واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > دیس ہوئے پردیس



دیس ہوئے پردیس دیس ہوئے پردیس


عربی انقلاب کی ہندوستان میں گونج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-02-11, 05:32 AM   #1
عربی انقلاب کی ہندوستان میں گونج
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 27-02-11, 05:32 AM

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ایک بڑا مظاہرہ ہوا ہے جس کے شرکاء نے مہنگائی، غربت اور بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کردی۔ دہلی کے باشندوں کے علاوہ دیگر شہروں سے آنے والے لوگوں نے بھی اس مظاہرے میں حصہ لیا۔ مظاہرین نے ٹریفک معطل اور دہلی میں کشیدگی پیدا کردی۔
Name:  India.jpg
Views: 45
Size:  207.5 KB
اس وقت ہندوستان میں مشرق وسطیٰ میں رونما ہونے والے واقعات پر بہت توجہ دی جارہی ہے۔ وزیراعظم من موہن سنگھ نے لیبیا کے سربراہ معمر قدافی کی جانب سے عوام کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ ہندوستانیوں کو پریشانی ہے کہ لیبیا میں موجود اپنے ہم وطنوں کی سلامتی کو کس طرح یقینی بنا دیا جاسکے۔ لیکن دہلی میں جو اجتجاجی مظاہرہ ہوا ہے اس کی وجہ بین الاقوامی مسائل نہیں بلکہ ملک کے مشکل اندرونی حالات ہیں۔ یوں کہا جاسکتا ہے کہ ہندوستان میں مشرق وسطیٰ میں برپا ہونے والے عوامی انقلابوں کی گونچ سنائی دے رہی ہے۔ یہ بات ہندوستانی خبررساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ماسکو کی شاخ کے سربراہ ونئی شکلا نے کہی ہے۔

موصوف کی رائے میں دہلی میں جو مظاہرہ ہوا ہے اس کا مقصد حکام کی توجہ عوام کی امنگوں کی جانب مبذول کرانا ہے کیونکہ اس وقت پارلیمنٹ میں اگلے سال کے لیے بجٹ کے مسودہ پر غور کیا جارہا ہے۔ ہندوستان میں مضبوط پارلمانی نظام موجود ہے اس لیے عوام قانونی طریقے سے اپنی رائے ظاہر کرسکتے ہیں۔

تاہم عرب ممالک میں اور ہندوستان کو درپیش مسائل ایک جیسے ہیں جن میں بالخصوص غربت، افراط زر میں اضافہ اور بدعنوانی کا مسئلہ شامل ہے۔ گزشتہ عرصے میں ہندوستان میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں ایک چوتھائی اضافہ ہوا ہے جبکہ ہندوستان کے بیشتر باشندے روزانہ دو تین ڈالر پر گرازہ کرتے ہیں۔
india-01.jpg
ہندوسوتان کو بے روزگاری کا مسئلہ بھی درپیش ہے، رہائش گاہوں کی کمی، سماجی ناانصافی اور بدعنوانی کے باعث بھی کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ بدعوانی کی وجہ سے ہی ہندوستان میں کامن ویلتھ گیمز منسوخ کئے جانے کا خطرہ پیدا ہوا تھا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجیز کے وزیر ایندی متھو راج اور چند دیگر بلند پایہ عہدیداروں کو بدعنوانی میں ملوث ہونے کے باعث استعفیٰ دینا پڑا جس سے من موہن سنگھ کے وقار کو بھی نقصان پہنچا۔ بدعنوانی کے معاملے کے سبب ہندوستانی پارلیمنٹ کا موسم سرما کا سیشن ناکام رہا۔

بہرحال بدعنوانی کے معاملے کی وجہ سے ہندوستان میں جمہوریت کی خوبیاں سامنے آئی ہیں۔ اس رائے کا اظہار روسی ماہر سیاسیات الیکسے ماکارکین نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا: ہندوستان میں عوام انتخابات کے دوران حکومت کو اپنی حمایت سے محروم کرسکتے ہیں۔ اگر حکومت بدعنوانی میں ملوث ہوئی تو اپوزیشن برسر اقتدار آسکتی ہے اور وہ بھی مہذب طریقے سے، احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں نہیں۔ اس لیے ہندوستان میں مشرق وسطیٰ جیسے واقعات شائد ہی پیش آسکتے ہیں۔

__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,984 مراسلہ میں 8,245 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 332
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-02-11), مرزا عامر (27-02-11), رضی (27-02-11), عبدالقدوس (27-02-11)
پرانا 27-02-11, 05:35 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,357
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جومرضی ہوجائے پاکستان میں فل وقت کوئی چانس نہیں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (27-02-11)
پرانا 27-02-11, 10:22 AM   #3
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,540
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
جومرضی ہوجائے پاکستان میں فل وقت کوئی چانس نہیں
اور فالحال نہ ہی ھونا چاہیے ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کس, ٹریفک, وقت, واقعات, وزیراعظم, مقصد, ملک, مسائل, اللہ, بے, توجہ, جانے, حصہ, خلاف, دینا, دے, درپیش, سال, عوام, عوامی, عرب, عربی, غور, غربت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہندوستان میں اسلام کی آمد : - حصہ دوئم طارق راحیل تاریخ و عبر 2 03-12-10 12:20 AM
6اگست کو شب برأت پر مساجد میں محافل ذکر و شب بیداری ہوگی، مولانا بوستان خرم شہزاد خرم خبریں 3 06-08-09 12:42 AM
ہندوستان میں اسلام کی آمد : - حصہ اول طارق راحیل تاریخ و عبر 0 06-03-09 08:27 PM
متنازعہ فلم دوستانہ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت محمدعدنان فلمی دنیا 0 12-11-08 07:19 AM
ہندوستان:ہاکی میں رشوت کا الزام محمدعدنان ہاکی 0 22-04-08 12:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:05 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger