واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > دیس ہوئے پردیس



دیس ہوئے پردیس دیس ہوئے پردیس


کریملن کا گھڑیال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-02-11, 05:07 AM   #1
کریملن کا گھڑیال
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 27-02-11, 05:07 AM

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
ماسکو کے باشندے اکثر صحیح وقت معلوم کرنے کے لیے وہ گھڑیال دیکھتے ہیں جو کریملن کے سپاسکایا برج پر نصب ہے۔ یہ گھڑیال پندرہویں صدی کے آخر میں اس برج پر نصب کیا گیا تھا۔ گزشتہ صدیوں کے دوران گھڑیال کو چند مرتبہ تبدیل کیا جانا پڑا کیونکہ وہ یا تو آگ سے جل جاتا تھا یا پھر خراب ہو جاتا تھا۔
Name:  3title.jpg
Views: 21
Size:  85.1 KB
آج سپاسکایا پرج پر جو گھڑیال ہے وہ ملکۂ روس Yekaterina دویم کے دور حکومت میں 1767 میں نصب کیا گیا تھا۔ اس عرصے میں گھڑیال کی کئی بار مرمت کی گئی ہے۔ پچھلی بار اس کی مرمت 1999 میں ہوئی تھی۔

کریملن کا گھڑیال بہت ہی بڑا ہے۔ اس کا اندازہ لگانے کے لیے یہ کہنا کافی ہوگا کہ یہ گھڑیال سپاسکایا برج کی تین منزلوں پر واقع ہے۔ گھڑیال کے ڈائل کا قطر چھہ میٹر ہے اور چھوٹی سوئی تین میٹر لمبی ہے۔ گھڑیال کی مشینری پچیس ٹن وزنی ہے جو 160 سے 220 کلوگرام وزنی باٹوں کے زیر اثر چلتی ہے۔ کسی برج پر نصب یہ یورپ کا واحد گھڑیال ہے جو اس طریقے سے کام کرتا ہے۔

کریملن کے گھڑیال کی موسیقی کی مشین تانبے کی بنی دس گھنٹیوں پر مشتمل ہے جن میں سے سب سے بڑی گھنٹی کا وزن دو ٹن ہے۔ یہ گھنٹی ہر گھنٹے کے بعد بجتی ہے جبکہ باقی نو گھنٹیاں ہر پندرہ منٹ کے بعد۔ کچھ عرصہ پہلے سپاسکایا برج پر لوہے کے چند تختے لگا دئے گئے ہیں جن کے ذریعے دو پہر اور آدھی رات روس کے قومی ترانے کی دھن بجائی جاتی ہے۔

چند سال قبل ماسکو میں یہ خیال عام ہوا تھا کہ فرسودہ ہونے والے گھڑیال کو کریملن سے ہٹا کر کسی عجائب گھر میں رکھا جانا ہوگا اور اس کی جگہ جدید الیکٹرانک سسٹم نصب کیا جانا ہوگا۔ خوش قسمتی سے اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ اس کی بجائے گھڑیال کی مشینری کو برقیانے کا فیصلہ کیا گیا اور اسے علم فلکیات کے ماسکو کے ادارے کے نگراں گھڑیال سے وابستہ کر دیا گیا۔ اب کریملن کے گھڑیال کی مشینری کو ہاتھوں سے نہیں چلانا پڑتا۔ اس کے علاوہ اب یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ اس گھڑیال پر وقت ہمیشہ صحیح ہوتا ہے۔

__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

Last edited by گلاب خان; 27-02-11 at 05:24 AM..

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,984 مراسلہ میں 8,245 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 278
Reply With Quote
جواب

Tags
فیصلہ, ہوتا, ہے۔, کلوگرام, گھر, گئی, گزشتہ, پہلے, وقت, چلتی, چند, معلوم, اثر, اسے, بڑا, بار, خوش, رات, سال, علم, عجائب, عرصہ, صحیح, صدی, صدیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger