واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات



دیگر تحقیقات دیگر تحقیقات


ذوالقرنین کون تھے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-11-11, 03:16 PM   #1
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,885
کمائي: 51,280
شکریہ: 7,968
2,143 مراسلہ میں 4,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ذوالقرنین کون تھے؟

ذوالقرنین کون تھے؟

جیسا کہ قرآن میں ارشاد ہوتا ہے: ( وَیَسْالُونَکَ عَنْ ذِی الْقَرْنَیْنِ قُلْ سَاتْلُوا عَلَیْکُمْ مِنْہُ ذِکْرًا ...) سورۂ کہف ، آیت ٨٣.
'' اور اے رسول ! یہ لوگ آپ سے ذو القرنین کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ میں عنقریب تمہارے سامنے ان کا تذکرہ پڑھ کر سنادوں گا''۔

یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ذوالقرنین کون تھے؟
جس ذوالقرنین کا قرآن مجید میں ذکر ہے،تاریخی طور پر وہ کون شخص ہے،تاریخ کی مشہور شخصیتوں میں سے یہ داستان کس پر منطبق ہوتی ہے،اس سلسلے میں مفسرین کے درمیان اختلاف ہے،اس سلسلے میں بہت سے نظریات پیش کئے گئے ہیں، ان میں سے یہ تین زیادہ اہم شمار ہوتے ہیں:

پہلا نظریہ :بعض کا خیال ہے کہ''ا سکندر مقدونی'' ہی ذوالقرنین ہے۔
لہٰذا وہ اسے اسکندر ذوالقرنین کے نام سے پکارتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اس نے اپنے باپ کی موت کے بعد روم،مغرب اور مصر پر تسلط حاصل کیا، اس نے اسکندریہ شہر بنایا، پھر شام اور بیت المقدس پر اقتدار قائم کیا،وہاں سے ارمنستان گیا،عراق و ایران کو فتح کیا،پھر ہندوستان اور چین کا قصد کیا وہاں سے خراسان پلٹ آیا، اس نے بہت سے نئے شہروں کی بنیاد رکھی،پھر وہ عراق آگیا،اس کے بعد وہ شہر'' زور'' میں بیمار پڑا اور مرگیا، بعض نے کہا ہے کہ اس کی عمر چھتیس سال سے زیادہ نہ تھی، اس کا جسد خاکی اسکندریہ لے جاکر دفن کردیا گیا۔
( تفسیر فخر رازی، محل بحث آیت میں اور کامل ابن اثیر ، جلد اول صفحہ ٢٨٧ میں اور بعض دوسرے مورخین اس بات کے قائل ہیں کہ سب سے پہلے اس نظریہ کو پیش کرنے والے شیخ ابو علی سینا ہیں جنھوں نے اپنی کتاب الشفاء میں اس کا ذکر کیا ہے.) ۔

دوسرا نظریہ:مؤرخین میں سے بعض کا نظریہ ہے کہ ذوالقرنین یمن کاایک بادشاہ تھا۔ اصمعی نے اپنی تاریخ'' عرب قبل از اسلام'' میں،ابن ہشام نے اپنی مشہور تاریخ ''سیرة'' میں اورا بوریحان بیرونی نے''الآثار الباقیہ''میں یہی نظریہ پیش کیا ہے یہاں تک کہ یمن کی ایک قوم''حمیری''کے شعرا اور زمانۂ جاہلیت کے بعض شعرا کے کلام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس بات پر فخر کیا ہے کہ ذوالقرنین ہم میں سے ہیں۔

تیسرا نظریہ: جو جدید ترین نظریہ ہے جس کو ہندوستان کے مشہور عالم ابوالکلام آزاد نے پیش کیا ہے،ابوالکلام آزاد کسی دور میں ہندوستان کے وزیر تعلیم تھے،اس سلسلے میں انہوں نے ایک تحقیقی کتاب لکھی ہے۔(المیزان ، جلد ١٣، صفحہ ٤١٤.) اس نظریہ کے مطابق ذوالقرنین،''کورش کبیر'' ''بادشاہ ہخامنشی ''ہے۔(فارسی میں اس کتاب کے ترجمعہ کا نام''ذوالقرنین یا کورش کبیر'' رکھا گیا ہے، اور متعدد معاصر مورخین نے اسی نظریہ کی تائید کرتے ہوئے اپنی کتابوں میں نقل کیا ہے.)

لیکن چونکہ پہلے اور دوسرے نظریہ کے لئے کوئی خاص تاریخی منبع نہیں ہے، اس کے علاوہ قرآن کریم نے ذو القرنین کے جو صفات بیان کئے ہیں ان کا حامل سکندر مقدونی ہے نہ کوئی بادشاہِ یمن۔ اس کے علاوہ اسکندر مقدونی نے کوئی معروف دیوار بھی نہیں بنائی ہے، لیکن رہی یمن کی ''دیوارِ مأرب'' تو اس میں ان صفات میں سے ایک بھی نہیں ہے جو قرآن کی ذکر کردہ دیوار میں ہیں، جبکہ ''دیوار مأرب'' عام مصالحہ سے بنائی گئی ہے اور اس کی تعمیر کا مقصد پانی کا ذخیرہ کرنا اور سیلاب سے بچنا تھا، اس کی وضاحت خود قرآن میں سورہ سبا میں بیان ہوئی ہے۔

لہٰذا ہم تیسرے نظریہ پر بحث کرتے ہیں یہاں ہم چند امور کی طرف مزید توجہ دینا ضروری سمجھتے ہیں :
الف: سب سے پہلے یہ بات قابل توجہ ہے کہ ذوالقرنین کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ''ذوالقرنین'' کے معنی ہیں ''دوسینگوں والا''، لیکن یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انہیں اس نام سے کیوں موسوم کیا گیا؟ بعض کا نظریہ ہے کہ یہ نام اس لئے پڑا کہ وہ دنیا کے مشرق و مغرب تک پہنچے جسے عرب''قرنی الشمس''(سورج کے دوسینگ)سے تعبیر کرتے ہیں۔

بعض کہتے ہیں کہ یہ نام اس لئے پڑا کہ انہو ں نے دوقرن زندگی گزاری یا حکومت کی،قرن کی مقدار پر بھی مختلف نظریات ہیں۔
بعض کہتے ہیں کہ ان کے سر کے دونوں طرف ایک خاص قسم کا ابھار تھا ا س وجہ سے ذوالقرنین مشہور ہوگئے ۔
بعض کا یہ نظریہ ہے کہ ان کا خاص تاج دوشاخوں والا تھا۔


ب۔ قرآن مجیدسے اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ ذوالقرنین ممتاز صفات کے حامل تھے اللہ نے کامیابی کے اسباب ان کے اختیار میں دئے تھے،انہوں نے تین اہم لشکر کشی کی، پہلے مغرب کی طرف،پھر مشرق کی طرف اور آخر میں ایک ایسے علاقے کی طرف گئے جہاں ایک کوہستانی درّہ موجود تھا، ان مسافرت میں وہ مختلف اقوام سے ملے۔ وہ ایک مرد مومن،موحد اور مہربان شخص تھے، وہ عدل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے تھے، اسی بنا پر اللہ کا خاص لطف ان کے شامل حال تھا۔ وہ نیک لو گوں کے دوست او رظالموں کے دشمن تھے،انہیں دنیا کے مال و دولت سے کوئی لگائو نہ تھا، وہ اللہ پر بھی ایمان رکھتے تھے اور روز جزا پر بھی۔ انہو ں نے ایک نہایت مضبوط دیوار بنائی ہے،یہ دیوار انہوں نے اینٹ اور پتھر کے بجائے لوہے اور تانبے سے بنائی(اور اگر دوسرے مصالحے بھی استعمال ہوئے ہوں تو ان کی بنیادی حیثیت نہ تھی)، اس دیوار کے بنانے سے ان کا مقصد مستضعف اور ستم دیدہ لوگوں کی یاجوج و ماجوج کے ظلم و ستم کے مقابلے میں مدد کرنا تھا۔

وہ ایسے شخص تھے کہ نزول قرآن سے قبل ان کا نام لوگوں میں مشہور تھا،لہٰذا قریش اور یہودیوں نے ان کے بارے میں رسول اللہ ۖ سے سوال کیا تھا، جیسا کہ قرآن کہتا ہے: (وَیَسَْلُونَکَ عَنْ ذِی الْقَرْنَیْنِ) '' اور اے نبی ! یہ لوگ آپ سے ذو القرنین کے بارے میں سوال کرتے ہیں،
حضرت رسول اللہ ۖ اور ائمہ اہل بیت علیہم السلام سے بہت سی ایسی روایات منقول ہیں جن میں بیان ہواہے کہ: ''وہ نبی نہیں تھے بلکہ اللہ کے ایک صالح بندے تھے''۔.(دیکھئے تفسیر نو رالثقلین ، جلد ٣صفحہ ٢٩٤اور ٢٩٥.)

ج۔تیسرا نظریہ (ذو القرنین کورش ہی کو کہتے ہیں) اس کی دو بنیاد ہیں:
1-اس مطلب کے بارے میں سوال کرنے والے یہودی تھے، یا یہودیوں کے کہنے پر قریش نے سوال کیا تھا، جیسا کہ آیات کی شان نزول کے بارے میں منقول روایات سے ظاہر ہوتا ہے..لہٰذا اس سلسلہ میں یہودی کتابوں کو دیکھنا چاہئے۔

یہودیوں کی مشہور کتابوں میں سے کتاب ''دانیال'' کی آٹھویں فصل میں تحریر ہے:
''بل شصّر'' کی سلطنت کے سال مجھے دانیال کو خواب میں دکھایا گیا، جو خواب مجھے دکھایا گیا اس کے بعد اور خواب میں ،میں نے دیکھا کہ میں ملک ''عیلام '' کے ''قصر شوشان'' میں ہوں، میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ''دریائے ولادی'' کے پاس ہوں،میں نے آنکھیں اٹھاکر دیکھا کہ ایک مینڈھا دریا کے کنارے کھڑا ہے، اس کے دو لمبے سینگ تھے، اور اس مینڈھے کومیں نے مغرب، مشرق اور جنوب کی سمت سینگ مارتے ہوئے دیکھا، کوئی جانور اس کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتا تھا اور کوئی اس کے ہاتھ سے بچانے والا نہ تھا وہ اپنی رائے پر ہی عمل کرتا تھا اور وہ بڑا ہوتا جاتا تھا۔(کتاب دانیا ل ،فصل ہشتم ،جملہ نمبر ایک سے چار تک.)
اس کے بعد اسی کتاب میں دانیال کے بارے میں نقل ہوا ہے جبرئیل اس پر ظاہر ہوئے اور اس کے خواب کی تعبیر یوں بیان کی: ''تم نے دو شاخوں والا جو مینڈھا دیکھا ہے وہ مدائن اور فارس (یا ماد اور فارس) کے بادشاہ ہیں۔
یہودیوں نے دانیال کے خواب کو بشارت قرار دیا وہ سمجھے کہ ماد و فارس کے کسی بادشاہ کے قیام اور بابل کے حکمرانوں میں ان کی کامیابی سے یہودیوں کی غلامی اور قید کا دور ختم ہوجائے گا، اور وہ اہل بابل کے چنگل سے آزاد ہوجائیں گے۔
زیادہ زمانہ نہ گزرا تھا کہ ''کورش'' نے ایران کی حکومت پر غلبہ حاصل کرلیا اس نے ماد اور فارس کو ایک ملک کرکے دونوں کو ایک عظیم سلطنت بنا دیا، جیسے دانیال کے خواب میں بتایا گیا تھا کہ وہ اپنے سینگ مغرب، مشرق اور جنوب کی طرف مارے گا، کورش نے تینوں سمتوں میں عظیم فتوحات حاصل کیں اس نے یہودیوں کو آزاد کیا، اور فلسطین لوٹنے کی اجازت دی۔

یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ توریت کی کتاب اشعیاء فصل ٤٤، نمبر ٢٨ میں بیان ہوا ہے: ''اس وقت خاص طور سے کورش کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ میرا چرواہا ہے اس نیمیری مشیت کو پورا کیا ہے اور شیلم سے کہے گا تو تعمیر ہوجائے گا۔
یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ توریت کے بعض الفاظ میں ''کورش'' کے بارے میں ہے کہ عقابِ مشرق اور مردِ تدبیر جو بڑی دور سے بلایا جائے گا۔ (کتاب اشعیاء فصل ٤٦، نمبر ١١)

دوسری بنیاد یہ ہے کہ انیسویں عیسوی صدی میں دریائے'' مرغاب ''کے کنارے تالاب کے قریبکورش کا مجسمہ دریافت ہوا، یہ ایک انسان کے قد وقامت کے برابر ہے،اس میں کورش کے عقاب کی طرح دو پَر بنائے گئے ہیں اور اس کے سرپر ایک تاج ہے، اس میں مینڈھے کے سینگوں کی طرح دو سینگ نظر آتے ہیں۔یہ مجسمہ بہت قیمتی اور قدیم فن سنگ تراشی کا نمونہ ہے، اس نے ماہرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے جرمنی ماہرین کی ایک جماعت نے صرف اسے دیکھنے کے لئے ایران کا سفر کیا۔
توریت کی تحریرکو جب اس مجسمہ کی تفصیلات کے ساتھ ملایا گیا تو ابو الکلام آزاد کو مزید یقین ہوا کہ کورش ذو القرنین (دو سینگوں والا) کہنے کی وجہ کیا ہے، اس طرح یہ بھی واضح ہوگیا کہ کورش کے مجسمہ میں عقاب کے دو پر کیوں لگائے گئے ہیں، اس سے دانشوروں کے ایک گروہ کے لئے ذو القرنین کی تاریخی شخصیت مکمل طور پر واضح ہوگئی۔

اس کے علاوہ اس نظریہ کی تائید کے لئے کورش کے وہ اخلاقی صفات ہیں جو تاریخ میں لکھے ہوئے ہیں: یونانی مورخ ہر ودوٹ لکھتا ہے: کورش نے حکم جاری کیا کہ اس کے سپاہی جنگ کرنے والوں کے علاوہ کسی کے سامنے تلوار نہ نکالیں اور اگر دشمن کا سپاہی اپنا نیزہ خم کردے تو اسے قتل نہ کریں، کورش کے لشکر نے اس کے حکم کی اطاعت کی ، اس طرح سے ملت کے عام لوگوں کو مصائب جنگ کا احساس بھی نہ ہوا۔

ہرو دوٹ کو رش کے بارے میں لکھتا ہے: کورش کریم، سخی، بہت نرم دل اور مہربان بادشاہ تھا، اسے دوسرے بادشاہوں کی طرح مال جمع کرنے کا لالچ نہ تھا، بلکہ اسے زیادہ سے زیادہ کرم و بخشش کا شوق تھا، وہ ستم رسیدہ لوگوں کے ساتھ عدل و انصاف سے کام لیتا تھا اور جس چیز سے زیادہ خیر اور بھلائی ہوتی تھی اسے پسند کرتا تھا۔

اسی طرح ایک دوسرا مورخ ''ذی نوفن'' لکھتا ہے: کورش عاقل اور مہربان بادشاہ تھا، اس میں بادشاہوں کی عظمت اور حکماء کے فضائل ایک ساتھ جمع تھے، وہ بلند ہمت تھا اس کا جود و کرم زیادہ تھا اس کا شعار انسانیت کی خدمت تھا ا ور عدالت اس کی عادت تھی وہ تکبر کے بجائے انکساری سے کام لے لیتا تھا۔

مزے کی بات یہ ہے کہ کورش کی اس قدر تعریف و توصیف کرنے والے مورخین غیر لوگ ہیں کورش کی قوم اور وطن سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے جو کہ اہل یونان ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ یونان کے لوگ کورش کی طرف دوستی اور محبت کی نظر سے نہیں دیکھتے تھے کیونکہ کورش نے ''لیدیا'' کو فتح کرکے اہل یونان کو بہت بڑی شکست دی تھی۔

اس نظریہ کے طرفدار کہتے ہیں کہ قرآن مجید میں ذو القرنین کے بیان ہونے والے اوصاف کورش کے اوصاف سے مطابقت رکھتے ہیں۔
اس تمام باتوں کے علاوہ کورش نے مشرق، مغرب اور شمال کی طرف سفر بھی کئے ہیں اس کے تمام سفر کا حال ]اور سفر نامہ[ اس کی تاریخ میں تفصیلی طور پر ذکر ہوا ہے، یہ قرآن میں ذکر کئے گئے ذو القرنین کے تینوں سفر سے مطابقت رکھتے ہیں۔

کورش نے پہلی لشکر کشی ''لیدیا'' پر کی ،یہ ایشائے صغیر کا شمالی حصہ ہے یہ ملک کورش کے مرکز حکومت سے مغرب کی سمت میں تھا۔

جس وقت آپ ایشائے صغیر کے مغربی ساحل کے نقشہ کو سامنے رکھیں گے تو دیکھیں گے کہ ساحل کے زیادہ تر حصے چھوٹی چھوٹی خلیجوں میں بٹے ہوتے ہیں، خصوصاً ''ازمیر'' کے قریب جہاں خلیج ایک چشمہ کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔

قرآن کا بیان ہے کہ ذو القرنین نے اپنے مغرب کے سفر میں محسوس کیا کہ جیسے سورج کیچڑ آلود چشمہ میں ڈوب رہا ہے، یہ وہی منظر ہے جو کورش نے غروب آفتاب کے وقت ساحلی خلیجوں میں دیکھا تھا۔

کورش کی دوسری لشکر کشی مشرق کی طرف تھی جیسا کہ ہرو دوٹ نے کہا ہے کہ کورش کا یہ مشرقی حملہ ''لیدیا'' کی فتح کے بعد ہوا خصوصاً بعض بیابانی وحشی قبائل کی سرکشی نے کورش کو اس حملہ پر مجبور کیا۔

چنانچہ قرآن میں بھی ارشاد ہے:
( حَتَّی ِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَہَا تَطْلُعُ عَلَی قَوْمٍ لَمْ نَجْعَلْ لَہُمْ مِنْ دُونِہَا سِتْرًا)...(سورۂ کہف ، آیت ٩٠)
''یہاں تک کہ جب طلوع آفتاب کی منزل تک پہنچا تو دیکھا کہ وہ ایک ا یسی قوم پر طلوع کررہا ہے جن کے پاس سورج کی کرنوں سے بچنے کے لئے کوئی سایہ نہ تھا''
۔

یہ الفاظ کورش کے سفر مشرق کی طرف اشارہ کررہے ہیں جہاں اس نے دیکھا کہ سورج ایسی قوم پر طلوع کر رہا ہے جن کے پاس اس کی تپش سے بچنے کے لئے کوئی سایہ نہ تھا، یہ اس طرف اشارہ ہے کہ وہ قوم صحرا نوردتھی اور بیابانوں میں رہتی تھی۔

کورش نے تیسری لشکر کشی شمال کی طرف ''قفقاز'' کے پہاڑوں کی طرف کی یہاں تک کہ وہ دو پہاڑوں کے درمیان ایک درّے میں پہنچا،یہاں کے رہنے والوں نے وحشی اقوام کے حملوں اور غارت گری کو روکنے کی درخواست کی اس پر کورش نے اس تنگ درے میں ایک مضبوط دیوار تعمیر کردی۔

اس درّہ کو آج کل درّہ ''داریال'' کہتے ہیں، موجودہ نقشوں میں یہ ''ولادی کیوکز'' اور ''تفلیس'' کے درمیان دیکھا جاتا ہے وہاں اب تک ایک آہنی دیوار موجود ہے، یہ وہی دیوار ہے جو کورش نے تعمیر کی تھی، قرآن مجید نے ذو القرنین کی دیوار کے جو اوصاف بتائے ہیں وہ پوری طرح اس دیوار پر منطبق ہوتے ہیں۔

اس تیسرے نظریہ کا خلاصہ یہ تھا جو ہماری نظر میں بہتر ہے۔
(اس سلسلہ میں مزید وضاحت کے لئے کتاب ''ذو القرنین یا کورش کبیر'' اور ''فرہنگ قصص قرآن'' کی طرف رجوع فرمائیں.)

یہ صحیح ہے کہ اس نظریہ میں بھی کچھ مبہم چیزیں پائی جاتی ہیں، لیکن عملاً ذو القرنین کی تاریخ کے بارے میں ابھی تک جتنے نظریات پیش کئے گئے ہیں اسے ان میں سے بہترین کہا جاسکتا ہے۔(تفسیر نمونہ ، جلد ١٢، صفحہ ٥٤٢.)


ماخذ: آیہ اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی ،١١٠ سوال و جواب
http://www.ahl-ul-bayt.org/

Last edited by حیدر Rehan; 04-11-11 at 03:20 PM.
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (23-02-12), shafresha (05-11-11), ملک اظہر (04-11-11), مرزا عامر (15-11-11), wajee (14-11-11), بلال الراعی (04-11-11), سیپ (04-11-11)
پرانا 04-11-11, 03:54 PM   #2
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,067
کمائي: 1,047,274
شکریہ: 5,802
6,279 مراسلہ میں 15,257 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
جزاک اللہ بہت ہ معلوماتی شئرنگ ہے
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (23-02-12), حیدر Rehan (05-11-11)
پرانا 04-11-11, 07:18 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 259
کمائي: 5,658
شکریہ: 447
126 مراسلہ میں 516 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشااللہ
اچھی شئیرنگ ہے
ملک اظہر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ملک اظہر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (23-02-12), حیدر Rehan (05-11-11)
پرانا 05-11-11, 11:41 AM   #4
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,885
کمائي: 51,280
شکریہ: 7,968
2,143 مراسلہ میں 4,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
توریت کی تحریرکو جب اس مجسمہ کی تفصیلات کے ساتھ ملایا گیا تو ابو الکلام آزاد کو مزید یقین ہوا کہ کورش ذو القرنین (دو سینگوں والا) کہنے کی وجہ کیا ہے، اس طرح یہ بھی واضح ہوگیا کہ کورش کے مجسمہ میں عقاب کے دو پر کیوں لگائے گئے ہیں، اس سے دانشوروں کے ایک گروہ کے لئے ذو القرنین کی تاریخی شخصیت مکمل طور پر واضح ہوگئی۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیپ مراسلہ دیکھیں
جزاک اللہ بہت ہ معلوماتی شئرنگ ہے
شکریہ
اگر اس مجسمے سے متعلق کچھ معلوماتی تصویریں ہوں تو یہاں شئیر کریں ۔ ۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (23-02-12)
پرانا 05-11-11, 11:45 AM   #5
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,885
کمائي: 51,280
شکریہ: 7,968
2,143 مراسلہ میں 4,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

[QUOTE=حیدر Rehan;471076]
کورش نے تیسری لشکر کشی شمال کی طرف ''قفقاز'' کے پہاڑوں کی طرف کی یہاں تک کہ وہ دو پہاڑوں کے درمیان ایک درّے میں پہنچا،یہاں کے رہنے والوں نے وحشی اقوام کے حملوں اور غارت گری کو روکنے کی درخواست کی اس پر کورش نے اس تنگ درے میں ایک مضبوط دیوار تعمیر کردی۔

اس درّہ کو آج کل درّہ ''داریال'' کہتے ہیں، موجودہ نقشوں میں یہ ''ولادی کیوکز'' اور ''تفلیس'' کے درمیان دیکھا جاتا ہے وہاں اب تک ایک آہنی دیوار موجود ہے، یہ وہی دیوار ہے جو کورش نے تعمیر کی تھی، قرآن مجید نے ذو القرنین کی دیوار کے جو اوصاف بتائے ہیں وہ پوری طرح اس دیوار پر منطبق ہوتے ہیں۔
[u][QUOT

یا اس شہر و علاقے سے متعلق کچھ تصویریں ہوں تو موضوع واضع ہوجائے گا ۔ ۔ ۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (23-02-12)
پرانا 14-11-11, 10:59 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,537
کمائي: 88,200
شکریہ: 5,212
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دیوار کی تصویریں کسی کے پاس تو شیر کریں ۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (23-02-12), حیدر Rehan (14-11-11)
جواب

Tags
php, کتابوں, پسند, وزیر, قید, قرآن, قصد, لوگ, چین, مکمل, موت, موجودہ, مقابلہ, مجید, محبت, معلوم, آج, اہل بیت, ایمان, ایران, اللہ, اسلام, تعلیم, دریافت, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پھول تھے، رنگ تھے زارا شاعری اور مصوری 0 10-02-11 05:26 PM
اے نتھلی نک دی نتھلی جاویداسد خبریں 0 03-07-10 08:54 PM
ہم تھے جن کے سہارے M.UMER شاعری اور مصوری 5 13-06-09 08:33 PM
اگر آپ ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں راجہ صاحب گپ شپ 0 28-07-08 02:44 PM
جسٹس افتخار کرپٹ تھے ، بعض جج دوسرے ریاستی ستونوں سے ٹکرارہے تھے۔۔۔ مشرف محمدعدنان خبریں 0 12-11-07 09:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger