واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات



دیگر تحقیقات دیگر تحقیقات


دنیا کا تھری ڈی نقشہ، جرمنی کی کوششیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-05-11, 08:44 PM   #1
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,237
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دنیا کا تھری ڈی نقشہ، جرمنی کی کوششیں

دنیا کا تھری ڈی نقشہ، جرمنی کی کوششیں


جرمنی کی طرف سے حال ہی میں TanDEM-X
نامی سیٹلائٹ تین سالہ مشن پر خلا میں بھیجا گیا، جو دنیا کا اب تک بنایا جانے والا سب سے درست تھری ڈی نقشہ تخلیق کرنے کے لئے تفصیلات جمع کرے گا۔
TanDEM-X کے ذریعے گلوب کے بنائے جانے والے تھری ڈی نقشے کو فضائی صنعت میں فلائٹ پلان کی تیاری، سطح زمین پر شہروں کی پلاننگ اور موبائل فون نیٹ ورک تیار کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔جرمن ایروسپیس سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکڑ البرٹو موریرا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہو گا کہ سطح زمین کا ایک معیاری تھری ڈی ماڈل تیار کیا جائے گا۔ اس نقشے کی درستگی کسی بھی مقام پر 12 میٹر تک ہوگی، جو کہ حیران کن طور پر درست تصور کی جاتی ہے۔
TanDEM-X کو ایک روسی راکٹ کے ذریعے جون کے آخری عشرے میں خلا میں چھوڑا گیا۔ یہ نیا سیٹلائٹ دراصل جرمنی ہی کی طرف سے سال 2007ء میں خلا میں چھوڑے جانے والے ایک دوسرے مصنوعی سیارے کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ یہ دونوں سیٹلائٹ اپنے مدار میں رہتے ہوئے متوازی طور پر کرہ ارض کے گرد چکر لگا ئیں گے۔ان سیٹلائٹس کا مدار اس طرح مخصوص کیا گیا ہے کہ یہ کرہ ارض کے اوپر بہت سست رفتاری کے ساتھ اپنی جگہ تبدیل کریں گے۔ اس طرح یہ دونوں مصنوعی سیارے سطح زمین کے چپے چپے کی درست تفصیلات جمع کریں گے۔جرمن سپیس سینٹر کے مطابق خلا میں تمام وقت ان دونوں مصنوعی سیاروں کا آپس میں فاصلہ چند سو میٹر ہی رہے گا۔ دونوں سیارے زمین کی جانب مائیکرو ویو سگنلز روانہ کریں گے، جو زمین کی سطح سے ٹکرا کر واپس جائیں گے۔ ان مائیکرو ویو سنگلز کے سطح زمین سے ٹکرا کر واپس پہنچنے کے وقت کی پیمائش کے ذریعے ان سیٹلائٹس میں موجود کمپیوٹرز زمین کے اس مخصوص حصے کی اونچائی کا تعین کریں گے۔چونکہ یہ کام ایک کے بجائے دو مختلف سیٹلائٹس کر رہے ہوں گے، لہٰذا زمین کے 150 ملین مربع کلومیٹر رقبے کا زیادہ بہتر اور درست سروے کیا جا سکے گا۔جرمنی کی جانب سے تیار کئے جانے والے اس نئے نقشے سے پہلے زمین کا مکمل سروے سال 2000ء میں کیا گیا تھا۔ یہ نقشہ امریکی مصنوعی سیارے Shuttle Radar Topography Mission یعنی (SRTM) کے ذریعے تیار کیا گیا تھا۔
جرمن ادارہ برائے خلائی تحقیق کے ماہرین کے مطابق ان دونوں سیاروں سے پوری زمین کے بارے میں تفصیلات تو تین سال میں حاصل ہو جائیں گی مگر جمع شدہ ڈیٹا سے تھری ڈائمینشنل نقشے کی تیاری کے لئے مزید ایک سال درکار ہوگا۔ ان ماہرین کے مطابق ان سیاروں سے حاصل شدہ ڈیٹا کا اندازہ 15 ٹیرا بائٹ لگایا گیا ہے جو کہ قریب 60 کمپیوٹرز کی ہارڈ ڈسکس پر محفوظ کئے جا سکنے والے ڈیٹا کے حجم کے برابر بنتا ہے۔محققین کے مطابق دونوں خلائی سیاروں سے حاصل شدہ خام ڈیٹا کو زمین پر موجود تین سٹیشن پروسیس کریں گے، جو کہ سویڈن، کینیڈا اور انٹارکٹیکا میں واقع ہیں۔ یہ تینوں سٹیشن اس ڈیٹا کو پروسیس کرنے کے بعد حتمی نقشے کی تیاری کے لئے جرمن شہر میونخ کے نواح میں واقع جرمن ریموٹ ایکسپلوریشن ڈیٹا سینٹر کو بھیجیں گے۔زمین کا نیا تیار کیا جانے والا تھری ڈائمینشنل نقشہ مختلف تحقیقی اداروں اور محققین کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی فراہم کیا جائے گا۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
al-hashim (25-10-11), skjatala (24-05-11), پاکستانی (29-05-11), ھارون اعظم (29-05-11), یاسر عمران مرزا (29-05-11), نورالدین (24-04-12), ننھا بچہ (28-05-11), محمد یاسرعلی (23-05-11), محمدمبشرعلی (29-05-11), مرزا عامر (30-05-11), طارق اقبال (29-05-11), عبداللہ آدم (24-05-11), عبداللہ خراسانی (24-05-11)
پرانا 23-05-11, 08:49 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,192
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

معلومات کا شُکریہ دانی بھائی۔ جزاک اللہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-05-11), عدنان دانی (24-05-11)
پرانا 24-05-11, 10:34 AM   #3
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,969
شکریہ: 9,774
1,376 مراسلہ میں 4,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلوماتی شئرنگ کا بہت شکریہ!
skjatala آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-05-11), عدنان دانی (24-05-11)
پرانا 27-05-11, 10:46 PM   #4
Senior Member
مقبول
 
محمد عویدص's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 111
کمائي: 1,757
شکریہ: 141
50 مراسلہ میں 82 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خاصی سائنسی معلومات ٖ شئیر کی ۔۔۔ شکریہ
محمد عویدص آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد عویدص کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (28-05-11)
پرانا 28-05-11, 10:23 AM   #5
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اوہ ترقیاں
خاصہ کام ہوجائے گااس سے
شکریہ معلومات کا
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (28-05-11)
پرانا 29-05-11, 11:14 AM   #6
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,237
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے آپ کیا کام لو گے اس سے ؟
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-05-11), ننھا بچہ (29-05-11)
پرانا 29-05-11, 08:23 PM   #7
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ٹیکنالوجی سے متعلقہ اچھی خبر ہے۔ انتظار رہے گا کہ کب یہ نقشہ عام افراد کے لیے موجود ہو گا۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-05-11, 08:55 PM   #8
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان دانی مراسلہ دیکھیں
ویسے آپ کیا کام لو گے اس سے ؟
سیکرٹ ہے بھائی یہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-05-11, 10:36 PM   #9
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,442
کمائي: 21,476
شکریہ: 2,638
1,002 مراسلہ میں 2,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پھر تو بہت سے علاقوں کو بچانے کے لیے سٹیلتھ ٹیکنالوجی استعمال میں لانی پڑے گی اور بڑے پیمانے پر کام کرنا پڑے گا۔ ۔ ۔
__________________
سارےسنم مسمارکر، بس اک خداسےپیاکر
رکھ کرنبی کو سامنے، آرائش کردار کر
محمدمبشرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-10-11, 12:57 AM   #10
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مقام: امریکا
مراسلات: 38
کمائي: 814
شکریہ: 0
21 مراسلہ میں 35 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ کیا ٹیکنالوجی ہے، امید ہے اس سے بنی نوع انسان کو سہولت ہوگی۔
Tamoor Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Tamoor Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (25-10-11)
پرانا 25-10-11, 06:28 AM   #11
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,501
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, download, images, فون, کوششیں, کلومیٹر, کرے, پہلے, وقت, مکمل, موقع, موبائل, مائیکرو, مطابق, world, استعمال, جانے, جائیں, جائے, حال, دنیا, سیارے, طور, عشرے, صنعت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تھری ڈی میکس میں گلاس ایفیکٹ بنانا dxbgraphics گرافک ڈیزائننگ 0 15-10-10 02:05 AM
تھری ڈی میکس میں کپڑا بنانا dxbgraphics گرافک ڈیزائننگ 0 15-10-10 02:04 AM
ایڈوب فوٹو شاپ میں تھری ڈی ڈیزائن بنائیں عدنان دانی ایڈوب فوٹو شاپ 4 16-12-09 03:31 PM
ایک سکھ جو کہ سی آئی ڈی میں کام کرتا تھا The Great قہقہے ہی قہقے 0 30-08-09 03:08 PM
پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف ابن جلال کمپیوٹر کی باتیں 2 24-09-08 11:10 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:12 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger