| دیس ہوئے پردیس دیس ہوئے پردیس |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 45
مراسلات: 938
کمائي: 6,218
ميرا موڈ:
شکریہ: 36
159 مراسلہ میں 247 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سعودی عرب میں ان دنوں پاکستان کی ایک خاتون کی کہانی اخبارات کی زینت بنی ہوئی ہے۔
اس کہانی کی ابتداء بیس سال قبل اس وقت ہوئی جب وزیرا نامی لڑکی کے والد نے اس کے رشتے کے لیے زہریا نامی لڑکے کو زبان دی کہ جیسے ہی لڑکی شادی کی عمر کو پہنچے گی اس کی شادی اس سے کردی جائے گی۔ اس رشتے کے عوض لڑکی کے والد نے پینتیس ہزار سعودی ریال بطور جہیز کی رقم کے اس لڑکے سے دو عینی شاہدین کی موجودگی میں لیے۔ اس بات کے کچھ عرصے بعد زہریا پاکستان چلا گیا۔دوسری طرف جب وزیرا جوان ہوئی تو وہ علی نامی ایک لڑکے کی محبت میں مبتلا ہو گئی۔ اس کے والد نے اسے زہریا سے کیا اپنا وعدہ یاد دلایا اور یہ بھی بتایا کہ وہ اس رشتے کے عوض رقم بھی لے چکا ہے لیکن وزیرا نے اس کی ایک نہ سنی اور علی سے شادی کرلی۔ علی سے شادی کے بعد ان کےیہاں دو بچے نجف اور نیف ہوئے۔ اس شادی کے پانچ سال بعد زہریا واپس لوٹ آیا تو اسے علم ہوا کہ اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی کی شادی کسی اور کے ساتھ ہو گئی ہے۔ اس واقعے کے ادراک کے بعد ہی اس نے علی اور وزیرا کی شادی کی قانونی حیثیت کو چیلنج کردیا اور شریعت کورٹ میں اپنی بیوی کی تحویل کے لیے درخواست دائر کی۔ عدالت نے علی اور وزیرا کی شادی کو مسترد کرتے ہوئے وزیرا کو حکم دیا کہ وہ علی کو چھوڑ دے۔ سعودی عرب کی سب سے بڑی عدالت نے بھی اس فیصلے کی توثیق کی۔ وزیرا نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جسے شریعہ کی اعلی عدالت نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ وزیرا نے جو نکات اٹھائے ہیں وہ قانونی طور پر ناکافی ہیں۔ آخر میں اس نے اپنے پہلے شوہر زہریا سے خلع کے لیے درخواست دائر کی۔ کئی پیشیوں کے بعد عدالت نے وزیرا کو کہا کہ وہ خلع سے پہلے زہریا سے لیا پیسہ واپس کرے۔ تیرہ دسمبر کو اس کیس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کی گئی لیکن اس وقت تک چونکہ وزیرا یہ رقم جمع نہیں کر سکی تھی چنانچہ عدالت نے سماعت اس وقت تک کے لیے ملتوی کردی جب تک کہ اپنی آزادی کے لیے وہ متعلقہ رقم جمع نہیں کر لیتی۔ اسی دوران زہریانے وزیرا کے والد کےخلاف ایک اور کیس داخل کیا جس میں اس نے انہیں اس کی غیر موجودگی میں وزیرا کی شادی کسی اور سے کرنے کا مجرم ٹھرایا۔ اس تمام قصے میں زہریا کے خلاف جو بات جاتی ہے وہ اس کی اتنی طویل غیر حاضری ہے اور شاید عدالت اس بنیاد پر وزیرا کے خلع کے مقدمے کی اپیل پر غور کر لے۔ اب اس غریب لڑکی کا عجیب حال ہے کہ وہ دو افراد کی بیوی ہے یا ان میں سے کسی کی نہیں۔ آخر وہ کس کی بیوی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ دیکھیں اسلامی ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 2 صارفین نے چاچا کمال کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | muhammad asif virani (23-08-09), shafresha (21-08-09) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی میرے یہ نہ کہیں کہ اسلامی ملک میں کیا ہو رہا ہے، یہ کہیں کہ اسلامی لوگ کیا کر رہے ہیں!
اگر شادی ہوئی ہی نہیں تو خلع کس بات کا اور اگر شادی ہوئی ہے تو پھر نکاح پر نکاح جائز نہیں۔ یہ حرام شادی ہے۔ لڑکی کو غریب نہیں کہنا چاہئے۔ اسے پیسے واپس کرنے چاہئیں۔ |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 3 صارفین نے شیخ ہمدان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#3 | |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 64
کمائي: 6
شکریہ: 23
17 مراسلہ میں 29 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
ہاں جناب شیخ ہمدان صاحب بلکل ٹھیک کہا آپ نے۔۔۔ |
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
مراسلات: 14,176
کمائي: 2,206,417
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,103
3,493 مراسلہ میں 6,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے خیال سے صرف پیسوں کی واپسی پر اکتفاء نہیں کرنا چاہیےبلکہ ساتھ میں تینوں کو سزا بھی دینی چاہیے
|
|
|
|
| عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا | یاسر عمران مرزا (26-12-09) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
ویسے میرے خیال میں شوہر تو وہی ہے جس کے ساتھ نکاح ہوا ہے، شادی کے لئے پیسے باپ نے لئے تھے نا کہ لڑکی نے خود، دوسری بات یہ کہ لڑکی نا بالغ تھی، تیسری بات کہ اسلام میں پیسوں کے عوض کسی لڑکی کو کسی کے لئے مختص کر دینا جائز نہیںہے، چوتھی بات زہریا صاحب کو کس نے کہا تھا کہ وہ اتنے عرصے غائب رہیں؟
کمال ہے سیدھی سی بات ہے جسے خوامخواہ جلیبی بنایا ہوا ہے۔ |
|
|
|
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
میرے خیال میں
ابھی کچھ نہیں آیا جب کوئی بات آئی تو بتا دونگا |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
مراسلات: 14,176
کمائي: 2,206,417
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,103
3,493 مراسلہ میں 6,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ویسے میں نے کہیں پڑھا اور سنا ہے کہ اگر خاوند بیوی سے 6 ماہ دور رہے تو بیوی جزوی طلاق لے سکتی ہے
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 16
کمائي: 280
ميرا موڈ:
شکریہ: 0
6 مراسلہ میں 7 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلامی عدالت کا حکم سر آنکھوں پہ
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
چا چا خبر کا لنک بتائیں گے کیا ؟
کچھ عرصہ پہلے میں نے ایسی ہی ایک بات بطور پہیلی سنی تھی |
|
|
|
|
|
#10 | ||||||||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 1,210
کمائي: 16,725
شکریہ: 1,589
930 مراسلہ میں 2,283 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ کہانی کسی پاکستانی کی نہیں بلکہ کسی عربی کے ہے کیونکہ اس میں جو کریکٹر ہیں وہ عربی نام کے ہیں۔
اور یہ کہانی آپ نے 2008 میں لگائی تھی تو یہ کہانی 30 دسمبر 2005 میں بی بی سی نے شائع کی تھی اس کا لنک یہ ھے BBCUrdu.com آئیں اس کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں اقتباس:
20 سال پہلے جب وہ لڑکی پیدا ہوئی تو وہ جس نے 35 ہزار ریال دئے تھے وہ کوئی آدمی ہی ہو گا اور سعودی عرب میں کوئی بھی پاکستانی ایسا نہیں جس کے پاس آج کی تاریخ کے حساب سے 24 سال پہلے کسی پاکستانی کے پاس 35 ہزار ریال ہونگے اور اس نے کسی کو دئے ہونگے۔ اقتباس:
معاہدے کے 15 سال بعد لڑکی کی شادی ہوئی شادی کے 5 سال بعد وزیرا واپس آیا اب زہریا معاہدے کے کچھ عرصہ بعد کب پاکستان گیا تھا جبکہ 15 سال بعد اس کی شادی ہوئی اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
شادی ہوئی نہیں تو بیوی کہاں سے بن گئی اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
|
||||||||
|
|
|
| مندرجہ ذیل 3 صارفین نے کنعان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| کورٹ, کمال, پاکستان, پاکستانی, لوگ, لڑکی, چاچا, محبت, اسلام, اسلامی, بھائی, بچوں, جواب, حکم, حال, خلاف, خبر, دوست, درخواست, رشتے, سال, طلاق, علی, عدالت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ::: سعودی عرب ،کویت اور متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحی ::: | ابو کاشان | خبریں | 1 | 27-11-09 01:04 PM |
| سعودی عرب: غلامی آج بھی ہے | سرکٹ | دیس ہوئے پردیس | 26 | 30-09-09 08:22 PM |
| کچھ سعودی عرب سے (قانون) | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 8 | 06-11-08 04:23 PM |
| سعودی عرب: وزیرا کس کی بیوی ہے؟ | چاچا کمال | دیس ہوئے پردیس | 2 | 04-04-08 03:41 PM |
| جلاوطنی، سعودی عرب سے احتجاج | چاچا کمال | خبریں | 0 | 11-09-07 03:50 PM |