| دیوان غالب کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا نقش فریادی ہےکس کی شوخئ تحریر کا مرزہ اسد اللہ خان غالب صاحب کی شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مقام: sialkot
عمر: 23
مراسلات: 55
کمائي: 1,422
شکریہ: 67
44 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جسم و جاں میں منعکس جلوہ تری تنویر کا
کیا تشکر ہو سکے بندے سے اس تقدیر کا عبد ممکن کے لئے اے ہستی واجب تری حمد کہنا بالیقیں لانا ہے جوئے شیر کا تو موفق ہو تو تیری حمد کی تطریز ہو ورنہ در مغلق رہے تحمید کی تحریر کا تیرا باب مرحمت مفتوح ہے شام و سحر بخشنے والا ہے تو ہر ایک کی تقصیر کا اور نعروں کے بھی پاسُخ ہوں گے جاں پرور ، مگر ہے جواب "اللہ اکبر" نعرہ تکبیر کا رات کی تنہائیوں میں اے انیسِ قلب و جاں کیا مزہ آتا ہے تیرے نام کی تکریر کا تیری طاعت ضامنِ فوز و فلاح و عافیت تیرا ذکرِ پاک باعث ، عزت و توقیر کا تیرے آگے سر خمیدن ، قوتِ قلب و جگر تابِ روحِ مضمحل جلوہ تری تذکیر کا جب تبتل سے ترے آگے کوئی سجدہ کرے خود بخود ہوتا ہے ساماں نفس کی تسخیر کا تیرے ہی انوار سے ہے پیکرِ گل تابناک امر سے تیرے ہی نکھرا رنگ اس تصویر کا ناظمِ بے علم و دانش تیرے لطفِ خاص سے بن گیا مطواع و ناصر دینِ عالمگیر کا غلغلہ ہے ہر طرف اس حسن عالمگیر کا مصدر و مطلع ہے جو آفاق کی تنویر کا نغمہ صلِ و سلم ہے ضیائے قلب و جاں بسلمہ تزئین و غازہ ہے رخِ تحریر کا شکر ہے بے چوں محمِد کے محمد کے طفیل مل گیا طغرا ہمیں فردوس کی جاگیر کا میں سگِ کوئے شہنشاہِ مدینہ ہوں ندیم مجھ سے بڑھ سکتا نہیں رتبہ کسی قطمیر کا پی لیا میں نے بلی کے بعد ، خم تنعیت کا ہمسرِ کیواں ہوا کوکب مری تقدیر کا اے خوشا یا مرحبا ، صلِ علی ، یا حبذا "حمد" مطلع ہے نبی کے نام کی تفسیر کا ذکرِ مولائے نبی بے ارتیاب و بے گماں نسخہ حق الیقیں ہے نفس کی تسخیر کا میں بہ سوگند خدائے صدق کہتا ہوں ، سبب نعتِ احمد ہے مری توقیر میں توفیر کا آپ کی آمد سے پہلے آدمیت خوار تھی راج تھا ہر سو زمانے میں دمِ شمشیر کا خطرہ اہلاک دنیا ٹل گیا ان کے طفیل ورنہ ساماں ہوچکا تھا خلق کی تدمیر کا مشکلیں آساں ہوئیں ان کے توسل سے تمام آ سکا نہ کام کچھ لرزہ کسی زنجیر کا نعت کہنے کے لیے توفیقِ حق ہے لابدی ہے وگرنہ نعت کہنا " لانا جوئے شیر" کا دیدِ رخسارِ نبی سے جان میں جاں آگئی میں تھا ناظم عکس بس دیوار کی تصویر کا مرزا اسد اللہ خاں غالب کے دیوان کی تمام غزلوں پر کہی گئی نعتوں کا مجموعہ "جمالِ جہاں فروز" از بشیر حسین ناظم سے لیا گیا حمدیہ و نعتیہ کلام |
|
|
|
| سائل کا شکریہ ادا کیا گیا | احمد نذیر (26-07-11) |
![]() |
| Tags |
| color, ہوتا, کلام, پہلے, پاک, نام, نعت, ممکن, اکبر, اللہ, احمد, بے, تکبیر, تحریر, تصویر, جواب, حسن, دنیا, شام, علی, علم, عالمگیر, عزت, غالب, غزل |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کیا باجماعت نماز تراویح بدعت ہے؟ | عبداللہ حیدر | ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں | 15 | 31-08-10 12:28 AM |
| سودا تو اس زمین میں غزل در غزل لکھ | رضی | میر تقی میر | 1 | 08-09-09 07:06 PM |
| ارباب رحیم سے بدسلوکی جاوید پٹھان کیخلاف مقدمے کی سماعت | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 16-04-08 07:58 AM |
| بش انتظامیہ کو (ن) لیگ کی سوچ پر تشویش لاحق ہے،طلعت مسعود | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 16-04-08 07:42 AM |
| توہین عدالت پر چیف الیکشن کمشنرکیخلاف درخواست کی سماعت بعد میں کرینگے، جسٹس جاوید اقبال | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 26-10-07 11:18 AM |