سے سستی دوائی لے کر کام چلا لوں گا۔ اب بھی مجھ میں اتنی سکت ہے کہ کوئی ہلکا کام جیسے پرائیویٹ گاڑی چلانا کر لوں گا۔
آپکا پیارا – جمال


پیارے بیٹے جمال
بیٹا ہم تمھارا خط پڑھ کر کافی دیر روتے رہے۔ اب تم پردیس مت رہنا لیکن تمھاری بیوی زہرہ نے کچھ کہنا تھا تم سے ، اسکی بات بھی سن لو۔
(بیوی ) پیارے جانو جمال
میں نے کبھی آپکو کسی کام کے لیے مجبور نہیں کیا اور کسی چیز کے لیے کبھی ضد نہیں کی لیکن اب مجبوری میں کچھ کہنا پڑ رہا ہے مجھے۔ آپکے بھائی جلال کی شادی کے بعد آپ کے والدین تو مکمل طور پر ہمیں بھول چکے ہیں ان کا تمام پیار نئی نویلی دلہن کے لیے ہے ، میں نے تو یہ بھی سنا ہے کہ وہ آبائی گھر جلال کو دینے کا سوچ رہے ہیں۔ ذرا سوچیے اگر آپ یہاں آ گئے اور مستقبل میں کبھی اس بات پر جھگڑا ہو گیا تو ہم اپنے چھوٹے چھوٹے بچے لے کر کہاں جائیں گے۔ اپنا گھر ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ آپ کو پتہ ہے سیمنٹ سریہ کی قیمتیں کتنی ہیں؟ مزدوروں کی دیہاڑی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ یہاں رہ کر ہم کبھی بھی اپنا گھر نہیں بنا سکیں گے۔ لیکن میں آپ کو پریشان نہیں کرنا چاہتی۔ آپ خود سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔
آپکی پیاری جان۔ زہرہ


پیاری شریک حیات زہرہ
انیسواں سال چل رہا ہےپردیس میں، اور بیسواں بھی جلد ہی ہو جائے گا۔ اللہ کے فضل سے ہمارا نیا علیحدہ گھر مکمل ہو چکا ہے۔ اور گھرمیں آج کے دور کی تمام آسائشیں بھی لگ چکی ہیں۔ اب تمام قرضوں کے بوجھ سے کمر سیدھی ہو چکی ہے میری ، اب میرے پاس ریٹائرمنٹ فنڈ کے سوا کچھ نہیں بچا، میری نوکری کی مدت بھی اب ختم ہو گئی ہے۔ اس ماہ کے اختتام پر کمپنی میرا ریٹائرمنٹ فنڈ جو کہ ۲۵۰۰ ہزار درہم ہے جاری کردے گی۔ اتنے لمبے عرصے اپنے گھر والوں سے دور رہنے کے بعد میں بھول ہی گیا ہوں کہ گھر میں رہنا کیسا ہوتا ہے۔بہت سے عزیز دنیا سے کوچ کر چکے ہیں اور بہت سوں کی شکل تک مجھے بھول گئی۔ لیکن میں مطمئن ہوں ، اللہ کے کرم ہے کہ میں گھر والوں کو اچھی زندگی مہیا کر سکا اور اپنوں کے کام آسکا۔ اب بالوں میں چاندی اتر آئی ہے اور طبیعت بھی کچھ اچھی نہیں رہتی۔ ہر ہفتہ ڈیڑھ بعد ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا ہے۔ اب میں واپس آکر اپنوں میں رہوں گا۔ اپنی پیاری شریک حیات اور عزیز از جان بچوں کے سامنے۔
تمھارا شریک سفر – جمال


پیارے جانو جمال
آپ کے آنے کا سن کر میں بہت خوش ہوں۔ چاہے پردیس میں کچھ لمبا قیام ہی ہو گیا لیکن یہ اچھی خبر ہے ۔ مجھے تو آپکے آنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن بڑا بیٹا احمد ہے نا، وہ ضد کر رہا ہے کہ یونیورسٹی آف لاہور میں ہی داخلہ لے گا۔ میرٹ تو اس کا بنا نہیں مگر سیلف فنانس سے داخلہ مل ہی جائے گا۔ کہتا ہے کہ جن کے ابو باہر ہوتے ہیں سب یونیورسٹی آف لاہور میں ہی داخلہ لیتے ہیں۔ پہلے سال چار لاکھ فیس ہے اور اگلے تین سال میں ہر سال تین تین لاکھ۔ اور ہم نے پتہ کروایا ہے تو یونیورسٹی والے انسٹالمنٹ میں فیس بھرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ اس ماہ کی ۳۰ تک فیس کی پہلی قسط بھرنی پڑے گی،
آپکے جواب کی منتطر ، آپکی پیاری جان۔ زہرہ


اس نے بیٹے کی پڑھائی کے لیے ساری رقم بھیج دی۔ بیٹی کی شادی کے لیے جہیز اور دیگر اخراجات بھیجے۔ مگر اب ستائیس سال ہو چکے تھے۔ وہ خود کو ائر پورٹ کی طرف گھسیٹ رہا تھا۔ شوگر، بلڈ پریشر، السر ،گردے و کمر کا درد اورجھریوں والا سیاہ چہرا اس کی کمائی تھا۔ اسے اچانک اپنی جیب میں کسی چیز کی موجودگی کا احساس ہوا۔ اس نے جیب میں ہاتھ ڈال کر دیکھا تو وہ ایک ان کھلا خط تھا۔
گھر والوں کی طرف سے یہ آخری خط تھا لیکن پہلی بار ایسا ہوا کہ اس نے گھر والوں کا خط نہیں‌کھولا ۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

Last edited by یاسر عمران مرزا; 21-06-10 at 01:58 AM..

 
یاسر عمران مرزا's Avatar
یاسر عمران مرزا
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1258
Reply With Quote
18 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (29-05-10), marhaba (22-06-10), shafresha (29-05-10), کنعان (19-06-10), ھارون اعظم (28-05-10), منتظمین (28-05-10), محمد یاسرعلی (05-01-11), محمدخلیل (28-05-10), اویسی (29-05-10), احمد بلال (10-06-10), خرم شہزاد خرم (29-05-10), رانا امر (21-06-10), طاھر (30-05-10), عارف اقبال (19-06-10), عبداللہ حیدر (29-05-10), عبدالرحمن سید (06-01-11), عدنان دانی (19-06-10), عروج (05-01-11)
پرانا 28-05-10, 11:21 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یاسر بھائی، پریشان کردیا آپ نے۔ پردیس میں رہنے والوں کی یہی کہانی ہے۔ میں نے بہت لوگوں سے ایسا سنا ہے۔ مزید یہ کہ اکثر لوگ خلیج میں 2 یا 3 سال کا سوچ کر آتے ہیں۔ لیکن یہاں سے تبھی واپس جاتے ہیں جب کسی کام کے نہیں رہتے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (29-05-10), shafresha (29-05-10), یاسر عمران مرزا (29-05-10), اویسی (29-05-10), احمد بلال (10-06-10), خرم شہزاد خرم (29-05-10), رانا امر (21-06-10), عبداللہ حیدر (29-05-10), عبدالرحمن سید (06-01-11)
پرانا 29-05-10, 12:15 AM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہارون بھائی معذرت چاہوں گا۔ پریشان مت ہوئے۔ یہ تو ایک تلخ حقیقت ہے اسی طرح کی جس طرح کہ پاکستان میں غریبوں کا آٹے لینے کے لیے لائنوں‌میں لگنا۔ اس کہانی کا مطلب یہ ہے کہ انسان کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہوتیں۔ اس لیے سمجھداری اسی میں ہے کہ انسان اپنی چادر میں گزارا کرنا سیکھے اور اس کے اپنے گھر والے جو نفسانی خواہشوں کے غلام ہو چکے ہیں انہیں بھی سادگی کی عادت ڈالے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (29-05-10), shafresha (29-05-10), ھارون اعظم (29-05-10), اویسی (29-05-10), احمد بلال (10-06-10), رانا امر (21-06-10), طاھر (30-05-10), عارف اقبال (19-06-10), عبدالرحمن سید (06-01-11), عروج (05-01-11)
پرانا 29-05-10, 12:10 PM   #4
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,606
کمائي: 172,592
شکریہ: 8,810
5,787 مراسلہ میں 21,396 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماں باپ کی فرمائشیں تو سمجھ آتی ہیں ہیں لیکن بیوی شوہر کے بغیر رہ کر فرمائیشیں کیسے کرتی ہیں یہ سمجھ نہیں آتا ۔
شوہر کے بغیر تو بیوی کی زندگی شوہر سے بھی ذیادہ مشکل ہوتی ہے ۔
میں تو صرف اتنا کہوں گی بیوی بچوں کو تو شوہر اورباپ کے ساتھ ہی رہنا چاہیے اگر کوئی اپنی فیملی نا رکھ سکتے ہوں تو ان کو باہر جانا ہی نہیں چاہیے ۔
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (29-05-10), shafresha (29-05-10), ھارون اعظم (29-05-10), اویسی (29-05-10), ابن جلال (09-06-10), احمد بلال (10-06-10), خرم شہزاد خرم (29-05-10), رانا امر (21-06-10), طاھر (30-05-10), عبداللہ حیدر (29-05-10), عروج (05-01-11)
پرانا 29-05-10, 12:32 PM   #5
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سحر بہنا
آپکا جواب دو بار شامل ہو گیا۔
بیوی بھی جب سونے سے لد کر رہنا چاہتی ہو اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھے تو وہ ایسا ہی کرے گی۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (29-05-10), اویسی (29-05-10), احمد بلال (10-06-10), خرم شہزاد خرم (29-05-10), رانا امر (21-06-10), عارف اقبال (19-06-10), عدنان دانی (04-01-11), عروج (05-01-11)
پرانا 29-05-10, 01:31 PM   #6
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,606
کمائي: 172,592
شکریہ: 8,810
5,787 مراسلہ میں 21,396 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
سحر بہنا
آپکا جواب دو بار شامل ہو گیا۔
بیوی بھی جب سونے سے لد کر رہنا چاہتی ہو اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھے تو وہ ایسا ہی کرے گی۔
جب شوہر ہی پاس نہیں ہوگا تو بیوی کس کے لیے سونے سے لدے گی
اگر خدانا خواستہ میرے شوہر 27 سال یوں مجھے چھوڑ کر ملک سے باہر رہیں تو پاکستان آکر مجھ سے پاگل خانے میں ہی ملاقعات کرسکیں گے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
marhaba (22-06-10), ھارون اعظم (29-05-10), یاسر عمران مرزا (29-05-10), ابن جلال (09-06-10), احمد بلال (10-06-10), خرم شہزاد خرم (29-05-10), رانا امر (21-06-10), عارف اقبال (19-06-10), عبداللہ حیدر (29-05-10)
پرانا 29-05-10, 05:31 PM   #7
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر بیوی سمجھدار ہو تو یقینا گھروں میں بھی سکون ہوتا ہے اور آپ کا شمار ان کی لوگوں میں ہوتا ہے ۔۔۔
میں نے تو معاشرے میں جو بھی مسئلہ دیکھا ہے اس کے دونوں رخ دیکھے ہیں ۔۔۔ایک تو آپ نے بتا دیا ۔۔۔
یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ تمام کی تمام بیویاں ایسی ہوں گی جس کا ذکر پہلے مراسلے میں ہیں ۔۔ایسی ہی خواتیں جنہیں میں جانتی ہوں گھر میں تنگ معاشی حالات کے باجود ان کی زبان پر کبھی کوئی شکوہ نہیں دیکھا حتٰی کہ رہن سہن سے اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ کس قدر تنگی ہے ۔۔۔وہ سب کچھ برداشت کر تی ہیں لیکن شوہر کی جدائی نہیں ۔۔۔۔۔
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ خواتین اپنے شوہروں کو صرف پیسہ کمانے کی مشین سمجھتی ہیں ۔۔اور جب تک گھر میں غیر ملکی اشیاء کی ریل پیل رہے خوش رہتی ہیں ۔۔۔۔ اس کے لیے انھیں اپنے شوہروں کے کسی دکھ یا بیماری کا بھی خیال نہیں ہوتا۔۔اور ایسی خواتیں کی بھی کمی نہیں ۔۔ اور واقعے یہ بہت بڑا المیہ بھی ہے ہمارے معاشرے کا جس سے کتنے ہی فتنے بھی پھیل رہے ہیں ۔۔۔۔
مردوں کے اپنی فیملی کے بغیر اکیلے رہنے سے الگ اور ان کی بیویوں کو جب یہاں اکیلے سارے کام نمٹانے پڑتے ہیں تو ۔۔۔ بہت سارے ان کے " ہمدرد " پیدا ہوجاتے ہیں اس سے الگ ِِِ!!!احساس کسی کو نہیں ہوتا ۔۔
بالکل اسی طرح ۔۔۔۔۔
سارے والدیں بھی ایسے نہیں ہوتے جو اپنی اولاد کو اپنی نظروں سے دور کردیں ۔۔۔۔ ہان کہیں بہت زیادہ اگر کسی کے ساتھ مجبوری ہے تو اور بات ہے ۔۔۔
میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ خود پر کشش زندگی اور آسائشوں کی خاطر اپنے دالدین کی پرواہ کئے بغیر ملک سے باہر جاتے ہیں جبکہ ان کے گھر والے انھیں ایسا کرنے سے منع کرتے رہ جاتے ہیں ۔۔۔ لیکن وہ اپنے اہل خانہ کی پرواہ کئے بغیر بیرون ملک رہنا پسند کرتے ہیں ۔۔
حالانکہ دنیا میں رکھا ہی کیا ہے ۔۔۔۔ یہ رشتے ہی تو ہیں ۔۔۔ اگر یہ بھی چھوٹ جائیں تو پیسہ اور آسائش کس کام کا ؟؟ انسان ، انسان کے بغیر ادھورہ ہے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
جب شوہر ہی پاس نہیں ہوگا تو بیوی کس کے لیے سونے سے لدے گی
اگر خدانا خواستہ میرے شوہر 27 سال یوں مجھے چھوڑ کر ملک سے باہر رہیں تو پاکستان آکر مجھ سے پاگل خانے میں ہی ملاقعات کرسکیں گے
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
marhaba (22-06-10), shafresha (09-06-10), ھارون اعظم (29-05-10), احمدنواز (22-06-10), خرم شہزاد خرم (29-05-10), رانا امر (21-06-10), عبداللہ حیدر (29-05-10), عروج (05-01-11)
پرانا 29-05-10, 06:25 PM   #8
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,345
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کہا جاتا ہے اگر بیوی اچھی ہو تو دنیا مرد کے لیے جنت اور اگر بیوی اچھی نا ہو تو دنیا ہی جہنم بن جاتی ہے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-06-10), یاسر عمران مرزا (09-06-10), منتظمین (09-06-10), رانا امر (21-06-10), عارف اقبال (19-06-10), عبداللہ حیدر (29-05-10)
پرانا 09-06-10, 10:54 AM   #9
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,661
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
بیوی بھی جب سونے سے لد کر رہنا چاہتی ہو اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھے تو وہ ایسا ہی کرے گی۔
ناممکن!! کوئی بیوی 14 سال کی قید کے بعد بھی اپنے شوہر کو مزیدوقت باہر گزارنے کا مشورہ دے ہی نہیں سکتی جبکہ وہ خود اس کے بغیر رہنے پر مجبور ہو۔ خواتین سے اتنی بد گمانی اچھی نہیں۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-06-10), یاسر عمران مرزا (09-06-10), ابن جلال (09-06-10), رانا امر (21-06-10)
پرانا 09-06-10, 11:08 AM   #10
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں ام طلحہ اور سحر بہن سے اتفاق کرتا ہوں ۔
میرے خالو کویت میں ہوتے ہیں ہر سال میں تین مہینے گھر آتے ہیں اس کے باوجود بھی میری خالہ خوش نہیں ۔ شوہر کے بغیر گھر اور بچوں کو سنبھالنا عورت کے لئے کتنا مشکل ہوتا ہے اس کا احساس مجھے اپنی خالہ کو دیکھ کر ہوتا ہے۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-06-10), یاسر عمران مرزا (09-06-10), ام طلحہ (09-06-10), احمد بلال (10-06-10), رانا امر (21-06-10), عبداللہ حیدر (09-06-10)
پرانا 09-06-10, 04:49 PM   #11
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
ناممکن!! کوئی بیوی 14 سال کی قید کے بعد بھی اپنے شوہر کو مزیدوقت باہر گزارنے کا مشورہ دے ہی نہیں سکتی جبکہ وہ خود اس کے بغیر رہنے پر مجبور ہو۔ خواتین سے اتنی بد گمانی اچھی نہیں۔
ام طلحہ بہن ۔ یہ بدگمانی نہیں ہے۔ معاشرے میں ایسا ہوتا ہے تبھی ایسی کہانیاں وجود میں آتی ہیں۔
جب آپ معاشرے میں‌مردوں کے کسی منفی رویے پر کچھ لکھتی ہیں تو پھر وہ بھی بدگمانی کی ذمرے میں آنا چاہیے۔جب کہ سارے مرد منفی رویے کے مالک نہیں‌ہوتے۔

میری بات سے بدگمان نہ ہوئیے گا ، میں نے یہ تھریڈ کسی دوسرے تھریڈ کے جواب میں نہیں‌لکھا ۔ چونکہ میں پردیس میں ہوں اور ایسے حالات کا سامنا ہوتا رہتا ہے اس لیے پردیس کے مسائل میرا پسندیدہ موضوع ہے۔

Last edited by یاسر عمران مرزا; 09-06-10 at 05:05 PM.
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (10-06-10), رانا امر (21-06-10), عروج (05-01-11)
پرانا 09-06-10, 04:54 PM   #12
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خرم شہزاد خرم مراسلہ دیکھیں
کہا جاتا ہے اگر بیوی اچھی ہو تو دنیا مرد کے لیے جنت اور اگر بیوی اچھی نا ہو تو دنیا ہی جہنم بن جاتی ہے
جی بالکل ۔۔۔
بیوی چاہے تو گھر کو جنت بنا دے، چاہے تو جہنم
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (10-06-10), رانا امر (21-06-10)
پرانا 09-06-10, 04:59 PM   #13
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین خان مراسلہ دیکھیں
میں ام طلحہ اور سحر بہن سے اتفاق کرتا ہوں ۔
میرے خالو کویت میں ہوتے ہیں ہر سال میں تین مہینے گھر آتے ہیں اس کے باوجود بھی میری خالہ خوش نہیں ۔ شوہر کے بغیر گھر اور بچوں کو سنبھالنا عورت کے لئے کتنا مشکل ہوتا ہے اس کا احساس مجھے اپنی خالہ کو دیکھ کر ہوتا ہے۔
شوہر کے بغیر کچھ امور مشکل ہوتے ہیں لیکن کچھ بیویاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو سمجھتی ہیں‌کہ شوہر کے باہر ہونے سے انہیں آسانی ہو گی، کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی، انہیں تمام کاموں کی مکمل آزادی ہو گی۔ اپنی مرضی کی شاپنگ، اپنی مرضی سے رشتہ داروں سے تعلق کم یا زیادہ رکھنا۔ جو زیادہ پسند ہیں ان سے زیادہ ، دیگر سے کم، میکے والوں کو زیادہ خوش رکھنے اور تحفے تحائف دینے کی آزادی وغیرہ وغیرہ۔

میرا ایک انڈین دوست ہے اس کی بیوی نے اسے اتنا تنگ کر رکھا ہے کہ وہ مجھے بتا رہا تھا جب بھی بیوی کو فون کرتا ہے وہ اتنی جلی کٹی سناتی ہے اس لیے تین مہینے سے اس نے بیوی کو فون کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ بس بچوں سے موبائل پر بات کر کے تمام گھر والوں کی خیریت دریافت کر لیتا ہے۔

Last edited by یاسر عمران مرزا; 09-06-10 at 05:02 PM.
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (10-06-10)
پرانا 13-06-10, 03:07 PM   #14
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,606
کمائي: 172,592
شکریہ: 8,810
5,787 مراسلہ میں 21,396 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں

میرا ایک انڈین دوست ہے اس کی بیوی نے اسے اتنا تنگ کر رکھا ہے کہ وہ مجھے بتا رہا تھا جب بھی بیوی کو فون کرتا ہے وہ اتنی جلی کٹی سناتی ہے اس لیے تین مہینے سے اس نے بیوی کو فون کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ بس بچوں سے موبائل پر بات کر کے تمام گھر والوں کی خیریت دریافت کر لیتا ہے۔
آپ نے یا آپ کے دوست نے کبھی سوچا ہے کہ اس کی بیوی اس کو جلی کٹی کیوں سناتی ہے ظاہر سی بات ہے کہ وہ اکیلے پریشان ہوجاتی ہے تو اپنا غصہ شوہر پر اتارتی ہے ۔ کیونلکہ اکیلا چھوڑ کر اس کا شوہر ہی گیا ہے
شوہروں کا بھی سمجھ نہیں آتا ہے اگر بیوی یہ کہے کہ میں خوش ہوں تو کہتے ہیں کہ میرے بغیر تم خوش کیسے ہو
اور اگر بیوی پریشان ہوتی ہے تب بھی بیوی ہی بری ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-06-10), ابن جلال (18-06-10), رانا امر (21-06-10), عبداللہ حیدر (19-06-10), عروج (05-01-11)
پرانا 19-06-10, 01:23 PM   #15
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
آپ نے یا آپ کے دوست نے کبھی سوچا ہے کہ اس کی بیوی اس کو جلی کٹی کیوں سناتی ہے ظاہر سی بات ہے کہ وہ اکیلے پریشان ہوجاتی ہے تو اپنا غصہ شوہر پر اتارتی ہے ۔ کیونلکہ اکیلا چھوڑ کر اس کا شوہر ہی گیا ہے
شوہروں کا بھی سمجھ نہیں آتا ہے اگر بیوی یہ کہے کہ میں خوش ہوں تو کہتے ہیں کہ میرے بغیر تم خوش کیسے ہو
اور اگر بیوی پریشان ہوتی ہے تب بھی بیوی ہی بری ۔
جی وہ اکیلے پریشان نہیں ہو رہی بلکہ اپنے شوہر کی مکمل طور پر نافرمانی کر رہی ہے، جیسا کہ میرے دوست نے مجھے بتایا کہ وہ اسے جو بھی کام کرنے کے لیے کہتا ہے وہ اس وقت تو ہاں کہہ دیتی ہے لیکن بعد میں بالکل اس کے برعکس کرتی ہے۔ میں نے اس واپس انڈیا جانے کے مشورہ دیا تھا لیکن اس نے اپنی مجبوری بتائی کہ وہ لاکھوں روپے قرض میں ڈوبا ہوا ہے، جب تک وہ یہ قرض ادا نہیں کر لیتا وہ کیسے واپس جا سکتا ہے۔ ایک اچھی بیوی وہی ہوتی ہے جو اپنے شوہر کی مجبوریوں میں بھی اس کا ساتھ دے اور بار بار اپنے اکیلے پن کی وجہ سے اسے واپس آنے کے لیے مجبور نہ کرے۔بیوی کو یہ بھی تو سوچنا چاہیے کہ اس کے بغیر شوہر کیا بہت خوش رہ رہا ہے ، وہ بھی تو اس سے دور اذیت میں مبتلا ہے
کہ بہت تلخ ہیں بندہ مزدور کے اوقات ۔۔۔
کوئی بھی مرد بلاوجہ اپنی بیوی سے نفرت نہیں کرتا بلکہ اگر بیوی فرمانبردار ہو توشوہراسے پیار ہی کرے گا۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-06-10), منتظمین (19-06-10), رانا امر (21-06-10), عارف اقبال (19-06-10), عبداللہ حیدر (19-06-10)
جواب

Tags
color, green, کمر, پیارے, پاکستان, پسند, نوکری, مکمل, آج, اللہ, انسان, بھائی, بیوی, بچوں, جواب, جلد, خبر, رات, زندگی, سفر, سال, شادی, علیحدہ, عزیز, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اگر آپ کو کوئی ایسی دھات مل جائے ۔۔۔۔۔۔! Zullu230 گپ شپ 14 26-05-11 05:09 PM
میں ایسی محبت کرتا ہوں - تم کیسی محبت کرتی ہو wajee شعر و شاعری 10 24-02-11 12:08 PM
ایسی زندگی چاچا کمال قہقہے ہی قہقے 1 08-10-09 07:22 PM
مجھے تلاش ہے اک ایسی منزل کی Shani شعر و شاعری 0 08-11-08 05:32 PM
موبائل فون کنکشن کے لئے نئی پالیسی شازل خبریں 9 28-01-08 07:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger