واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات



دیگر تحقیقات دیگر تحقیقات


لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-05-10, 07:51 PM   #1
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: سعودی عرب
مراسلات: 91
کمائي: 3,852
شکریہ: 107
79 مراسلہ میں 310 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق اقبال کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Arrow لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے

لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے

لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے

لو ہا بنی نوع انسان کے لیے ایک اہم دھا ت رہا ہے۔ قرا ن مجید میں لوہے کا ذکر اس طرح کیا گیا ہے:
(وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ فِیْہِ بَاْس شَدِیْد وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ)
''…اورلو ہا اتاراجس میں بڑا زور ہے اور لوگوں کے لیے منافع ہیں ''۔(1)
تما م مفسرین نے آیت میں لوہے کے لیے ''اتارا'' کا جو لفظ استعمال کیا گیا ہے اس سے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہونے کے معانی لیے ہیں۔ چناچہ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں
''پھر فرماتاہے ہم نے منکرین حق کی سرکوبی کے لیے لوہا بنایا ہے یعنی اول تو کتاب و رسول اور حق سے حجت قائم کی پھر ٹیڑھے دل والوں کی کجی نکالنے کے لیے لوہے کو پیدا کردیا کہ اس سے ہتھیار بنیں اور اللہ کے دوست حضرات اللہ تعالیٰ کے دشمن کے دل کا کانٹا نکال دیں(تفسیرابن کثیر)۔
مولانا عبدالرحمن کیلانی اسی آیت کے تحت لکھتے ہیں ۔
'' لوہا اگرچہ زمین کے اندر کانوں سے نکلتاہے تاہم اسے نازل کرنے سے تعبیر کیا جیساکہ میزان کو نازل کرنے سے تعبیر کیا ہے ۔اس سے مرادا ن چیزوں کو پیداکرنا اور وجود میں لانا اور اجمالاً تمام اشیاء ہی اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ ہیں ۔(تیسیر القرآن ۔ جلد چہارم)
مولانا مودودی کا بھی اس آیت کے حوالے سے یہی مؤقف ہے ۔آپ کے الفاظ ہیں:
''لوہا اتارنے کا مطلب زمین میں لوہا پیداکرناہے جیساکہ ایک دوسری جگہ قرآن میں فرمایا وَاَنْزَلَ لَکُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمَانِیَةَ اَزْوَاجٍ (الزمر)۔ اس نے تمہارے لیے مویشیوں کی قسم کے آٹھ نر ومادہ اتارے''۔چونکہ زمین میں جو کچھ پایاجاتاہے وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے یہاں آیاہے خود بخود نہیں بن گیاہے اس لیے ان کے پیداکیے جانے کوقرآن مجید میں نازل کرنے سے تعبیر کیا گیاہے۔(تفہیم القرآن ،جلد پنجم ،صفحہ 322 )
لیکن آج سائنس کی ترقی نے اس آیت کے مفہوم میں حیرت انگیز اضافہ فرمادیاہے اور جب ہم اس کے لغوی معنوں ''طبعی طورپر آسمان سے اتارا''.....پر غور کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں ایک بے حد اہم سائنسی معجزے کا ذکر کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ جدید فلکیا تی محققین نے انکشاف کیاہے کہ ہماری دنیا میں پایا جانے والا لوہا بیرونی خلا کے عظیم ستاروں سے آیا ہے۔
کائنات میں پائی جانے والی بھاری دھاتیں بڑے ستاروں کے نیوکلئیس (Nucleus) میں پیدا ہوتی ہیں تاہم ہمارے شمسی نظام کے اندر از خود لوہا پیدا کرنے کے لیے موزوں ڈھانچہ نہیں ہے۔ یہ صرف سورج سے بہت بڑے سائزکے ستاروں کے اندرپیداہو سکتاہے۔ جن میں درجہ حرارت کروڑوں درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتاہے۔ جب کسی ستارے میں بننے والے لوہے کی مقدار ایک خاص حد سے متجاوز ہو جائے تو وہ اسے برداشت نہیں کرسکتا او ر ایک دھماکے کے ساتھ ''نوا''(Nova)یا ''سپر نوا''(Super Nova)خارج کرتاہے جو ایک قسم کے شہابیے (Meteorites)ہوتے ہیں۔ان کی بہت بڑی تعداد خلا میں پھیل جاتی ہے۔ یہ اس وقت تک حرکت کرتے رہتے ہیں جب تک کسی جرمِ فلکی (Celestial Body)کی قوت ِجاذبہ انہیں اپنی طرف کھینچ نہ لے۔
اس سے پتہ چلتاہے کہ لوہا زمین پر تشکیل نہیں پایا بلکہ ستاروں کے پھٹنے کے عمل سے شہابیوں کی صورت میں''زمین پر اتارا گیا ہے ''بالکل اسی طرح جیسے متذکرہ آیت میں بیان کیاگیاہے۔ اب یہ بات واضح ہے کہ اس حقیقت کا سائنسی طور پر ساتویں صدی میںنزول ِقرآن کے وقت ادراک نہیں ہو سکتاتھا۔ (2)
پروفیسر آرم اسٹرانگ (Armstrong)جو امریکی خلائی ادارے ناسا (National Aeroxautics Space Administration) (NASA )میں مصروف عمل ہیں اورایک نہایت معروف سائنس دان ہیں۔ ان سے لوہے اور اس کی تشکیل کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے وضاحت سے بتایا کہ زمین میں تمام عناصر کس طرح تشکیل پاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تشکیل کے مرحلے سے متعلقہ حقائق سائنس دانوں نے حال ہی میں دریافت کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سورج کی ابتدائی مرحلے کی توانائی لوہے کی عنصری تخلیق کے لیے کافی نہیں تھی۔ ان کے الفاظ کامفہوم یہ تھا:
'' ریاضی کے حساب سے لوہے کے ایک ایٹم کو بنانے کے لیے ہمارے نظام شمسی (جس میں سورج اور آٹھ سیارے شامل ہیں)کی مجموعی توانائی ناکافی ہے ،اس سے کم ازکم چارگنا زیادہ توانائی کی ضرورت ہے۔ سائنس دانوں کو یقین ہے کہ لوہاایک (Extraterrestrial)غیر زمینی شے ہے جو زمین پر پیدا نہیں ہوئی بلکہ کسی دوسرے ذریعے سے زمین پر آئی ہے۔'' (3)
علاوہ ازیں اس سورة میں دو نہایت دلچسپ ریاضی کے اصول پائے جاتے ہیں۔ ''الحدید''(لوہا )قرآن کی سورة 57ہے۔ لفظ''الحدید ''کی عددی قیمت (عربی کے نظام ابجد کے مطابق جس میں ہر حرف کی ایک عددی قیمت ہوتی ہے )وہی بنتی ہے یعنی 57۔صرف لفظ ''حدید ''(لوہا )کی عد دی قیمت (ابجدکے حساب سے )یعنی اس کے ساتھ انگریزی گرامر کی"The" Definite Articleلگائے بغیر جو عربی میں ''ال'' ہے ،26بنتی ہے اور 26لوہے کا ایٹمی عدد ہے۔ (4)

موٴلف ۔ طارق اقبال سوہدروی ۔ جدہ ۔ سعودی عرب
سائنس قرآن کے حضور میں: لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے
طارق اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے طارق اقبال کا شکریہ ادا کیا
sahj (01-05-10), shafresha (01-05-10), فیصل ناصر (02-05-10), یاسر عمران مرزا (02-05-10), مرزا عامر (13-09-10), اویسی (03-05-10), عارف اقبال (02-05-10)
پرانا 02-05-10, 02:26 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,191
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مفید شئرنگ کا شکریہ طارق اقبال صاحب
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (03-05-10)
پرانا 02-05-10, 10:37 AM   #3
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


السلام علیکم بھائی
بہت اچھی شئیرنگ ہے، بہت بہت شکریہ
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (03-05-10)
جواب

Tags
com, extra, مجید, آج, اللہ, انسان, جلد, حکم, حال, حضرات, دوست, دل, دنیا, دریافت, سیارے, سائنس, ستارے, عناصر, عنصر, عبدالرحمن, عربی, عظیم, غور, صدی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger