واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات



دیگر تحقیقات دیگر تحقیقات


سطح زمین پر سب سے پست ترین مقام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 12-05-10, 07:33 PM   #1
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: سعودی عرب
مراسلات: 91
کمائي: 3,852
شکریہ: 107
79 مراسلہ میں 310 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق اقبال کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Question سطح زمین پر سب سے پست ترین مقام

سطح زمین پر سب سے پست ترین مقام


سطح زمین پر سب سے پست ترین مقام

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتاہے :
(الم غُلِبَتِ الرُّ وْمُ o فِیْ اَدْنَی الْارْضِ وَہُمْ مِّنْمبَعْدِ غَلَبِھِمْ سَیَغْلِبُوْنَ o فِیْ بِضْعِ سِنِیْنَ ط )
''الم۔رومی قریب کی (نشیبی )سرزمین میں مغلوب ہوگئے۔ تاہم وہ مغلوب ہونے کے چند ہی سال بعد پھر غالب آ جائیں گے'' (1)

اللہ تعالیٰ نے سورة روم کی ابتداء میں ہی دو عظیم باتو ں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ان میں سے ایک تو یہ خوشخبری تھی کہ اہل روم جو کہ اس وقت ایرانیوں کے آگے مغلوب ہوچکے ہیں وہ عنقریب (دس سال سے کم عرصہ میں )دوبارہ ایرانیوں پر غالب آجائیں گئے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ 614ء میں خسروپرویز نے روم کے بادشاہ ہرقل کو شکست فاش دی تھی۔ اس طرح دس سال کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی ہرقل نے اپنے آپ کو مضبوط کرتے ہوئے2ہجری 624ء میں ایرانیوں پر فتح حاصل کرلی۔ اس طرح قرآن مجید کی یہ عظیم پیشین گوئی حرف بحرف سچ ثابت ہوئی اور بہت سے کافر اسی وجہ سے مسلمان ہوئے۔عربی زبان میںبضع کااطلاق دس سے کم پر ہوتاہے۔ (2)
دوسری پیشین گوئی اس میں لفظ ''ادنی '' ہے۔ عربی زبان میں ادنیٰ کامعنی اقرب بھی ہے اورنشیب بھی۔ نشیب کے مقابلہ میں بلندی ہوتی ہے۔ گویاادنی کامعنی ہے نیچا'یعنی نشیبی علاقہ۔ لہٰذا ''ادنی الارض ''سے مرادنشیبی علاقہ ہے۔ اوراس سے مراد فلسطین کانشیبی علاقہ ہے۔ یعنی بحیرہ مردار (Dead Sea)،جو سطح سمندر سے 392میٹر نیچے ہے۔(3)
چنانچہ جب زمین کے سب سے نچلے حصہ کی تلاش وتحقیق ہوئی تو وہی مقام نکلا جہاں رومیوں کو لڑائی میں شکست ہوئی تھی۔ اوریہ بحرہ مردار میں وہ جگہ ہے جو دنیا میں سب سے نشیبی یعنی سطح سمندر کے لحاظ سے سب سے پست ترین مقام ہے۔ اوراس کی گہرائی 408میٹر یا 1340 فٹ ہے۔ (4)


پروفیسر پالمر(Professor Palmer)امریکہ کے ایک صف اول کے ماہر ارضیات ہیں ان سے مسلمانوں کے ایک گروپ نے ملاقات کے دوران جب ان کو قرآن وحدیث میں موجود سائنسی معجزات کے بارے میں بتایا تو وہ بہت حیران ہوئے۔ اور جب ان کو مندرجہ بالا آیت کی طرف متوجہ کیا گیا جو زمین کے پست ترین مقام کو ظاہر کرتی ہے تو وہ بہت متعجب ہوئے او رکہا :
دنیا میں اوربھی ایسے مقامات ہیں جو قرآن مجید میں مذکور مقام سے بھی بہت نشیب میں ہیں۔ انہوں نے یورپ اورامریکہ میں ایسے مقامات کی نشاندہی بھی کی اوران کے نام بھی بتائے۔ ان کو اصراراً بتایا گیا کہ قرآنی معلومات بالکل درست ہیں۔ان کے پاس جغرافیائی کرہ Topographical Globe) ( موجود تھا جو ارتفاع (Elevation) او ر نشیب (Depression) بتاتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ارض نما کرہ کے ذریعہ زمین کے پست ترین مقام کی نشاندہی کویقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے اپنے ہاتھوں سے ارض نما کرہ کو گھمایا تو وہ یروشلم کے نزدیک کے علاقے پر ایک مخصوص نشان پر مرتکز ہو گیا۔ ان کو تعجب ہواکہ اس علاقے کی جانب ایک علامت ان الفاظ کے ساتھ لگی ہوئی تھی۔
"The lowest Part on the face of the Earth"
''سطح زمین پر سب سے پست ترین مقام ''
پروفیسر پالمر نے تسلیم کرلیا کہ آپ (مسلمانوں )کی اطلاعات بالکل درست ہیں ، انہوں نے گفتگو جاری رکھی اورکہا کہ جیسا کہ آپ اس ارض نماکرہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ یہی کرہ ارض پر سب سے پست تر ین زمینی مقام ہے۔ یہ بحر مردار (Dead Sea)کے علاقے میں واقع ہے۔ اوردلچسپی کی بات یہ ہے کہ ارض نما کرہ پر نشان لگا ہو اہے۔ Lowest Point
پروفیسر پالمر کی حیرانگی اس وقت مزید بڑھی جب انہوں نے دیکھا کہ قرآن مجید ماضی کے متعلق بھی گفتگو کرتاہے اوروضاحت کرتاہے کہ تخلیق کی ابتدا کیسے ہوئی۔ زمین وآسمان کی تخلیق کیسے ہوئی۔ زمین کی گہرائیوں سے پانی کے سوتے کیسے پھوٹے اور کس طرح پہاڑزمین پر مستحکم ہوئے۔ روئیدگی کے عمل کی ابتدا کیسے ہوئی ،زمین کیسی تھی۔ پہاڑوں کی تفصیلات، اس کے مظاہر کی تفصیلات ،سطح زمین پر جزیرہ عرب کی شہادتوں کی تفصیلات۔ پھر قرآن مجید مستقبل میں عرب کی زمین اوردنیا کے مستقبل کی بھی وضاحت کرتاہے۔ اس موقع پر پروفیسر پالمر نے تسلیم کر لیا کہ یہ ایسی کتاب ہے کہ جو ماضی ،حال اورمستقبل کی تفصیلات بتاتی ہے۔
دوسرے سائنس دانوںکی طرح پروفیسر پالمر پہلے تو ہچکچائے لیکن بعد میں انہوں نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہارکیا۔ انہوں نے قاہرہ میں ایک کانفرنس میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا جو کہ قرآن مجید میں ارضیاتی علوم سے متعلق معلومات پر مشتمل ایک بے مثال مقالہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ معلوم نہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں سائنس کے شعبہ کے رسم معمولہ کیا تھے لیکن اس وقت علم اوروسائل کی کمی کے متعلق ضرور معلومات ہیں۔میں بغیر کسی شک وشبہ کے کہہ سکتاہوں کہ قرآن مجید آسمانی علم کی روشنی ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا تھا۔ ان کے مقالہ کے آخری ریمارکس یہ تھے:
'' ہمیں مشرق وسطیٰ کی ابتدائی تاریخ اورزبانی روایات کی تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ کیا یہ تاریخی واقعات (اس زمانے میں)دریافت ہو چکے تھے۔ اگر کوئی ایسا ریکارڈ نہیں ہے تویہ بات اس عقیدہ کو مضبوط بناتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان علمی پاروں کو منتقل کیا جو آج موجودہ وقت میں دریافت ہوئے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ قرآن مجیدمیں ارضیاتی تحقیق کے حوالے سے سائنسی موضوع پر گفتگو (تحقیق )جاری رہے گی۔ بہت بہت شکریہ''(5)
بہرحال یہ قرآن مجید کی حقانیت کا ایک ایسا ثبوت ہے کہ جسے جھٹلانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ اہل غوروفکر کے لیے اس میں ایک واضح پیغام پنہاں ہے۔



موٴلف ۔ طارق اقبال سوہدروی ۔ جدہ ۔ سعودی عرب

حواشی

(1)۔ 30:1-4
(2)۔تفہیم القرآن ،جلد سوم ،صفحہ725-727
(3)۔ اطلس القرآن،ناشر دارلسلام ریاض ،صفحہ 282
(4)۔GEM Advanced Practical Dictionay Azhar Pub. Lahore. Page. 1594.
www.ecology.com/.../ earth-at-a-glance-feature
(5)۔ سائنسی انکشافات قرآن وحدیث کی روشنی میں ۔ صفحہ115-118
Islam Guide: A Brief Illustrated Guide to Understanding Islam, Muslims, & the Quran
سائنس قرآن کے حضور میں: سطح زمین پر سب سے پست ترین مقام
طارق اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے طارق اقبال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-10), ھارون اعظم (18-05-10), نورالدین (13-05-10), محمد عاصم (29-05-10), wajee (14-05-10), حیدر (12-05-10)
پرانا 12-05-10, 08:54 PM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,778
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ بھائی!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (13-05-10), حیدر (12-05-10), طارق اقبال (14-05-10)
پرانا 12-05-10, 09:12 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,140
شکریہ: 52,552
11,191 مراسلہ میں 35,291 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہت شکریہ ان مفید معلومات کی فراہمی کا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-10), نورالدین (13-05-10), طارق اقبال (14-05-10)
پرانا 14-05-10, 11:03 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,537
کمائي: 88,200
شکریہ: 5,212
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی اہم معلومات ہے شکریہ
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
طارق اقبال (14-05-10)
پرانا 14-05-10, 01:19 PM   #5
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللٰہ۔ بہت اچھی شئیرنگ ہے۔ میں نے سرورق کے لئے پیش کردی ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
طارق اقبال (14-05-10)
جواب

Tags
com, earth, guide, lahore, واقعات, قرآن, قرآنی, موقع, موجودہ, مقابلہ, منتقل, مجید, امریکہ, تلاش, دریافت, زمانہ, سال, علم, علمی, علاقے, علامت, عرصہ, عظیم, غالب, صف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
طویل القامت کی پست قامت شخص سے ملاقات ALI-OAD سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 5 23-01-10 11:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:14 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger